سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج یونیورسٹی لاہور کے کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز میں ہفتہ تقریبات کا اختتام 11 فروری 2010ء کو اردو مباحثہ سے ہوا۔ جس کا موضوع ’’الیکٹرانک میڈیا باعث رحمت ہے‘‘ تھا۔ سفیر امن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 59ویں سالگرہ کے سلسلہ میں منعقدہ ہفتہ تقریبات کے آخری پروگرام کی صدارت منہاج القرآن کی فیڈرل کونسل کے صدر صاحبزادہ حسین محی الدین قادری نے کی۔
منہاج یونیورسٹی لاہور کے کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز میں کل پاکستان ہفتہ تقریبات کے دوسرے روز 9 فروری 2010ء کو مقابلہ حسن قرات و نعت اور انگلش تقریری مقابلہ ہوا۔ بزم منہاج کے زیراہتمام منہاج یونیورسٹی کے کالج آف شریعہ میں یہ تقریبات سفیر امن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 59ویں سالگرہ کے سلسلہ میں منعقدکی گئی ہیں۔ انگلش تقریر بعنوان ’’Strategic Challenges Confronting Pakistan‘‘ کا اہتمام کیا گیا۔
منہاج یونیورسٹی لاہور کے کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز میں ہفتہ تقریبات کے تیسرے روز 10 فروری 2010ء کو اردو تقریری مقابلہ منعقد ہوا۔ آل پاکستان بین الکلیاتی اردو تقریری مقابلے کا موضوع ’’اسلام ۔ دین امن‘‘ تھا۔ ان تقریبات کو سفیر امن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 59ویں سالگرہ کے سلسلہ میں منعقد کیا گیا ہے۔
منہاج القرآن انٹرنيشنل کارپي اٹلي کے زيراہتمام ہفتہ وار محفل ميلاد 10 فروري 2010ء کو ہوئي۔ پروگرام کا آغاز نماز مغرب کے بعد ہوا۔ ويک اينڈ ہونے کي وجہ سے شرکاء کي کثير تعداد محفل ميں موجود تھي۔ منہاج القرآن انٹرنيشنل يونان کے امير تحريک علامہ شہباز صديقي نے محفل ميلاد کي صدارت کي۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے گوجرانوالہ کے علاقہ وانڈو (PP-99) میں ايمبولينس سروس کا آغاز کر ديا ہے۔ اس کے ساتھ ملک کے مختلف شہروں ميں منہاج ويليفیئر فاؤنڈيشن کے فري ايمبولينسز کي تعداد 25 ہو گئي ہے۔
منہاج یونیورسٹی لاہور کے کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز میں سالانہ ہفتہ تقریبات کا آغاز 8 فروری 2010ء کو ہوا۔ افتتاحی روز مقابلہ حسن قرات کے علاوہ عربی تقریری مقابلہ بھی ہوا۔ ان تقریبات کو سفیر امن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 59ویں سالگرہ کے سلسلہ میں منعقد کیا گیا ہے۔
ناروے کی مشہور و معروف بزنس ویمن، سماجی شخصیت و صحافی محترمہ مسرت افتخار کو سکینڈے نیویا کا ’’چیف ایمبیسیڈر آف پیس‘‘ بنائے جانے پر منہاج القرآن انٹرنیشنل کی نظامت امورخارجہ نے خصوصی مبارکباد دی ہے۔
منہاج القرآن اسلامک سنٹر (دیزیو) اٹلی کے زیرانتظام محفل حلقہ درود شریف مورخہ 7 فروری 2010 بروز اتوار بعد نماز مغرب منعقد ہوئی، جس میں شوریٰ کے صدر حاجی ارشد جاوید، منہاج القرآن نارتھ اٹلی کے صدر میاں سرفراز احمد ، ناظم حاجی محمد اشرف، دیزیو تنظیم کے ذمہ داران اور دیگر احباب نے شرکت کی۔
تحريک منہاج القرآن راولپنڈي پي پي 9 ميں عرفان القرآن کورس کي اختتامي تقريب 7 فروري 2010ء کو ہوئي۔ عرفان القرآن کورس کا آغاز 9 اکتوبر 2009ء کو ہوا تھا، جو 7 فروري 2010ء کو ختم ہوا۔ اس اختتامی تقريب ميں اسلاميہ ہائي سکول کے ہيڈ ماسٹر حاجي افتخار خان مہمان خصوصي تھے۔ عرفان القرآن کلاس کے دونوں معلمین خالد محمود اعوان اور غلام ربانی بھي تقريب ميں موجود تھے۔
خواتین کے عالمی دن کے موقع پر منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام 7 فرروری 2010ء کو سیمینار ’’اسلام اور حقوق نسواں‘‘ منعقد ہوا۔ تقریب کا انعقاد سیکرٹریٹ کے دانش ہال میں کیا گیا، جہاں منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی ناظمہ سمیرا رفاقت ایڈووکیٹ نے سیمینار کی صدارت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل اوسلو ناروے کے زیراہتمام حضرت داتا گنج بخش علی بن عثمان ہجویری رحمۃ اللہ علیہ کا عرس مبارک اور گوشہ درود کی مجلس ختم الصلوٰۃ علی النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا مشترکہ پروگرام 6 فروری 2010ء کو منہاج القرآن اسلامک سنٹر اوسلو میں ہوا۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ لودھراں کے زیراہتمام 5 فروری 2010ء کو کشمیر ڈے پر ’’آزادی کشمیر ریلی‘‘ کا اہتمام کیا گیا۔ جس کی قیادت مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ پاکستان کے مرکزی نائب صدر عرفان یوسف نے کی۔ ریلی ڈسٹرکٹ ہسپتال لودھراں سے شروع ہو کر پریس کلب پر اختتام پذیر ہوئی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کی جانب سے 5 فروری 2010ء یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ پیپلز مسلم لیگ فرانس کی طرف سے خوبصورت ترتیب دیئے گئے پروگراممیں حاضرین کی بڑی تعداد کو کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیا گیا۔
تحریک منہاج القرآن ميں نئے رفقاء و کارکنان کو شامل کرنے کے ليے وابستگی مہم ميں 18 جنوری سے 5 فروری تک تربیتی کیمپس کا انعقاد کيا گيا، جس ميں کارکنان نے بڑي تعداد ميں شرکت کي۔ سینئر نائب ناظم تنطیمات ساجد محمود بھٹی کی سربراہی میں تین رکنی وفد نے بھي مصطفوی کارکنان کے تربیتی کیمپس میں شرکت کی۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ فیصل آباد کے زیرانتظام 5 فروری 2010 کو دن ایک بجے دفتر تحریک منہاج القرآن سرکلر روڈ سے یکجہتی کشمیر یوتھ واک کا آغاز کیا گیا۔ واک کی قیادت میاں کاشف محمود ضلعی صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ اور رانا نثار احمد خان ضلعی صدر پاکستان عوامی تحریک نے کی۔ واک کا اختتام گھنٹہ گھر چوک پر ہوا۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.