سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن فیصل آباد کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں مرکزی نائب ناظم اعلیٰ کوارڈینیشن تنطیمات انجینئر رفیق نجم نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں منہاج القرآن فیصل آباد کے رہنماء میاں عبدالقادر اور دیگر رہنماوں نے بھی شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن ڈڈیال آزادکشمیر کے زیراہتمام 27 جنوری 2021ء کو غوث الاعظم دستگیر مارکیٹ میں درس قرآن کا انعقاد ہوا، جس میں علامہ فیاض بشیر اعوان نے خطاب کیا۔ انہوں نے ’’تصرفات الہیہ‘‘ کے موضوع پر اظہار خیال کیا۔
حریک منہاج القرآن سیالکوٹ کی کوارڈینیشن کونسل کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں مرکزی نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات و کوارڈینیشن انجینئر رفیق نجم مہمان خصوصی تھے۔ اس موقع پر منہاج القرآن سیالکوٹ کے رہنماء علامہ ثناء اللہ قادری، پاکستان عوامی تحریک، منہاج القرآن کے تمام فورمز اور منہاج ویمن لیگ نے بھی شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن ہری پور ہزارہ کے وفد نے نائب ناظم تنظیمات ہزارہ زون جاوید ہزاروی کی سربراہی میں چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے مرکزی سیکرٹریٹ میں ملاقات کی۔ اس موقع پر ناظم اعلی منہاج القرآن خرم نواز گنڈاپور اور ڈائریکٹر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن پاکستان سید امجد علی شاہ بھی موجود تھے۔
منہاج القرآن سرگودھا کے سینئر بزرگ رہنماء میاں ارشد پرویز انتقال کر گئے، انا للہ و انا لیہ راجعون۔ مرکزی نائب ناظم اعلی علامہ رانا محمد ادریس قادری تعزیت کے لیے سرگودھا ان کی رہائش گاہ گوشئہ نور گئے، انہوں نے میاں ارشد کے بیٹے عمیر ارشد اور اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا۔
تحریک منہاج القرآن پنڈ دادنخان شرقی ضلع جہلم کا ورکرز کنونشن منعقد ہوا، جس میں نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات (شمالی زون) علامہ رانا محمد ادریس قادری نے شرکت کی۔ اس موقع پر رانا محمد ادریس قادری نے اظہار خیال بھی کیا۔
تحریک منہاج القرآن سرگودھا سٹی کے زیراہتمام ورکرز کنونشن 24 جنوری 2021ء کو دن 1 بجے جامع مسجد سیدہ فاطمہ الزہرہ موہنی روڈ پر منعقد ہوا۔ ورکرز کنونشن میں نائب ناظم و نگران شمالی پنجاب علامہ رانا محمد ادریس قادری اور ضلعی عہدیداران تحریک منہاج القرآن ضلع سرگودھا نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن ہڈالی (ضلع خوشاب) کے زیرِ اہتمام ورکرز کنونشن منعقد ہوا، جس میں علامہ رانا محمد ادریس قادری نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات (شمالی زون) نے شرکت کی۔ اس موقع پر منہاج القرآن خوشاب کے عہدیداروں اور کارکنان نے کنونشن میں شرکت کی۔
منہاجینز کوآرڈینیشن کونسل کی طرف سے نو منتخب نائب صدر لاہور بار ایسوسی ایشن ایم ایچ شاہین ایڈووکیٹ کے اعزاز میں استقبالیہ دیا گیا۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقدہ استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ منہاجین ایم ایچ شاہین ایڈووکیٹ کو اس اہم کامیابی پر مبارکباد دیتے ہیں، لاہور بار ایسوسی ایشن آئین و قانون کی بالادستی، انصاف کی فراہمی کیلئے بے مثل قانونی خدمات انجام دینے والا ایک باوقار پلیٹ فارم ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ گلگت بلتستان اور بلوچستان سے تعلق رکھنے والے طلبہ کیلئے منعقدہ ونٹر سٹڈی و تربیتی کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو منشیات سے بچانا ریاست، علماء کرام، سول سوسائٹی، سیاسی اور مذہبی جماعتوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ صحت مند، تعلیم یافتہ اور باکردار نوجوان ترقی اور خوشحالی کی ضمانت ہیں۔ انسداد منشیات کیلئے میڈیا مرکزی کردار کا حامل ہے۔
تحریک منہاج القرآن اپر سندھ کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سالگرہ 19 فروری قائد ڈے کے سلسلہ میں رفاقت سازی مہم شروع کی گئی ہے۔ اس سلسلہ میں تحریک منہاج القرآن کھپرو کا ایک اجلاس ہوا جس کی صدارت امیر سندھ تحریک منہاج القرآن مخدوم ندیم ہاشمی نے کی۔
امیر تحریک منہاج القرآن اپر سندھ مخدوم ندیم احمد ہاشمی کی زیر صدارت منہاج القرآن ٹنڈوآدم کا اجلاس ہوا، جس میں منہاج القرآن ٹنڈو آدم کے ذمہ داران شامل ہوئے۔ اس موقع پر مخدوم ندیم احمد ہاشمی نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سالگرہ کے موقع پر 19 فروری قائد ڈے کے حوالے سے رفاقت سازی مہم شروع کی گئی ہے۔
حریک منہاج القرآن تحصیل کامرہ کا ورکرز کنونشن منعقد ہوا، جس میں مرکزی نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات شمالی پنجاب رانا محمد ادریس قادری نے شرکت کی۔ اس موقع پر منہاج القرآن اٹک، کامرہ اور گردونواح سے کارکنان اور عہدیداروں نے ورکرز کنونشن میں شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن تحصیل جھنڈ ضلع اٹک کا ورکرز کنونشن منعقد ہوا، جس میں مرکزی نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات شمالی پنجاب رانا محمد ادریس قادری مہمان خصوصی تھے۔ اس موقع پر منہاج القرآن اٹک، جھنڈ اور گردونواح سے کارکنان نے ورکرز کنونشن میں شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن پنڈی گھیپ ضلع اٹک کا ورکرز کنونشن منعقد ہوا، جس میں مرکزی نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات شمالی پنجاب رانا محمد ادریس قادری مہمان خصوصی تھے۔ اس موقع پر منہاج القرآن پنڈی گھیپ کے یوسی سطح کے قائدین نے ورکرز کنونشن میں شرکت کی۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.