سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کے جملہ فورمز کا مشترکہ اجلاس 13 جون 2016 کو ہوا، جس کی صدارت مرکزی نائب ناظم اعلیٰ انجینئر محمد رفیق نجم نے کی۔ اجلاس میں سید ہدایت رسول قادری، رانا طاہر سلیم، رب نواز انجم، میاں کاشف محمود اور میاں ریحان مقبول سمیت دیگر عہدیداران شریک تھے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انجینئر محمد رفیق نجم نے کہا کہ دھاندلی زدہ حکومت آئینی، اخلاقی، جمہوری اور شرعی طور پر حق حکمرانی کھو چکی ہے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن جنوبی افریقہ کی طرف سے غریب اور مستحق افراد کے لیے رمضان پیکج کی تقسیم کی گئی۔ رمضان پیکج کی تقسیم کے موقع پر پاکستان عوامی تحریک جنوبی افریقہ کے صدر جاوید اقبال اعوان، پاک ساوٴتھ افریقہ ایسوسی ایشن کے نائب صدر امانت علی تارڑ اور منہاج القرآن انٹرنیشنل جنوبی افریقہ ہوہٹنگ کے امیر جناب قاری شوکت علی مصطفوی، پاکستان عوامی تحریک جنوبی افریقہ کے جنرل سیکرٹری سرفراز حسین، سید زبیر گیلانی اور عمر بلال سمیت دیگر بھی موجود تھے۔
تحریک منہاج القرآ ن کے نوجوان کارکن، جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن لاہور سے فارغ التحصیل اطہر رضا واہلہ علالت کے بعد خالق حقیقی سے جا ملے۔ وہ طویل عرصے سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے۔ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے اطہر رضا واہلہ کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ مرحوم کی دین اسلام کی ترویج و اشاعت اور مصطفوی مشن کیلئے خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ اطہر رضا واہلہ تحریک منہاج القرآن کا جانثار فرزند تھا، اس کی محنت اور تحریک سے محبت ہمیشہ یاد رکھی جائیگی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کارپی سنٹر میں 10 جون 2016ء کو جمعۃ المبارک کے اجتماع کے موقع پر اطالوی خاتون نے اسلام قبول کرنے کا اعلان کیا۔ منہاج اسلامک سنٹر کارپی کے ڈائریکٹر علامہ وقار احمد قادری نے خاتون کو کلمہ پڑھاتے ہوئے اس کا اسلامی نام فاطمہ جبین رکھا گیا۔ اس موقع پر موجود شرکاء نے انہیں دائرہ اسلام میں داخل ہونے پر مبارکباد پیش کی۔
ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے پاکستان عوامی تحریک کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عمر ریاض عباسی کے والد محترم اور ڈاکٹر رحیق احمد عباسی کے چچا جان محمد ریاض عباسی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ مرحوم پوری زندگی استقامت، جانثاری اور وفاداری کے ساتھ مصطفوی مشن کے لیے خدمات سرانجام دیتے رہے، ان کی عمر بھی کی کاوشوں کو اللہ نے قبول فرمایا اور رمضان المبارک میں اپنے پاس بلا لیا، ان کی محنت اور تحریک سے محبت ہمیشہ یاد رکھی جائیگی۔
سفارتخانہ ڈنمارک کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن جیکب جیکسن نے 08 جون 2016 کو منہاج یونیورسٹی لاہور کا دورہ کیا۔ ان کی آمد پر وائس چانسلر منہاج یونیورسٹی ڈاکٹر اسلم غوری، منہاج یونیورسٹی انٹرنیشنل ریلیشنز آفس کے ڈائریکٹر شہزاد حسین نقوی اور دیگر نے ان کا استقبال کیا۔ جیکب جیکسن نے یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات، لیبارٹریز اور سکولز کا تفصیلی دورہ کیا۔ پروفیسر سجادالعزیز نے معزز مہمان کو یونیورسٹی مختلف امور سے متعلق بریفنگ دی۔
ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے قدوۃ الاولیاء سیدنا طاہر علاؤالدین القادری الگیلانی رحمۃ اللہ علیہ کے 25 ویں یوم وصال کے موقع پر مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوفیائے کرام نے لاکھوں دلوں کو باطنی طہارت اور روشنی عطا کی۔ جب تک لوگ صوفیاء سے وابستہ تھے اور ان سے علمی، فکری، دینی رہنمائی لیتے رہے تب تک یہ خطہ امن اور محبت کا گہوارا تھا اور لوگ دہشتگردی اور انتہا پسندی نام کی کسی چیز سے واقف نہیں تھے۔
