سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
فیکلٹی آف لینگوئجز منہاج یونیورسٹی لاہور کے زیراہتمام منعقدہ ’’حسان بن ثابتؓ نعت ریسرچ سنٹر‘‘ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ اللہ رب العزت نے ابتدائے آفرینش سے اپنے محبوب نبی مکرم محمد مصطفی ﷺ کا ذکر بلند رکھا اور ہر زمانے میں مختلف مذاہب پر اتارے جانے والے صحیفوں میں نبی آخر الزمان ﷺ کا تعارف کروایا۔ ہر زمانے میں نہ صرف مسلمان بلکہ دوسرے مذاہب کے ماننے والوں نے بھی مدحت رسول ﷺ بیان کی۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے مزید کہا کہ منہاج یونیورسٹی میں حسان بن ثابت نعت ریسرچ سنٹر کا قیام نوجوان نسل میں عشق مصطفی ﷺ کو جاں گزیں کرنے اور نعت رسول ﷺ پر تحقیق کرنے کے لیے ایک رول ماڈل ثابت ہوگا۔
تحریک منہاج القرآن ضلع سرگودھا کے زیراہتمام تنظیمی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں تحریک منہاج القرآن کے تمام تحصیلی عہدیدار شریک ہوئے۔ ورکشاپ میں نائب ناظم اعلیٰ کوارڈینیشن انجینئر محمد رفیق نجم نے اظہار خیال کیا۔
منہاج یونیورسٹی لاہور میں حسان بن ثابتؓ نعت ریسرچ سنٹر قائم کیا گیا ہے جس کی افتتاحی تقریب 4 نومبر بروز (جمعرات) دن ساڑھے دس بجے منہاج یونیورسٹی لاہور میں ہو گی۔ حسان بن ثابتؓ نعت ریسرچ سنٹر کا باضابطہ افتتاح چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کریں گے۔ منہاج یونیورسٹی لاہور اسلامی دنیا کی پہلی یونیورسٹی ہے جسے نعت ریسرچ سنٹر قائم کرنے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔ حسان بن ثابت ؓ نعت ریسرچ سنٹر کا قیام قائد تحریک منہاج القرآن اور منہاج یونیورسٹی لاہور کے بورڈ آف گورنرز کے چیئرمین شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی ہدایت پر عمل میں لایا گیا ہے۔
تحریک منہاج القرآن برہان نگر لالیاں ضلع چنیوٹ کے زیراہتمام محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا، جس میں علامہ رانا محمد ادریس قادری نائب ناظم اعلٰی نے ’’فروغ عشق مصطفٰی میں منہاج القرآن کا کردار ‘‘کے موضوع پر گفتگو کی۔ پروگرام کی صدارت حماد رضا لالی صدر پاکستان عوامی تحریک ضلع چنیوٹ نے کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ کوریا کے زیراہتمام میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس کا انعقاد دیگو سٹی میں ڈیرہ ریسٹورینٹ پر منعقد ہوا۔ جس کی میزبانی پاک کوریا فرینڈ شپ ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین فیصل چیمہ اور معروف کاروباری شخصیت شہزاد علی ساقی نے کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل سٹاک ہوم، سویڈن کے زیراہتمام میلاد النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کانفرنس میشتا (سٹاک ہوم) میں منعقد ہوئی، جسمیں ڈائریکٹر منہاج القرآن انٹرنیشنل سٹاک ہوم علامہ ظفرعباس طاہر نے خطاب کیا۔ پروگرام میں فاضلہ منہاج القرآن انٹرنیشنل یونیورسٹی محترمہ نادیہ سلمیٰ نے منہاج ایجوکیشن سسٹم کے حوالے سے اظہار خیال کیا۔ اس موقع پر منہاج القرآن انٹرنیشنل سٹاک ہوم کے زیراہتمام میشتا میں رینے والی پاکستانی اور مسلم کمیونٹی کے لیے کلاسسز کے آغاز کا سن کر حاضرین نے انتہائی مسرت کا اظہار کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے زیراہتمام گنما کین ایسے ساکی مسجد میں میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں صدر منہاج القرآن جاپان انٹرنیشنل سیّد مظہر شاہ اور جنرل سیکرٹری منہاج القرآن جاپان انٹرنیشنل سیّد اکمل حسین نقوی نے خصوصی شرکت کی۔ علامہ حافظ احمد قمر اور علامہ حافظ نعیم مصطفیٰ نے میلاد النبی کی اہمیت پر گفتکو کی۔ محفل میں علی عمران صدر ایشین کونسل منہاج القرآن کی خصوصی دعوت پر مفتی ارشادحسین سعیدی نے ’’میلاد النبی کی شرعی حیثیت‘‘ کے موضوع پر مدلل خطاب کیا۔
