سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تزکیہ نفس، فہم دین، اصلاح احوال، توبہ اور آنسوؤں کی بستی شہرِ اعتکاف کی پہلی نماز تراویح نہایت محبت و عقیدت اور خلوص و احترام کے ساتھ ادا کی گئی۔ تحریک منہاج القرآن زیراہتمام جامع المنہاج میں منعقدہ شہرِ اعتکاف میں ایمان افروز روحانی ماحول میں نمازِ تراویح ادا کی امامت قاری خالد حمید کاظمی، قاری عبدالخالق قمر، قاری انعام اللہ نعیمی اور قاری عبدالصمد نے کی۔
چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے منہاج القرآن کے شہرِ اعتکاف میں "آدابِ صحبت اور اصلاحِ احوال" کے موضوع پر منعقدہ تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اعتکاف باطنی احوال سنوارنے کا نام ہے۔ تزکیہ نفس اور تصفیہ قلب کی نیت سے سفر اور خلوت اختیار کرنا اہل اللہ کی صفت ہے ملک کے طول و ارض سے اللہ اور اس کے رسولﷺ کی خوشنودی اور رضا کےلیے معتکف ہونے والے چنیدہ اور خوش قسمت بندے ہی
تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام رمضان المبارک کے آخری عشرے سے شروع ہونے والے شہر اعتکاف میں آج اندرون و بیرون ملک سے ہزار ہا معتکفین شریک ہوں گے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری روزانہ نماز تراویح کے بعد ”زوال پذیر معاشرتی اقدار اور قرآنی احکامات“ کے موضوع پر خطابات کریں گے۔
تحریک منہاج القرآن کا شہر اعتکاف جامع المنہاج بغداد ٹاؤن (ٹاؤن شپ) لاہور میں سج گیا، پاکستان سمیت برطانیہ، یورپ، امریکہ، کینیڈا سے تحریک کے رفقاء کار سمیت ہزاروں افراد معتکف ہوگئے ہیں۔ تحریک منہاج القرآن کے بانی و سر پرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے طول و عرض سے اعتکاف کی سعادت حاصل کرنے والوں کو مبارکباد دی۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے شہر اعتکاف میں پہلے روز ہزاروں معتکفین سے "باب مدینۃ العلم" کے موضوع پر خطاب کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ جان لیوا مہنگائی کے باوجود ملک کے طول و ارض سے بھاری اخراجات کر کے شہر اعتکاف لاہور کا حصہ بننے والے معتکفین کا جذبۂ ایمانی اور تعلیم و تربیت کے ساتھ شغف اور باطنی احوال سنوارنے کی فکر قابل تحسین ہے۔ منہاج القرآن کی اعتکاف گاہ درس گاہ بھی ہے، علم شعور کو پختہ اور بلند کرتا ہے، اخلاقی گرواٹ سے بچاتا ہے، علم کا نور انسانیت سے محبت کرنا سکھاتا ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے نظام المدارس پاکستان کی ویب سائٹ اور سی ایم ایس سسٹم کی تکمیل پر افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوئی۔
ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ جامع المنہاج ٹاؤن شپ لاہور میں شہر اعتکاف 2023ء کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ اندرون و بیرون ملک سے ہزاروں افرادمعتکف ہوں گے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری روزانہ نماز تراویح کے بعد خطاب کریں گے ان کے خطاب کا موضوع ”زوال پذیر معاشرتی اقدار اور قرآنی احکامات“ ہوگا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے جامع شیخ الاسلام میں جمعۃ المبارک کے اجتماع سے توکل اور یقین کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کا دوسرا عشرہ، عشرہ مغفرت عطا ہونے پر امہ کا ہر روزہ دار اللہ کے حضور پہلے سے بڑھ کر سربسجود ہو جائے، یہ گناہوں سے تائب ہونے کے قیمتی لمحات ہیں انہیں ضائع نہ ہونے دیں۔
تحریک منہاج القرآن جہلم کے زیراہتمام 05 اپریل 2023 کو دروسِ عرفان القرآن کی تیسری نشست منعقد ہوئی۔ جس میں علامہ رانا محمد ادریس قادری (نائب ناظم اعلیٰ) نے خصوصی شرکت کی اور کامیابی کے بنیادی تقاضے کے موضوع پر خطاب کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے زیرانتظام گنما سنٹر میں 68 واں حلقہِ درود و فکر و آن لائن تربیتی نشست کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں صدر منہاج ایشین کونسل علی عمران اور ڈپٹی ڈائریکٹر خارجہ امور شکیل احمد طاہر نے آن لائن شرکت کی، جبکہ خواتین کے لیے بھی علیحدہ اہتمام کیا گیا۔
تحریک منہاج القرآن جہلم کے زیراہتمام 05 اپریل 2023 کو دروسِ عرفان القرآن کی تیسری نشست منعقد ہوئی۔ جس میں علامہ جمیل زاہد (ناظم مرکزی نظامت دعوت و تربیت) نے خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔
صاحبزادہ شیخ حماد مصطفیٰ المدنی القادری نے ’’رمضان، ماہِ رحمت‘‘ کے عنوان سے منعقدہ آن لائن سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماہِ رمضان المبارک اللہ رب العزت کی رحمت، بخشش اور مغفرت طلب کرنے کا مہینہ ہے۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنی توفیق خاص اور اذن سے ہمیں سرشار فرمائے اور اپنی خاص رحمت اور عنایات سے نوازے۔
صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا ہے کہ قرآن حکیم کو منشورِ حیات کے طور پر سمجھنے اور نافذ کرنے کی ضرورت ہے۔ قرآن مجید حضور نبی اکرم ﷺ کا سب سے بڑا معجزہ ہے۔ اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید کو ہر قسم کے ردّ و بدل اور کمی و بیشی سے محفوظ فرمایا ہے۔ قرآن مجید اپنی شان میں یکتا کتاب ہے۔
چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے تحریک منہاج القرآن کے شہر اعتکاف جامع المنہاج کا دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے جامع المنہاج میں جاری تزئین و آزائش کے کاموں اور انتظامات کا جائزہ لیا اور معتکفین کی سہولت کیلئے مثالی انتظامات کرنے کی ہدایات دیں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی بیرونی تنظیمی دورہ کی تکمیل پر وطن واپس پہنچنے کے بعد کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے ڈینز، لیکچررز، سکالرز کے ساتھ خصوصی نشست ہوئی۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.