سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا ہے کہ مقصد حیات کے تعین کے بعد اخلاص، جہد مسلسل اور مستقل مزاجی انسان کو اس کی منزل تک پہنچاتی ہے۔ آرام طلبی، جز وقتی محنت اور بسیار خوری انسان کی ناکامی کا سبب بنتی ہے۔ کسی بھی عظیم انسان کی زندگی کو دیکھ لیں اس میں مستقل مزاجی، جہد مسلسل، احساس ذمہ داری، وقت کی قدر اور مخلوق خدا سے محبت کے اوصاف یکساں نظر آئیں گے۔ آرام طلبی اور کامیابی ایک جگہ اکٹھے نہیں ہو سکتے۔ وہ فرید ملت حضرت ڈاکٹر فرید الدین قادری رحمۃ اللہ علیہ کے 49 ویں عرس کے موقع پر خطاب کر رہے تھے۔
حضرت فرید ملت ڈاکٹر فرید الدین قادری رحمۃ اللہ علیہ کے 49ویں عُرس مُبارک کی تقریب کا آغاز چادرپوشی سے ہوا۔ اس موقع پر مزار اقدس حضرت فریدالدین قادری رحمۃ اللہ علیہ کے منتظمین، تحریک منہاج القرآن کے قائدین اور منہاج القرآن جھنگ کے قائدین کی طرف سے مزار اقدس پر چادریں چڑھائی گئیں۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن ناروے کے صدر زرتاش بشیر اور منہاج یوتھ لیگ ناروے کے جنرل سیکرٹری حسن بشیر نے چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے زرتاش بشیر اور حسن بشیر کے والد محترم لالہ بشیر احمد خان (بانی ممبر منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے) کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کیا اور ان کے لیے بلندی درجات کی دعا کی۔
تحریک منہاج القرآن لاہور عزیز بھٹی ٹاؤن کے زیراہتمام عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا، جس میں صدر تحریک منہاج القرآن لاہور رانا نفیس حسین قادری نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر عزیز بھٹی ٹاؤن کے عہدیداروں نے بھی شرکت کی۔ عید ملن پارٹی میں علامہ محمد ظہیر نقشبندی، صدر منہاج القرآن لاہور علامہ محمد نفیس حسین قادری اور دیگر رہنماوں نے خطاب کیا۔
منہاج ویلفیئر فاونڈیشن سٹاک ہوم سویڈن کے زیراہتمام فتیجا سکولن میں عید مِلن پارٹی منعقد کی جس میں سفارتخانہ پاکستان سویڈن ڈپٹی ہیڈ مشن عبدالرازق تنبو مہمانِ خصوصی تھے۔ اس موقع پر پاکستانی کیمونٹی کی سیاسی و سماجی مذہبی صحافی برادری نے اپنی فیمیلز سمیت بھرپور شرکت کی۔ عید ملن میلے میں کھانے کے سٹالز، سویٹ، ریڈی میڈ کپڑوں اور دیگر اشیاء کے سٹالز بھی لگائے گئے تھے۔ اس موقع پر فیملیز سمیت خاص طور پر بچوں نے بھی پاکستان کے ثقافتی رنگوں کا خوب لطف اٹھایا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے آسٹریلیا میں منہاج القرآن اسلامک سنٹر وکٹوریہ میں ”ٹائم مینجمنٹ اور آج کا نوجوان“ کے موضوع پر منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں میں فروغ پذیر نشے کی لت سب سے بڑا چیلنج ہے۔ نشہ نوجوانوں کے تخلیقی جوہر کو ختم کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں بے راہ روی اور جرم کے راستے پر ڈال رہا ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل اور بزم غوثیہ کینیڈا کے زیراہتمام 25ویں سالانہ گیارہویں شریف اور غوث الاعظم رضی اللہ عنہ کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں شیخ الاسلام نے خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔ اس موقع پر الشیخ حماد مصطفیٰ المدنی القادری، الشیخ احمد مصطفیٰ العربی القادری، بزم غوثیہ کینیڈا کے بانی صدر ہاشم علی قادری اور منہاج القرآن انٹرنیشنل کینیڈا کے رہنماء بھی موجود تھے۔
منہاج القران انٹرنیشنل جاپان کے زیراہتمام 23ویں تربیتی نشست میں ڈائریکٹر ٹریننگ منہاج القران انٹرنیشنل علامہ غلام مرتضی علوی نے (اولاد مانگنے کی نیت اور آرزو کیا ہونی چاہیے) کے موضوع پر آن لائن خطاب کیا۔ اس نشست کا آغاز حاشر وسیم نے تلاوت قرآن مجید کی آیات مبارکہ سے کیا۔ حسان عبدالرزاق قاسم عبداللہ معاذ اعجاز نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں ہدیہ نعت پیش کیا۔
صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل تنظیمی و دعوتی دورہ پر آسٹریلیا پہنچ گئے، میلبورن ائیرپورٹ پر منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریلیا کے ایگزیکٹیو ممبران، منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریلیا کے سیکرٹری جنرل محمد کبیر، منہاج القرآن انٹرنیشنل مشرقی و مغربی وکٹوریا کے صدر حامد علی تبسم، جنرل سیکرٹری محمد محسن، محمد خلیل، رفیع الدین قادری اور دیگر ممبران نے ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کا پرتپاک استقبال کیا۔ ڈاکٹر حسین محی الدین قادری آسٹریلیا میں مختلف تنظیمی و دعوتی پروگراموں اور کانفرنسز سے خطاب بھی کریں گے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریلیا کے زیراہتمام صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کے ساتھ تربیتی نشست کا انعقاد کیا گیا، جس میں انہوں نے خطاب کیا۔ منہاج القرآن میلبورن کے عہدیداروں اور کارکنان نے نشست میں شرکت کی۔ آخر میں ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریلیا کے کارکنان، عہدیداروں اور قائدین کو ستائیسویں شب کے پروگرام کے کامیاب انعقاد اور عمدہ تنظیمی کارکردگی پر سرٹیفکیٹس دیئے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے زیراہتمام حلقہ درود و فکر کا انعقاد کیا گیا، جس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا (ادب مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم) کے موضوع پر خطاب دکھایا گیا۔ اس موقع پر محفل کا آغاز قرآن مجید فرقان حمید کی آیت مبارکہ سے کیا گیا۔
صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریلیا کے سیکرٹریٹ کا دورہ کیا، اس موقع پر منہاج القرآن آسٹریلیا کے رہنماوں نے آپ کا استقبال کیا۔ ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے سیکرٹریٹ کے مختلف شعبہ جات کو دیکھا، انہوں نے منہاج القرآن کے رہنماوں سے ملاقات کی اور تنظیمی امور پر ان سے تبادلہ خیال کیا۔
دورِ حاضر میں جہاں دینی علم سیکھنے کے لیے وقت نکالنا مشکل ہوگیا ہے، وہیں دینی فہم کے حصول کا ذریعہ سوشل میڈیا بن چکا ہے۔ جبکہ سوشل میڈیا پر کثرت سے ایسا گمراہ کن میٹریل دیا جا رہا ہے، جس سے نئی نسل دینِ اسلام کے بارے میں کنفیوژن کا شکار ہو رہی ہے۔ ان حالات کے پیش نظر تحریکِ منہاج القرآن نے دین کے صحیح فہم کے اِبلاغ کے لئے دعوت بذریعہ سوشل میڈیا پروگرام کا آغاز کیا۔ امن و سلامتی اور اعتدال پر مبنی اسلامی تعلیمات کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے خطابات کے ذریعے سوشل میڈیا کی مدد سے دنیا بھر میں عام کرنے کے اس پراجیکٹ کو ’’فہم دین پراجیکٹ‘‘ کا نام دیا گیا ہے۔
منہاج القران انٹرنیشنل جاپان کے زیراہتمام ہفتہ وار تربیتی نشست میں ڈائریکٹر ٹریننگ منہاج القران انٹرنیشنل غلام مرتضیٰ علوی نے ’’دعا مانگنے کا سلیقہ‘‘ کے موضوع پر آن لائن خطاب کیا۔ انہوں نے دعا اور آداب دعا کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دعا مانگنا، تعلق بندگی اور انسان کے بندہ ہونے کی نشانی ہے کہ بندے ہی اللہ کی ذات سے مانگتے ہیں۔
تحریک منہاج القرآن کا شہراعتکاف 2022ء شوال کا چاند نظر آنے کے ساتھ ہی اختتام پزیر ہو گیا، اس موقع پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اختتام دعا کرائی۔ انہوں نے کہا کہ اللہ رب العزت عالم اسلام کی حفاظت فرمائے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے بھی دعا کی۔ اس موقع پر ہزاروں معتکفین آہوں اور سسکیوں کے ساتھ اشکبار تھے۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.