سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن کوئٹہ کے زیراہتمام 19 فروری 2016 بروز جمعۃ المبارک ماہانہ درس عرفان القرآن کا پروگرام ڈی۔ ایس مسجد ریلوے اسٹیشن کوئٹہ میں منعقد ہوا جس میں مرکزی نائب ناظم اعلٰی دعوت تحریک منہاج القرآن علامہ محمد لطیف مدنی نے خصوصی جبکہ مختلف طبقات ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 65 ویں سالگرہ کے موقع پر تحریک منہاج القرآن ناٹنگھم، برطانیہ کے زیراہتمام ایک پروقار تقریب کا انعقاد ہوا۔ امیر تحریک برطانیہ ظہور احمد نیازی کی زیرصدارت منعقدہ اس تقریب کے مہمان خصوصی منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری تھے۔ تقریب سے منہاج القرآن انٹرنیشنل برطانیہ کے صدر سید علی عباس بخاری اور دیگر مہمانوں نے اظہار خیال بھی کیا۔
منہاج القرآن اسلامک سنٹر ڈربن میں منہاج القرآن انٹرنیشنل اور پاکستان عوامی تحریک کی ڈربن اور بیتھلیھم کی تنظیمات نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 65 ویں سالگرہ کے موقع پر قائد ڈے کی تقریب کا اہتمام کیا۔ تقریب میں منہاج القرآن انٹرنیشنل اور پاکستان عوامی تحریک کے کارکنان اور عہدیداران شریک تھے۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ کوٹ مومن نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 65 ویں سالگرہ کے موقع پر منہاج ماڈل سکول کوٹ مومن میں ضربِ امن سمینار کا انعقاد کیا جس میں شہدائے انقلاب خاور نوید اور محمد آصف کے ورثاء، تحریک منہاج القرآن ضلع سرگودھا کے نائب صدر سعید بھٹہ کے علاوہ تحریک منہاج القرآن کے عہدیداران و کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 65 ویں سالگرہ کے موقع پر تحریک منہاج القرآن لودہراں نے حماد اکیڈمی میں قائد ڈے کی تقریب کا انعقاد کیا جس میں شیخ الاسلام کی عالم اسلام اور ملک پاکستان کے لئے کی جانے والی عظیم خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا۔ قائد ڈے کی تقریب کی صدارت مرکزی نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن جنوبی پنجاب و سندھ سردار شاکر خان مزاری کر رہے تھے۔
عالمی سفیر امن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 65 ویں سالگرہ کے موقع پر منہاج القرآن یوتھ لیگ چکوال نے پریس کلب چکوال میں ضرب امن سیمینار کا انعقاد کیا جس کے مہمان خصوصی منہاج القرآن یوتھ لیگ کے مرکزی صدر مظہر محمود علوی تھے۔ تقریب میں تحریک منہاج القرآن، پاکستان عوامی تحریک، منہاج القرآن ویمن لیگ، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ اور منہاج القرآن علماء کونسل کے عہدیداران و کارکنان نے سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے افراد نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے زیراہتمام یونان کے مختلف شہروں میں قائم منہاج القرآن اسلامک سینٹرز میں سفیر امن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 65 ویں سالگرہ کی تقریبات منعقد کی گئیں جن میں شیخ الاسلام کی فروغِ امن اور تجدیدِ دین کی خدمات پر انہیں خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ یہ تقریبات کروپی، اینوفیتا، برہامی اور الف سینا کے مراکز پر انعقاد پذیز تھیں، جبکہ مرکزی تقریب 19فروری 2016 کو منہاج القرآن اسلامک سنٹر ریندی، ایتھنز میں منعقد کی گئی۔
