سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن لاہور کا اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ میں ہوا، اجلاس کی صدارت رانا محمد ادریس نائب ناظم اعلی و نگران لاہور نے کی۔ اجلاس میں رانا نفیس حسین قادری صدر تحریک منہاج القرآن لاہور سمیت دیگر زونل و ضلعی عہدیداران نے شرکت کی۔ اجلاس میں لاہور زون و ضلعی تنظیمات بھی شریک ہوئیں۔
منہاج یونیورسٹی لاہور کے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا کہ ترقی اور خوشحالی کی چابی تعلیم یافتہ باکردار نوجوانوں کے ہاتھ میں ہے، تربیت کے بغیر تعلیم بے فائدہ ہے۔ نوجوان علم و تحقیق کے ساتھ دائمی رشتہ استوار کریں اور کردار کو شفاف رکھیں، انہوں نے تعلیم مکمل کرنے والے طلبا و طالبات کو مبارکباد باد دی۔ کانووکیشن میں 35 سو سے زائد فارغ التحصیل طلبا و طالبات کو ڈگریوں سے نوازا گیا، کانووکیشن کی تقریب میں وزیراعظم کے مشیر شہباز گل، سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف، پنجاب حکومت کے ترجمان حسان خاور، ناظم اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل خرم نواز گنڈا پور اور میاں عمران مسعود نے خصوصی شرکت کی۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام 5 دسمبر 2021ء کو 12 جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی پروقار تقریب منہاج القرآن اسلامک سنٹرگلفشاں کالونی کے سامنے وسیع گراؤنڈ میں منعقد ہوئی۔ اس تقریب کی صدارت پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سینئر نائب صدر چوہدری بشارت جسپال نے کی۔ تقریب میں شریک ہر دلہن کو2 لاکھ روپے سے زائد مالیت کاسامان، جن میں قرآن پاک، جائے نماز، برتنوں والی الماری، ڈبل بیڈ، کرسیاں، میز، پیٹی، ڈرمی آٹے والی، اٹیچی کیس، سلائی مشین، واشنگ مشین، پنکھا، استری، کلاک، سٹیل برتن، ڈنر سیٹ، پلاسٹک برتن، رضائی ڈبل بیڈ، تکیے، کھیس، دریاں، واٹر سیٹ، ٹی کپ، میک اپ سامان ودیگر ضروریات زندگی کا تمام سامان اور دلہن کوسلامی اور دلہا کوگھڑی کا تحفہ دیا گیا۔
تحریک منہاج القرآن کے مرکزی گوشۂ درود کی مجلس ختم الصلوٰۃ علی النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا روحانی اجتماع مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔ جس میں ماہ نومبر 2021ء میں 4 ارب 43 کروڑ 38 لاکھ 74 ہزار اور 752 مرتبہ پڑھا گیا درود پاک حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں پیش کیا گیا، تحریک منہاج القرآن کے گوشۂ درود میں 2005 سے اب تک مجموعی طور پر پڑھے گئے درود پاک کی تعداد 4 کھرب 94 ارب 58 کروڑ 65 لاکھ 54 ہزار اور899 ہو گئی ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سنٹرل ورکنگ کونسل کا اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا، جس میں چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے واقعہ سیالکوٹ پر بڑی تشویش اور فکر مندی کا اظہار کیا اور ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اور تحریک منہاج القرآن نے انتہا پسندی، تنگ نظری کے خلاف علمی، فکری محاذ پر انتھک جدوجہد کی اور اسلام کی امن و سلامتی، اعتدال، رواداری کی تعلیمات کو پاکستان سمیت دنیا کے کونے کونے میں اجاگر کیا۔ اس وقت اعتدال، رواداری اور برداشت پر مبنی مصطفوی تعلیمات کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے تاکہ سوسائٹی میں پائی جانے والی تنگ نظری اور انتہا پسندی کا خاتمہ کیا جا سکے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے لاہور بار ایسوسی ایشن کے زیراہتمام ”ریاست مدینہ کا دستور اور اس کا عملی نفاذ“کے موضوع پر ایوان عدل میں منعقدہ علمی و فکری نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست مدینہ کی انتظامی بنیاد امن و انصاف اور رول آف لاء پر قائم ہوئی۔ حضور نبی اکرم ﷺ نے اُمت کو بلدیاتی نظام، صوبائی خودمختاری، فنانشل مینجمنٹ اور جسٹس سسٹم دیا۔ ریاست مدینہ کا دستور ذات پات رنگ نسل سے بالا تر خالصتاً قانون و انصاف کی بالا دستی کے تصورات پر مشتمل تھا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے منہاج یوتھ لیگ کے 33ویں یوم تاسیس کے موقع پر مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقدہ خصوصی تقریب میں شرکت کی اور کیک کاٹا۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے چیئرمین سپریم کونسل نے کہا کہ نوجوانوں کو تعلیم و تربیت دینا بہترین قومی خدمت ہے۔ منہاج یوتھ لیگ کے 33 سالوں کا سفر علم، ادب اور فروغ امن کا سفر ہے۔ منہاج یوتھ لیگ نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری سے یہ عہد کیا تھا کہ وہ کسی بھی حال میں اپنے ہاتھوں سے قلم اور کتاب کو کبھی گرنے نہیں دیں گے اور الحمدللہ منہاج یوتھ لیگ کے جوانوں نے اپنے قائد سے کئے گئے اس عہد کو نبھایا ہے۔
