سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے عیدالاضحی کے موقع پر اسلامیان پاکستان اور ملت اسلامیہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ عیدالاضحی امت مسلمہ کیلئے خیر و برکت کا عظیم تہوار ہے، ہر عظیم مقصد اور منزل کا حصول جذبہ ایثار سے مشروط ہے، ہم خوش قسمت ہیں کہ اللہ نے ہمیں اپنی زندگیوں میں ایک بار پھر حج کے مقدس ایام میں عبادت کرنے اور فریضہ قربانی ادا کرنے کی توفیق سے بہرہ مند فرمایا۔
تحریک منہاج القرآن کے قائد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے حج بیت اللہ کے موقع پر ملت اسلامیہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ حج مساوات انسانی کا عظیم مظہر ہے۔ مناسک حج کی ادائیگی کرتے ہوئے کوئی گورا، کالا، امیر، غریب، چھوٹا، بڑا نہیں ہوتا سب اللہ کے حضور عجز و انکساری کے ساتھ سربسجود ہوتے ہیں اور رحمت کے طلب گار بنتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حج کی تعلیمات اللہ سے ڈرنا، تقویٰ و طہارت اختیار کرنا اور مضبوط ارادے کے ساتھ شیطانی وسوسوں سے بچنے کی کوشش کرنا ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل اریزو اٹلی کے زیراہتمام عید الاضحیٰ کا عظیم الشان اجتماع اریزو کے مشہور پارک ’’کارا بنیری‘‘ پارک میں منعقد ہوا۔ عید کے اجتماع میں ڈائریکٹر تحریک منہاج القرآن آریزو علامہ وقار احمد قادری نے خطاب کیا اور قرآن و حدیث کی روشنی میں اسلام کا تصور قربانی بیان کیا۔
تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ کے زیراہتمام منعقدہ ماہانہ مجلس ختم الصلوۃ علی النبی ﷺ سے گفتگو کرتے ہوئے حاجی جاوید عظیمی نے کہا کہ امت مسلمہ کی نشاة ثانیہ اور احیائے دین کے عالمگیر مقصد کو پورا کرنے کے لئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے تحریک منہاج القرآن کی بنیاد رکھی جس کے تعلیمی نیٹ ورک پوری آب و تاب کے ساتھ دنیا کے 90 ممالک میں پھیلا ہوا ہے میں سمجھتا ہوں کہ تحریک منہاج القرآن دور حاضر کی ایک ایسی دینی انقلابی تحریک ہے جس کے دعوتی۔ تبلیغی۔ اخلاقی۔ روحانی و اجتہادی اور تحریکی وتنظیمی پروگرام نے اہل ایمان کے نظریات اصلاح امت اور غلبہ دین حق کی بحالی کے لئے اہم کردار ادا کیا ہے جس پر میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اور تحریک منہاج القرآن آئرلینڈ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
تحریک منہاج القرآن ضلع لیہ صوبائی حلقہ 282 بی کے زیراہتمام چوک اعظم میں تنظیمی، تربیتی و فکری ورکشاپ منعقد ہوئی، جس میں سردار شاکر خان مزاری نے خصوصی شرکت کی۔ ورکشاپ میں ضلع لیہ صوبائی حلقہ کی تنظیم نو کی گئی اور شوکت علی طاہر صدر اور فوجی نذیر احمد ناظم منتخب ھوئے۔ ان کے ساتھ 9 رکنی تنظیمی عہدیداروں کی باڈی بھی منتخب ہوئی۔
تحریک منہاج القرآن لیہ تحصیل چوبارہ کے زیراہتمام تنظیمی، تربیتی نشست منعقد ہوئی، جس میں مرکزی نائب ناظم اعلیٰ اور ضلعی صدر عوامی تحریک نے سردار شاکر خان مزاری خطاب کیا۔ یہ اجلاس بارش کے بعد دیہاتی کلچر کا عکاس کھلی فضاء اور سرسبز کھیت میں منعقد ہوا۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن پاکستان کے ڈائریکٹر سید امجد علی شاہ نے کہا ہے کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے اجتماعی قربانی مہم کے ایس او پیز کو حتمی شکل دے دی ہے۔ اس سال 10 لاکھ مستحقین تک قربانی کا گوشت اور حصہ داران تک حصہ پہنچانے کے لئے رضا کاروں پر مشتمل سینکڑوں ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صفائی، شدید موسم میں گوشت کے ٹمپریچر کو نارمل رکھنے اور بلا تاخیر حصہ داران اور مستحقین تک گوشت کی فراہمی ایس او پیز کے نمایاں پہلو ہیں۔
