سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
راجہ زاہد محمود کے ہمراہ تحریک منہاج القرآن کے سینئر رہنماؤں پر مشتمل وفد نے تحریک منہاج القرآن کے روحانی سرپرست حضور قدوۃ اولیا ء سیدنا طاہر علاؤالدین القادری الگیلانی ؒ کی صاحبزادی کی نماز جنازہ میں شرلت کی۔ نماز جنازہ کوئٹہ ہزار گنجی میں ادا کی گئی۔ وفد میں حافظ وقار، محمد علی، احمد بلال، اسماعیل نورزئی، میر میکائیل نذر سنجرانی و دیگر رہنما شامل تھے۔ تحریک منہاج القرآن کے رہنماؤں نے مرحومہ کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔
تحریک منہاج القرآن ضلع فیصل آباد کی ایگزیکٹیو کونسل کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں نائب ناظم اعلیٰ وسطی پنجاب علامہ رانا محمد ادریس قادری نے شرکت کی۔ اس موقع پر فیصل آباد کی تنظیمات کو منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادی کے وزٹ اور ’’فروغ عشق مصطفیٰ کانفرنس‘‘ کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد بھی دی۔
منہاج القرآن اسلامک سنٹر ڈنمارک، جرمنی اور ہانگ کانگ کے زیراہتمام تحریک منہاج القرآن کے روحانی سرپرست حضور قدوۃ الاولیاء سیدنا طاہر علاؤالدین القادری الگیلانی البغدادی رضی اللہ عنہ کی صاحبزادی مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے دعائیہ تقاریب اور محافل کا انعقاد ہوا۔ دعائیہ تقاریب میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے ذمہ داران اور رفقاء و وابستگان اور عقیدت مندوں نے صاحبزادی مرحومہ کے اِنتقال پر گہرے دکھ کا اظہار اور ان کے لئے بلندی درجات کی دعائیں کیں۔
تحریک منہاج القرآن لاہور پی پی 144 شاہدرہ ٹاؤن کے زیراہتمام درس عرفان القرآن منعقد ہوا، جس میں نائب ناظم اعلیٰ سنٹرل پنجاب رانا محمد ادریس قادری اور منہاج القرآن لاہور کے صدر علامہ رانا نفیس حسین قادری نے خطاب کیا۔ رانا محمد ادریس قادری نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ قرآن مجید اللہ تعالیٰ اور آقا علیہ السلام دو محبوبوں کا کلام ہے، لہذا محبت کا عالم یہ ہونا چاہیے کہ ہمیں قرآن کے ساتھ اپنا عملی تعلق مضبوط بنانا ہو گا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ہانگ کانگ کے زیراہتمام 2 جنوری 2022ء کو بعد نماز ظہر منہاج القرآن اسلامک سنٹر کھوائی چنگ، چھنگ یئی اور سن پوکنگ میں تحریک منہاج کے روحانی سرپرست قدوۃ الاولیاء حضور پیر سیدنا طاہر علاؤالدین القادری الگیلانی البغدادی کی صاحبزادی بی بی جان مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے خصوصی دعائیہ تقریبات کا انعقاد کیا گیا، جن میں منہاج القرآن کے اراکین، طلباء اور عوام الناس نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر علامہ حافظ محمد نسیم خان نقشبندی نے حضور پیر سیدنا طاہر علاؤالدین القادری الگیلانی البغدادی کے منہاج القرآن پر روحانی فیوض و برکات پر روشنی ڈالی اور ان کی صاحبزادی کی رحلت پر پورے خاندان سے اظہار تعزیت کیا۔
تحریک منہاج القرآن لاہور ضلع نمبر 2 پی پی 154 میں حلقہ درودو فکر و شب بیداری میں صدر منہاج القرآن لاہور رانا نفیس حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان لوگوں پر حق تعالیٰ کی خاص کرم نوازی ہوتی ہے جو تہجد گُزار اور شب زندہ دار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن دلوں کا روحانی احیاء کرنے والی تحریک ہے۔
پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی نائب صدر راجہ زاہد محمود نے کوئٹہ آمد پر مقامی خانقاہ و مسجد میں ایک مختصر علمی نشست میں شرکت کی۔ اس نشست میں انہوں نے مولانا حبیب احمد قادری مدظلہ کے فرزند ارجمند مولانا مختار جان حبیبی کے ساتھ مختلف علوم و فنون اور علمی و دینی علوم پر گفتگو کی۔
