سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج کالج برائے خواتین لاہور میں طالبات کے لئے دو روزہ تربیتی اعتکاف کی نشست ’’ایام الزھد والورع‘‘ کے پہلے روز محترمہ فضہ حسین قادری نے خصوصی گفتگو کی۔ انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عاجزی و انکساری، قیام اللیل، ضبط نفس اور رضائے الہی کے لئے سر انجام دیئے گئے اعمال سے ہی سچی توبہ اور تزکیہ حاصل ہوتا ہے۔ تربیتی نشست کا اہتمام ٹریننگ ڈیپارٹمنٹ کے زیراہتمام طالبات کی روحانی و فکری تربیت کے لئے کیا گیا، جس میں محترمہ فضہ حسین قادری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انسان کو ظاہری نقائص اور تقصیروں سے زیادہ نقصان اس کے باطنی امراض پہنچاتے ہیں۔
تحریک منہاج القرآن نوشہرہ ورکاں ضلع گوجرانوالہ کے زیر اہتمام منظور میرج ہال میں ’’سیرت الرسول ﷺکانفرنس‘‘ کا انعقاد ہوا، جس میں علامہ رانا محمد ادریس قادری نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات سنٹرل پنجاب نے خطاب کیا۔ علامہ رانا محمد ادریس قادری نے کہا کہ سیرت الرسول اور اسوہ مصطفیٰ ﷺ پر عمل پیرا ہو کر ہی زندگی میں کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیرت الرسول کا عملی مطالعہ زندگی میں ہر سطح پر کامیابی کی ضمانت ہے۔
ورلڈ گرین رینکنگ میں شامل ہونے پر منہاج یونیورسٹی لاہور کے بورڈ آف گورنرز کے ڈپٹی چیئرمین ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے مثالی خدمت انجام دینے پر منہاج یونیورسٹی لاہور کی ایڈمنسٹریشن بالخصوص وائس چانسلر ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد، رجسٹرار، ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹس، ڈینز، ڈائریکٹر کیو ای سی اور متعلقہ فیکلٹی ممبرز کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے اپنے مبارکبادی پیغام میں اس امید کا اظہار کیا ہے کہ یونیورسٹی کی ترقی کیلئے محنت کا یہی جذبہ روا رکھا جائے گا اور یہ محنت ان شاء اللہ یونیورسٹی کے قومی و بین الاقوامی معیار میں مزید بہتری کا سبب بنے گی۔
ٹریڈرز ایسوسی ایشن وحدت روڈ اور ٹریڈرز ایسوسی ایشن مسلم ٹاؤن کے عہدیداران و تاجر رہنماؤں نے عوامی تاجر اتحاد کی دعوت پر تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ کا دورہ کیا۔ ٹریڈرز ایسوسی ایشن وحدت روڈ کے صدر محمد فیاض چودھری کی قیادت میں تاجر رہنماؤں نے ناظم اعلیٰ منہاج القرآن خرم نواز گنڈاپور، چیئرمین عوامی تاجر اتحاد حاجی محمد اسحاق، صدر الطاف رندھاوا، سیکرٹری جنرل راشد چودھری و عوامی تاجر اتحاد لاہور کے صدر نوید بٹ دیگر رہنماؤں سے ملاقات کی۔
جگر گوشہ شیخ الاسلام شیخ حماد مصطفی المدنی القادری نے لندن سکول آف اکنامس یونیورسٹی سے Master in International Relations کی ڈگری اعلیٰ امتیازی گریڈ کے ساتھ مکمل کر لی ہے، لندن سکول آف اکنامکس یونیورسٹی کی طرف سے منعقدہ کانووکیشن میں انہیں ڈگری سے نوازا گیا۔ اس اہم اور پر مسرت موقع پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ نے شیخ حماد مصطفی المدنی القادری کو اعلیٰ امتیازی گریڈ کے ساتھ ماسٹر ڈگری مکمل کرنے پر مبارکباد دی اور اپنی ڈھیروں دعاؤں سے نوازا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے رہنماء حمید اللہ نے اپنے بیٹے محمد عثمان کے ہمراہ مرکزی چئیرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس سے پہلے انہوں نے منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکز کا دورہ کیا اور مرکزی سیکرٹریٹ کے مختلف شعبہ جات، دفاتر، جامع شیخ الاسلام، منہاج یونیورسٹی لاہور اور آغوش کمپلیکس کا بھی تفصیلی وزٹ کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے ناظم سیکرٹریٹ جواد حامد کی والدہ مرحومہ کی برسی کے موقع پر اُن کے ایصالِ ثواب کے لیے محفلِ میلاد النبی ﷺ کا انعقاد کیا گیا۔ محفل میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، نائب صدر بریگیڈیئر (ریٹائرڈ) اقبال احمد خان، علامہ رانا نفیس حسین، سید الطاف حسین شاہ، ناظم اعلیٰ نظام المدارس پاکستان علامہ میر آصف اکبر، نائب ناظم اعلیٰ میڈیا افئیرز نوراللہ صدیقی، ڈائریکٹر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن سید امجد علی شاہ، میاں زاہد الاسلام، شفقت اللہ قادری، عرفان یوسف، مقصود احمد ملک، علامہ عین الحق بغدادی، ناصر اقبال ایڈووکیٹ و دیگر نے شرکت کی۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اس موقع پر جواد حامد کی والدہ محترمہ کے لیے بلندئ درجات کی دعا فرمائی۔
