سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 65 ویں سالگرہ کے پرمسرت موقع پر اظہارِ تشکر، تجدیدِ عہد اور شیخ الاسلام کی صحت و سلامتی، درازئ عمر اور قیام امن کے لیے آپ کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ کے زیرِاہتمام قائد ڈے سیمینار کا انعنقاد کیا گیا جس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ کے عہدداران، کارکنان، وابستگان اور مسلم کمیونٹی سمیت مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 65 ویں سالگرہ کے موقع پر منہاج القرآن انٹرنیشنل یو ایس اے نے 19 فروری 2016 کو منہاج القرآن النور اسلامک سینٹر کنکٹیکٹ (Connecticut) میں قائد ڈے کی تقریب کا اہتمام کیا، جس میں سینٹر کے اساتذہ، طلبہ و طالبات اور ان کے والدین سمیت مخلتف سماجی شخصیات نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن گوجرانوالہ نے 18 فروری 2016 کو پی پی 91، 94، 95 اور 96 میں قائد ڈے پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 65 ویں سالگرہ کی تقریبات اور فکری نشستیں منعقد کیں۔ ان تقریبات کی صدارت تحریک منہاج القرآن گوجرانوالہ کے ضلعی امیر عمران علی ایڈووکیٹ کررہے تھے جبکہ مرکزی نائب ناظم اعلٰی تحریک منہاج القرآن محمد رفیق نجم مہمانِ خصوصی تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے بانی و سرپرستِ اعلیٰ اور پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 65 ویں سالگرہ کے موقع پر منہاج القرآن انٹرنیشل کویت نے 18 فروری 2016 کو کویت سٹی کے معروف ہوٹل میں ’قائد ڈے امن میلہ‘ کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا۔ تقریب میں منہاج القرآن انٹرنیشنل اور پاکستان عوامی تحریک کے عہدیداران اور کارکنان سمیت پاکستانی، انڈین اور بنگلہ دیشی کمیونٹی کے خواتین و حضرات کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرفیتھ ریلیشنز کے زیراہتمام اوسپرنگ چرچ میں سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہرالقادری کی 65ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور انکی امن برائے انسانیت کیلئے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا، تقریب کی صدارت ڈائریکٹر انٹر فیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل سہیل احمد رضا نے کی جبکہ مسیحی، سکھ، ہندو اور اہم مسلم رہنمائوں نے تقریب میں شرکت کی۔ مسیحی رہنمائوں ریورنڈ سیموئیل بشپ، ریورنڈ سیمسن، ریورنڈ شمعون، سکھ رہنمائوں سردار جنم سنگھ، سردار امر جیت سنگھ، سردار چرن سنگھ، ہندو رہنمائوں پنڈت منگت رام شرما، امر ناتھ رندھاوا، ونود کمار شرمانے سالگرہ کا کیک کاٹا اور ڈاکٹر طاہرالقادری کی درازی عمر کیلئے دعا کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ نے 15 فروری 2016 کو شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری کی 65 ویں سالگرہ پر کے موقع پر قائد ڈے کی تقریبات کا آغاز کیا تھا۔ اس سلسلے کی تیسری تقریب شہدائے انقلاب کی فیملیز کے ساتھ مورخہ 17 فروری 2016 کو منعقد کی گئی جس میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کی شہید تنزیلہ امجد کی بیٹی بسمہ امجد نے سالگرہ کا کیک کاٹا۔ تقریب میں ناظمِ اعلیٰ تحریک منہاج القرآن خرم نواز گنڈا پور، پاکستان عوامی تحریک کے چیف آرگنائزر میجر (ر) محمد سعید، شہید غلام رسول کی بیوہ، شہید محمد عمر کی والدہ، شہید غلام رسول کی بہن، مسز تنویر قریشی شہید، شہید صوفی اقبال کے بیٹے سمیت منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی قائدین اور کارکنان شریک تھیں۔
پاکستان عوامی تحریک ضلع چاغی کے صدر میرمیکائیل کی نگرانی میں پاکستان عوامی تحریک کی رکن سازی مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔ مہم میں میرمیکائیل سمیت پاکستان عوامی تحریک کے کارکنان دور دراز علاقوں تک قائدِ انقلاب ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی فکر کو فروغ دے رہے ہیں۔ وہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد سے مل کر انہیں پاکستان عوامی تحریک میں شمولیت کی دعوت دے رہے ہیں۔
