سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے فارغ التحصیل ڈاکٹر سید ثاقب شاہ گیلانی منہاجین نے پی ایچ ڈی کی ڈگری کی تکمیل پر سیشن 1995 کے دوستوں کو اپنی رہائش کوٹ خواجہ سعید لاہور میں ایک پرتکلف عشائیہ کا اہتمام کیا۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری کاڈاکٹر سلطان محمود چودھری کے بھائی کے انتقال پر اظہار افسوس
منہاج القرآن انٹرنیشنل این وی، ڈنمارک کے زیراہمتام منعقدہ ’’معراج النبیﷺ کانفرنس‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ معراج النبی ﷺ وہ عظیم معجزہ ہے جس کی تصدیق قرآن حکیم نے کی ہے۔ اہلِ اِیمان کے اِیمان کی پختگی کے لئے نبی اور رسول کے ہاتھ پر معجزات کا صدُور ہوتا ہے، تاکہ قصرِ اِیمان اور غبارِ تشکیک میں اِیمان اور تیقّن کے چراغ رَوشن ہوں۔
ڈنمارک کوپن ہیگن کے نواحی علاقہ Amager میں منہاج اسلامک سینٹر کے نئے مرکز کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔
17 فروری بروز جمعہ منہاج القرآن انٹرنیشنل کینیڈا کی ایگزیکٹو باڈی نے شب معراج اور معراج النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی مناسبت سے ایک کانفرنس کا اہتمام کیا۔ شیخ حماد مصطفی المدنی القادری، شیخ احمد مصطفی العربی القادری کے ہمراہ مہمان خصوصی کی حیثیت سے شریک ہوئے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے منہاج القرآن ڈنمارک کی لائبریری میں’’قرآن وال‘‘کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر چیئرمین سپریم کونسل نے ڈنمارک کی تنظیم کی فہم القرآن کو عام کرنے کی کاوشوں کو سراہا۔
نائب ناظم اعلیٰ سردار شاکر خان مزاری کی تحریک منہاج القران کے زیراہتمام رائل میرج ھال میں قائد ڈے کی مناسبت سے منعقدہ کانفرنس میں شرکت کی خطاب کیا۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے لکھے عرفان القرآن کا ڈینش زبان میں ترجمہ (Den Strålende Koran) کی کوپن ہیگن “NV” میں تقریبِ رونمائی ہوئی۔ تقریب میں چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے شرکت کی اور خصوصی خطاب کیا۔
ڈائریکٹر منہاج انٹرنیٹ بیورو عبدالستار منہاجین نے اپنی نئی کتاب 🔰 ’’کامیاب زندگی (دور نو بلوغت کے سوالات)‘‘ صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کو پیش کی۔ صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل نے عبدالستار منہاجین کو ان کی نئی تصنیف کی اشاعت پر مبارک باد دی۔
چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا ڈنمارک پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا گیا، استقبال میں صدر منہاج یورپین کونسل بلال اپل صا، منہاج یورپین کونسل زون ون کے صدر بابر شفیع شیخ، تحریک منہاج القرآن ڈنمارک کے صدر ڈاکٹر عرفان ظہور احمد، منہاج ویمن لیگ کی خواتین اور منہاج القرآن کے جملہ فورمز کے قائدین و کارکنان شامل تھے۔
چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی Valby میں کارکنان کے ساتھ تربیتی نشست منعقد ہوئی۔ تربیتی نشست کے انعقاد پر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے تمام ذمہ داران کو مُبارکباد پیش کی۔
سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا کہ آج ہم اللہ پاک کی توفیق سے اپنے محبوب قائد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 72ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ آج شیخ الاسلام کے یومِ ولادت کی تقریبات منعقد کرتے ہوئے جہاں ہم اللہ کی بارگاہ میں شکر بجا لا رہے ہیں وہاں یہ دن ہم سے کچھ تقاضا بھی کر رہا ہے اور وہ تقاضا خدا کے انٹرسٹ کو اپنانے میں ہے۔
منہاج ویلفئیر فاؤنڈیشن کی ٹیمیں زلزلے سے متاثرہ لوگوں کو گرم کھانا فراہم کررہی ہیں۔ لوگوں کے تعاون سے منہاج ویلفئیر فاؤنڈیشن کے رضاکاران یہ کام بخوبی سرانجام دے رہے ہیں۔
چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری اور صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے منہاج آرفنز ولیج کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ منہاج آرفنز ولیج کی سنگ بنیاد کی تقریب نے بہت سے ایسے بچوں کو امید دلائی جنہیں زندگی میں کامیاب ہونے اور معاشتری چیلنجز جن کا انہیں سامنا ہے پر قابو پانے کے لیے ایک محفوظ اور معاون ماحول کی ضرورت ہے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 72 ویں سالگرہ کے سلسلے میں صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل و چیئرمین آغوش کمپلیکس پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے آغوش کمپلیکس میں زیرِ کفالت ننھے بچوں کے ہمراہ شیخ الاسلام دامت برکاتہم العالیہ کی سالگرہ کا کیک کاٹا
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.