سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
برادر اسلامی ملک ترکی کے وفاقی وزیر مذہبی امور پروفیسر ڈاکٹر علی ارباش نے منہاج یونیورسٹی لاہور میں اپنے اعزاز میں منعقدہ خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی دینی و تعلیمی خدمات کے معترف ہیں۔ اسلام اور بین المذاہب رواداری کیلئے منہاج القرآن کی خدمات قابل تحسین ہیں۔ انہوں نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کو ان کی 71ویں سالگرہ پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ منہاج یونیورسٹی لاہور میں آ کر بہت خوشی ہوئی، امہ کو باوقار تعلیمی اداروں کی ضرورت ہے۔
ترکی کے اعلیٰ سطحی وفد نے وفاقی وزیر مذہبی امور ڈاکٹر نور الحق قادری کے ہمراہ منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی سیکرٹریٹ کا دورہ کیا۔ برادر اسلامی ملک ترکی کے اعلیٰ سطحی وفد کی قیادت ترکی کے وفاقی وزیر مذہبی امور پروفیسر ڈاکٹر علی ارباش کر رہے تھے، اعلیٰ سطحی وفد نے نماز عصر گوشۂ درود میں ادا کی امامت پروفیسر ڈاکٹر علی ارباش نے کروائی۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کے ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، بریگیڈیئر (ر) اقبال احمد خان، سہیل رضا و دیگر قائدین نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔
تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا یوم پیدائش 19 فروری کو ہر سال کی طرح امسال بھی دنیا بھر میں منایا گیا، جس کا مرکزی پروگرام بعنوان ’’دعائیہ تقریب‘‘ منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ پر منعقد ہوا۔ تقریب میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت فرمائی۔ زیب سجادہ دربار بابا فرید گنج شکر ؒ پیر احمد مسعود دیوان نے پروگرام کی صدارت کی۔ صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 71ویں سالگرہ کی تقریبات 19 فروری 2022 کو پوری دنیا میں بڑے جوش اور ولولے کے ساتھ منائی گئی، آپ کی درازیٔ عمر اور صحت وتندرستی کے لئے بھی بھر پور دعائیں کی گئیں۔ اسی سلسلہ میں منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈربن ساؤتھ افریقہ کے رفقاء اراکین، ڈاکٹرز، بزنس کیمیونٹی، یوتھ، ویمن لیگ اور علماء کرام نے شاگرد رشید شیخ الاسلام علامہ طاہر رفیق نقشبندی کی رہائش گاہ پر بڑے جوش و جذبے اور عقیدت سے منائی۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے آبائی گھر دارالفرید القادریہ جھنگ میں آپ کی 71ویں سالگرہ پر سالانہ قائد ڈے تقریب 19 فروری 2022ء کو منعقد ہوئی، جس کی صدارت صاحبزادہ الحاج صبغت اللہ قادری نے کی۔ تقریب میں تحریک منہاج القرآن جھنگ کے مقامی قائدین، کارکنان اور اہل علاقہ کے معززین نے بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 71 ویں سالگرہ کے موقع پر تحریک منہاج القرآن لاڑکانہ کے زیراہتمام قائد ڈے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں مخدوم ندیم احمد ہاشمی، کوآرڈینیٹر تحریک منہاج القرآن اپرسندھ عبدالستار چوہان، صوبائی صدر مصطفوی سٹوڈنٹس علی قریشی، نائب صدر ایم ایس محمد یاسر کھوسو، منہاج علماء کونسل کے امیر مولانا عبدالحفیظ کھوڑو، ڈویژنل کوآرڈینیٹر تحریک منہاج القرآن لڑکانہ امیر احمد قادری، امیر تحریک منہاج القرآن لاڑکانہ سید مبین شاہ سمیت تحریک منہاج القرآن اور جملہ فورمز کے ذمہ داران و کارکنان نے بڑی تعداد شرکت کی۔ تقریب میں شیخ الاسلام کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور شیخ الاسلام کی صحت و سلامتی اور درزائ عمر کے لیے دعا کی گئی۔
تحریک منہاج القرآن ٹھل ضلع جیکب آباد کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے یوم ولادت کے موقع پر 19 فروری کو تقریب منعقد ہوئی، جس میں مرکزی نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن سندھ مخدوم ندیم احمد ہاشمی، صوبائی صدر ایم ایس ایم علی قریشی، نائب صدر ایم ایس سندھ یاسر خان کھوسو، تحریک منہاج القرآن اپر سندھ کوآرڈینیٹر عبدالستار چوہان، اے ٹی آئی کے سابق مرکزی رہنما سید مظہر شاہ، شبیر احمد قریشی، حاجی فضل محمّد کھوسو، یاسر انقلابی، رمضان بھٹی، علی بھٹی سمیت تحریک منہاج القرآن اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے کارکنوں نے بھرپور شرکت کی۔ تقریب کے آخر میں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی درازئ عمر کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
تحریک منہاج القرآن خانپور ضلع شکارپور کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے یوم ولادت کے موقع پر 19 فروری کو تقریب منعقد ہوئی، جس میں مرکزی نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن سندھ جناب مخدوم ندیم احمد ہاشمی نے خصوصی شرکت کی۔ صوبائی صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ جناب علی قریشی، کوآرڈینیٹر تحریک منہاج القرآن اپر سندھ عبدالستار چوہان، نائب صدر MSM یاسر کھوسو، خانپور کے ذمہ داران سید سرفراز شاہ، حافظ سکندر علی دایو، محمد فاروق بلوچ، ناصر علی خان، شاہ پسند بروہی موجود تھے۔ حضور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کو ان کی سالگرہ پر رفاقت کا تحفہ دینے کے لیے دوستوں نے رفاقت لی۔