حریک منہاج القرآن پل بہشتی کے ناظم نشرواشاعت محمد ابراہیم کے والد غلام محمد نمبردار وفات پا گئے۔ ان کی نماز جنازہ پل بہشتی میں پیر سید عاشق حسین شاہ بخاری نے پڑھائی۔ نماز جنازہ میں تحریک منہاج القرآن کے مقامی اور ضلعی عہداران چوہدری عبدالغفار سنبل، ملک اسلم حماد، ظفر آفتاب بھٹی، فوجی ظہور حسین، منہاج القرآن یوتھ لیگ، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے کارکنان سمیت اہلیان علاقہ شریک تھے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ نے 15 فروری 2016 کو شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری کی 65 ویں سالگرہ پر کے موقع پر قائد ڈے کی تقریبات کا آغاز کیا۔ افتتاحی تقریب تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ پر منعقد ہوئی، جس کی مہمانِ خصوصی ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی بیٹی ماروا حسین تھی۔ تقریب میں شریک بچوں کو منہاج القرآن ویمن لیگ کی طرف سے تحائف دیے گئے۔
تحریکِ منہاج القرآن پناہ کے شریف کی طرف سے تحصیل چک جھمرہ کے اساتذہ کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا گیا جس میں اساتذہ سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات شریک تھیں۔ ظہرانے کی تقریب میں تحصیل چک جھمرہ کے مختلف پرائمری اور ہائی سکولز و کالجز کے 70 سے زائد اساتذہ نے شرکت کی۔
ڈربن: منہاج القرآن انٹرنیشنل جنوبی افریقہ کے زیرِاہتمام مورخہ 7 فروری 2016 ڈربن میں میلادالنبی صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس سے منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے ٹیلیفونک خطاب کیا۔ کانفرنس کی صدارت منہاج القرآن انٹرنیشنل جنوبی افریقہ کے سرپرست اعلیٰ الحاج عمر تار کر رہے تھے جبکہ پاکستان عوامی تحریک جنوبی افریقہ کے صدر جاوید اقبال اعوان مہمانِ خصوصی تھے۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ کے مرکزی سیکرٹری دعوت انعام مصطفوی نے ضلع جہلم کا تنظیمی دورہ کیا، جہاں انہوں نے منہاج القرآن یوتھ لیگ کے منعقدہ اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں منہاج القرآن یوتھ لیگ تحصیل جہلم اور تحصیل پنڈدادنخان کی تنظیمِ نو کی گئی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انعام مصطفوی نے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس بات پر ہمارا کامل ایمان ہے کہ مصطفوی انقلاب ہر صورت آکر رہے گا۔
منہاج القرآن اسلامک سنٹر 298 گوجرہ میں تحریک منہاج القرآن تحصیل گوجرہ نے تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا جس میں مرکزی نائب ناظم اعلی تحریک منہاج القرآن وسطی پنجاب انجینئر محمد رفیق نجم نے خصوصی شرکت کی۔ تحریک منہاج القرآن وسطی پنجاب کے فنانس سیکرٹری بابر چوہدری بھی ان کے ہمراہ تھے۔ تربیتی ورکشاپ میں تحریک منہاج القرآن ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے امیر محمد لطیف سمیت ضلع بھر سے تنظیمی عہدیداران نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن حلقہ پی پی 10 (B) راولپنڈی کینٹ کے ناظم حافظ محمد اشتیاق کی رہائشگاہ پر 7 فروری 2016 کو محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا، جس میں تحریک منہاج القرآن کے وابستگان اور اہل علاقہ نے شرکت کی۔ محفل کا آغاز اللہ رب العزت کے پاک کلام سے ہوا۔ حسنات احمد قادری، الیاس عادل، ذوالفقار احمد سیالوی اور محمد عمر بزمی نے بارگاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں گلہائے عقیدت نچھاور کیے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یونان ایتھنز نے 06 فروری 2016 کو شام، افغانستان اور لیبیا سمیت مختلف ممالک کے تارکینِ وطن پر مشتمل پناہ گزین کیمپ میں اشیائے خوردونوش، ادویات، کمبل، جوتے اور بچوں کے کھلونے تقسیم کیے۔ اس موقعہ پر منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے صدر رانا محمد وقار خاں، نائب صدر حاجی محمد الیاس، نائب ناظم مالیات عابد علی جٹ، پاکستان عوامی تحریک یونان کے صدر ماسٹر سرفراز احمد، منہاج القرآن اسلامک سنٹر یونان کے ڈائریکٹر قاری مدثر مصطفیٰ موجود تھے۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.