سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل انڈیا کے مرکزی دفتر کا افتتاح 6 اگست 2016 کو ریاست گجرات کے شہر بڑودا (وڈودرا) میں ہوا۔ افتتاحی تقریب میں منہاج القرآن انٹرنیشنل انڈیا کے مرکزی صدر سید نادِ علی، فنانس سیکرٹری اسد نعیم، منہاج القرآن انڈیا وسطی زون کے صدر عبدالحمید سمیت منہاج القرآن انٹرنیشنل انڈیا کے عہدیداران اور کارکنان موجود تھے۔
پاکستان تحریک انصاف کے صدر بیرسٹر چوہدری عمران خورشید 8 اگست 2016 کو منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ کے راہنماء وسیم بٹ سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی جہاں انہوں نے موجودہ ملکی صورتحال اور مستقبل کی جدوجہد کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ کے راہنماء پیر سید تصور حسین شاہ، سرفراز احمد، عامر ملک، سفیان علی، عثمان غنی، علی بٹ، ذہیب بٹ اور یاسر چیمہ شامل تھے۔
تحریک منہاج القرآن کے جملہ فورمز کی جنرل کونسل کا اجلاس مورخہ یکم اگست 2016ء کو منعقد ہوا، جس میں فیصلہ کیاگیا کہ 6 اگست بروز ہفتہ کو حکومت کے خلاف سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قصاص اور پانامہ لیکس کی تحقیقات کیلئے احتجاجی ریلی ریلوے اسٹیشن سے شروع ہوگی اور کچہری چوک میں اختتام پرعلامتی دھرنہ ہوگا جس سے سربراہ پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادری خصوصی خطاب کریں گے۔ ریلی میں اپوزیشن جماعتوں کے رہنماء بھی شرکت کریں گے۔
ماہ رمضان المبارک کی پر نور ساعتوں میں تجدید و احیائے اسلام کی عالمی تحریک، تحریک منہاج القرآن کو حرمین شریفین کے بعد دنیا کے سب سے بڑے اجتماعی اعتکاف کے انعقاد کی سعادت حاصل ہے۔ یہ شہر اعتکاف حضور پیر سیدنا طاہر علاؤالدین القادری الگیلانی البغدادی رحمۃ اللہ علیہ کی قربت اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری مدظلہ کی سرپرستی میں معتکفین کے لئے تعلیم و تربیت کا سامان اپنے اندر سموئے ہوئے ہوتا ہے۔
مجالس امن کا پہلا اجلاس پیرس کے مضافاتی شہر گونساویل میں منعقد ہوا جس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے مرکزی عہدیداران سمیت علاقہ کی سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کے کارکن حسن ارشد کی رہائش گاہ پر منعقدہ اس اجلاس سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے علامہ حافظ نذیر احمد نے قیامِ امن اور فروغِ علم کے لیے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کاوشوں پر روشنی ڈالی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل برطانیہ کے زیراہتمام 31 جولائی 2016 کو لوٹن میں ماہانہ درسِ عرفان القرآن کا آغاز ہوا۔ درسِ عرفان القرآن میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے کارکنان سمیت مختلف سماجی شخصیات اور مقامی افراد شریک تھے۔ علامہ محمد صادق قریشی نے درسِ عرفان القرآن دیا۔
تحریک منہاج القرآن فیصل آباد کے زیراہتمام مورخہ 28 جولائی 2016 کو تنظیمی تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا جس میں خصوصی شرکت تحریک منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ انجینئر رفیق نجم نے کی۔ اس موقع پر رانارب نوازانجم، اللہ رکھا نعیم، رانا غضنفر علی، حافظ محمودالحسن، خالد رفیق سندھو، ملک سرفراز قادری، سہیل مقصود، زاہد اقبال، رانا عبدالجبار، رانا کرامت علی، اکرام الحق طاہر اور محمد اعجاز ترہانہ بھی موجود تھے۔
فیڈرل کونسل کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ کرپشن اور دہشتگردی کے گٹھ جوڑ کو توڑنے کیلئے ’’آل شریف‘‘ کے اقتدار کا خاتمہ ناگزیر ہے۔ انہوں نے شریف برادران کو مشور ہ دیا کہ وہ زیادہ سے زیادہ وقت جاتی امراء میں گزاریں تاکہ برا وقت آنے پر وہ دس منٹ کے اندر واہگہ بارڈر کراس کر کے ہیلی کاپٹر پر اپنے سیف زون میں پہنچ سکیں۔
ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے دورہ برطانیہ کے بعد علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حیرت ہے معاشرہ اور ملکی ادارے موجودہ ظالم، کرپٹ اور قاتل حکمرانوں کو برداشت کررہے ہیں۔ سارے جہان نے ٹی وی چینلز کے ذریعے ماڈل ٹاؤن میں براہ راست قتل عام دیکھا مگر آج تک سانحہ میں ملوث کوئی ایک ذمہ دار گرفتار نہیں ہوا۔ اس ظلم کو نگلنے کی کوشش کی گئی تو وہ احتجاج ہو گا کہ لوگ 2014 ء کا دھرنا بھول جائینگے۔ انصاف قصاص کی شکل میں لے کر رہیں گے۔