تحریک منہاج القرآن گلبرگ ٹاؤن بی نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 65 ویں سالگرہ کے موقع پر مکہ کالونی گلی نمبر 10 میں قائد ڈے کی تقریب کا انعقاد کیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے درینہ رفیق محمد اسلم بلوچ تھے۔ تقریب میں یونین کونسل 202، 200، 204، اور 206 سے تحریک منہاج القرآن کے کارکنان سمیت خواتین و حضرات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ کے سیکرٹری جنرل منصور قاسم اعوان نے ضرب امن مہم کے سلسلے میں فروری میں سندھ کے مختلف شہروں کا دورہ کیا۔ اس دورے کے دوران وہ سکھر، گھوٹکی، خیرپور، میرپور خاص، تھرپارکر، عمرکوٹ، حیدرآباد، کراچی اور لاڑکانہ گئے جہاں انہوں منہاج القرآن یوتھ لیگ کے عہدیداران اور کارکنان سے ملاقاتیں کیں۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 65 ویں سالگرہ کے موقع پر تحریک منہاج القرآن پی پی 129 نے تحصیل ڈسکہ کے گاؤں آڈھا میں محفلِ سماع کا انعقاد کیا، جس کی صدارت تحریک منہاج القرآن تحصیل ڈسکہ کے ناظم ناصر محمود مان نے کی جبکہ مہمانِ خصوصی تحریک منہاج القرآن تحصیل ڈسکہ کے صدر محمد اسلم بسراء اور پاکستان عوامی تحریک تحصیل ڈسکہ کے صدر اللہ رکھا قادری تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل بحرین نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 65 ویں سالگرہ کے موقع پر 19 فروری 2016 کو کمیونٹی کلب (پاکستانی کلب) میں قائد ڈے کی تقریب کا انعقاد کیا، جس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل بحرین کے امیر محمد اشرف بھِنڈر، نائب امیر فیض الحسن، صدر زاہد محمود، سیکرٹری جنرل سید شفاقت علی سمیت منہاج القرآن انٹرنیشنل بحرین کے کارکنان و وابستگان نے خواتین اور بچوں کے ہمراہ بڑی تعداد میں شرکت کی۔
منہاج انٹرنیٹ بیورو نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 65ویں سالگرہ کے موقع ہدیہ تبریک پیش کرنے کے لئے 19 فروری 2016ء کو منہاج القرآن انٹرنیشنل کی نئی ملٹی میڈیا ویب سائٹ کا تحفہ پیش کیا، جس کا افتتاح صدر تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے قائد ڈے کی مرکزی تقریب میں کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے منہاج انٹرنیٹ بیورو کی پوری ٹیم کو اس عظیم کاوش پر مبارکباد پیش کی۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقاری کی 65 ویں سالگرہ کے موقع پر منہاج شریعہ کالج فار ویمن کراچی مورخہ میں 19 فروری 2016 کو قائد ڈے کی تقریب منعقد کی گئی جس میں منہاج القرآن ویمن لیگ کراچی کی صدر رانی ارشد، ناظمہ ثناء حفیظ، سینئر نائب صدر فوزیہ جنید، نائب صدر رابعہ انوار، پاکستان عوامی تحریک کراچی کے سیکرٹری جنرل راؤ کامران سمیت منہاج شریعہ کالج فار ویمن کی اساتذہ اور طالبات شریک تھیں۔
تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 65 ویں سالگرہ کے موقع پر محلہ پرانی عیدگاہ، جھنگ صدر میں واقع ان کے آبائی گھر ’دارالفرید‘ اور حضرت فریدِ ملت رحمۃ اللہ علیہ کے مزار سے متصل درسگاہ ’دارالعلوم فریدیہ قادریہ‘ میں شیخ الاسلام کی سالگرہ کی تقاریب منعقد کی گئیں، جن میں دارالعلوم کے طلبہ سمیت علاقہ کی معروف شخصیات نے شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم نے 19 فروری 2016 کو قائد ڈے کی تقریب کا اہتمام کیا، جس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تجدیدی و انقلابی اور قیام امن کیلئے عظیم خدمات پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک سے ہوا جس کی سعادت سمیعہ ظفر نے حاصل کی۔ مریم نذیر نے بارگاہِ رسالتمآب صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم میں نعت رسول مقبول کا نذرانہ پیش کیا، جبکہ صفیہ رفعت نے نقابت کے فرائض انجام دیے۔ تقریب میں منہاج القرآن ویمن لیگ کی عہدیداران سمیت کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.