سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن مغل آباد راولپنڈی کینٹ کے زیراہتمام حلقہ درود شریف 5 جون کی شام محفل حلقہ پی پی 10 کے ناظم دعوت و تربیت محمد زاہد نقشبندی کے گھر میں منعقد ہوئی۔ جس کی صدارت صوفی محمد عارف اعوان نے کی۔ محفل کے مہمان خصوصی امیر محمد خان رہنما تحریک منہاج القرآن ملتان تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل (دیز یو) میلان کے وفد نے صاحبزادہ حسن محی الدین قادری کو اٹلی آمد پر خوش آمدید کہا۔ آپ کے ساتھ منہاج القرآن انٹرنیشنل کے سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض اور ڈائریکٹر MWF علامہ حافظ محمد اقبال اعظم بھی تھے۔
مورخہ 4 جون 2010ء بروز جمعۃ المبارک بعد نماز مغرب منہاج القرآن انٹرنیشنل ( دیزیو) میلان اٹلی کے زیر اہتمام تربیتی و تنظیمی کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں مہمان خصوصی صدر سپریم کونسل صاحبزادہ حسن محی الدین قادری تھے۔ پروگرام میں سینئر نائب ناظم اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل شیخ زاہد فیاض اور ڈائریکٹر MWF علامہ اقبال اعظم نے خصوصی شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن کے گوشہ درود کی ماہانہ مجلس ختم الصلوٰۃ علی النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا 54 واں ماہانہ روحانی اجتماع 3 جون 2010ء کو مرکزی سیکرٹریٹ میں ہوا۔ ماہ جون کے اس پروگرام کی صدارت ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کی۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن تعلیم، صحت اور فلاح عام کے منصوبہ جات پر کام کررہی ہے اور دنیا بھر کے مفلوک الحال اور افلاس زدہ لوگوں کی مددکرنے میں پیش پیش ہے۔ یہ اللہ تعالیٰ کا خاص فضل وکرم ہے کہ MWF پاکستان میں 573 اسکولوں میں تقریباً غریب و متوسط طبقے کے ایک لاکھ 18 ہزار طلبہ و طالبات کو زیور تعلیم سے آراستہ کر رہی ہے اور ہزاروں طلبہ و طالبات ان تعلیمی اداروں میں مفت تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔
مورخہ 2 جون 2010 بروز جمعرات کو المصطفیٰ اسلامک سنٹر لمرک آئرلینڈ میں قلب و روح کو جلا بخشنے کے لئے اور قربت رسالت اور نسبت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو مستحکم کرنے کے لئے ہفتہ وار گوشہ درود و ذکر کی محفل کا انعقاد کیا گیا۔ محفل کا آغاز اسد غفار نے تلاوت کلام مجید سے کیا جس کا ترجمہ عرفان القرآن سے پیش کیا گیا۔ بعد از تلاوت آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں درود پاک درود پاک کا نذرانہ پیش کیا گیا، تمام احباب نے حلقہ بنا کر سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حضور جھوم جھوم کر درود پاک کا ورد کیا۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ لاہور کے زیراہتمام اسرائیلی بربریت کیخلاف لاہور پریس کلب کے باہر مختلف کالجوں اور یونیورسٹیوں کے سینکڑوں طلبہ نے پر امن احتجاجی مظاہرہ کیا۔ سیکرٹری جنرل مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ ساجد گوندل نے مظاہرے کی قیادت کی۔ جبکہ لاہور کے صدر عبدالغفار مصطفوی، علی رضا، محمد عمران اور چوہدری عاصم بشیر بھی اس موقع پر موجود تھے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن ایک بین الاقوامی فلاحی و رفاعی تنظیم ہے جو معاشرے کے پسے ہوئے طبقات کی فلاح و بہبود کے لیے ہر شعبہ زندگی میں مدد و تعاون فراہم کرنے کے لیے پاکستان سمیت دنیا بھر میں کوشاں ہے۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن جہالت، بیماری، غربت، بیروزگاری، محرومی کے خاتمے اور قدرتی آفات اور بحرانوں کے متاثرین کی بحالی کے لیے عملی جدوجہد میں مصروف ہے۔
منہاج القرآن علماء کونسل تحصیل ڈسکہ یونین کونسل نامکے چیمہ کے زیراہتمام گستاخانہ خاکوں کے خلاف پرامن احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت علماء کونسل ناظم تحریک حافظ محمد علی قادری نے کی جبکہ ریلی میں علماء کرام مذہبی کے علاوہ سیاسی اور سماجی شخصیات نے بھی خصوصی شرکت کی۔
منہاج القرآن فرینکفرٹ جرمنی نے بین المذاہب رابطہ کمیٹی کے تعاون سے (جس کی سربراہ ڈاکٹر برگٹاساسن ہیں) فرینکفرٹ کے سب سے بڑے چرچ (فرینکفرٹرڈم)، اس ڈوم کے بازو میں چوتھی منزل پر ایک شاندار کانفرنس مورخہ 31 مئی 2010ء کو منعقد کی۔
مورخہ 31 مئی 2010ء کی شب مرکز منہاج القرآن ریندی میں حلقہ درود کی محفل منعقد ہوئی جس کا آغاز حافظ علامہ نواز کی تلاوت سے ہوا جبکہ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سعادت محمد عمران قادری نے حاصل کی۔ پروگرام کے بعد ایگزیکٹو میں شامل ہونے والے نئے افراد سے حلف لیا گیا۔
مورخہ 30 مئی 2010 بروز اتوار منہاج القرآن اٹلی میچراتا کی ایگزیکٹو ممبران چودھری میاں خان اور صدر نعت کونسل محمد نثار چشتی کی جانب سے منہاج القرآن میچراتا کے رفقاء و وابستگان میں ٹوپیاں اور ڈائریاں تقسیم کی گئیں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل دیزیو میں ایک عظیم الشان محفل میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مورخہ 30 مئی بروز اتوار بعد نماز ظہر منعقد ہوئی جس کا مکمل انتظام محمد پرویز نے کیا۔ محفل پاک میں استقبالیہ کلمات وقار احمد قادری امام و خطیب ادارہ ہذا نے ورفعنالک ذکرک کہہ کرکیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا، شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی زیرقیادت اقامت دین، اصلاح احوال، عالمی امن اور خدمت انسانیت کے عظیم مقاصد کے حصول کے لیے سرگرم عمل ہے۔ 29 مئی 2010 کا دن آسٹریا کے مصطفوی کارکنان کے لیے انتہائی مسرت و انبساط لیے وارد ہوا کیونکہ اس روز انکے محبوب قائد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری صاحبزادے حسن محی الدین قادری (صدر سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل) نے پہلی دفعہ ویانا کا دورہ کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض 29 مئی 2010 ء کو صدر سپریم کونسل MQI صاحبزادہ حسن محی الدین قادری کے ہمراہ منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا کے زیر اہتمام ’’ تلاش امن کانفرنس‘‘ میں شرکت کے لئے ایک روزہ دورہ پر ویانا پہنچے۔ایک روزہ دورہ ویانا، آسٹریا کے دوران منہاج القرآن آسٹریا کے صدر خواجہ محمد نسیم کی جانب سے مہمانوں کو دیئے گئے ظہرانہ میں منہاج میڈیا کوآرڈینیشن یورپ کے کوآرڈینیٹر اور روزنامہ جذبہ آسٹریا کے بیورو چیف محمد اکرم باجوہ نے سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض کا خصوصی انٹرویو کیا ۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.