سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن ملتان کے زیراہتمام پانچ روزہ دروس عرفان القرآن کی تیسری نشست میں علامہ صابر کمال وٹو نے ’’ماہ رمضان اور رجوع الی اللہ‘‘ کے موضوع پر خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ ماہ رمضان المبارک کی صورت میں اللہ پاک نے امت مسلمہ کو ایک بہت بڑی نعمت عطا کی ہے۔ ماہ رمضان رجوع الی اللہ کا بہترین موسم ہے۔ اگر روزہ کو اس کی روح کے مطابق رکھا جائے تو یہ روحانی ترقی کے مدارج طے کرنے کیلئے اکسیر کا درجہ رکھتا ہے۔
تحریک منہاج القرآن ملتان کے زیراہتمام پانچ روزہ دروس عرفان القرآن کی دوسری نشست میں علامہ فیاض بشیر قادری نے ’’تسبیح کا حقیقی تصور ‘‘ کے موضوع پر خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ عام طور پر تسبیح کے دانوں پر اللہ کے ذکر کرنے کو ہی تسبیح کرنا خیال کیا جاتا ہے، مگر قرآن مجید کے مطابق معاشرے کے غریبوں، محتاجوں کی مدد اور باطل نظام سے ٹکرانا ہی تسبیح کا حقیقی تصور ہے۔
تحریک منہاج القرآن ملتان کے زیراہتمام پانچ روزہ دروس عرفان القرآن کی افتتاحی نشست 28 مئی 2018ء کو منعقد ہوئی، جس میں علامہ اعجاز ملک نے ’’اسوہ خیرالنساء سلام اللہ علیھا ‘‘ کے موضوع پر خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ اللہ پاک نے جس طرح اپنے نبی مکرم ﷺ کے اسوہ کو پوری انسانیت کیلئے کامل و اکمل بنایا، اسی طرح خاتون جنت اورجگر گوشہ بتول سیدہ کائنات سلام اللہ علیھا کے اسوہ کو امت کی خواتین کیلئے کامل و اکمل بنایا۔
تحریک منہاج القرآن کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین القادری دو روزہ تنظیمی دورہ پر ملتان پہنچ گئے، انہوں نے مقامی رہنمائوں کے ہمراہ میڈیا کے نمائندوں سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت کی دعوے دار کسی جماعت کو یہ زیب نہیں دیتا کہ وہ ملک کی اعلیٰ عدلیہ اور اسکے فیصلوں کا مذاق اڑائے۔ اللہ کے بعد انصاف کی فراہمی کے حوالے سے سپریم کورٹ 21 کروڑ عوام کی امیدوں کا مرکز ہے۔ اگر اعلیٰ عدلیہ کے فیصلے نہیں ماننے تو پھر وہ کونسا فورم باقی رہ جاتا ہے جس کے فیصلے مانے جائیں گے؟
تحریک منہاج القرآن ملتان کے زیراہتمام ’’عالمی سفیر امن سیمینار‘‘ 24 فروری 2018ء کو منعقد ہوا، جس میں صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری مہمان خصوصی تھے جبکہ مخدوم پیر زوارالحسن چشتی نے سیمینار کی صدارت کی۔ ڈاکٹر حسین محی الدین القادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ختمِ نبوت کے قانون میں تبدیلی کے اصل ذمہ داروں کو سزا نہ ملی تو آئندہ بھی عقیدہ ختم نبوت پر ناپاک حملے ہوتے رہیں گے۔
ملتان میں ڈاکٹر طاہرالقادری کی 67 ویں سالگر ہ پر قائد ڈے تقریب 19 فروری 2018ء کو منعقد ہوئی۔ تحریک منہاج القرآن ضلع ملتان کے صدر یاسر ارشاد، میڈیا کوارڈینیٹر راو محمد عارف رضوی اور تحریک کے دیگر قائدین نے بھی پروگرام میں شرکت کی۔ سجاد حیدر ملک، محمد رمضان، سہیل احمد، محمد بابرجعفر، وسیم ممتاز، محمد نعمان، محمداحمد بھی پروگرام میں شریک ہوئے۔
تحریک منہاج القرآن ملتان کی طرف سے متحدہ میلاد کونسل کے قائدین کو استقبالیہ پیش کیا گیا، جس میں متحدہ میلاد کونسل کے صدر زاہد بلال قریشی نے کہا ہے کہ متحدہ میلاد کونسل کے پلیٹ فارم سے ملتان میں 21 تنظیمات کے23 جلوس نکالے گئے، جن کے انتظامات پہلے سے بہتر رہے۔ حضوراکرم ﷺ کی آمد کی خوشی منانے کیلئے بہترین انتظامات کرنا حکومت وقت کی قانونی اور ایمانی ذمہ داری ہے۔
