سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن کی نظامت کے شعبہ کورسز کے زیرِاہتمام حیدرآباد پریس کلب میں 10 روزہ ڈپلومہ اِن قرآن سٹڈیز کا اغاز 24 ستمبر 2021ء کو ہوا۔ کورس میں شہر بھر سے اساتذہ کرام، علماء، اسکالرز، وکلاء، طلباء اور کاروباری شخصیات کے علاوہ گریجویٹس مرد و خواتین کی بڑی تعداد شریک ہے۔ کورس میں نظامت تربیت کے علامہ محمود مسعود قادری اور علامہ محمد سرفراز قادری علم التجوید مع عملی مشق، عربی گرائمر، ترجمۃ القرآن اور فن خطابت کی تدریس کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔
تحریک منہاج القرآن ضلع سرگودھا کے زیراہتمام تحصیل ساہیوال کے عہدیداروں کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں انجینئر رفیق نجم نے شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ منہاج القرآن ایک عالمگیر تجدیدی و اصلاحی تحریک ہے۔ اس تحریک کے دعوت کے طریقہ کار کو ازسر نو منظم کیا جا رہا ہے۔
تحریک منہاج القرآن ضلع سرگودھا کی تحصیل بھلوال کے زیراہتمام عہدیداروں کا تربیتی و تنظیمی ورکشاپ منعقد ہوئی، جس میں انجینئر رفیق نجم نے شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ منہاج القرآن ایک عالمگیر تجدیدی و اصلاحی تحریک ہے۔ اس موقع پر اجلاس میں منہاج القرآن بھلوال کے عہدیداروں نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام 38ویں عالمی میلاد کانفرنس 11 اور 12 ربیع الاول کی شب مینار پاکستان لاہور کے سبزہ زار میں ہو گی۔ کانفرنس سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری خطاب کریں گے۔ منہاج القرآن کے سینئر رہنما ناظم سیکرٹریٹ جواد حامد نے عہدیداروں کے ہمراہ مینار پاکستان کا دورہ کیا اور گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی عالمی میلاد کانفرنس مینار پاکستان ہو گی۔ اس کے لئے تمام ضروری اقدامات اور قانونی تقاضے پورے کئے جائیں گے۔
تحریک منہاج القرآن کی نظامت تربیت کے ذمہ داران نے چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں نائب ناظم اعلیٰ تربیت پروفیسر محمد سلیم احمد چوہدری، ناظم تربیت علامہ غلام مرتضیٰ علوی، علامہ حافظ سعید رضا بغدادی، علامہ محمد منہاج الدین قادری، علامہ محمود احمد مسعود، علامہ سرفراز احمد، احمد وحید قادری اور آفس سیکرٹری محمد نوید شامل تھے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین سپریم کونسل نے نظامت تربیت کو جدید ابلاغی خطوط پر چلانے کے عمل کو بھی سراہا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے سنٹرل پنجاب ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منہاج القرآن اتحاد امت کی داعی تحریک ہے۔ فرقہ واریت سے اسلام اور پاکستان کے پرامن تشخص کو نقصان پہنچا۔ منہاج القرآن نے اتحادِ امت اور پرامن معاشرہ کی تشکیل کے لیے تعلیم و تربیت کے مثالی ادارے قائم کیے۔ اسلام کا سچا پیروکار کبھی تنگ نظر اور متشدد نہیں ہو سکتا۔ ہماری فکری رہنمائی کا سرچشمہ اسوہ رسول ﷺ ہے۔ ظلم اور استحصال کے خلاف آواز اٹھانا دینی و قومی ذمہ داری ہے۔