فرانس کے شہر ’روان‘ کے قریب واقع سینٹ ایٹینے دورورے چرچ پر حملے اور 86 سالہ پادری جیکس ہیمل (Jacques Hamel) کی ہلاکت پر منہاج القرآن انٹرنیشنل کے راہنماء علامہ حافظ نذیر احمد نے شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شدت پسند امن کے دشمن ہیں اور اس شدت پسندی کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔ اسلام جان و مال اور عبادت گاہوں کی حرمت کو مقدم رکھتا ہے۔ عبادت گاہوں پر حملے کرنے والے اور بےگناہ انسانوں کے قتل کرنے والوں کا کسی مذہب سے کوئی تعلق نہیں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل انڈیا کے زیرِاہتمام ریاست گجرات کے شہر بڑودا (وڈودرا) میں گلوبل نالج انٹرنیشنل سکول کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل انڈیا کے مرکزی صدر سید نادِ علی نے عہدیداران کے ہمراہ 23 جولائی 2016 کو سکول کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سکول کے انتظامات کا جائزہ لیا اور طلبہ و اساتذہ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر سید نادِ علی کا کہنا تھا کہ منہاج القرآن انڈیا نے گلوبل نالج انٹرنیشنل سکولز سسٹم کے نام سے ایک جامع تعلیمی منصوبہ کا آغاز کیا ہے، جس کے تحت پہلا سکول بڑودا میں قائم کیا گیا ہے۔
بانی و سرپرستِ اعلیٰ تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے والد گرامی، فریدِ ملت ڈاکٹر فریدالدین قادری رحمۃ اللہ علیہ کے 42 ویں یومِ وصال کے موقع پر 22 جولائی 2016 منہاج انسٹیٹیوٹ آف قراءات و تحفیظ القرآن میں قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا، جس میں پرنسپل آغوش کمپلیکس صاحبزادہ محمود احمد فیضی، وائس پرنسپل محمد عباس نقشبندی، منہاج انسٹیٹیوٹ آف قراءات و تحفیظ القرآن کے اساتذہ اور طلبہ شریک تھے۔ قرآن خوانی کے بعد محفلِ نعت کا بھی اہتمام کیا گیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل آفن باخ کے زیرِاہتمام 22 جولائی 2016 کو معروف سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کی یاد میں تعزیتی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں عبدالستار ایدھی کی سماجی خدمات پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ تقریب میں منہاج القرآن انٹرنیشنل آفن باخ کے عہدیداران اور کارکنان سمیت مختلف سماجی شخصیات شریک تھیں۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل فرینکفرٹ کے صدر فخر خان اور اظہر فاروق پروگرام میں خصوصی طور پر شریک ہوئے۔
تحریک منہاج القرآن کے مرکزی میڈیا سیل نے معروف ثناءخوانِ رسول صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم سید منظورالکونین کی وفات پر گہرے رنج اور دکھ اظہار کیا۔مرکزی میڈیا سیل کے نمائندہ عین الحق بغدادی نے میڈیا بریفنگ کے دوران اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ سید منظورالکونین عظیم نعت خوان ہونے کے ساتھ نہایت متقی انسان اور سچے عاشقِ رسول صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم تھے۔القرآن کے مرکزی میڈیا سیل کی معروف ثناءخوان منظورالکونین کی وفات پر تعزیت
بانی و سرپرستِ اعلیٰ تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے والد گرامی، فریدِ ملت ڈاکٹر فریدالدین قادری رحمۃ اللہ علیہ کے 42 ویں عرس مبارک کی تقریب 21 جولائی 2016 کو دارالعلوم فریدیہ قادریہ، ملحقہ درباد فریدِ ملت جھنگ صدر میں ہوئی۔ عرس کے موقع پر ’فرید ملت سیمینار‘ کا انعقاد کیا گیا، جس میں پاکستان بھر سے مشائخ عظام اور علمائے کرام سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی اور مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ سیمینار میں ڈاکٹر فرید الدین قادری رحمۃ اللہ علیہ کی اسلام، پاکستان اور شعبہ طب کیلئے انجام دی گئی خدمات پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.