تحریک منہاج القرآن ضلع ملتان کے صدر یاسر ارشاد دیوان کی رہائش گاہ پر 12 دسمبر 2017ء کو محفل میلاد منعقد ہوئی۔ محفل میلاد میں مخدوم شہباز ہاشمی، شیخ ارشاد احمد، راؤ محمد عارف رضوی، محمد شوکت ڈوگر، میجر محمد اقبال چغتائی، انجینئر جواد صادق، احمد قریشی، محمد عمر چشتی، رکن الدین ندیم حامدی، ملک عاشق حسین، سجاد نقشبندی، محمد الیاس صدیقی، محمد سجادحیدر، عامر ارشاد اور دیگر رہنماوں نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن ملتان کی ضلعی مجلس شوریٰ کا اجلاس 4 نومبر کو ہوا، جس کی صدارت مخدوم شہباز ہاشمی نے کی۔ اجلاس میں سینئر رہنماء یاسر ارشاد کو تحریک منہاج القرآن ضلع ملتان کا صدر منتخب کیا گیا۔ اجلاس میں سابق ضلعی امیر پروفیسر جاوید اختر زواری، ضلعی ناظم تحریک انجینئر جواد صادق، میجرمحمد اقبال چغتائی، عمرچشتی، یاسر ارشاد، خالد محمود، مصباح اسحاق اورصوبائی میڈیا کوارڈینیٹر راؤ محمد عارف رضوی بھی شامل تھے۔
پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کا اجلاس 16 اکتوبر 2017ء کو ملتان میں ہوا، جس میں صوبائی عہدیداروں نے شرکت کی۔ اجلاس کی صدارت صوبائی صدر فیاض احمد وڑائچ نے کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا ہے کہ ہماری جدوجہد موجودہ کرپٹ اور فرسودہ نظام کے خلاف ہے۔ پاکستان عوامی تحریک آئندہ الیکشن 2018 ء میں کرپٹ عناصر کیلئے میدان خالی نہیں چھوڑے گی اور ملک بھر سمیت جنوبی پنجاب میں انتخابات میں بھرپور حصہ لیا جائے گا۔
پاکستان عوامی تحریک ضلع ملتان کے زیراہتمام میانمار میں روہنگیا مسلمانوں پر ڈھائے جانیوالے ظلم و بربریت اور قتل عام کے خلاف 8 ستمبر 2017ء کو ایک پرامن احتجاجی مظاہرہ چوک نواں شہر پر کیا گیا۔ احتجاجی مظاہرے کی قیادت نگران صوبائی صدر پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب یاسر ارشاد نے کی۔ پاکستان عوامی تحریک کے صوبائی رہنما چوہدری فیاض احمد وڑائچ، ڈاکٹر زبیر اے خان اور راؤ محمد عار ف رضوی نے بھی مظاہرے میں خصوصی شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن ملتان ڈویژن کا تنظیمی تربیتی کنونشن 02 اپریل 2017 کو ملتان میں منعقد ہوا جس کی صدارت مرکزی نائب ناظم اعلیٰ سردار شاکر مزاری نے کی۔ کنونشن میں ضلع ملتان، خانیوال، وہاڑی اور لودھراں کے ضلعی و تحصیلی عہدیداران نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن ملتان شاہ رکن عالم ٹاون کے زیراہتمام قائد تحریک ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے 66 ویں یوم پیدائش کی دعائیہ تقریب 19 فروری 2017ء کو منعقد ہوئی۔ قائد ڈے تقریب میں رائو محمد عار ف رضوی، مخدوم محمد حسن زواری، مخدوم غلام یٰسین زواری، مہر فدا حسین، حاجی ارشد چشتی، یونس جاوید انصاری، محمد ندیم قادری، ارشاد حسین سعیدی، غلام حسین انصاری اور ذوالفقار حامدی نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظم اعلی سردار شاکر خان مزاری نے 7 جنوری 2017ء کو شجاع آباد کا تنظیمی دورہ کیا۔ اس دورہ میں انہوں نے منہاج القرآن کے تنظیمی نیٹ ورک میں شجاع آباد کو ضلع کا درجہ دیا، اس سے پہلے شجاع آباد ضلع ملتان کے تنظیمی نیٹ ورک میں شامل تھا۔
منہاج القرآن علماء کونسل جنوبی پنجاب کے زیراہتمام مورخہ 30 مئی 2016ء کو شاہی جامع مسجد طوطلاں میں عظیم الشان علماء کنونشن منعقد ہوا جس کی صدارت سجادہ نشین درگاہ عالیہ چادر والی سرکار پیر سید علی حسین شاہ نے کی جبکہ مہمان خصوصی سجاد نشین حضرت منشی غلام حسن شہید اور مخدوم زوارالحسن قادری چشتی تھے۔ کنونشن سے خصوصی خطاب منہاج القرآن علماء کونسل کے مرکزی صدر علامہ امداداللہ خان قادری اور مرکزی ناظم علامہ میر آصف اکبر قادری نے کیا۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.