سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام 20 ستمبر 2019ء کو اہم اجلاس ہوا، جس کی صدارت تحریک کے رہنماء امیر تحریک یونس القادری نے کی۔ اجلاس کا ایجینڈا میں MWF کے تحت میڈیکل کیمپ اور 2 مستقل بنیادوں پر کلینکس کے قیام اور اجتماعی شادیوں کی منظوری شامل تھی۔
منہاج یونیورسٹی لاہور کے زیراہتمام ”لائبریری سائنسز نالج اکانومی“کے موضوع پر دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس اختتام پزیر ہو گئی۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر، ڈپٹی چیئرمین ایم یو ایل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے بین الاقوامی کانفرنس میں اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک کے عوام انتہائی شوق سے کتب کا مطالعہ کرتے ہیں جبکہ کتب بینی کے حوالے سے پاکستان کے عوام کی صورتحال اطمینان بخش نہیں بچوں میں اوائل عمری میں مطالعہ کی عادت ڈالنے کیلئے سنجیدہ اقدامات کرنے ہونگے۔
نظامتِ تربیت تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام مظفرگڑھ بار کونسل میں ڈپلومہ ان قرآن سٹڈی کورس کا اہتمام کیا گیا، اس حوالے سے مرکزی کوارڈینیٹر کورسز محمود احمد مسعود نے بار کونسل میں ڈپلومہ ان قرآن سٹڈیز کی بریفنگ دی۔
تحریک منہاج القرآن کی مرکزی نظامت تربیت کے زیراہتمام منہاج ٹریننگ اکیڈمی آغوش کمپلیکس میں 15 روزہ فن خطابت کورس کا آغاز 18 ستمبر2019 کو ہوا۔ کورس کی افتتاحی کلاس میں علامہ سرفراز احمد نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ امر باالمعروف کی دعوت بحیثیت امت محمدی ہم سب پر فرض ہے۔
تحریک منہاج القرآن لاہور پی پی 153 واہگہ ٹاؤن کے رہنماء مرزا محمد حنیف صابری مرحوم کی رسم چہلم 15 ستمبر 2019ء کو ہوئی، جس میں چئیرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خطاب کرتے ہوئے مرزا محمد حنیف صابری کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ منہاج القرآن کا اثاثہ تھے اور انہوں نے اخلاص کیساتھ اپنی زندگی کو تحریک کے لیے وقف کر رکھا تھا۔
منہاج القرآن کے قائد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری سے مولانا طارق جمیل نے ملاقات کی ہے۔ دونوں رہنماؤں کی ملاقات کینیڈا میں ڈاکٹر طاہرالقادری کی رہائش گاہ پر ہوئی۔ مولانا طارق جمیل کینیڈا میں تبلیغی دورے پر ہیں۔ مولانا طارق جمیل نے کینیڈا میں ڈاکٹر طاہرالقادری کے کتب خانے کا دورہ بھی کیا اور ایک گھنٹے سے زائد وقت گزارا۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے مولانا طارق جمیل کو اپنی رہائش گاہ آمد پر خوش آمدید کہا۔ ملاقات میں مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے بھی موجود تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر اور منہاج یونیورسٹی لاہور کے بورڈ آف گورنرز کے ڈپٹی چیئرمین ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کو اسلامک اکنامکس اینڈ فنانس کے موضوع پر بے مثال تحقیقی خدمات انجام دینے پر انہیں گلوبل اسلامک فنانس ایوارڈ سے نوازا گیا، یہ ایوارڈ انہیں ساؤتھ افریقہ کے شہر کیپ ٹاؤن میں ”GIFA“ کی طرف سے دیا گیا۔ ایوارڈ تقریب میں ساؤتھ افریقہ کی ممتاز سیاسی شخصیات، اراکین اسمبلی، وزراء، دانشور، بینکرز اور انٹرنیشنل آرگنائزیشنز اور کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹوز نے شرکت کی۔
صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے ساؤتھ افریقہ کے شہر کیپ ٹاؤن میں 15 ستمبر 2019ء کو مشہور صوفی بزرگ شاہ عبداللطیف قادری رحمۃ اللہ علیہ کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر آپ کے ساتھ منہاج القرآن ساؤتھ افریقہ کے عہدیداران بھی موجود تھے۔
ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کے ساوتھ افریقہ وزٹ کے دوران کیپ ٹاون میں مزار شاہ عبداللطیف قادری صوفی رحمۃاللہ علیہ کے صاحب سجادہ عظیم بزرگ روحانی وعلمی شخصیت حضرت مولانا شاہ قطب الدین حبیبی صوفی نے صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹرحسین محی الدین قادری سے ملاقات کی۔
مزار حبیبیہ صوفی مسجد و مزار شاہ عبداللطیف قادری رحمۃاللہ علیہ RYLAND CAPE TOWN میں 15 ستمبر 2019ء کو شان اولیاء کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں ڈاکٹر حسین محی الدین قادری صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل نے خصوصی شرکت کی۔ ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کانفرنس میں ’’خانقاہی نظام‘‘ کے موضوع پر مدلل خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرون اولی کے مشائخ نے خانقاہوں پر خلفاء کو نہیں بٹھایا۔
صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے 15ستمبر 2019ء کو کیپ ٹاون میں عظیم روحانی شخصیت حضرت محمد یوسف رحمۃاللہ علیہ کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔
صدر منہاج القران انٹر نیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے ساؤتھ افریقہ کے شہر کیپ ٹاؤن کی قدیمی اور مرکزی مسجد القدس Gatesville Cape Town میں خطاب کیا۔ اس سلسلسہ میں ایک خصوصی نشست کا اہتمام کیا گیا تھا، جس میں منہاج القرآن کیپ ٹاون کے عہدیداروں و کارکنان کے علاوہ مسلم کیمونٹی نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ہنگامی پریس کانفرنس میں پاکستان عوامی تحریک کی چیئرمین شپ اور عملی سیاست سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک کام کرتی رہے گی، میں نے بطور چیئرمین اپنے تمام اختیارات الیکشن کمیشن کے قواعد کے مطابق منتخب سپریم کونسل کو منتقل کر دئیے ہیں، بطور قائد تحریک منہاج القرآن قوم اور ملک کے لیے میری فکری، نظریاتی رہنمائی جاری رہے گی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل نٹال ساوتھ افریقہ کے زیراہتمام ماہانہ حلقہ درود و سلام اور شہادت امام حسین علیہ السلام کانفرنس 7 ستمبر 2019ء کو منعقد ہوئی، جمعہ مسجد ڈربن میں پروگرام بعد نماز مغرب شروع ہوا اور عشاء تک جاری رہا۔ پروگرام میں کثیر تعداد میں دوستوں نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن آزادکشمیر کی مرکزی کوآرڈینیشن کونسل کا اجلاس 15 سمتبر 2019ء کو راوالپنڈی منہاج اسلامک سنٹر کری روڈ امیر حسین مسجد میں ہوا۔ اجلاس میں کشمیر ایشو پر تحریک کی پالیسی اور منہاج القرآن کے جملہ فورم کی سابقہ کارکردگی رپورٹ پیش کی۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.