سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن انٹرنيشنل ریندی يونان نے 28 مئی 2010ء کو "پیغام امن کانفرنس" کا انعقاد کيا۔ کانفرنس منہاج القرآن اسلامک سنٹر ريندي ميں ہوئي، جہاں منہاج القرآن انٹرنيشنل کي سپريم کونسل کے صدر صاحبزادہ حسن محي الدين قادري مہمان خصوصي تھے۔
پرنسپل سیکرٹری ٹو شیخ الاسلام محترم جی ایم ملک کو نائب ناظم اعلیٰ کی ذمہ داری سونپ دی گئی ہے اور راجہ محمد جمیل اجمل کو نظامت امورخارجہ کا نیا ناظم مقرر کیا گیا ہے۔ 28 اپریل 2010ء کو راجہ محمد جمیل اجمل کے اعزاز میں مرکز پر ایک پروقار تقریب کا اہتمام بھی کیا گیا جس میں راجہ محمد جمیل اجمل کو باقاعدہ مرکز پرخوش آمدید کہا گیا
تحریک منہاج القرآن ڈسکہ کے زیراہتمام مصطفوی کارکنان کے لیے تربیتی کنونشن مورخہ 28 مئی 2010 کو منعقد ہوا۔ اس پرگرام میں حاجی عبدالرحمن بھٹی مہمان خصوصی تھے جب کہ پرگرام کی صدارت محمد اسلم قادری صدر تحریک منہاج القرآن ڈسکہ نے کی۔ پروگرام میں منہاج القرآن تحصیل ڈسکہ کی ہر یونین کونسل سے تحریک کے کارکنان نے بھی شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ اور ایم ایس ایم سسٹرز کے زیراہتمام 24 مئی 2010ء کو مرکزی سکرٹریٹ میں "ناموس رسالت صلي اللہ عليہ وآلہ وسلم سٹوڈنٹس کنونشن" منعقد ہوا۔ منہاج القرآن ويمن ليگ کي مرکزی ناظمہ محترمہ سمیرا رفاقت سميت ديگر قائدين کنونشن کے مہمانوں ميں شامل تھيں۔
صاحبزادہ حسن محی الدین قادری (صدر سپریم کونسل) نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم اللہ رب العزت کی توفیق خاص اور سرکار دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خیرات کے طفیل شیخ الاسلام کی نظر کرم کے صدقے اس قابل ہوئے کی یونان میں ایتھنز کی سرزمین پر منہاج القرآن انٹرنیشنل کے رفقاء، وابستگان، موسلین، متعلقین اور مجاہدین و مجاہدات کے ساتھ اس تربیتی نشست میں موجود ہیں۔
صدر سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل صاحبزادہ حسن محی الدین قادری اور سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض کے اعزاز میں ایتھنز کے شہر امونیا میں مورخہ 27 مئی 2010ء کو صدر مجلس شوریٰ الحاج محمد شفیق اعوان نے عشائیہ کا اہتمام کیا۔
لاہور کي مسيحي برادري نے بھي فيس بک پر توہين اميز خاکوں کي شديد مذمت کي ہے۔ اس سلسلے ميں لاہور کے تاریخی نو لکھا پریسبٹیرین چرچ (Naulakha Presbytairian Charch) میں کلیسائی اکابرین کے زیر مذمتي اجلاس 27 مئي 2010ء کو منعقد ہوا۔ نولکھا پریسبٹیرین چرچ کے پاسٹر انچارج ریورنڈ ڈاکٹر مجید ایبل نے اجلاس کي صدارت کي