منہاج ڈیجیٹل انسائیکلوپیڈیا (MDE) کی ڈویلپنگ ٹیم نے منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے ملاقات کی اور ڈیجیٹل انسائیکلوپیڈیا پراجیکٹ کے بارے میں بریفنگ دی۔ MDE کی ٹیم نے پراجیکٹ کے امتیازات اور خصوصیات کے بارے میں چیئرمین سپریم کونسل کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اس ڈیجیٹل پروگرام میں ایپ وزیٹرز اور ریسرچرز کے لئے Google کی طرز پر برق رفتار searching سہولت دسیتاب ہو گی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ منہاج ڈیجیٹل انسائیکلوپیڈیا کے پہلے فیز میں قرآنی انسائیکلوپیڈیا کے 5 ہزار موضوعات کے علاوہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے خطابات اور مختلف موضوعات پر تحقیقات شامل کی گئی ہیں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے فلاحی ادارے آغوش آرفن کیئر ہوم میں 8 سال سے زیر تعلیم و رہائش پذیر رابعہ خادم کی گزشتہ روز تقریب رخصتی منعقد ہوئی۔ رابعہ خادم کو منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر و چیئرمین آغوش کمپلیکس ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، فضہ حسین قادری، نائب صدر بریگیڈیئر (ر) اقبال احمد خان، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈا پور، وزیراعلیٰ ٹاسک فورس برائے ویمن امپاورمنٹ تنزیلہ عمران، سماجی رہنما و سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں منظور احمد وٹو کی صاحبزادی جہاں آراء وٹو، ڈائریکٹر آغوش کمپلیکس کرنل (ر) مبشر اقبال، منیجنگ ڈائریکٹر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن انٹرنیشنل فیصل مشہدی، سید امجد علی شاہ، نوراللہ صدیقی، منہاج ویمن لیگ کی مرکزی صدر ڈاکٹر فرح ناز، سدرہ کرامت نے یتیم بیٹی رابعہ خادم کو دعاؤں کے ساتھ رخصت کیا۔
معروف ثنا خوان مصطفیٰ ﷺ شہباز سمیع اور محمد علی جرال نے منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹرحسن محی الدین قادری سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر دونوں مہمانان گرامی نے تحریک منہاج القرآن کی لائف ممبر شپ حاصل کی اور لائف مبرشپ کی اسناد ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے وصول کیں۔
اُمت وقار کی بحالی کیلئے سیرت طیبہ ﷺ پر عمل کرے: ڈاکٹر حسن محی الدین قادری
چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادرینے ایوان اقبال لاہور میں آستانہ عالیہ چشتیہ آباد کامونکی کے زیراہتمام منعقدہ محفل شانِ سیّدنا غوث الاعظمؓ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج اگر امت مسائل و آلام سے نجات، باطنی سکون اور نفس مطمئنہ چاہتی ہے تو حضور غوث الاعظم شیخ عبد القادر جیلانی رضی اللہ عنہ کی تعلیمات پر عمل کرے۔ آپ کی ساری زندگی علم اور انسانیت کے ساتھ محبت کرتے ہوئے گزری۔ آپ فنا فی الرسول ﷺ تھے۔
صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری واہ کینٹ میں منہاج ویلفیئر کے زیرِاہتمام منعقدہ شادیوں کی اجتماعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت اور مستحقین کے دکھ بانٹنا اور ان کے ساتھ دامے درمے سخنے کھڑے ہونا فی زمانہ افضل ترین نیکی اور سوشل سروس ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام کی تعلیمات ہیں کہ جن کے پاس ضروریات زندگی کا سامان ضرورت سے زائد ہے وہ ان کو لٹا دیں جو کسی وجہ سے زندگی کی مالی دوڑ میں پیچھے رہ گئے ہیں۔
منہاج القرآن ہری پور کے زیراہتمام میلاد مصطفیٰ ﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ ﷺ کے اخلاق حسنہ پر عمل پیرا ہونا اصل ایمان ہے۔ انہوں نے کہا کہ حضور نبی اکرم ﷺ کے اخلاقِ حسنہ کا پیغام یہ ہے کہ ہم بھی اخلاقِ مصطفی ﷺ اختیار کریں اور سیرتِ و اسوہ مصطفی ﷺ کا زیور پہن لیں، آپ ﷺ کے اوصافِ حمیدہ کا رنگ اپنے اوپر چڑھا لیں۔
جناح کنونشن سنٹر اسلام آباد میں منہاج یوتھ لیگ کے زیراہتمام منعقدہ نیشنل یوتھ ایوارڈ کی تقریب میں ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملکی ترقی کے لیے پاکستان کے بینک شوگر ملز کی بجائے نوجوانوں کو قرض دیں، شوگر ملز کو قرضے دے کر آپ نے دیکھ لیا، اب نوجوانوں کو ٹیلنٹ کے لیے قرض دیں تو اب بھی ملکی ترقی کے لیے بہت کچھ کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیلنٹ کی قدر کرتے ہوئے ہمیں اپنے ملک کے ہیروز کو تسلیم کرنا ہو گا، جو قومیں ہیروز کی حوصلہ افزائی نہیں کرتی تو وہاں پھر ہیروز پیدا ہونا بند ہو جاتے ہیں۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.