تحریک منہاج القرآن لاہور کا ورکرز کنونشن مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں منعقد ہوا۔ ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے نائب ناظم اعلیٰ علامہ رانا محمد ادریس نے کہا کہ فرقہ واریت نے اتحاد امت کو بہت نقصان پہنچایا۔ منہاج القرآن اتحاد امت کی مضبوط آواز ہے۔ تحریک منہاج القرآن رجوع الی القرآن اور اتحاد امت کی تحریک ہے۔
تحریک منہاج القرآن کے شعبہ پبلک ریلیشنز کے زیراہتمام عالمی میلاد کانفرنس کی تیاریوں کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی اصلاحی، فلاحی جدوجہد اور تجدیدی خدمات کسی ایک طبقہ کے لیے نہیں بلکہ پوری امت کے لیے ہیں۔
منہاج القرآن راولپنڈی واہ کینٹ ٹیکسلہ کے زیراہتمام پی پی 19 اور پی پی 20 کا تنظیمی و تعارفی اجلاس منعقد ہوا، جس میں انجینئر رفیق نجم نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے انجینئر رفیق نجم نے کہا کہ منہاج القرآن نے معاشرے میں اصلاح احوال اور فہم دین کے ذریعے دعوتی سرگرمیوں کو پھیلا دیا ہے۔
ڈاکٹر عبد الجبار قمر (لائبریری انچارج فریدِ ملّتؒ ریسرچ اِنسٹی ٹیوٹ) نے شیخ زید اسلامک سینٹر، جامعہ پنجاب سے اپنی پی ایچ ڈی مکمل کر لی ہے۔ان کے مقالہ کا موضوع ’’برصغير میں نقد تصوف کا علمی و تحقیقی جائزہ‘‘ تھا۔ انہوں نے اپنا مقالہ ڈاکٹر اشتیاق احمد گوندل (ایسوسی ایٹ پروفیسر یونیورسٹی اف دی پنجاب) کے زیر نگرانی مکمل کیا۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری، ڈاکٹر حسن محی الدین قادری اور ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے ڈاکٹر عبد الجبار قمر کو اس عظیم علمی اعزاز کے حصول پر مبارک باد پیش کی اور ڈھیروں دعاؤں سے نوازا۔
حریک منہاج القرآن نواب شاہ کے زیراہتمام مسجدِ باب الاسلام میں خطبۂ جمعہ بعنوان عشق رسول صلی اللّٰہ علیہ وآلہٖ وسلم اور معاشرہ کا انعقاد کیا گیا، جس میں نظامت دعوت کے اسکالر علامہ فیصل نذیر الازہری نے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ نبی مکرم صلی اللّٰہ علیہ وآلہٖ وسلم کی اتباع و اطاعت ہی اصل ایمان ہے۔
منہاج القرآن نواب شاہ کے زیراہتمام درس عرفان القرآن بعنوان ’’عظمتِ اہلبیت و مقامِ اہل بیعت‘‘ منعقد ہوئی، جس میں نظامت دعوت کے اسکالر علامہ فیصل نذیر الازہری نے خطاب کیا۔ انہوں نے اہلبیت اطہار و صحابہ کرام علیہم الرضوان اجمعین کی قدرو منزلت اور قرب و یگانگت پر تفصیلی گفتگو کی۔
منہاج القرآن نواب شاہ کے زیراہتمام محفل ذکرِحسین علیہ السلام منعقد ہوئی جس میں نظامت دعوت کے اسکالر علامہ فیصل نذیرالازہری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج فتن کا دور ہے، جس میں حسینی کردار ادا کرتے ہوئے ظالمانہ نظام کی تبدیلی کے لئے حق کا ساتھ دینے کی ضرورت ہے۔
دین کی حفاظت خالی تقریروں اور محض رسومات کی ادائیگی سے نہیں ہو گی۔ حفاظت دین کے لئے اخلاص نیت، تزکیہ نفس ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے فہم دین پراجیکٹ کے تحت تحریک منہاج القرآن کے ذمہ داران و کارکنان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
نظام المدارس پاکستان کا اہم اجلاس سرپرست و چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے ہدایات جاری کیں کہ نظام المدارس پاکستان سے الحاق کرنے والے مدارس دینیہ کو رجسٹریشن، نصاب سمیت جملہ انتظامی و تدریسی امور میں بھرپور تعاون فراہم کیا جائے۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.