منہاج القرآن ویمن لیگ نے لاہور کے تمام ٹاؤنز کے وزٹ کا پلان ترتیب دیا۔ اس وزٹ کا مقصد ٹاؤنز اور UCs کی تنظیمات سے ملاقات کے ذریعے کارکنان اور ذمہ داران کی کارکردگی کا جائزہ لینا تھا۔ اس سلسلے میں منہاج القرآن ویمن لیگ کی قائدین نے 25 مئی 2010ء لاہور کے 3 ٹاؤنز عزیز بھٹی ٹاؤن، واہگہ ٹاؤن اور شالیمار ٹاؤن کا وزٹ کیا گیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ نے لاہور کے تمام ٹاؤنز کے تفصیلی وزٹس کے سلسلے کا دوسرا وزٹ مورخہ 29 مئی 2010 بروز ہفتہ کو راوی ٹاؤن تنظیم کا کیا۔ اس سے پہلے عزیز بھٹی ٹاؤن، واہگہ ٹاؤن اور شالیمار ٹاؤن کا وزٹ 25 مئی 2010 کو کیا گیا۔
مرکزی ویمن لیگ کا لاہور کے تفصیلی وزٹس کے سلسلے کا تیسرا وزٹ مورخہ 31 مئی 2010ء کو نشتر ٹاؤن میں کیا گیا۔ اس سے قبل چار ٹاؤنز کا تفصیلی وزٹ کیا جا چکا ہے۔ وفد میں مرکزی ناظمہ منہاج القرآن ویمن لیگ محترمہ سمیرا رفاقت ایڈووکیٹ، مرکزی نائب ناظمہ تربیت منہاج القرآن ویمن لیگ محترمہ مریم حفیظ، ناظمہ ویمن لیگ لاہور محترمہ طاہرہ فردوس، نائب ناظمہ ویمن لیگ لاہور محترمہ زریں لطیف شامل تھیں۔
مورخہ 25 مئی 2010ء بروز منگل Four Star میرج ہال سمبڑیال میں عرفان القرآن کورس کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔ جس میں مرکزی نائب ناظمہ محترمہ ساجدہ صادق نے خصوصی شرکت کی۔ عرفان القرآن کورس کی 200 طالبات کے علاوہ علاقے کی مؤثر طبقہ سے تعلق رکھنے والی اکثر خواتین نے تقریب میں شرکت کی۔
مورخہ 24 مئی 2010ء کو کرکٹ کلب میچراتا کے زیر اہتمام منعقد ہونے والا کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل منہاج القرآن کوریدونیہ نے جیت لیا ۔ اس موقع پر صوبائی ایگزیکٹو منہاج القرآن میچراتا کے ناظم چوہدری محمد آصف، حاجی مرزا مظہر بیگ، فضل کریم جان، صدف حسین، محمد نثار آسی، زاہد تبسم نے جیتنے والی ٹیم اور کھلاڑیوں کو انعامات تقسیم کئے۔
تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی اور سینئر نائب ناظم تنظیمات ساجد محمود بھٹی نے 24 مئی 2010ء کو سندھ کا دورہ کیا۔ آپ کے اس دورے میں سندھ کے دو ڈویژن سکھر اور لاڑکانہ شامل تھے۔ ناظم اعلیٰ کے 2 روزہ دروے کا آغاز 24 مئی کو ہوا جبکہ ساجد محمود بھٹی 23 مئی 2010ء کو ہی سکھر پہنچ گئے تھے۔
منہاج القرآن ويچينزا اٹلي کے زيراہتمام 23 مئي 2010ء کو محفل نعت کا انعقاد کيا گيا۔ اس پروگرام ميں خاص بات منہاج يوتھ ليگ ويچينزا کا قيام تھا۔ جس کے ليے ڈائريکٹر منہاج القرآن اٹلي علامہ غلام مصطفیٰ مشہدي، مرکزي ناظم ظہير انجم، مرکزي ناظم دعوت و تربيت مختيار احمد قادري، نشرواشاعت شکيل احمد، ناظم ويلفيئر ميلان صوفي عمر حيات، صوفي افضل اور صوبائي ايگزيکٹيو ويچينزا کے شيخ مجاہد حسين، محمد ارشد نے محفل ميں خصوصي طور پر شرکت کي۔
خانہ فرہنگ جمہوری اسلامی ایران لاہور میں 23 مئی 2010ء کو ’’سیدۂ کا ئنات‘‘ حضرت فاطمۃ الزہرہ سلام اللہ علیہا کے یوم ولادت با سعادت کی مناسبت سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں منہاج القرآن ویمن لیگ کی ناظمہ سمیرا رفاقت ایڈووکیٹ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.