سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
کارپی: منہاج القرآن انٹرنیشنل کے درینہ رفیق اور منہاج القران ساؤتھ اٹلی کے صدر محمد افضال سیال کی والدہ مرحومہ کے چہلم 6 فروری 2016 کو منہاج القران اسلامک سنٹر کارپی میں محفلِ نعت کا انعقاد کیا گیا، جس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے وابستگان اور محمد افضال سیال کے احباب نے شرکت کی۔ اس موقع پر منہاج القرآن اسلامک سنٹر کارپی کے ڈائریکٹر علامہ وقار احمد قادری نے محفل کے شرکاء سے خطاب کیا۔
تحریک منہاج القرآن PP-71,72 کے زیراہتمام انقلاب آنے کو ہے کہ موضوع پر ٹریننگ ورکشاپ منعقد ہوئی جس کی صدارت صوبائی صدر چوہدری بشارت عزیز جسپال نے کی جبکہ خصوصی شرکت نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات پنجاب انجینئر محمد رفیق نجم نے کی۔ اس موقع پر پاکستان عوامی تحریک پنجاب کے صدر چوہدری بشارت عزیز جسپال نے بہترین ٹریننگ ورکشاپ منعقد کر نے پر تحریک منہاج القرآن P-71 کے صدر ملک سرفراز قادری P-72 کے صدر طارق محمود انجم کو مبارکباد پیش کی۔
تحریک منہاج القرآن تحصیل کمالیہ کے زیرِاہتمام منہاج القرآن گرائمر سکول کمالیہ میں ایک روزہ ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن وسطی پنجاب محمد رفیق نجم نے شرکت کی۔ ورکشاپ میں تحریک منہاج القرآن ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے امیر حاجی محمد لطیف اور ناظم محمد شاہد فاروق سمیت تحریک منہاج القرآن تحصیل کمالیہ کی جملہ تنظیمات کے عہدیداران اور کارکنان شریک تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے کارکن حاجی محمد رفیع نے بیٹے کی پیدائش پر 31 جنوری 2016 کو منہاج القرآن اسلامک سنٹر کروپی میں عظیم الشان محفل ذکر مصطفیٰ صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کا اہتمام کیا۔ محفل میں منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے صدر رانا محمد وقار خاں، نائب ناظم ارسلان خرم چیمہ، منہاج القرآن تھیوا کے سرپرست راجہ وسیم علی، دیگر عہدیداران سمیت منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے کارکنان اور عشاقانِ مصطفی صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم نے شرکت کی۔
مورخہ 28 جنوری 2016ء منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ نے برے (Bray) اسلامک سنٹر ڈبلن میں عظیم الشان محفل میلاد النبی صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انقعاد کیا گیا جس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ کے کارکنان سمیت عشاقانِ مصطفیٰ صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم نے شرکت کی۔ محفل کا انتظام وارث علی، کاشف سعید، اشرف قاضی، چوھدری امجد، سیف الاسلام اور ان کی ٹیم نے کیا تھا۔
آستانہ عالیہ گھمگول شریف کے خلیفہ مجاز آفتاب احمد اور تحریک منہاج القرآن کے جانثار کارکن علامہ حافظ انوار احمد کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنے اور ان کے ایصال ثواب کے لیے تحریک منہاج القرآن واہ کینٹ نے تعزیتی محفل کا انعقاد کیا۔ محفل جامع مسجد نورانی 7F انوار چوک، واہ کینٹ میں منعقد کی گئی تھی
