سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن سٹوک کے زیراہتمام شہدائے ماڈل ٹاؤن کی ساتویں برسی کے موقع پر 17 جون 2021ء کو مدینہ اسلامک سنٹر سٹوک آن ٹرینٹ میں دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں تحریک منہاج القرآن سٹوک کے ممبرز، کارکنان اور وابستگان نے بھرپور شرکت کی۔ تقریب میں علامہ پروفیسر نعیم طارق ہجویری نے 17 جون 2014ء کو ماڈل ٹاؤن لاہور میں ہونے والے ظلم و بربریت پر گفتگو کرتے ہوئے شہداء کے لیے انصاف کا مطالبہ کیا۔
تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک ہزارہ زون کے زیراہتمام ایبٹ آباد میں شہداء ماڈل ٹاؤن کے انصاف کے لیے پرامن احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس میں علامہ محمد جاوید القادری مرکزی نائب ناظم تنظیمات ہزارہ زون، نصیر خان جدون صدر پاکستان عوامی تحریک ہزارہ زون نے قیادت کی۔
قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے آڈیو لنک پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہدائے ماڈل ٹاؤن کے ورثاء کے لئے تحریک انصاف کی حکومت میں بھی انصاف کا دروازہ نہیں کھلا۔ پاکستان کے تین بااختیار اور طاقتور ترین عہدیداروں کی یقین دہانی کے باوجود مظلوموں کو انصاف نہیں ملا۔ سپریم کورٹ کے لارجر بنچ کے سامنے بننے والی جے آئی ٹی کو ایک ملزم کانسٹیبل کی درخواست پر کام کرنے سے عین اس وقت روک دیا گیا جب جے آئی ٹی اپنا سارا کام مکمل کر کے تفتیشی رپورٹ پیش کرنے جارہی تھی۔
مرکزی نظامت تربیت اور منہاج القرآن بلوچستان کے زیراہتمام 3 روزہ تربیتی و تنظیمی ورکشاپ منہاج القرآن اسلامک سنٹر کوئٹہ میں منعقد ہوئی، جس میں منہاج القرآن بلوچستان، کوئٹہ، منہاج یوتھ لیگ، ایم ایس ایم، منہاج القرآن ویمن لیگ اور دیگر تمام فورمز کے عہدیداروں اور نمائندگان نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن ضلع منڈی بہاوالدین کے زیر اہتمام جامع مسجد حرمین شریفین منڈی بہاوالدین میں استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ رانا محمد ادریس قادری (نائب ناظم اعلٰی تنظیمات وسطی پنجاب) نے کہا کہ منہاج القرآن تجدید دین اور اصلاح احوال کی تحریک ہے۔
تحریک منہاج القرآن لاہور کے زیراہتمام مختلف پی پی حلقہ جات کے اجلاس منعقد ہوئے، جس میں صدر منہاج القرآن لاہور حافظ غلام فرید نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر مقامی تنظیمی عہدیداروں نے اجلاس میں شرکت کی۔ حافظ غلام فرید نے منہاج القرآن لاہور کے قائدین و عہدیداروں کو تنظیمی ہدایات دیں اور آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے بریفنگ دی۔
تحریک منہاج القرآن ضلع نارووال کے زیراہتمام استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نائب ناظم اعلٰی تنظیمات وسطی پنجاب علامہ رانا محمد ادریس قادری نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن معاشرے میں اصلاح احوال کا فریضہ سرانجام دے رہی ہے۔
تحریک منہاج القرآن ننکانہ صاحب کے زیراہتمام استقبالیہ تقریب منعقد ہوئی، جس کی صدارت شیخ محمد اویس طاہر صدر TMQ ننکانہ صاحب نے کی جبکہ تقریب میں علامہ رانا محمد ادریس قادری (نائب ناظم اعلٰی تنظیمات وسطی پنجاب) نے خصوصی شرکت کی۔
منہاج القرآن لاہور کے پی پی حلقہ جات 150، 151 اور 160 کے اجلاس منعقد ہوئے، جس میں منہاج القرآن لاہور کے صدر حافظ غلام فرید اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔ اس موقع پر شہدائے ماڈل ٹاؤن کی ساتویں برسی کے موقع پر 17 جون کو ملک گیر احتجاج میں بھرپور حصہ لینے کا عزم کیا گیا۔
تحریک منہاج القرآن ضلع شیخوپورہ کے زیراہتمام عوامی سیکرٹریٹ شیخوپورہ میں استقبالیہ تقریب اور اجلاس منعقد ہوا، جس میں نائب ناظم اعلٰی تنظیمات سنٹرل پنجاب علامہ رانا محمد ادریس، مرکزی ناظم دعوت علامہ رانا نفیس حسین قادری اور قاری ریاست علی نے بھی خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں تحریک منہاج القرآن ضلع شیخوپورہ اور جملہ فورمز کےعہدیداران اور کارکنان بھی موجود تھے۔
تحریک منہاج القرآن جہلم کا تمام فورمز کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں تمام فورمز کے عہدیداروں اور ذمہ داران نے شرکت کی۔ اجلاس میں نائب ناظم اعلیٰ کوارڈینیشن شمالی پنجاب انجینئر ڈاکٹر رفیق نجم نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر اجلاس میں منہاج القرآن تحصیل جہلم کی تنظیمات کی کارکردگی رپورٹ پیش کی گئی، جسے انہوں نے سراہا اور مبارکباد دی۔
تحریک منہاج القرآن PP-167 لاہور کے زیرِاہتمام آغوش کمپلیکس ٹاؤن شپ لاہور میں علامہ رانا محمد ادریس قادری (نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات سنٹرل پنجاب و لاہور) کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر ان کے اعزاز میں استقبالیہ منعقد کیا گیا۔ استقبالیہ تقریب میں منہاج القرآن لاہور کے صدر حافظ غلام فرید اور منہاج القرآن لاہور کے جملہ فورمز کے زونل ذمہ داران اور تحریک منہاج القرآن PP-167 کے جملہ قائدین و کارکنان نے بھی شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن تحصیل پہاڑپور کا اجلاس 6 جون 2021ء کو منعقد ہوا، جس میں تمام فورمز اور یونین کونسلز کے عہدیداروں نے شرکت کی۔ اجلاس میں تنظیم نو، تربیتی تنظیمی ورکشاپ اور 17 جون کو سانحہ ماڈل ٹاؤن کا احتجاجی مظاہرہ کے حوالے سے حکمت عملی طے کی گئی۔
تحریک منہاج القرآن ضلع چکوال کے تمام فورمز کا مشترکہ اجلاس چکوال میں منعقد ہوا، جس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے نائب ناظم اعلیٰ کوآرڈینیشن انجینئر ڈاکٹر رفیق نجم نے خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے منہاج القرآن کے تمام فورمز کی کارکردگی کو مثالی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ 17 جون 2021ء کو سانحہ ماڈل ٹاؤن کے انصاف کے لیے ملک گیر احتجاج کیا جائے گا۔
منہاج القرآن لاہور کے پی پی حلقہ جات 145 بادامی باغ لاہور، 149 ساندہ لاہور، پی پی 154 داروغہ والا اور پی پی 155 جلو موڑ کے اجلاس منعقد ہوئے۔ اس موقع پر منہاج القرآن لاہور کے صدر حافظ غلام فرید نے اجلاس میں شرکت کی، مقامی عہدیداروں اور ذمہ داران بھی اجلاس میں موجود تھے۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.