منہاج القرآن اسلامک سنٹر ساہیوال ضلع سرگودھا کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی، جس میں نائب ناظم اعلیٰ انجینئر رفیق نجم مہمان خصوصی تھے، اس موقع پر انہوں نے دیگر مہمانوں کے ساتھ اسلامک سنٹر کی عمارت کا سنگ بنیاد رکھا۔ 2 کنال رقبہ پر مشتمل منہاج القرآن اسلامک سنٹر میں مسجد، بچوں کی اسلامی تعلیم و تربیت کا تدریسی بلاک اور دیگر شعبہ جات شامل ہیں۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیراہتمام مرکزی سیکرٹریٹ میں ضلعی صدور اور ناظمین کیلئے تنظیمی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم بڑی شانوں والے آقا ہیں، آپ ﷺ کی سب سے بلند تر شان آپ کا اعلیٰ اخلاق والا ہونا ہے۔
تحریک منہاج القرآن ضلع ناروول کی ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس نائب ناظم اعلٰی سنٹرل پنجاب علامہ رانا محمد ادریس کی زیر صدارت منعقدہ ہوا۔ اجلاس میں نائب ناظم اعلیٰ علامہ رانا محمد ادریس قادری نے سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ضلعی ٹیم کو مبارکباد دی اور آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالہ سے مرکزی ہدایات کی روشنی بریفنگ دی۔
کالج اف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز منہاج یونیورسٹی لاہور کے سینئیر فارغ التحصیل منہاجینز سکالرز نے چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پوری تحریک کو کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے فارغ التحصیل سکالرز (منہاجینز) پر فخر ہے جو زندگی کے مختلف شعبہ جات میں پروفیشنلز کی حیثیت سے مثالی خدمت انجام دے رہے ہیں۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ ہانگ کانگ کے زیراہتمام نوجوانوں کے لئے اصلاحی و تربیتی ورکشاپ منشیات کا تدارک اور بچاو کا انعقاد منہاج القرآن اسلامک سنٹر کھوائی چنگ میں کیا گیا۔ ورکشاپ کے مہمان خصوصی ڈویژنل کمانڈر پولیس فورس کھوائی چنگ مسٹر چی چن چنگ جون نے منہاج یوتھ لیگ کے اقدام کو سراہا اور اسے نوجوانوں کی بہتری کے لیے اہم قرار دیا۔ انہوں نے ورکشاپ کے انعقاد پر منہاج یوتھ لیگ کو مبارکباد بھی پیش کی۔
موجودہ حالات میں پوری دنیا کی طرح ہانگ کانگ میں بھی نوجوانوں کی ایک بہت بڑی تعداد منشیات کی لعنت کا شکار نظر آتی ہے اور وقت گزرنے کے ساتھ اس میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ان حالات میں اس امر کی سخت ضرورت محسوس کی گئی کہ آج کی نوجوان نسل کو اس لعنت سے بچانے کے لئے کوئی ایسا قدم اٹھایا جائے جس سے نوجوانوں میں منشیات کے استعمال کے خلاف شعور اجاگر ہو۔ اس سلسلے میں منہاج یوتھ لیگ ہانگ کانگ کے پلیٹ فارم سے 12 دسمبر 2021 بروز اتوار دن 2 بجے تا 4 بجے منہاج اسلامک سنٹر کھوائی چنگ میں ایک ورکشاپ کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے سیرت النبی ﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیالکوٹ واقعہ نے پوری انسانیت کا سر شرم سے جھکا دیا۔ اس واقعہ کے بعد قوم کے ہر فرد کو انتہا پسندی، تنگ نظری اور جہالت کے خاتمے تک اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ ان عظیم مقاصد کے حصول کی کوششوں کی قیادت ریاست پاکستان کو کرنا ہو گی۔ تعلیم انسان کا زیور ہے، تعلیم و تربیت کے بغیر کسی قوم اور معاشرے کا کوئی مستقبل نہیں۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ تاریخ میں مسلمان جب بھی زوال کا شکار ہوئے تو وقار کی بحالی کے لئے تعلیم و تحقیق سے رشتہ مضبوط کیا گیا اور حضور نبی اکرم ؐ کی تعلیمات کے ساتھ ٹوٹے ہوئے تعلق کو جوڑا گیا۔
منہاج القران انٹرنشینل ملائیشیا کے ایک اعلی سطحی وفد نے ملائیشیا میں سری لنکن ہائی کمشن کا دورہ کیا اور ہائی کمشنر ڈیلانی ویرکون (Dilani Weerkoon) سے ملاقات کی۔ وفد میں منہاج القران انٹرنشینل ملائیشیا کے صدر عبد الرسول بھٹی، سیکرٹری جنرل علی رضا اور دیگر شریک تھے۔ وفد نے سانحہ سیالکوٹ میں سری لنکن شہری آنجہانی پریانتھا کمار کے بہیمانہ اور سفاکانہ قتل پر سری لنکا کی حکومت اور عوام سے تعزیت اور دکھ کا اظہار کیا۔ وفد نے ہائی کمشنر کو بتایا کہ مسلمان رحمت عالم ﷺ کے ماننے والے ہیں، اسلام امن و محبت کا دین اور سراپا رحمت ہے، جو غیرمسلم اقلیتوں کے تحفظ کی ضمانت دیتا ہے۔ قتل و غارتگری، تشدد اور دہشت گردی کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.