منہاج القرآن جنوبی پنجاب زون بہاولپور ڈویژن سی کے عہدیداران و ذمہ داران کے لئے ایک روزہ تنظیمی و تربیتی کیمپ منعقد ہوا، جس میں سردار شاکر خان مزاری، نائب ناظمِ اعلٰی جنوبی پنجاب زون نے خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے شرکاء کو اہداف کی ضرورت و اہمیت اور تحریک منہاج القرآن کا ویژن 2025 کے موضوعات پر لیکچر دیئے۔
منہاج القرآن گوجرانوالہ کی کوآرڈینیشن کونسل کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں علامہ رانا محمد ادریس قادری نائب ناظم اعلٰی نے خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے اجلاس میں ڈاکٹر حسن محی الدین قادری چئیرمین سپریم کونسل کے دورہ گوجرانوالہ کے حوالے سے تمام فورمز اور عہدیداروں سے مشاورت کی۔
منہاج القرآن گوجرانوالہ کے زیراہتمام پی پی 59 میں محفل میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا، جس میں نائب ناظم اعلیٰ علامہ رانا محمد ادریس قادری نے محافل میلاد کی اہمیت و افادیت پر گفتگو کی۔ اس موقع پر علماء و مشائخ اور کثیر تعداد میں لوگوں نے بھی محفل میں شرکت کی۔
سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کی وفد کے ہمراہ چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات، وفد میں بیرسٹر عامر حسن اور سید حسن مرتضیٰ شاہ شامل تھے۔ اس موقع پر ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، راجہ زاہد محمود، نور اللہ صدیقی و دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ وفد نے جامع شیخ الاسلام، فرید ملت ریسرچ انسٹیٹیوٹ، گوشہ درود اور منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ کے مختلف دفاتر کا دورہ کیا۔ علاوہ ازیں وفد نے شہدائے ماڈل ٹاؤن کی یادگار پر فاتحہ خوانی کی اور ان کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے نائب صدر بریگیڈیر (ر) اقبال احمد خان کی اہلیہ محترمہ کے ایصال ثواب کیلئے گوشۂ درود میں دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ دعائیہ تقریب میں چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر مرحومہ کے ایصالِ ثواب کیلئے قرآن خوانی کی گئی۔ بعدازاں چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ کی جانب سے تعزیت کی اور مرحومہ کے لیے بلندی درجات کی دعا کروائی۔
سجادہ نشین حسین آباد شریف اور سربراہ تحریک حسینیت پاکستان سید محمد شمس الرحمن مشہدی حسینی حیدری نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ کو 20 جلدوں پر مشتمل تفسیرِ قرآن مکمل کرنے پر اپنا منظوم ہدیہ تبریک پیش کیا ہے۔
منہاج القرآن نارنگ منڈی کے زیراہتمام محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا، جس میں مرکزی نائب ناظم اعلیٰ رانا محمد ادریس قادری نے خطاب کیا۔ انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میلاد مصطفیٰ کائنات انسانی کے لیے پیغام رحمت ہے۔ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات گرامی سراپا رحمت ہیں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے ان کی رہائش گاہ پر پیر پگاڑا سید صبغت اللہ شاہ راشدی کے صاحبزادے پیر سید عثمان مصطفی شاہ راشدی اورپیر ڈاکٹر سید مہدی رضا شاہ سبزواری سجادہ نشین درگاہ حضرت لعل شہباز قلندر سیہون شریف نے ملاقات کی اور تحریک منہاج القرآن کی لائف ممبر شپ حاصل کی۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے منہاج القرآن کا لائف ممبر بننے پر مبارکباد دی۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.