سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القران انٹرنیشنل جاپان کی مرکزی تنظیم کے زیراہتمام محفل معراج النبی ﷺ کا انعقاد کیا گیا، جس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا ویڈیو خطاب دکھایا گیا، پروگرام کا آغاز حافظ ذوالقرنین نے تلاوت قرآن پاک کی مبارک آیات سے کیا جبکہ نعت رسول مقبول ﷺ سید یوسف شاہ نے پیش کی۔ پروگرام میں تحریک منہاج القرآن جاپان کے جنرل سیکرٹری سیّد اکمل حسین نقوی اور مرکزی فنانس سیکرٹری منہاج القرآن جاپان سید ثاقب شیرازی نے بھی شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ”معجزہ معراج النبی ﷺ“کے مقدس و مبارک موقع پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ شب معراج اللہ رب العزت کی طرف سے حضور نبی اکرم ﷺ کو قیامت تک ہونے والے واقعات کا پیشگی علم عطا ہوا اور آپ ﷺ نے اسرار کائنات کا بنفس نفیس مشاہدہ کیا۔ معراج النبی ﷺ کو روح کا سفر کہنا عقل و دانش کے خلاف ہے۔ اگر خالی روح نے سفر کرنا تھا تو پھر براق کے بھیجے جانے کی کیا ضرورت تھی؟ براق کا بھیجا جانا پیغام ہے کہ آپ ﷺ کو جسم اطہر کے ساتھ مشاہدہ حق کے لئے بلایا گیا۔
صدر منہاج القرآن انٹرنیشل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے 28 فروری 2022ء کو مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقدہ ’’معراج النبی ﷺ کانفرنس و ماہانہ مجلس ختم الصلوٰۃ علی النبی ﷺ‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معراج النبی آقا کریم ﷺ کے چند عظیم ترین معجزات میں سے سب سے عظیم معجزہ ہے، ایسا معجزہ آپ سے قبل کسی اور نبی، رسول اور پیغمبر کو عطاء نہیں کیا گیا جو اللہ تعالیٰ نے تاجدار کائنات ﷺ کو عطاء کیا۔
تحریک منہاج القرآن مورو سندھ کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری صاحب کی 71ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا، جس میں خصوصی شرکت مرکزی نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القران سندھ محترم جناب مخدوم ندیم ہاشمی، منہاج القرآن علماء کونسل اپر سندھ کے صدر مفتی عبدالحفیظ کھوڑو قادری، منہاج القرآن مورو ضلع نوشہرو فیروز سندھ کے صدر سعید احمد میمن نے کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا، خدا بخش کلہوڑو نے تلاوت قرآن پاک کی اور بارگاہ رسالت مآب ﷺ میں مصطفی کریم نے ہدیہ نعت پیش کی، شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سوانح حیات اور تحریک منہاج القرآن کے موجودہ صدی میں امت مسلمہ پر احسان و انعام پر خصوصی خطاب جناب مخدوم ندیم ہاشمی نے کیا۔
جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے فاضل اور کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز منہاج یونیورسٹی لاہور کے لیکچرار حافظ محمد آصف الازہری نے جامعۃ الدول العربیہ قاھرہ (مصر) سے ایم فل عریبک کی ڈگری امتیازی پوزیشن کے ساتھ مکمل کر لی ہے۔ ان کا ایم فل کا مقالہ ’الصورة الشعرية عند خداش بن زهير العامري‘ پر تھا۔ ایم فل کی تکمیل پر جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے پرنسپل ڈاکٹر ممتاز الحسن باروی اور اساتذہ و طلبہ نے حافظ محمد آصف الازہری کو مبارکباد پیش کی ہے اور ان کی کامیابیوں کے لیے دعا کی ہے۔
تحریک منہاج القرآن راولپنڈی کے زیراہتمام حضور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 71ویں سالگرہ کی مناسبت سے دعائیہ تقریب منعقد ہوئی جس میں صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔ تقریب میں تحریک منہاج القرآن راولپنڈی کے جملہ فورمز کے ذمہ داران و کارکنان و وابستگان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
