سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیرِ اہتمام، ڈاکٹر نوشابہ حمید (مرحومہ) کی یاد میں پیکر مہر و وفا، اخلاص و استقامت کے عنوان سے مرکزی سیکرٹریٹ منہاج القرآن انٹرنیشنل پر تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں مادر تحریک، محترمہ رفعت جبین قادری صاحبہ نے خصوصی اظہارِ خیال کرتے ہوئے ڈاکٹر نوشابہ حمید (مرحومہ) کی لازوال خدمات کو خوبصورت الفاظ میں پیش کیا۔
تحریک منہاج القرآن کے گوشہء درود کی ماہانہ مجلس ختم الصلوٰۃ علی النبی ﷺ اور قدوۃ الاولیاء حضور سیدنا طاہر علاؤالدین القادری الگیلانی البغدادی رحمۃ اللہ علیہ کے 30ویں سالانہ عرس مبارک کی تقریب مرکزی سیکرٹریٹ منہاج القرآن انٹرنیشنل میں منعقد ہوئی جس سے قائد تحریک شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے بذریعہ وڈیو لنک خصوصی خطاب کیا۔
تحریک منہاج القرآن راولپنڈی کی تنظیم نو مکمل کر لی گئی، تنظیم کے لیے منہاج القرآن راولپنڈی کا اجلاس ہوا، جس میں نائب ناظم اعلیٰ انجینئر رفیق نجم نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر منہاج القرآن راولپنڈی کے تمام فورمز کے نمائندوں اور رہنماؤں نے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں ہاؤس کی متفقہ رائے سے منہاج القرآن راولپنڈی کی نئی باڈی کا انتخاب کیا گیا۔
منہاج القرآن ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تنظیم نو مکمل کر لی گئی، اس سلسلہ میں منہاج القرآن ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں سیشن 23-2021ء کی تنظیم سازی کا عمل مکمل کیا گیا۔ منہاج القرآن ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے تمام قائدین و کارکنان کی اتفاق رائے سے سید کاظم علی شاہ کو ضلعی صدر جبکہ شاہد فاروق کو ضلعی ناظم TMQ ٹوبہ ٹیک سنگھ کی ذمہ داری سونپی گئی۔
منہاج القرآن ضلع جھنگ کے زیراہتمام ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے رانا محمد ادریس قادری (نائب ناظم اعلٰی تنظیمات وسطی پنجاب) نے کہا کہ منہاج القرآن اور شیخ الاسلام نے امت کو ہمیشہ رواداری، وحدانیت اور ہم آہنگی کا سبق سیکھایا۔ تحریک منہاج القرآن نے معاشرے میں اعتدال اور برداشت کا کلچر فروغ دینے میں مصروف ہے۔
تحریک منہاج القرآن ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تنظیم نو میں حاجی محمد لطیف کو تحریک منہاج القرآن ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کا سرپرست مقرر کیا گیا ہے۔ اقراء تہذیب النساء پیر محل کی پرنسپل محترمہ تہذیب فاطمہ نے حاجی محمد لطیف کو تحریک منہاج القرآن ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کا سرپرست بننے پر مبارک دی ہیں۔
منہاج القرآن ضلع سمندری کی سال 23-2021ء کے لیے تنظیم نو مکمل کر لی گئی۔ اس سلسلہ میں تنظیم نو کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں علامہ رانا محمد ادریس قادری (نائب ناظم اعلٰی تنظیمات وسطی پنجاب) اور ان کے ہمراہ میاں ریحان مقبول (جنرل سیکرٹریPAT وسطی پنجاب ) اور سیکرٹری کوآرڈینیشن سنٹرل پنجاب قاری ریاست علی چدھڑ نے خصوصی شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے زیراہتمام اوڈنسے میں تیرہ سے تیس سال کی عمر کے نوجوانوں کے لیے 2 روزہ اسلامک لرننگ کورس کا اہتمام کیا گیا، جس میں بچے اور بچیوں نے بھر پورشرکت کی۔ اسلامک لرننگ کورس کے ذریعے بچوں کو طہارت، وضو، غسل، نماز اور نمازِ جنازہ کے مسائل سے آگاہ کیا گیا۔ محترم عامر حسین بٹ نے ڈینش زبان میں بچوں کو بریف کیا جبکہ علامہ محمد ندیم یونس(صدر منہاج القرآن اوڈنسے) نے سوال و جواب کی نشست کے ذریعے بچوں کو جدید مسائل سے آگاہ کیا۔ بہترین نتائج کے حصول کے لیے ملٹی میڈیا کا استعمال کیا گیا۔ محترمہ ماریہ شاہ صاحبہ اور محترمہ صائمہ حسنین صاحبہ نے اردو اور ڈینش زبان میں بچیوں کو فقہی مسائل سے آگاہ کیا۔
