سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے یوم تاسیس کی مرکزی تقریب 6 اکتوبر 2010ء کو مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں منعقد ہوئی۔ ایم ایس ایم کے یوم تاسیس پر ملک بھر میں تحصیلی و ضلعی سطح پر تاسیسی تقریبات کا اہتمام کیا گیا تھا۔ پروگرام میں قائمقام ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن شیخ زاہد فیاض اور صدر ایم ایس ایم حافظ تجمل حسین انقلابی نے خصوصی طور پر شرکت کی۔
علم و دانش کی عظیم درس گاہ منہاج یونیورسٹی کے کالج آف شریعہ میں 5 اکتوبر 2010ء کو ایم فل کی نئی کلاس میں آنے والے طلبہ و طالبات کے اعزاز میں خصوصی استقبالیہ منعقد ہوا۔ تقریب کو دانش ہال میں منعقد کیا گیا، اس تقریب میں ایک سالہ کورس مکمل کرنے والے طلبہ و طالبات بھی شامل تھے۔
منہاج یونیورسٹی لاہور اور المصطفےٰ انٹرنیشنل یونیورسٹی ایران کے ذیلی ادارے اذان ایجوکیشنل اینڈ ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے زیراہتمام ’’پرامن بقائے باہمی میں یونیورسٹیوں اور دینی اداروں کا کردار‘‘ کے موضوع پر خصوصی سیمینار منعقد کیا گیا۔
مورخہ 12 اکتوبر 2010ء کو لاہور میں المصطفیٰ انٹرنیشنل یونی ورسٹی ایران اور منہاج یونی ورسٹی لاہور کے تعاون سے دہشت گردی کے خاتمہ میں مدارس اور جامعات کے کردار پر ایک عالمی کانفرنس منعقد ہوئی جس میں ازہر کے فضلاء کے عالمی رابطہ آفس پاکستان برانچ کے نمائندہ سینئر ارکان نے بھرپور شرکت کی۔
یونائیٹڈ ریلجن Initiative پاکستان اور منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیراہتمام عالمی یوم امن پر 21 ستمبر 2010ء کو خصوصی ’’امن سیمینار‘‘ کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کا اہتمام منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں ہوا۔ پروگرام کی صدارت مسیحی رہنماء اور فادر عابد حبیب نے کی۔ ڈائریکٹر امور خارجہ منہاج القرآن انٹرنیشنل راجہ جمیل اجمل، ڈاکٹر کنور فیروز اور وکٹر ڈینییل بھی معزز مہمانوں میں شامل تھے۔
گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے زیراہتمام مقابلہ "حسان بن ثابت نعت اینڈ قرات" میں ٹیم ٹرافی منہاج یونیورسٹی نے جیت لی۔ مقابلہ حسن نعت اور حسن قرات میں مجموعی طور پر منہاج یونیورسٹی نے 2 پوزیشنیں حاصل کیں۔ 20 ستمبر 2010ء کو مقابلہ حسن قرات اور نعت جی سی یونیورسٹی کے بخاری آڈیٹوریم میں ہو، جس میں ملک بھر سے بیس کالجز اور یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات نے حصہ لیا۔
نظامت دعوت تحریک منہاج القرآن نشتر ٹاؤن لاہور کے زیراہتمام تقریب تقسیم اسناد عرفان القرآن کورس کا پروگرام مورخہ 19 ستمبر 2010ء کو ملاپ شادی ہال مین بازار چونگی امرسدھو میں منعقد ہوا۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جس کی سعادت مسز زاہدہ پروین نے حاصل کی۔
شیخ الاسلام نے کہا کہ آج ہمارے ملک میں عذاب در عذاب آ رہے ہیں۔ کبھی پانی کی کمی سے قحط اور خشک سالی کا عذاب آتا ہے تو کبھی پانی کی فروانی کی صورت میں سیلاب جیسے عذاب کا سامنا ہے۔ کبھی ملک میں سانحہ سیالکوٹ جیسے واقعات رونما ہو رہے ہیں، جس سے انسانیت کا سر بھی شرم سے جھک گیا۔ ایسے واقعات قوم کے لیے سراپا عذاب ہیں۔
مینارٹی ڈے کے موقع پر منہاج القرآن کی ڈائریکٹوریٹ آف انٹرفیتھ ریلیشنز اور پاکستان مینارٹی کونسل کے زیراہتمام سکھوں کی مذہبی عبادت گاہ گوردوارہ ڈیرہ صاحب لاہور میں یوم آزادی کی پروقار مگر سادہ تقریب منعقد ہوئی۔ پاکستان میں مسلمانوں کی طرف سے سکھوں کی عبادت گاہ میں یہ یوم آزادی کی پہلی تقریب تھی
چودھری بابر علی کو مرکزی صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ جبکہ ثناء اللہ طاہری کو مرکزی سیکرٹری جنرل منہاج القرآن یوتھ لیگ مقرر کیا گیا ہے۔ تمام مرکزی قائدین نے ان دونوں شخصیات کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر خوش آمدید کہا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
تحريک منہاج القرآن کے ڈائریکٹوریٹ آف میڈیا نے شيخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادري سے سنئير صحافيوں کي خصوصي نشست کا اہتمام کيا۔ یہ نشست بذریعہ ویڈیو کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں جيو اور جنگ گروپ کے سنئير صحافي سہيل وڑائچ، جيو کے پروگرام 50 منٹ کے ميزبان پروفيسر عبدالروف سميت ديگر ممتاز صحافيوں نے شرکت کي۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی نظامت امور خارجہ کے وفد نے مورخہ 06 اگست 2010 ء بروز جمعۃ المبارک ڈائریکٹر امور خارجہ راجہ محمد جمیل اجمل کی قیادت میں واہگہ بارڈر کا دورہ کیا اور ڈپٹی ڈائریکٹر کسٹم واہگہ محمد صفدر باجوہ سے ملاقات کی اور انہیں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی جانب سے قرآن پاک کے ترجمہ عرفان القرآن اور ملک میں جاری دہشت گردی کے خلاف جاری کئے گئے عظیم تاریخی فتوی اور دیگر متفرق کتب پیش کیں۔
تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام 14 شعبان المعظم 1431ھ کی رات "شب برات" کا روحانی اجتماع 27 جولائی 2010ء کو مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاون لاہور میں ہوا، جس سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے خصوصی خطاب کیا۔ روحانی اجتماع کی صدارت تحریک منہاج القرآن کے امیر صاحبزادہ مسکین فیض الرحمن درانی نے کی۔
تحریک منہاج القرآن کی نظامت دعوت نے مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں "عرفان القرآن کورس" کا ٹریننگ کیمپ منعقد کیا۔ دس روزہ تربیتی کیمپ 15 جولائی سے 25 جولائی 2010ء تک ہوا۔ کیمپ میں ملک بھر سے وہ سکالرز تشریف لائے جن کی تعلیم کم از کم ایم۔ اے عربی، ایم۔ اے اسلامیات، یا الشھادۃ العالمیہ تھی۔
سانحہ داتا دربار کی مذمت میں مورخہ 20 جولائی 2010ء بروز منگل 3 بجے سہ پہر تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ کے صفہ ہال میں منہاج القرآن علماء کونسل کے زیراہتمام ایک عظیم الشان سیمینار بعنوان ’’انسداد دہشت گردی اور تعلیمات صوفیاء‘‘ منعقد ہوا۔ جس کی صدارت مرکزی امیر تحریک صاحبزادہ مسکین فیض الرحمن خان درانی اور نگرانی قائم مقام ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض نے کی
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.