زندگی کے طوفانوں کا مقابلہ کیسے کیا جائے؟
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے امت مسلمہ کو رمضان المبارک کی بابرکت ساعتوں کے آ غاز پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ کا مہمان مہینہ مسلمانوں سے صبر و استقامت، ایثار اور تقویٰ کا متقاضی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہر کلمہ گو مسلمان رمضان المبارک کا ایمانی جوش و خروش کے ساتھ استقبال کرے۔ اللہ کو راضی کرنے اور مغفرت کی ان انمول گھڑیوں سے امت محمدیہ زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائے۔
پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن اوکاڑہ کا مشترکہ اجلاس مورخہ 06 جون 2016 کو ضلعی دفتر میں ہوا، جس کی صدارت پاکستان عوامی تحریک وسطی پنجاب کے نائب صدر قاری مظہر فرید سیال ایڈووکیٹ نے کی۔ اجلاس میں تحریک منہاج القرآن اوکاڑہ کے امیر مرزا خالد محمود، پاکستان عوامی تحریک اوکاڑہ کے آرگنائزر محمد اسلم مغل، امجد جٹ، سابق امیر چوہدری محمد حفیظ قادری، سٹی کونسلر پی اے ٹی حسن رضا قادری، ضلعی انفارمیشن سیکرٹری، میڈیا کوآرڈینیٹر شیخ گلفام علی قادری، حافظ شعیب حسن جلالی اور عطااللہ سبحانی سمیت دیگر عہدیداران اور کارکنوں نے شر کت کی۔
منہاج القرآن علماء کونسل فیصل آباد کا اجلاس 05 جون 2016 کو منہاج القرآن علماء کونسل پنجاب کے نائب صدر علامہ عزیز الحسن اعوان کی صدارت میں ہوا، جس میں منہاج القرآن علماء کونسل فیصل آباد کے نائب امیر علامہ اختر حسین اسد، ناظم ڈاکٹر محمد یوسف سیالوی، علامہ کرم داد خان، علامہ محمد سرور خان اور دیگر موجود تھے۔ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے علامہ عزیز الحسن اعوان کا کہنا تھا کہ دین اسلام کی عالمگیر عظمت کی بحالی کی خاطر علماء کو عملی کردار ادا کرنا ہوگا۔
بانی و سرپرستِ اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر سید علی عباس بخاری کے دادا جان اور سیکرٹری جنرل تنویر پاشا کے بھائی خالد مسعود کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے مرحومین کی بخشش و مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر و ہمت کی دعا کی۔
تحریک منہاج القرآن حافظ آباد کے ضلعی عہدیداران کا اجلاس 05 جون 2016 کو ضلعی دفتر میں منعقد ہوا جس کی صدارت سيد محمود الحسن جعفری نے کی۔ اجلاس میں ملک محمد سطان، حافظ شبير قادری، حاجی مختار، عبدالرزاق گوندل، شاہد اسلام، حکيم عبدالمجيد اور فيض الحق فيضی سمیت دیگر عہدیداران شریک تھے۔ اجلاس میں استقبالِ قائد، 17 جون 2016 کو یومِ شہداء پر مال روڈ پر ہونے والے دھرنے میں شرکت اور آئندہ کے تنظیمی امور سے متعلق تبادلہ خیال ہوا۔
پیرس کے مرکزی چرچ ’سینٹ میری‘ میں بین المذاہب ھم آہنگی کے فروغ کے لیے تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کا اہتمام چرچ کی انتظامیہ اور الجزائر کی مسلم کمیونٹی نے کیا تھا۔ تقریب میں منہاج القرن انٹرنیشنل سمیت منتخب تنظیمات کے وفود نے شرکت کی۔ منہاج القرن انٹرنیشنل فرانس کے راہنماؤں محمد نعیم چوھدری اور طاہر عباس گورائیہ نے تقریب میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کی نمائندگی کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نعیم چوھدری نے کہا کہ منہاج القرآن انٹرنیشنل کے بانی و سرپرستِ اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری امنِ عالم، احترامِ انسانیت اور باہمی رواداری کے فروغ کے لیے گذشتہ تین دہائیوں سے کام کر رہے ہیں۔
منہاج اسلامک سنٹر ڈربن میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن جنوبی افریقہ کی طرف سے غریب اور مستحق افراد کے درمیان رمضان المبارک کی آمد پر رمضان پیکج کی تقسیم کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر منہاج القرآن انٹرنیشنل جنوبی افریقہ کے رہنما محمد ایوب طفیل، چوہدری افضل اور اکمل نقوی موجود تھے۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.