سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ کے 21ویں یوم تاسیس کے موقع پر مرکزی سیکرٹریٹ میں یوتھ سیمینار بعنوان ''تو شاہیں ہے بجلیوں میں آشیاں تعمیر کر'' کا انعقاد کیا گیا۔ جس کی صدارت مرکزی صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ بلال مصطفوی نے کی۔
امت مسلمہ ہر سال سنت ابراہیمی کی پیروی میں قربانی کا اہتمام کرتی ہے۔ یوں قربانی جہاں حضرت ابراہیم علیہ السلام کی سنت ہے وہیں یہ عمل معاشرے کے محروم طبقات کی داد رسی کا ذریعہ بھی ہے۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ کی یوتھ پارلیمنٹ کا اجلاس 7، 8 نومبر کو لاہور میں منعقد ہوا۔ جس کا باقاعدہ آغاز محترم کاشف چشتی نے تلاوت قرآن پاک سے کیا۔ نعت شریف کی سعادت محمد اویس کموکا نے حاصل کی۔ اجلاس میں 100 سے زائد ممبران یوتھ پارلیمنٹ نے شرکت کی۔
منہاج القرآن اسلامک سنٹر ڈیزیو (میلان) اٹلی میں تنظیم نو کے لئے اجلاس ہوا۔ جس میں منہاج القرآن نارتھ اٹلی کی مجلس شوریٰ اور لوکل ایگزیکٹیو کونسل ڈیزیو کی تنظیم سازی کی گئی۔
تحریک منہاج القرآن کے گوشہ درود کی ماہانہ مجلس ختم الصلوٰۃ علی النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا روحانی اجتماع 5 نومبر 2009ء کو منعقد ہوا۔ پروگرام کی صدرات امیر تحریک مسکین فیض الرحمن درانی نے کی۔
اسلامی جمہوریہ ترکی کے سفیر حیاتی گیون اور انکے وفد نے تحریک منہاج القرآن درامن کے مرکز کا وزٹ کیا اور مقامی قائدین اور کارکنان سے ملاقات کی۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل درامن کے زیر اہتمام جاری منصوبہ "جامع مسجد" پروجیکٹ کی Presentation میں شرکت کی۔ انہوں نے پرزینٹیشن کے اختتام پر مختصراً خطاب بھی کیا اور تحریک منہاج القرآن درامن کے کارکنان و قائدین کو درامن میں جامع مسجد کی تعمیر شروع کرنے پر مباکباد پیش کی اور خوشی کا اظہار بھی کیا۔
علامہ محمد اقبال اعظم ڈائریکٹر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یورپ نے آغوش پروجیکٹ کے سلسلہ میں گذشتہ ہفتے ڈنمارک کا دورہ کیا۔ اس دورہ کے دوران انہوں نے صدر سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل صاحبزادہ حسن محی الدین قادری سے بھی ملاقات کی اور پروجیکٹ سے متعلق ہونے والی اب تک کی پیش رفت سے آگاہ کیا۔
گذشتہ دنوں منہاج القرآن ویمن لیگ کارپی (اٹلی) کے زیر اہتمام منہاج ویمن لیگ کی ممبر اور ممبر منہاج مصالحتی کونسل صائمہ شکیل کی رہائش گاہ پر محفل درود پاک کا انعقاد ہو۔ محفل پاک کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔
تحریک منہاج القرآن کے سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض بیرونی ممالک کے کامیاب تنظیمی دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔ لاہور ایئر پورٹ پر تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی کی قیادت میں مرکزی قائدین اور کارکنان نے ان کا والہانہ استقبال کیا۔ اس موقع پر کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عشق مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم زندگی کی متاع ہے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام 12واں سالانہ فری آئی سرجری کیمپ 6 نومبر 2009ء بروز جمعۃ المبارک کو ہوا، ہزاروں مستحق افراد کا کامیاب آپریشن کیا گیا اور انہیں بینائی کی عظیم دولت نصیب ہوئی۔ آئی کیمپ میں ملک بھر سے سپیشلسٹ ڈاکٹرز کی ٹیم نے شرکت کی۔
معاشرے میں افراد کے مابین مختلف نوعیت کے جھگڑوں کو ختم کرنے، باہمی رنجشوں کے حصار سے نکال کر معاشرے میں انسانیت کا احترام عام کرنے اور محبت، رواداری اور امن کے فروغ کے لئے "منہاج مصالحتی کونسل" کا قیام عمل میں آ رہا ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی کے زیر اہتمام یکم نومبر 2009ء کو ماہانہ محفل گیارہویں شریف کا انقعاد کیا گیا۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت مقبول رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کیا گیا۔ تلاوت قرآن پاک کی سعادت سنٹر کے امام حافظ محمد صدیق نے حاصل کی جبکہ بارگاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں عقیدت کے پھول بالترتیب راجہ منیر، محمد یٰسین، ملک اصغر، ارشد اویس نے پیش کیے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیر اہتمام یکم نومبر 2009ء کو ضلع گجرات کی تحصیل کھاریاں میں "منہاج مصالحتی کونسل" کے دفتر کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کی صدارت منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کی جبکہ پاکستان میں ناروے کے سفیر مسٹر روبرٹ کھویلے مہمان خصوصی تھے۔
مورخہ یکم نومبر کو منہاج القرآن یوتھ لیگ کی تنظیمات کے قیام کے سلسلے میں مرکزی صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ بلال مصطفوی نے ضلع بھمبر کا تنظیمی دورہ کیا۔ اس موقع پر عبدالرب جان کوآرڈنیٹر منہاج القرآن یوتھ لیگ آزاد کشمیر اور حافظ سلیم چشتی صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ گجرات بھی ہمراہ تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کی خصوصی دعوت پر صدر سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل صاحبزادہ حسن محی الدین قادری گذشتہ دنوں ڈنمارک تشریف لائے۔ ایئر پورٹ پر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے سینئر عہدیداران اور کارکنان نے آپ کا پرتپاک استقبال کیا۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.