سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ہانگ کانگ کے زیراہتمام سالانہ محفل ذکر شہدائے کربلا 18 اگست 2021ء کو بعد نماز عشاء منہاج القرآن اسلامک سنٹر کھوائی چنگ میں منعقد کی گئی۔ ڈائریکٹر منہاج القرآن اسلامک سنٹر کھوائی چنگ علامہ حافظ محمد نسیم خان نقشبندی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امام حسین علیہ السلام کی محبت اہل ایمان کا خاصہ ہے۔
منہاج القرآن گوہروالا تحصیل منکیرہ ضلع بھکر کے زیراہتمام ’’ذکر شہدائے کربلا‘‘ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، کانفرنس میں نائب ناظم اعلیٰ انجینئر رفیق نجم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محبت اہل بیت اطہار علیہم السلام قرآن کریم، احادیث نبوی، عمل صحابہ کرام اور تعلیمات فقہاء سے ثابت ہے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے یوم عاشور کے موقع پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ ظالم اور فاسق و فاجر کا ساتھ نہ دینا حسینیت ہے۔ امام عالی مقام نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کر کے قیامت تک کیلئے یہ اصول مقرر کر دیا کہ شعائر دین اقتدار پرستوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑے جا سکتے۔ نواسہ رسول ﷺ کی عظیم قربانی کا تذکرہ ایمان کی مضبوطی کیلئے ضروری ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے یوم عاشور کے موقع پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ ظالم اور فاسق و فاجر کا ساتھ نہ دینا حسینیت ہے۔ امام عالی مقام نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کر کے قیامت تک کیلئے یہ اصول مقرر کر دیا کہ شعائر دین اقتدار پرستوں کے رحم و کرم پر نہیں۔ چھوڑے جا سکتے۔ نواسہ رسول ﷺ کی عظیم قربانی کا تذکرہ ایمان کی مضبوطی کیلئے ضروری ہے۔
تحریک منہاج القرآن علماء کونسل کے زیر اہتمام ”پیغام امام حسین علیہ السلام اور اتحاد امت کانفرنس“ 9 محرم الحرام کی شب منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوئی۔ کانفرنس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے بذریعہ ویڈیو لنک خصوصی خطاب کیا۔ کانفرنس سے امیر متحدہ جمعیت اہلحدیث پاکستان سید ضیاء اللہ شاہ بخاری، نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر فرید احمد پراچہ، علامہ حافظ کاظم رضا نقوی، مفتی محمد مبشر نظامی، ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن خرم نواز گنڈاپور، مولانا عبدالستار نیازی، علامہ محمد جعفر شمسی، مفتی محمد مبشر نظامی، علامہ مفتی امداد اللہ قادری، علامہ میر آصف اکبر قادری نے بھی خطاب کیا۔
منہاج القرآن ضلع بھکر کے زیراہتمام پیغام شہادت حسین کانفرنس علیہ السلام یونین کونسل سیال میں منعق ہوئی، جس میں مرکزی نائب ناظم اعلیٰ انجینئر رفیق نجم نے خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ کربلا کے میدان میں معرکہ حق و باطل ہوا، جس کا فلسفہ اور پیغام رہتی دنیا تک باقی رہے گا۔ حق حسین اور باطل یزید ملعون ہے۔ یزیدی نظام آج بھی دنیا میں موجود ہے۔
منہاج القرآن ضلع بھکر کے زیراہتمام پنج گرائیں تحصیل دریا خان میں ’’فلسفہ شہادت حسین‘‘ علیہ السلام کانفرنس منعقد ہوئی۔ جس میں مرکزی نائب ناظم اعلیٰ انجینئر رفیق نجم نے خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ کربلا کے میدان میں معرکہ حق و باطل ہوا، جس کا فلسفہ اور پیغام رہتی دنیا تک باقی رہے گا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل سے وابستہ افراد ہمہ وقت انسانیت کی خدمت کے جذبہ سے سرشار رہتے ہیں ایسی ہی ایک انسانی و قومی خدمت منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے رہنما محمد نعیم چودھری نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر انجام دی اور فرانس میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو عید الاضحٰی اپنے پیاروں کے ساتھ گزارنے کے لیے چارٹرڈ طیارہ کا انتظام کیا، شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے پاکستانیوں کے لیے خصوصی سہولت فراہم کرنے پر نعیم چودھری کو مبارکباد دی۔
تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام مرکزی سیکرٹریٹ میں ”پیغام امام حسین علیہ السلام اور اتحاد امت کانفرنس“ 9 محرم الحرام 18 اگست بدھ کو رات 9 بجے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں منعقد ہو گی۔ قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری خصوصی خطاب کرینگے۔ کانفرنس میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے جید علمائے کرام و مشائخ عظام شرکت کرینگے۔
منہاج ایشین کونسل اور منہاج یورپین کونسل کا مشترکہ اور پہلا آن لائن اجلاس 15 اگست 2021ء کو ہوا۔ اجلاس میں منہاج ایشین کونسل کے صدر علی عمران اور منہاج یورپین کونسل کے صدر ظلِ حسن نے اپنی اپنی کونسلز کے ساتھ شرکت کی اور منہاج القران کے عالمی سطح اور برہ اعظمی سطح کے امور پر تبادلہِ خیال کیا۔
منہاج القران انٹرنیشنل ڈربی کے زیراہتمام 15 اگست 2021 کو ’’محفل ذکر حسین‘‘ علیہ السلام کا انعقاد ڈربی اسلامک سنٹر میں کیا گیا۔ پروگرام میں ڈربی اسلامک سنٹر کے امام قاری محمد کاشف نے شان اہل بیت کے حوالے سے خطاب کیا۔ علامہ علی اکبر قادری منہاجین نے انگریزی زبان میں پیغام کربلا‘‘ کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وقت کی یزیدی قوتوں کیخلاف حق کی آواز بلند کرنے کا نام پیغام حسینیت ہے۔
منہاج القران انٹرنیشنل ڈربی کے زیراہتمام ڈربی اسلامک سنٹر میں ماہ محرم الحرام کی نسبت سے ’’محفل ذکر حسین‘‘ علیہ السلام کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام میں والسال سے مہمان خصوصی اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے شاگرد حضرت علامہ علی اکبر قادری منہاجین نے انگلش میں اظہار خیال کرتے ہوئے سامعین کو لفظ حسینیت کا حقیقی مطلب سمجھایا۔ انہوں نے کہا کہ شہادت امام حسین علیہ السلام تاریخ اسلام کا سنہرا باب ہے، جس نے ثابت کر دیا کہ اسلام کی اقدار کو نواسہ رسول نے زندہ کیا۔
بانی و سرپرست تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے یوم آزادی پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان 21 کروڑ عوام کی محفوظ پناہ گاہ ہے۔ اللہ تعالیٰ پاکستان کو تاقیامت شاد اور آباد رکھے اور اسے بدخواہوں کی منفی چالوں سے محفوظ و مامون رکھے۔ انہوں نے اپنے مبارکبادی پیغام میں کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح ؒ نے کمزوروں کے حقوق کے تحفظ اور قانون کی بالادستی کے لئے جدوجہد کی۔ بانی پاکستان نے ترقی و خوشحالی اور استحکام کے لئے قوم کو ایک نسخہ کیمیا دیا تھا۔ بانی پاکستان نے فرمایا تھا قرآن مسلمانوں کا ہمہ گیر ضابطۂ حیات ہے جس نے زندگی کے ہر شعبے کے متعلق رہنمائی مہیا کی ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل سویڈن مالمو کے زیراہتمام جشن آزادی کی تقریب مالمو سینڑ میں منعقد ہوئی، جس میں منہاج القرآن سویڈن کے قائدین، کارکنان اور فیملیز نے شرکت کی۔ پروگرام میں بچوں کی بڑی تعداد بھی شامل تھی۔
تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیراہتمام ”ہم سب کا پاکستان“ کے موضوع پر منعقدہ سیمینار میں مقررین نے مطالبہ کیا کہ جنگلات اور درختوں میں اضافہ شاندار قومی مہم ہے لیکن ماضی میں جنہوں نے بے دردی سے جنگلات اور درخت کاٹے ان کا محاسبہ بھی ضروری ہے۔ ایک سیاسی جماعت سے وابستہ طاقتور مافیا نے چھانگا مانگا کا پورا جنگل کاٹ کھایا۔ اس پر پنجاب اسمبلی میں ایک دن بحث بھی ہونی چاہیے اور ذمہ داروں کو عبرتناک سزا دینے کے لئے کمیشن بھی بننا چاہیے۔
تحریک منہاج القرآن حیدرآباد کے زیراہتمام ’’شہادت امام حسینؓ‘‘ کانفرنس 11 اگست 2021 کو جلسہ گاہ بالمقابل نزد اکبری مسجد لطیف آباد یونٹ نمبر 5 پر معنقد ہو گی، جس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے شاگرد صاحبزادہ علامہ احمد حسن فاروقی منہاجین خطاب کریں گے۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.