منہاج القرآن یوتھ لیگ جہلم کے زیرِانتظام 24 جنوری 2016 کو ضربِ اَمن ٹریننگ ورکشاپ منعقد کی گئی، جس کے مہمانِ خصوصی منہاج القرآن یوتھ لیگ کے مرکزی صدر مظہر محمود علوی تھے۔ ورکشاپ میں منہاج القرآن یوتھ لیگ کے مرکزی نائب صدر ایڈووکیٹ محمد عمر قریشی، مرکزی سوشل میڈیا ٹیم کے سینئر ممبر فرخ شہزاد، ضلع جہلم کی تمام تحصیلات اور چکوال سے منہاج القرآن یوتھ لیگ اور منہاج ویمن لیگ کے کارکنان شریک تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان نے 23 جنوری 2016 کو منہاج القرآن اسلامک سنٹر ریندی (ایتھنز) میں گیارہویں شریف کی عظیم الشان سالانہ محفل کا اہتمام کیا، جس میں یونان میں مقیم پاکستانی، بھارتی اور بنگالی کمیونٹی کے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ محفل سے علامہ حافظ محمد نواز ہزاروی نے خطاب کیا۔
کارپی: منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی کے زیرِاہتمام 23 جنوری 2016 کو گیارہویں شریف کے موقع پر غوث الوریٰ کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے رفقاء، عہدیداران اور کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ کانفرنس سے منہاج القرآن انٹرنیشنل کارپی کے ڈائریکٹر علامہ وقار احمد قادری نے خطاب کیا۔
تحریک منہاج القرآن سیالکوٹ کے زیرِانتظام 23 جنوری 2016 کو منڈ، تحصیل ڈسکہ میں محفلِ میلادِ مصطفٰی صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کر رہے تھے۔ محفل میں انجنیئرمحمد رفیق نجم، محمد اسلم بسراء، ناظم ناصر محمود مان، صفدر علی بٹ اور مختلف سیاسی و مذہبی تنظیمات کے نمائندوں نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے کے زیرِاہتمام 23 جنوری 2016ء گیارہ ربیع الثانی کو غوث الاعظم حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی رضی اللہ عنہ سے اظہارِ محبت و عقیدت کے لیے منہاج اسلامک سنٹر اوسلو میں گیارہویں شریف کی عظیم الشان محفل کا انعقاد کیا گیا۔ محفل میں خواتین و حضرات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ یو سی مغل آباد کے زیرانتظام 23 جنوری 2016 کو 10-B کینٹ ایریا راولپنڈی میں حسنات احمد قادری گھر پر حلقہ درودوسلام کی محفل منعقد ہوئی جس کی صدارت تحریک منہاج القرآن 10-B کینٹ ایریا راولپنڈی کے صدر حافظ محمد اشتیاق کر رہے تھے۔ محفل میں منہاج القرآن یوتھ لیگ کے کارکنان سمیت اہلِ علاقہ شریک تھے۔
ممتاز شیعہ سکالر علامہ سلیم حیدر بوترابی نے تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے منہاج یونیورسٹی لاہور کے پی ایچ ڈی اور ایم فل کے سکالرز اور جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے طلبہ کو لیکچر دیا۔ اس موقع پر پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی ڈپٹی چیف آررگنائزر شہزاد حسین نقوی اور جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے پرنسپل ڈاکٹر ممتاز احمد باوری بھی موجود تھے۔
سفیرِ امن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے تحریک منہاج القرآن کی 32 ویں عالمی میلاد کانفرنس کے موقعہ پر ضربِ امن مہم کے آغاز کا اعلان کیا جس کے بعد منہاج القرآن یوتھ لیگ نے اس مہم کو پانچ مراحل میں تقسیم کر کے منظم انداز میں اضلاع، تحصیلات، یونین کونسلز اور یونٹ لیول تک کامیاب کرنے کا پلان ترتیب دے دیا ہے۔ مہم کا پہلا مرحلہ 10جنوری 2016 سے 20 جنوری تک جاری رہا۔
منہاج اسلامک سنٹر چک نمبر 298 ج۔ ب میں تحریک منہاج القران ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کا تنظیمی اجلاس منعقد ہوا جس میں تحریک منہاج القرآن ٹوبہ ٹیک سنگھ کے ضلعی صدر شاہد فاروق قادری، نائب صدر عظیم مصطفوی، تحصیل صدر ڈاکٹر شفقت سعید، صدر منہاج ویمن لیگ ریحانہ اشرف گورائیہ اور ناظم دعوت اور سینئر سوشل میڈیا ممبر عائشہ انقلابی موجود تھیں۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.