سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا کے زیر اہتمام مورخہ 28 مئی 2011ء کو تین سے آٹھ سال کے بچے بچیوں کے درمیان نعت خوانی کا مقابلہ ہوا۔ نعت خوانی کے مقابلے میں پاکستانی کمیونٹی کے بچے بچیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل اسلامک سنٹر کھوائی جنگ میں مورخہ 28 مئی 2011 بروز ہفتہ بعد نماز عشاء عظیم الشان صدیق اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کانفرنس منعقد ہوئی۔ محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام مجید سے ہوا جس کی سعادت قاری خلیل الرحمن چشتی نے حاصل کی۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ کے مرکزی سینئر نائب صدر اشتیاق حنیف مغل 28 مئی 2011ء کو سیالکوٹ پہنچے تو منہاج القرآن یوتھ لیگ کی ضلعی ٹیم نے ان کا استقبال کیا۔ اس کے بعد انہوں نے ضلع و تحصیل سیالکوٹ کی ٹیم کہ ہمراہ یونین کونسل گوندل کا وزٹ کیا اور تنظیم سازی کی۔
چیف ایگزیکٹو اپنا انٹرنیشنل، چیئرمین ایشیئن جرمن رفاہی سوسائٹی اور ایم سی بی یورپ کے سرپرست محمد شکیل چغتائی نے مورخہ 27 مئی 2011ء بروز جمعہ علاقہ کی مشہور انڈونیشی مسجد الفلاح کی انتظامیہ کے عہدیداران اور اراکین سے ملاقات کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کی ذیلی تنظیم پونتو کومبوکی طرف سے مورخہ 27 مئی 2011ء کو منہاج القرآن انٹرنیشنل کے سینیئرنائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض کے اعزازمیں عشائیہ دیا گیا۔ عشائیہ کا اہتمام فرانس کے مقامی ترک ریسٹورنٹ میں کیا گیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے زیر اہتمام مورخہ 27 مئی 2011ء بروز جمعتہ المبارک سینیئر نائب ناظم اعلی شیخ زاہد فیاض کے ساتھ ایک الوداعی شام کے عنوان سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
پاکستان عوامی تحریک کے 22 ویں یوم تاسیس پر 27 مئی 2011ء کو مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں خصوصی تقریب منعقد ہوئی۔ جس میں پاکستان عوامی تحریک کے قائدین و عہدیداران نے خصوصی طور پر شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن تحصیل عباس پور آزاد کشمیر کے زیراہتمام 25 مئی 2011ء کو پہلے درس قرآن کا اہتمام کیا گیا، جس میں علامہ فیاض بشیر قادری نے خصوصی خطاب کیا۔ درس قرآن کے اس پروگرام میں آستانہ عالیہ چورہ شریف کے سجادہ نشین پیر اسد اللہ شاہ غالب مہمان خصوصی تھے۔
پاکستان عوامی تحریک کے پری بجٹ سیمینار میں مطالبہ کیا گیا کہ بجٹ ریگولیٹری اتھارٹی قائم کی جائے۔ تعلیم, صحت اور روزگار کیلئے بجٹ بڑھایا جائے۔ امیروں پر ٹیکس لگایا جائے۔ آئی ایم ایف کی بیساکھیوں سے چھٹکارا پانے کیلئے ٹھوس معاشی پالیسی بنا کر اس پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔ مقررین نے کہا کہ غیر ترقیاتی اخراجات کو ختم کیا جائے، غریب کے خلاف بجٹ پاس کرنے میں پارلیمنٹ میں موجود پارٹیوں کا ایکا ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے صدر ڈاکٹر ارشاد کمبوہ نے مورخہ 23 مئی 2011ء کو منہاج القرآن انٹرنیشنل کے سینیئرنائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض کے اعزاز میں ڈیرہ ریسٹورنٹ پیرس میں گرینڈ ڈنر کا اہتمام کیا۔
تحریک منہاج القرآن کا شمار عصر حاضر کی ان تحریکوں اور جماعتوں میں ہوتا ہے جو امت مسلمہ پر گذشتہ کئی صدیوں سے جاری اور طاری علمی جمود ختم کرنے میں مصروف عمل ہیں ان خیالات کا اظہار علامہ حافظ نذیر احمد قادری الازہری (سفیر یورپ) نے مورخہ 22 مئی 2011ء بروز اتوار پانچویں تربیتی نشست کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل سائپرس کے زیر اہتمام مورخہ 22 مئی 2011ء بروز اتوار محمد اظہر کی رہائش گاہ پر ماہانہ حلقہ درود کی محفل منعقد ہوئی۔ محفل درود کی صدارت سلطان محمود نے کی جبکہ مسلمان کمیونٹی کے کثیر احباب نے محفل میں شرکت کی۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے سابقہ عہدیداران کے اعزاز میں مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں 22 مئی 2011ء کو ایک یادگاری تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس تقریب کو ’’ایک حسین شام۔ ۔ ۔ ۔ سابقین MSM کے نام‘‘ کا نام دیا گیا۔ تقریب کی صدارت مرکزی صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ محترم تجمل حسین انقلابی نے کی جبکہ ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی مہمان خصوصی تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل فرینکفرٹ (جرمنی) کے زیر اہتمام مورخہ 22 مئی 2011ء بروز اتوار ماہانہ گیارھویں شریف کی محفل منعقد ہوئی جس میں بچوں اور مردوں کے علاوہ خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
22 مئی 2011 ء کو منہاج ماڈل سکول چونڈا تحصیل پسرور کی افتتاحی تقریب منعقد کی گئی، جس کی صدارت ناظم تعلیمات منہاج ایجوکیشن سوسائٹی محمد شاہد لطیف نے کی۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.