تحریک منہاج القرآن شہداد پور ضلع سانگھڑ سندھ کے زیراہتمام بانی و سرپرستِ اعلیٰ تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 71 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا، اس موقع پر خصوصی شرکت جناب مخدوم ندیم احمد ہاشمی نائب ناظم اعلی تحریک منہاج القران سندھ اور صوبائی صدر MSM محترم جناب علی قریشی نے کی۔ نائب صدر MSM یاسر کھوسو، کوآرڈینیٹر تحریک منہاج القرآن اپر سندھ عبدالستار چوہان، محمد انور قریشی منہاجین، عرفان نوشاہی MSM، محمد ارشد صدر TMQ شہداد پور، مرزا آصف بیگ اور ذمہ داران کارکنان منہاج القرآن اسکول شہداد پور کے طلبا و طالبات نے شرکت کی۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 71ویں سالگرہ کی مناسبت سے منہاج یونیورسٹی لاہور کے زیراہتمام منعقدہ ’’فاؤنڈرز ڈے‘‘ کی تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا کہ 11 / 7 کے دہشت گرد حملوں کے بعد یورپ میں مسلمانوں کے لئے حالات بہت تکلیف دہ ہو گئے تھے ان حالات میں ڈاکٹر طاہرالقادری نے دہشت گردی کے خلاف فتویٰ دے کر ثابت کیا کہ اسلام انسانیت کا محافظ دین ہے اس کا انتہا پسندی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے اس فتویٰ سے یورپ سمیت مغربی دنیا میں رہنے والے مسلمان خاندانوں کو حوصلہ ملا، یہی نہیں ڈاکٹر طاہرالقادری نے نوجوانوں کی تعلیم و تربیت کے لیے منہاج یونیورسٹی لاہور سمیت سینکڑوں ادارے بنائے جہاں قوم کے لاکھوں بچے زیور تعلیم سے آراستہ ہو رہے ہیں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر، منہاج یونیورسٹی لاہور کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ڈپٹی چیئرمین ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے جامع شیخ الاسلام ماڈل ٹاؤن لاہور میں جمعۃ المبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام نے انسان کو درپیش چیلنجز اور جملہ جسمانی، نفسیاتی عوارض کے حوالے سے جامع رہنمائی مہیا کی ہے۔ اسلام نے اینگر مینجمنٹ کے حوالے سے جو گائیڈ لائن دی ہے آج کی جدید نفسیاتی سائنس اس کی توثیق کر رہی ہے۔
منہاج القران انٹرنیشنل فرانس کے سرپرست ظفر اقبال چوہدری کے والد گرامی انتقال کر گئے (اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن)۔ ان کے انتقال پر شیخ الا سلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری، چیئرمین سپریم کونسل منہاج القران انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القران انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، نائب صدر منہاج القران انٹرنیشنل برگیڈئیر ریٹائرڈ اقبال احمد خان، ناظم اعلی تحریک منہاج القران خرم نواز گنڈاپور، اور ناظم امور خارجہ جی ایم ملک نے ظفر اقبال چوہدری اور ان کے اہلِ خانہ اور خاندان کے دیگر افراد سے تعزیت کی ہے۔
منہاج القرآن کھپرو اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کھپرو سندھ کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی71ویں سالگرہ پر تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب کی صدارت مخدوم ندیم احمد ہاشمی، نائب ناظم اعلی تحریک منہاج القران سندھ نے کی۔ اس موقع پر دونوں فورمز کے قائدین و کارکنان نے شرکت کی اور شیخ الاسلام کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔
تحریک منہاج القرآن قاضی احمد ضلع نواب شاہ کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 71 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔ اس موقع پر منعقدہ تقریب میں مرکزی ناظم اعلی سندھ تحریک منہاج القرآن مخدوم ندیم ہاشمی نے تقریب میں خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں فقیر عیسیٰ، تحریک منہاج القرآن نواب شاہ کے امیر علامہ حافظ محمد احمد، تحریک منہاج القرآن کوآرڈینیٹر آپر سندھ عبدالستار چوہان، صوبائی صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ علی قریشی، نائب صدر ایم ایس ایم یاسر کھوسو اور منہاج القرآن قاضی احمد کے ذمہ داران و کارکنان نے بھی شرکت کی۔
حضرت مولا علی علیہ السلام کے یوم ولادت کے موقع پر 13 رجب 15 فروری 2022ء کو مرکزی سیکرٹریٹ میں ’’یوم علی‘‘ تقریب منعقد ہوئی، اس موقع پر بریگیڈئر ریٹائرڈ اقبال احمد خان، ناظم امور خارجہ جی ایم ملک اور دیگر قائدین نے کیک کاٹا اور تمام سٹاف ممبران کو یوم علی کی مبارکباد پیش کی۔ تقریب میں جی ایم ملک نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یوم علی منانا تحریک منہاج القرآن کی بنیادی تعلیمات کا حصہ ہے، شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ہمیشہ سیدنا علیٰ المرتضیٰ علیہ السلام کی علمی و عملی تعلیمات کو دنیا تک پہنچایا ہے
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.