منہاج القرآن کے مرکزی گوشۂ درود کی ماہانہ مجلس ختم الصلوٰۃ علی النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا سال نو 2022ء کا پہلا روحانی اجتماع یکم جنوری کو منعقد ہوا، جس میں ماہ دسمبر 2021ء میں 5 ارب 54 کروڑ 33 لاکھ مرتبہ پڑھا گیا درود پاک حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں پیش کیا گیا، تحریک منہاج القرآن کے گوشۂ درود میں 2005 سے اب تک مجموعی طور پر پڑھے گئے درود پاک کی تعداد 4 کھرب 92 ارب 12 کروڑ 90 لاکھ 53 ہزار اور 16 ہو گئی ہے۔
منہاج القران انٹرنیشنل جاپان گنماکین کے زیراہتمام ہفتہ وار تربیتی نشست کا انعقاد کیا گیا، جس میں ڈائریکٹر ٹریننگ منہاج القران انٹرنیشنل علامہ غلام مرتضی علوی نے ’’ہر مشکل کے بعد آسانی‘‘ کے موضوع پر آن لائن گفتگو کی۔ اس موقع پر نشست کا آغاز بچوں نے تلاوت قرآن مجید سے کیا، بعد میں نعت رسول مقبول ﷺ بھی پیش کی گئی۔
تحریک منہاج القرآن مرکز کی طرف سے مورو سندھ میں ’’پیغام امن محبت‘‘ کانفرنس منعقد ہوئی، جس کی صدارت امیر تحریک منہاج القرآن سندھ مخدوم ندیم احمد ہاشمی نے کی۔ کانفرنس میں مرکزی ناظم اعلیٰ سردار شاکر مزاری مہمان خصوصی تھے۔ پروگرام میں پنجاب سے آئے ہوئے تحریک منہاج القرآن کے عہدیداران نے بھی شرکت کی۔
اس موقع پر مقررین نے اظہار خیال کرتے ہوئے تحریک منہاج القرآن کے علمی و اصلاحی اور دینی و ملی کردار پر گفتگو کرتے ہوئے تحریک کے قائد و بانی شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خدمات کو سراہا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل جرمنی کے زیراہتمام جامع مسجد منہاج القرآن انٹرنیشنل برلن میں نماز جمعہ کے بعد حضور قدوۃ الاولیاء سیدنا طاہر علاؤالدین القادری الگیلانی البغدادی رحمۃ اللہ علیہ کی صاحبزادی صاحبہ کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ اس موقع پر قاری طارق علی نے اجتماعی دعا کروائی۔
تحریک منہاج القرآن ضلع پیشاور کے زیراہتمام تربیتی و تنظیمی ورکشاپ آرکاٰئز ہال میں منعقد ہوئی، جس میں نائب ناظم اعلیٰ کوآرڈینیشن منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر انجینئر محمد رفیق نجم کی خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے شرکاء کو منہاج القرآن کے تنظیمی ڈھانچے میں فعالیت پر توجہ دینے کا کہا۔ انہوں نے تنظیمی امور میں بہتری کے حوالے سے تجاویز و ہدایات بھی دیں۔
تحریک منہاج القرآن کے مرکزی رہنماء راجہ زاہد محمود منہاج القرآن بلوچستان کے صوبائی مرکز اور تحفیظ القران انسٹیوٹ و جامعہ غوثیہ وحدت کالونی تیسرا اسٹاپ بروری روڈ کوئٹہ پہنچے، اس موقع پر مرکزی نائب ناظم تنظیمات برائے بلوچستان حافظ وقار بھی ان کے ساتھ موجود تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد میں ’’سیرت النبیﷺ‘‘ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضور نبی اکرم ﷺ کی تعلیمات بین المذاہب رواداری، انسانی حقوق کے تحفظ و احترام پر مبنی ہیں۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیرت الرسول ﷺ کا عملی مطالعہ زندگی میں ہر سطح پر کامیابی کی ضمانت ہے۔ آج ہمیں سیاسی و معاشی، معاشرتی اور تہذیبی پہلووں پر غور کرتے ہوئے سیرت الرسول ﷺ کا مطالعہ کرنا چاہیے۔
چیئرمین سپریم کونسل تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے وفد کے ساتھ اسلام آباد میں شعیب اختر سے انکی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔ اس موقع پر شعیب اختر کے بھائی شاہد اختر بھی موجود تھے۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے شعیب اختر کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحومہ کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے شعیب اختر کو قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا تعزیتی پیغام بھی پہنچایا۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.