سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن تحصیل لالیاں ضلع چنیوٹ کے زیراہتمام ورکرز کنونشن منعقد ہوا، جس میں علامہ رانا محمد ادریس قادری نائب ناظم اعلیٰ وسطی پنجاب نے خصوصی شرکت کی اور خطاب بھی کیا۔ ورکرز کنونشن میں تحصیلی اور یونین کونسلز کے عہدیداران کو ایوارڈز دیئے گئے۔
تحریک منہاج القرآن پتوکی کے زیراہتمام ورکرز کنونشن کا انعقاد ہوا، جس میں نائب ناظم اعلیٰ وسطی پنجاب علامہ رانا محمد ادریس قادری نے شرکت کی۔ اس موقع پر اجلاس میں محمد بوٹا نیکوکارہ ہاشمی، علامہ حامد سعید قادری، قاری ریاست علی چدھڑ، محمد ندیم مصطفائی، تنویر حسین، خواجہ عبدالحفیظ چشتی، ملک محمد اقبال اور کارکنان و رفقائے تحریک منہاج القرآن بھی موجود تھے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی مری میں متاثرین کے لیے ریلیف سپورٹ سرگرمیاں جاری ہیں، اس سلسلہ میں منہاج ویلیفئر فاؤنڈیشن تحصیل مری کی طرف سے متاثرین کی ہنگامی طور پر مری میں پھنسے ہوئے سیاحوں کو ریسکیو کرنے کے علاوہ انہیں خوراک اور گرم بستر بھی فراہم کیے گئے۔ منہاج ویلیفئر فاؤنڈیشن کے رضاکاروں نے مقامی انتظامیہ کے ساتھ ملکر مختلف امدادی سرگرمیوں میں حصہ بھی لیا۔ اس موقع پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے مختلف مقامات پر متاثرین کی مدد بھی کی۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن پاکستان کے ڈائریکٹر سید امجد علی شاہ نے خود ریلیف سپورٹ سرگرمیوں کی نگرانی کی۔ انہوں نے کہا ہے کہ مری میں سیاحوں کو پیش آنے والے دلخراش سانحہ پر ہمارے دل غمگین ہیں۔
منہاج القرآن اسلام آباد کے قائدین نے سانحہ مری کے شہید اور منہاج القرآن کے رفیق اے ایس آئی اسلام آباد پولیس نوید اقبال، ان کی اہلیہ اور بچوں کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔ جنازہ اسلام آباد میں ادا کی گئی، جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی، اس موقع پر منہاج القرآن اسلام آباد اور پاکستان عوامی تحریک کے قائدین نے بھی جنازہ میں شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن لاہور کی ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں منعقد ہوا، جس میں سانحہ مری میں جاں بحق افراد کے لیے فاتحہ خوانی و دعائے مغفرت کی گئی، اجلاس میں مری جیسے واقعات پر قابو پانے کے لیے حکومتی اقدامات کو ناکافی قرار دیا گیا۔ منہاج القرآن لاہور کی ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس نائب ناظم اعلیٰ علامہ رانا محمد ادریس کی زیرِ صدارت منعقد ہوا، اس موقع پر مری میں شدید برفباری کے طوفان سے جاں بحق ہونے والوں کے لیے فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کی گئی، اجلاس کے شرکاء نے جاں بحق افراد کے سوگوار خاندانوں کے ساتھ اظہار ہمدردی اور دلی تعزیت بھی کی گئی۔
چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے سجادہ نشین حسین آباد شریف سرگودھا سید محمد شمس الرحمٰن مشہدی سے تخت ہزارہ تحصیل کوٹ مومن میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر ناظم اعلی تحریک منہاج القرآن خرم نواز گنڈاپور، راجہ زاہد محمود، قاضی فیض الاسلام و قائدین و کارکنان بھی موجود تھےجبکہ پیر صاحب کے صاحبزادے سید محمد قمر حیدری مدنی بھی یہاں موجود تھے۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے پیر صاحب کے بڑے بھائی کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کیا اور ان کیلئے بلندی درجات کیلئے دعا کی۔
چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے سرگودھا وزٹ کے دوران سالم بھلوال میں منہاج القرآن ضلع سرگودھا کی ڈسٹرکٹ ایگزیکٹو کونسل کے ممبران سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، نائب ناظم اعلیٰ کوآرڈینیشن ڈاکٹر محمد رفیق نجم، راجہ اکرام اللہ خان، ڈاکٹر ظفر علی ناز قریشی، فہیم حیدر چیمہ، محمد اقبال کاشف، محمد عمران ملک، محمد اقبال مصطفوی، ڈاکٹر صدر الحسن فیضی، حکیم ظفر اقبال، محمد عزیز سیالوی، محمد ادریس مغل و دیگر قائدین موجود تھے۔
منہاج القران انٹر نیشنل اوفن باخ جرمنی کے زیراہتمام 8 جنوری 2022ء کو شہزادہ غوث الوریٰ اور تحریک منہاج القران انٹرنیشنل کے روحانی سرپرست اعلی حضور قدوۃ الاولیاء پیر سیدنا طاہر علاوالدین القادری الگیلانی البغدادی قدس سرہ العزیز کی چھوٹی صاحبزادی حضرت بی بی جان رحمۃ اللہ علیہا کے ایصال ثواب کے لیے تعزیتی ریفرنس منعقد ہوا، جس میں تلاوت قرآن مجید، قرآن خوانی، محفل درود پاک اور محفل ذکر و نعت شامل تھی۔ اس موقع پر حافظ قاری شوکت حسین اعوان نے تلاوت قرآن مجید سے محفل کا آغاز کیا۔
