سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ انٹرنيشنل کے زیر اہتمام ماہ ربیع الاول کو راويتي مذہبي جوش و خروش سے منايا گيا۔ اس سلسلے ميں آقائے دو جہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی دنیا میں تشریف آوری کا جشن منانے کے لئے خصوصی انتظامات کئے گئے۔ بارسلونا ميں ميلاد النبي صلي اللہ عليہ وآلہ وسلم کے تین بڑے پروگرام اور گھر گھر میں بے شمار محافل کا انعقاد بھي کيا گيا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سٹار آل راؤنڈر سہیل تنویر 10 فروری 2010ء کو تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ تشریف لائے۔ آپ منہاج یونیورسٹی کے ہفتہ تقریبات میں مہمان خصوصی کے طور پر مدعو تھے۔
دنیا بھر میں تحریک منہاج القرآن کے کارکنان و قائدین کے علاوہ مسیحی برادری نے بھی شیخ الاسلام کی سالگرہ کے موقع پر تقریب منعقد کی۔ اس حوالے سے "یونیورسل پیس اینڈ ہارمونی انٹر ریلجینز فورم" کے زیراہتمام "نمسول پریس بٹیرین چرچ" کوٹ لکھپت لاہور میں عالمی امن سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت یونیورسل پیس اینڈ ہارمونی انٹر ریلجینز فورم، آئی جی ایم کے چئیرمین ڈاکٹر مرقس فدا نے کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ناگویا، جاپان کے زیراہتمام 20 فروری 2010ء کو میلاد کانفرنس منعقد کی گئی۔ میلاد کانفرنس کے مہمان خصوصی علامہ رانا محمد ادریس قادری جو کہ پاکستان سے خصوصی طور پر تشریف لائے تھے۔ محفل میں ناگویا کے گرد و نواح سے کثیر تعداد میں لوگوں نے شوق اور جذبہ سے شرکت کی۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز نماز مغرب کے بعد تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے نائب ناظم اعلیٰ دعوت و تربیت 19 فروری 2010ء کو دورہ جاپان کے لیے ٹوکیو پہنچ گئے۔ ٹوکیو کے ناریتا ایئر پورٹ پہنچنے پر منہاج القرآن کوریا کے مرکزی قائدین محمد انعام الحق، ماہا خان، میاں شاہد احمد، سید بغداد شاہ، محمد شاہد اور دیگر نے علامہ رانا محمد ادریس قادری کا استقبال کیا۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 59 ویں سالگرہ کے موقع پر 19 فروری 2010ء کو "سفیر امن کرکٹ میچ" کا انعقاد کیا گیا۔ یہ میچ دنیا الیون اور "منہاج الیون" کے درمیان نواب کرکٹ گراؤنڈ ماڈل ٹاؤن میں ہوا۔ منہاج القرآن کی فیڈرل کونسل کے صدر صاحبزادہ حسین محی الدین قادری اس میچ کے مہمان خصوصی تھے۔
شیخ الاسلام کی 59 ویں سالگرہ کے موقع پر تقریب میں صاحبزادہ حسن محی الدین قادری نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ منہاج القرآن علم و عمل کے پیغام کا نام ہے۔ آج دنیا میں جو شخص اس پیغام کو عام کرنا چاہتا ہے وہ منہاج القرآن کے ساتھ وابستہ ہو جائے۔ شیخ الاسلام علم و امن کے نور کو پھیلانے کے لیے دنیا بھر میں اپنا دن رات ایک کیے ہوئے ہیں، اس لیے ہمیں ان کا ساتھ دینا ہوگا۔
شیخ الاسلام کی 59 ویں سالگرہ دنیا بھر میں عقیدت و احترام اور جوش و خروش سے منائی گئی۔ اس سلسلہ میں منہاج یونیورسٹی میں 19 فروری 2010ء کو سالگرہ کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کی صدارت منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے صدر صاحبزادہ حسن محی الدین نے کی جبکہ مہمان خصوصی تحریک منہاج القرآن کی فیڈرل کونسل کے صدر صاحبزادہ حسین محی الدین قادری تھے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 59 ویں سالگرہ پر منہاج القرآن یوتھ لیگ کے نوجوانوں نے بلڈ کیمپ میں خون کے عطیات دے کر قائد ڈے منایا۔ اس سلسلہ میں منہاج القرآن یوتھ لیگ راولپنڈی کے زیراہتمام مقامی ہسپتال میں بلڈ ڈونیشن کیمپ منعقد کیا گیا۔ جس میں ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی عمر کی نسبت سے منہاج یوتھ لیگ کے نوجوانوں نے خون کے عطیات دیئے۔
مورخہ 19 فروری 2010ء بروز جمعہ بعد نماز عشاء منہاج القرآن انٹرنیشنل (دیزیو) اٹلی کے زیر اہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 59 ویں سالگرہ اسلامک سنٹر دیزیو میں منائی گئی۔ جس میں خصوصی شرکت منہاج القرآن یورپین کونسل کے صدر سید ارشد شاہ نے فرمائی۔ پروگرام میں کثیر تعداد میں بزرگوں، خواتین، جوان، بچے اور بچیاں شریک ہوئیں۔
ڈاکٹر محمد طاہر القادری ایسی شخصیت ہیں جن کی پاکستان کو ضرورت ہے، ان خیالات کا اظہار مشہور زمانہ ٹی وی اینکر پرسن پی جے میر نے شیخ الاسلام کی 59ویں سالگرہ کے موقع پر مورخہ 19 فروری 2010ء کو پیرس میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل پیرس، فرانس نے پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل جہانگیر بدر اور معروف ٹی وی اینکر پی جے میر کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔ دونوں رہنماء فرانس کے دورے پر تھے اور انہیں منہاج القرآن انٹرنینشل پیرس کی جانب سے خصوصی دعوت دی گئی تھی۔
تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل اوسلو کے زیراہتمام 19 فروری کی شب شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی سالگرہ کو نہایت پر وقار طریقے سے منایا گیا۔ ماہ ربیع الاول کی مناسبت سے محفل حمد و نعت کا بھی خصوصی انتظام کیا گیا تھا، جس میں تحریکی کارکنان و وابستگان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
مورخہ 19 فروری 2010ء کو منہاج القرآن ناگویا کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 59ویں سالگرہ کو نہایت جوش و خروش سے منایا گیا، ناگویا میں ایک نہایت خوبصورت اور پر وقار تقریب کا انتظام کیا گیا جس میں منہاج القرآن کے رفقاء کے علاوہ زندگی کے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے احباب کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل بحرین مرکز محرق میں قائد ڈے کے سلسلہ میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی سالگرہ کی تقریب مورخہ 19 فروری 2010ء کو منعقد ہوئی، جس میں تقریباً 50 سے زائد کارکنان تحریک نے شرکت کی، تقریب کے لئے سٹیج کو بڑے خوبصورت انداز میں سجایا گیا تھا۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.