دنیا بھر میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے رفقاء کارکنان اور وابستگان اپنے بانی و سرپرستِ اعلیٰ تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 71ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل چلی کے کارکنان نے بھی اپنے قائدِ تحریک کی سالگرہ کی مناسبت سے سینٹیاگو میں شاندار تقریب کا انعقاد کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ہانگ کانگ کے زیراہتمام قائد ڈے کے موقع پر آن لائن تقریب 19 فروری 2022ء کو منعقد ہوئی، جس میں علامہ حافظ محمد نسیم خان نقشبندی ڈائریکٹر منہاج القرآن ہانگ کانگ نے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اپنی زندگی کا ایک ایک لمحہ دین اسلام کی خدمت اور امت مسلمہ کی تعلیمی، علمی، فکری اور نظریاتی راہنمائی کے لیے وقف کیا ہوا ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کی مرکزی تنظیم کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے یوم ولادت کے موقع پر 19 فروری کو تقریب منعقد ہوئی، جس میں جنرل سیکٹری منہاج القرآن جاپان سیّد اکمل حسین نقوی اور مرکزی فایننس سیکٹری منہاج القرآن جاپان سید ثاقب شیرازی نے سرپرستی کی۔ تقریب کے آخر میں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی درازئ عمر کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک لیہ کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے یوم ولادت کے موقع تقریب منعقد ہوئی، جس میں صوبائی صدر پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب میاں نور احمد سہو، ضلعی صدر پی اے ٹی سید انعام شاہ گیلانی، حاجی محمد منشاء، قمر عباس دھول، خضر عباس دھول، ضلعی ناظم وقاص شاہد، ڈاکٹر محمود الحسن مصطفائی اور تحریک منہاج القرآن و جملہ فورمز کے قائدین و کارکنان نے بھر پور شرکت کی۔ تقریب کے آخر میں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی درازئ عمر کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
تحریک منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظمِ اعلی کوارڈینیشن ڈاکٹر رفیق نجم اور مرکزی نائب ناظمِ اعلی تنظیمات سردار شاکر خان مزاری نے 25 فروری 2022ء کو منہاج ایشین کونسل کے صدر اور ممبر سپریم کونسل میاں علی عمران قادری سے ان کی رہائش گاہ بورے والا میں ملاقات کی۔ اس موقع پر منہاج القرآن کے دعوتی و تنظیمی امور کے فروغ پر گفتگو ہوئی۔
ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 71ویں سالگرہ کے سلسلہ میں قائد ڈے تقریب سابق صدر منیر احمد گجر کی رہائش گاہ جلیب الشیوخ میں 24 فروری 2022ء کو منعقد ہوئی۔ تقریب میں پیرامیڈیکل اسٹاف کے معززین، وفرہ سے فیاض احمد اور سعید احمد کھوکھر ڈپٹی جنرل سیکریٹری PPP نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر شیخ الاسلام کی 71ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔
تحریک منہاج القرآن ٹنڈو آدم سندھ کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 71 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔ اس موقع پر منعقدہ تقریب میں مرکزی ناظم اعلی سندھ تحریک منہاج القرآن مخدوم ندیم ہاشمی نے تقریب میں خصوصی شرکت کی۔ پروگرام میں صوبائی صدر مصطفوی اسٹوڈنٹس موومنٹ سندھ علی قریشی، نائب صدر سندھ ایم ایس ایم یاسر کھوسو، کوآرڈینیٹر تحریک منہاج القرآن اپر سندھ عبدالستار چوہان، گلبہار گل خیر صدر ٹی ایم کیو ٹنڈو آدم، شکیل احمد شیخ مہاجین، راجہ فرحت حسین اور دیگر ذمہ داران و کارکنان بھی موجود تھے۔
منہاج القران یوتھ لیگ کے زیراہتمام برلن میں 20 فروری 2022ء کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 71ویں سالگرہ کی مناسبت سے قائد ڈے کی شاندار تقریب کا انعقاد ہوا۔ قائد ڈے کی تقریب کی صدارت منہاج القرآن انٹرنیشنل برلن کے صدر حاجی صدیق اکبر نے کی۔
دارالعلوم فریدیہ قادریہ جھنگ صدر بستی صالح شاہ ملحقہ دربار عالیہ فرید ملت ڈاکٹر فریدالدین قادری رحمۃ اللہ علیہ پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 71ویں سالگرہ کے موقع پر قائد ڈے تقریب کا انعقاد کیا گیا، قائد ڈے تقریبات کا آغاز نماز فجر کے بعد قرآن خوانی سے ہوا، اس موقع پر دربار فرید ملت پر حاضری دی گئی۔ یہاں شیخ الاسلام کی درازی عمر اور صحت کے لیے دعا کی گئی۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.