سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن انٹرنیشنل کے زیر اہتمام دنیا بھر میں غریب، یتیم اور بے سہاروں کی کفالت کے لئے چرمہائے قربانی اور اجتماعی قربانی کی مہم لانچ کی جاتی ہے جس سے حاصل ہونے والی آمدنی دکھی انسانیت کی فلاح و بہبود کی بحالی کیلئے خرچ کی جاتی ہے
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تعاون سے منہاج القرآن ویمن لیگ نے عید کے پہلے روز تین بڑی NGO's "دارالامان"، "دارالشفقت" اور "سوشل ویلفیئر کمپلیکس" میں کھانے کی تقسیم کی۔ عید کے اس پرمسرت موقع پر "دارالامان" میں باقاعدہ پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ جہاں بے سہارا خواتین اور بچوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔
جرمنی میں منہاج القرآن انٹرنیشنل برلن میں 27 نومبر 2009ء کو عید الاضحی بڑی سادگی مگر جوش و خروش سے منائی گئی۔ جرمنی میں اس سال اہل سنت و الجماعت، دیو بندی اور اہل حدیث کا ایک ہی دن عید منانے کا فیصلہ انتہائی خوش آئند اور قابل تقلید تھا۔ اس سلسلہ میں ادارہ منہاج القرآن برلن کے پروگرام کے تحت 27 نومبر 2009ء کوصبح 9 بجے نماز عید پڑھائی گئی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل فرینکفرٹ جرمنی میں بھی عیدالاضحیٰ پر پروقار اجتماع منعقد ہوا۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل فرینکفرٹ کی ایگزیکٹیو باڈی کے اراکین نے نماز عید کی ادائیگی کیلئے تمام انتظامات کو پہلے ہی حتمی شکل دے دی تھی اور ایگزیکٹیو کونسل کے عہدیداران نے نماز عید کی ادائیگی کیلئے آنے والے لوگوں کا انتہائی پرتپاک استقبال بھی کیا۔
دنیا کی قدیم ترین اسلامی درسگاہ جامعۃ الازہر نے سال 2009ء میں بی۔ اے آنرز کی تعلیم مکمل کرنے والے طلباء کو باقاعدہ ڈگریاں جاری کر دیں ہیں۔ ان میں منہاج یونیورسٹی، کالج آف شریعہ کے 7 منہاجین طلباء بھی شامل تھے۔
منہاج یونیورسٹی لاہور کے کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز میں طلبہ کی نمائندہ تنظیم ’’بزم منہاج‘‘ اور کھیلوں کی نمائندہ تنظیم ’’منہاج سپورٹس‘‘ سیشن 10-2009ء کے نومنتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری کا پروگرام 24 نومبر 2009ء کو منعقد ہوا۔ جس کی صدارت ناظم اعلی تحریک منہاج القرآن و پرنسپل کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کی۔
تحریک منہاج القرآن یونین کونسل بھڑتھ سیالکوٹ کے زیر اہتمام غریب، مستحق اور یتیم بچیوں کی اجتماعی شادیوں کی تقریب گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول بھڑتھ میں منعقد ہوئی۔ جس کی صدارت محمد سلیم بٹ امیر تحریک منہاج القرآن سیالکوٹ نے فرمائی۔ جب کہ مہمان خصوصی چوہدری ظہیر احمد گجر مرکزی جنرل سیکرٹری منہاج القرآن یوتھ لیگ تھے۔ نقابت کے فرائض محمد اشرف قادری فاضل منہاج انٹرنیشنل یونیورسٹی نے ادا کئے۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ کے زیراہتمام جھنگ میں منہاج یوتھ فٹبال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا۔ ٹورنامنٹ میں 12 ٹیموں نے حصہ لیا اور ٹورنامنٹ کے تمام پول میچز چک نمبر 269 ہائی سکول کے گراؤنڈ میں ہوئے۔ منہاج یوتھ لیگ کے صدر بلال مصطفوی اور ممبر قومی اسمبلی جھنگ شیخ وقاص اکرم فائنل میچ کے مہمان خصوصی تھے۔
تحریک منہاج القرآن کے مرکزی ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی اور دیگر مرکزی قائدین نے پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم کو ایشیاء کپ جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔ میانمر میں ہونے والے انڈر 18 یوتھ ایشیاء کپ میں پاکستان نے فائنل میں ملائیشیا کو 3 کے مقابلے میں 4 گول سے شکست دی تھی۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نےگزشتہ سالوں کی طرح اس سال (2009) بھی اجتماعی قربانی کا اہتمام کیا ہے۔ مرکزی قربان گاہ ٹاون شپ، لاہور میں قربانی کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ اجتماعی قربانی کے لیے ہزاروں جانور خریدے گئے ہیں۔
مورخہ یکم نومبر 2009ء رینالہ خورد کی مسجد میں درس قرآن منعقد کیا گیا جس میں مرکز کی جانب سے ساجدہ صادق مرکزی نائب ناظمہ اور شمائلہ عباس مرکزی نائب ناظمہ دعوت نے شرکت کی۔ اس پروگرام میں تقریباً 50 خواتین نے شرکت کی۔
گذشتہ دنوں ڈائریکٹر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یورپ علامہ اقبال اعظم نے ھالینڈ کا دورہ کیا سب سے پہلے ھالینڈ کے شہر دی ہیگ میں منہاج القرآن ہالینڈ کے صدر محترم مقصود بٹ سے ملاقات کی اور اس کے بعد نماز جمعہ کے اجتماع میں علامہ اقبال اعظم نے خصوصی خطاب کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں قربانی اور آغوش پروجیکٹ کے متعلق سامعین کو MWF کے منصوبہ جات سے آگاہ کیا۔
ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی کی قیادت میں تحریک منہاج القرآن کے مرکزی قائدین کے وفد نے 16 نومبر 2009ء کو تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے گھر جا کر ان کی عیادت کی۔
تحریک منہاج القرآن پاکپتن کے زیر اہتمام 3 ماہ پر مشتمل عرفان القرآن کورس منہاج ڈیرہ گلی نمبر 8 اسلام کالونی پاکپتن میں کروایا گیا۔ جس میں تجوید و قرات، ترجمہ و تفسیر، بنیادی گرامر، احادیث اور مسنون دعائیں پڑھائی گئیں۔ اس کلاس میں معلم کے فرائض جناب عاشق حسین قادری نے سر انجام دیئے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن دھونکل، وزیر آباد کے زیراہتمام منہاج فری ڈسپنسری کی افتتاحی تقریب مورخہ 15 نومبر 2009ء کو منعقد ہوئی جس کی صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (DHO) گوجرانوالہ ڈاکٹر سعید اللہ خان نے کی۔ جبکہ مہمان خصوصی منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن انٹرنیشنل کے سینئر نائب ناظم افتخار شاہ بخاری تھے۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.