معروف فلم و ٹی وی آرٹسٹ مبین گبول اور اظہر رنگیلا نے منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مزاح دل کی نرمی کا عکاس ہے۔ حضور نبی اکرم ﷺ بھی صحابہ سے خوش مزاجی کا اظہار فرماتے تھے۔ مزاح ایسا ہونا چاہیے جس سے کسی کی توہین و تضحیک کا پہلو نہ نکلے۔ انہوں نے کہا کہ کسی سے مسکرا کر بات کرنا اور کسی کیلئے خوشی کا سامان بننا بھی صدقہ اور صالح عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی انسان زندگی کے کسی بھی شعبہ سے وابستہ کیوں نہ ہو مقصد خدمت خلق اور اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی خوشنودی کا حصول ہونا چاہیے۔
منہاج القرآن ضلع سرگودھا اور فورمز کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں تنظیم نو کا عمل مکمل کیا گیا۔ اس موقع پر نائب ناظم اعلیٰ انجینئر رفیق نجم نے اجلاس میں خصوصی شرکت کی۔ منہاج القرآن ضلع سرگودھا کے تمام قائدین و ذمہ داران اور مختلف فورمز کے عہدیداروں نے بھی شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن ضلع جڑانوالہ کے زیراہتمام اجلاس برائے تنظیم سازی سیشن 23-2021ء کا اہتمام کیا گیا جس میں علامہ رانا محمد ادریس قادری (نائب ناظم اعلٰی تنظیمات وسطی پنجاب) اور ان کے ہمراہ سیکرٹری کوآرڈینیشن سنٹرل پنجاب قاری ریاست علی چدھڑ نے خصوصی شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن کے سابق ڈائریکٹر فنانس عدنان جاوید مرحوم کی دوسری برسی پر دعائیہ تقریب مرکزی سیکرٹریٹ گوشہ درود میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے اظہار خیال کرتے ہوئے عدنان جاوید کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ عدنان جاوید تحریک کا ایسا اثاثہ تھے، جن پر خود شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کو بھی فخر ہے۔ ان کی عظیم خدمات قابل ستائش ہیں، اللہ پاک ان پر اپنی رحمتوں کا نزول فرمائے۔
سجادہ نشین آستانہ عالیہ نقشبندیہ، مجددیہ، موہرویہ وادی عزیز شریف چنیوٹ حضرت خواجہ محبوب الٰہی نے 30 جون 2021 کو تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ کا دورہ کیا۔ آپ کے خلفاء بھی ان کے ساتھ تھے۔ اس موقع پر ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، ڈائریکٹر ریسورسز اینڈ ڈویلپمنٹ شاہد لطیف اور دیگر مرکزی قائدین نے آپ کو خوش آمدید کہا۔
نظام المدارس پاکستان کے زیراہتمام شعبہ حفظ قرآن کی ڈیٹ شیٹ کا اعلان 15 جولائی کو کر دیا گیا، اس سلسلہ میں ادارہ تبیان القرآن کے سربراہ حافظ محمد خادم حسین زکی سمیت دیگر رہنماوں پر مشتمل وفد نے نظام المدارس کے ناظم اعلیٰ میر آصف اکبر سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ تاریخ میں پہلی دفعہ نظام المدارس نے شعبہ حفظ کے لیے رزلٹ کارڈ جاری کیا گیا۔
منہاج ویلیفیئر فاؤنڈیشن گوجرانوالہ کے زیراہتمام منہاج ہسپتال میں دو روزہ فری گائنی میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا، مورخہ 28 اور 29 جون 2021 کو دو روزہ فری گائنی میڈیکل کیمپ میں لیڈی ڈاکٹر اور گائناکالوجسٹ کرن سعید نے سینکڑوں خواتین مریضوں کا فری چیک اپ کیا اور ان کے الٹراساؤنڈ بھی کیے۔ اس موقع پر مریضوں کو ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق تجویز کر دہ میڈیسن بھی مفت دی گئی۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.