منہاج القرآن سرگودھا اور متعلقہ فورمز کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں نائب ناظم اعلیٰ انجینئر رفیق نجم نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر منہاج القرآن سرگودھا کے عہدیداروں، کارکنان اور تمام فورمز کے نمائندگان نے فورمز کی کارکردگی رپورٹ پیش کی۔ انجینئر رفیق نجم نے فورمز اور تنظیمات کی کارکردگی رپورٹ کا جائزہ لیا اور آئندہ کے تنظیمی لائحہ عمل بارے ہدایات دیں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل دی ہیگ ہالینڈ کے زیراہتمام قدوۃ الاولیاء سیدنا طاہر علاؤالدین القادری الگیلانی البغدادی رحمۃ اللہ علیہ کی صاحبزادی مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر منہاج القرآن انٹرنیشنل ہالینڈ کے رہنماء علامہ یاسر نسیم، دیگر عہدیداروں اور رفقاء نے بھی دعائیہ تقریب میں شرکت کی۔
جامع مسجد رحمانیہ طارق روڈ کراچی میں تحریک منہاج القرآن کراچی کے زیراہتمام تحریک منہاج القرآن کے روحانی سرپرست حضور قدوۃ الاولیاء سیدنا طاہر علاؤ الدین القادری الگیلانی البغدادی رضی اللہ عنہ کی صاحبزادی بی بی جان مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے خصوصی دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تحریک منہاج القرآن کراچی کے جملہ ذمہ داران، وابستگان اورعقیدت مندوں نے حضور قدوۃ الاولیاء سیدنا طاہر علاؤ الدین القادری الگیلانی البغدادیؒ کی صاحبزادی کے اِنتقال پر گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا اور ان کے لیے بلندی درجات کی دعا کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا کے زیراہتمام تحریک منہاج القرآن کے روحانی سرپرست حضور قدوۃ الاولیاء سیدنا طاہر علاؤ الدین القادری الگیلانی البغدادی رضی اللہ عنہ کی صاحبزادی بی بی جان مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے ویانا میں خصوصی دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا کے جملہ ذمہ داران، وابستگان اور عقیدت مندوں نے حضور قدوۃ الاولیاء سیدنا طاہر علاؤ الدین القادری الگیلانی البغدادی رضی اللہ عنہ کی صاحبزادی کے اِنتقال پر گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا اور ان کے لیے بلندی درجات کی دعا کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے زیراہتمام تحریک منہاج القرآن کے روحانی سرپرست حضور قدوۃ الاولیاء سیدنا طاہر علاؤ الدین القادری الگیلانی البغدادی رضی اللہ عنہ کی صاحبزادی بی بی جان مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے خصوصی دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے جملہ ذمہ داران، وابستگان اور عقیدت مندوں نے حضور قدوۃ الاولیاء سیدنا طاہر علاؤ الدین القادری الگیلانی البغدادیؒ کی صاحبزادی کے اِنتقال پر گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا اور ان کے لیے بلندی درجات کی دعا کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کینیڈا کے زیراہتمام میسی ساگا اسلامک سنٹر میں حضور قدوۃ الاولیاء سیدنا طاہر علاؤالدین القادری الگیلانی البغدادی رحمۃ اللہ علیہ کی صاحبزادی مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر منہاج القرآن انٹرنیشنل کینیڈا کے صدر کامران رشید، ایگزیکٹیو ممبران، عہدیداروں اور رفقاء نے بھی دعائیہ تقریب میں شرکت کی۔
چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے فہم دین پراجیکٹ کے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن مجید قیامت تک کے لیے منبع رشد و ہدایت اور ذریعہ راہنمائی ہے، اب کسی پیغمبر نے نہیں آنا، خاتم النبیین حضور نبی اکرم ﷺ نے دعوتِ حق کا فریضہ براہِ راست اُمتِ محمدیہ کو سونپا ہے، مصطفوی تعلیمات کو عصری تقاضوں کے مطابق خاص و عام تک پہنچانا ہر کلمہ گو مسلمان کی دینی ذمہ داری ہے۔ فہم دین پراجیکٹ کے مشاورتی اجلاس میں صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اہم موضوعات پر ہزاروں خطابات اور سینکڑوں کتب تحریر فرمائیں اور آئندہ نسلوں کے ایمان کی حفاظت کی۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.