سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن ننکانہ صاحب شاہکوٹ پی پی 132 کا اجلاس ہوا، جس میں رانا محمد ادریس قادری نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر اجلاس میں منہاج القرآن شاہکوٹ پی پی 132 کی تنظیم نو مکمل کی گئی، جس کے مطابق صدر سید عبدالقدیر شاہ، ناظم رانا محمد عدیل ایڈووکیٹ منتخب ہوئے۔
تحریک منہاج القرآن ضلع شیخوپورہ کے زیرِاہتمام تربیتی ورکشاپ کا انعقاد ہوا، جس میں منہاج القرآن کے تمام فورمز کے عہدیداروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر علامہ غلام مرتضٰی علوی نے اوصافِ قیادت، دعوت کی ضرورت و افادیت اور فہمِ دین پروگرام کے حوالے سے لیکچرز دئیے۔
ہزارہ ڈویژن کے طلباء وفد نے چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری اور خرم نواز گنڈا پور سے مرکزی سیکرٹریٹ میں ملاقات کی، وفد کی قیادت پروفیسر امجد خان صدر تحریک منہاج القرآن مانسہرہ اور پروفیسر خضر حیات خان ہری پور نے کی۔ طلباء کا یہ وفد کالج آف شریعہ میں انٹرمیڈیٹ میں داخلہ لینے کے لیے آیا تھا۔ اس موقع پر چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے طلباء کو خوش آمدید کہا اور انہیں کالج آف شریعہ میں داخلہ پر ان کے والدین کا شکریہ بھی ادا کیا۔
منہاج القرآن کی نظامت تربیت کے زیراہتمام 26 ستمبر 2021ء کو حق میرج لان حویلی لکھا ضلع دیپالپور کی تنظیمی تربیتی ورکشاپ منعقد ہوئی، جس میں نائب ناظم اعلیٰ علامہ رانا محمد ادریس قادری، ناظم تربیت محمد سلیم چوہدری، علامہ غلام مرتضٰی علوی، علامہ منہاج الدین قادری، قاری ریاست علی چدھڑ، حاجی ریاض احمد سدیدی اور ڈاکٹر محمد رفیع کمبوہ نے تنظیمی اور تربیتی لیکچر دئیے۔
منہاج القرآن ضلع اوکاڑہ کی ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس الصدیق ٹریڈز غلہ منڈی اوکاڑہ میں مرزا خالد محمود صدر تحریک منہاج القرآن ضلع اوکاڑہ کی زیرصدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں ضلعی ناظم اوکاڑہ فرید احمد نے لاشاریاں اور منڈی گوگیرہ سے اجلاس میں شرکت کرنے والے عہدیداروں کو خوش آمدید کہا۔
منہاج کی مرکزی نظامت تربیت کے زیراہتمام 26 ستمبر 2021ء کو منہاج ہسپتال پاکپتن شریف میں تنظیمی تربیتی ورکشاپ منعقد ہوئی، جس میں نائب ناظم اعلیٰ علامہ رانا محمد ادریس قادری، ناظم تربیت پروفیسر محمد سلیم چوہدری، علامہ غلام مرتضٰی علوی، علامہ منہاج الدین قادری، قاری ریاست علی چدھڑ، علامہ پیر سید ابوداؤد شاہ بخاری منہاجین نے تنظیمی اور تربیتی لیکچر دئیے۔
تحریک منہاج القرآن ضلع ساہیوال کی ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس26 ستمبر 2021ء کو تاج محل ہال میں صدر تحریک منہاج القرآن ضلع ساہیوال مرزا اسلم سہیل کی زیرصدارت ہوا۔ اجلاس میں نائب ناظم اعلیٰ علامہ رانا محمد ادریس قادری نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن سرگودھا شرقی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں نائب ناظم اعلیٰ انجینئر رفیق نجم نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر اجلاس میں منہاج القرآن سرگودھا کے عہدیداروں نے اجلاس میں شرکت کی۔ اس موقع پر انجینئر رفیق نجم نے اجلاس میں منہاج القرآن سرگودھا اور متعلقہ تحصیلات کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔
تحریک منہاج القرآن کی نظامت تربیت کے شعبہ کورسز کے زیرِاہتمام اور منہاج ویمن لیگ حیدرآباد کی کاوشوں سے حیدرآباد پریس کلب میں 10 روزہ ڈپلومہ اِن قرآن سٹڈیز جاری ہے۔ کورس میں علامہ محمود مسعود اور علامہ سرفراز قادری کے لیکچرز ہو رہے ہیں۔ منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی زونل نگران سندھ محترمہ عائشہ مبشر اور ڈائریکٹر الھدایہ محترمہ صائمہ نور نے خواتین شرکاء کو لیکچرز دیئے۔
تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تصنیف ”حضور نبی اکرم ﷺ کا پیکرِ جمال“ آڈیو بک کی تقریب رونمائی مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن لاہور میں منعقد ہوئی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن نے دعوت دین کے لئے ہمیشہ جدید ذرائع ابلاغ کے استعمال کو ترجیح دی ہے۔ آڈیو بک اسی سلسلے کی ایک کاوش ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر کان تک مصطفوی تعلیمات کو پہنچانا ہمارا مشن ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں میں کتاب اور خطاب کے کلچر کو پروان چڑھانے کے لئے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے آڈیو بک کی تکمیل پر صفدر علی محسن جن کی آواز میں آڈیو بک تیار ہوئی ہے انہیں مبارکباد دی۔
تحریک منہاج القرآن کی نظامت کے شعبہ کورسز کے زیرِاہتمام حیدرآباد پریس کلب میں 10 روزہ ڈپلومہ اِن قرآن سٹڈیز کا اغاز 24 ستمبر 2021ء کو ہوا۔ کورس میں شہر بھر سے اساتذہ کرام، علماء، اسکالرز، وکلاء، طلباء اور کاروباری شخصیات کے علاوہ گریجویٹس مرد و خواتین کی بڑی تعداد شریک ہے۔ کورس میں نظامت تربیت کے علامہ محمود مسعود قادری اور علامہ محمد سرفراز قادری علم التجوید مع عملی مشق، عربی گرائمر، ترجمۃ القرآن اور فن خطابت کی تدریس کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔
تحریک منہاج القرآن ضلع سرگودھا کے زیراہتمام تحصیل ساہیوال کے عہدیداروں کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں انجینئر رفیق نجم نے شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ منہاج القرآن ایک عالمگیر تجدیدی و اصلاحی تحریک ہے۔ اس تحریک کے دعوت کے طریقہ کار کو ازسر نو منظم کیا جا رہا ہے۔
تحریک منہاج القرآن ضلع سرگودھا کی تحصیل بھلوال کے زیراہتمام عہدیداروں کا تربیتی و تنظیمی ورکشاپ منعقد ہوئی، جس میں انجینئر رفیق نجم نے شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ منہاج القرآن ایک عالمگیر تجدیدی و اصلاحی تحریک ہے۔ اس موقع پر اجلاس میں منہاج القرآن بھلوال کے عہدیداروں نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام 38ویں عالمی میلاد کانفرنس 11 اور 12 ربیع الاول کی شب مینار پاکستان لاہور کے سبزہ زار میں ہو گی۔ کانفرنس سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری خطاب کریں گے۔ منہاج القرآن کے سینئر رہنما ناظم سیکرٹریٹ جواد حامد نے عہدیداروں کے ہمراہ مینار پاکستان کا دورہ کیا اور گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی عالمی میلاد کانفرنس مینار پاکستان ہو گی۔ اس کے لئے تمام ضروری اقدامات اور قانونی تقاضے پورے کئے جائیں گے۔
تحریک منہاج القرآن کی نظامت تربیت کے ذمہ داران نے چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں نائب ناظم اعلیٰ تربیت پروفیسر محمد سلیم احمد چوہدری، ناظم تربیت علامہ غلام مرتضیٰ علوی، علامہ حافظ سعید رضا بغدادی، علامہ محمد منہاج الدین قادری، علامہ محمود احمد مسعود، علامہ سرفراز احمد، احمد وحید قادری اور آفس سیکرٹری محمد نوید شامل تھے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین سپریم کونسل نے نظامت تربیت کو جدید ابلاغی خطوط پر چلانے کے عمل کو بھی سراہا۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.