تحریک منہاج القرآن کی تنطیم نو کا اجلاس مقامی میرج ہال میں منعقد ہوا، جس میں چوہدری نذر حسین کو ضلعی صدر منتخب کیا گیا۔ اجلاس کی صدارت انجینئر محمد رفیق نجم نائب صدر تحریک منہاج القرآن و زونل کوآرڈنیٹر شمالی پنجاب نے کی۔ اجلاس میں حاجی عبدالغفور شیخ کی خدمات کو سراہا گیا اور تنظیم نو میں انہیں سرپرست اعلیٰ تحریک منہاج القرآن ضلع چکوال کا عہدہ دیا گیا۔
تحریک منہاج القرآن کی مرکزی نظامت تربیت اور منہاج القرآن کوئٹہ کے زیراہتمام ’’ڈپلومہ ان قرآن سٹڈی‘‘ کی اختتامی تقریب 11 جولائی 2021ء کو منعقد ہوئی، جس میں شرکائے کورس کو اسناد دی گئیں۔ اس موقع پر صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے خصوصی گفتگو بھی کی۔ اختتامی تقریب میں حافظ سعید رضا بغدادی، حافظ وقار احمد قادری (ناظم تنظیمات بلوچستان) اور اعجاز محمود صائم (ڈائریکٹر منہاج القرآن اسلامک سنٹر کوئٹہ) نے اظہار خیال کرتے ہوئے کورس کے کامیاب انعقاد پر نظامت تربیت کی ’’ٹیم کورسز‘‘ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔
منہاج القرآن ضلع نارووال کے زیراہتمام اجلاس برائے تنظیم نو سیشن 23-2021ء منعقد ہوا، جس میں علامہ رانا محمد ادریس قادری (نائب ناظم اعلٰی تنظیمات وسطی پنجاب) نے خصوصی شرکت کی۔ سیکرٹری کوآرڈینیشن سنٹرل پنجاب قاری ریاست علی چدھڑ اور میاں ریحان مقبول (جنرل سیکرٹریPAT وسطی پنجاب) اور رانا وحید شہزاد (مرکزی ڈپٹی سیکرٹری MYL) نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔
منہاج القرآن ضلع سیالکوٹ کے زیراہتمام اجلاس برائے تنظیم نو سیشن 23-2021ء منعقد ہوا، جس میں علامہ رانا محمد ادریس قادری (نائب ناظم اعلٰی تنظیمات وسطی پنجاب) نے خصوصی شرکت کی۔ سیکرٹری کوآرڈینیشن سنٹرل پنجاب قاری ریاست علی چدھڑ اور میاں ریحان مقبول (جنرل سیکرٹریPAT وسطی پنجاب ) اور رانا وحید شہزاد (مرکزی ڈپٹی سیکرٹری MYL) نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن دیربالا کی کوارڈینیشن کونسل و فورمز کا مشترکہ اجلاس اور پاکستان عوامی تحریک دیر بالا کا ورکرز کنونشن 9 جولائی 2021ء کو شیلٹن ہوٹل چترال روڈ پر منعقد ہوا، جس میں پاکستان عوامی تحریک و تحریک منہاج القرآن اور جملہ فورمز کی تنظیم سازی کی گئی۔ کنونشن و اجلاس میں قاضی شفیق الرحمن مرکزی ڈپٹی کنوینئر کمیٹی PAT نے خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔
تحریک منہاج القرآن کوئٹہ کے سینئر نائب صدر ڈاکٹر صفدر اقبال کی والدہ محترمہ انتقال کر گئیں، شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری، چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، تحریک منہاج القرآن کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری اور ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور نے ڈاکٹر صفدر اقبال سے اظہار تعزیت کیا ہے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے وفاقی وزیر مذہبی امور ڈاکٹر نورالحق قادری سے ان کی ہمشیرہ محترمہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے۔ آپ نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ آپ کے والد گرامی سمیت آپ کا پورا خاندان نیک اور صلحاء کا خانوادہ ہے، اللہ پاک آپ کی ہمشیرہ مرحومہ کے درجات بلند فرمائے اور ان کی پوری فیملی کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین
منہاج القرآن ضلع فیصل آباد کی تنظیم نو سیشن 23-2021ء مکمل کر لی گئی، تنظیم سازی اجلاس میں علامہ رانا محمد ادریس قادری (نائب ناظم اعلٰی تنظیمات وسطی پنجاب)، میاں ریحان مقبول (جنرل سیکرٹریPAT وسطی پنجاب )، سیکرٹری کوآرڈینیشن سنٹرل پنجاب محترم قاری ریاست علی چدھڑ اور رانا وحید شہزاد (مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل MYL) نے خصوصی شرکت کی۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.