سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
عشایئے سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ انتہا پسندی اور دہشت گردی عالم اسلام سمیت پاکستان کا بہت بڑا مسئلہ ہے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے امن کے سفیر بن کر انسانیت کی خدمت کر رہے ہیں۔ قرآن و سنت کی روشنی میں انتہا پسندی کے خاتمہ کے لئے ان کا تحقیقاتی کام اسلام کے چہرے پر لگائے جانے والے دہشت گردی کے داغ کو صاف کر رہا ہے۔
ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے 17 جنوری 2016 کو خواجہ فرید قومی امن کانفرنس میں شرکت کی۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تصوف انسانیت کو جوڑنے اور متحد رکھنے کا درس دیتا ہے۔ صوفیائے کرام نے ہر دور میں ثقافتی، سماجی اور معاشرتی رشتوں کو محبت انگیز جذبوں اور اپنے خوبصورت کلام کے رنگوں کی آمیزش سے مضبوط کیا ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل جنوبی افریقہ کے امیر علامہ شوکت مصطفوی نے میلاد مصطفیٰ صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ذکرِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اَزل تا اَبد جاری و ساری ہے۔ اﷲ رب العزت نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا چرچا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو وجود میں لانے سے بھی بہت پہلے کر دیا تھا۔
کولالمپور: منہاج القرآن انٹرنیشنل اور پاکستان عوامی تحریک ملائیشیا نے 17 جنوری 2016 کو میےٹاور ہوٹل کولالمپور میں عظیم الشان میلاد مصطفے صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس کا انعقاد کیا، جس کی صدارت منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریلیا کے امیر علامہ رمضان قادری نے کی۔ کانفرنس میں مقامی افراد سمیت پاکستانی کمیونٹی کے خواتین و حضرات اور منہاج القرآن انٹرنیشنل و پاکستان عوامی تحریک ملائیشیا کے کارکنان کثیر تعداد میں شریک تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل امریکہ نے منہاج القرآن ایجوکیشنل اینڈ کلچرل سینٹر نیوجرسی میں 17 جنوری 2016 کو یوتھ ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ ورکشاپ کا موضوع ’مغربی معاشرت میں نوجوانوں کا کردار‘ تھا، اس کے مہمانِ خصوصی الشیخ عبدالباسط الازہری تھے۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن سے کیا گیا جس کی سعادت علامہ محمد شریف کمالوی نے حاصل کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل امریکہ کے زیراہتمام 16 جنوری 2016 کو کمفرٹ ان میں میلادالنبی صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس آغاز کیا گیا جس کی صدارت منہاج القرآن انٹرنیشنل امریکہ کے درینہ رفیق اور سرپرست حاجی غلام سرور اور محمد شوکت کر رہے تھے۔ میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کی سعادت علامہ سعید الحسن نے حاصل کی۔
تحریک منہاج القرآن یو سی مغل آباد کے زیرِاہتمام 16 جنوری 2016 کو 10-B کینٹ ایریا راولپنڈی میں محفلِ حلقہ درود منعقد کی گئی جس میں تحریک منہاج القرآن کے کارکان سمیت اہلِ علاقہ نے شرکت کی۔ محفل کا آغاز تلاوتِ قرآنِ مجید اور نعتِ رسولِ مقبول صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا، جس کے بعد شرکاء نے بارگاہِ رسالتمآب صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم میں اجتماعی طور پر درود و سلام کا نذرانہ پیش کیا۔
کولکتہ: منہاج القرآن ویمن لیگ مغربی بنگال کے زیرِاہتمام 15 جنوری 2016 کو محفل میلاد النبی صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا جس میں منہاج القرآن ویمن لیگ کی کارکنان سمیت خواتین کی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ محفل میں نعت خوان خواتین نے حضور اکرم صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں مدح سرائی کی اور درودوسلام کا نذرانہ پیش کیا۔
کولکتہ: منہاج القرآن انٹرنیشنل کولکتہ نے منہاج سسٹرز لیگ کی سفیہ طارق کو مقابلہ حسنِ نعت میں اول پوزیشن حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ سفیہ طارق، ویلنڈ گولڈ سمتھ سکول میں گیارہویں کلاس کی طلبہ اور منہاج سسٹرز لیگ (یوتھ لیگ) کولکتہ کی بانی رکن ہیں۔ انہوں نے 15جنوری 2016 کو ویسٹ بنگال ڈائریکٹوریٹ آف مدرسہ ایجوکیشن اینڈ مدرسہ بورڈ کی طرف سے پارک سرکس میدان میں منعقدہ مقابلہ حسنِ نعت میں اوّل پوزیشن حاصل کی۔
نیوجرسی: ایمرسن سیناگاگ نیوجرسی میں منعقدہ ’امن کانفرنس‘ میں منہاج القرآن ایجوکیشنل اینڈ کلچرل سینٹر کے ڈائریکٹر علامہ محمد شریف کمالوی کی قیادت میں منہاج انٹرفیتھ ریلیشنز کے وفد نے شرکت کی۔ امن کانفرنس کا انعقاد 15 جنوری 2016 کو مقامی یہودی تنظیم نے کیا تھا جس میں یہودی، عیسائی، ہندو اور مسلمان کمیونٹیز کے وفود شریک تھے۔ کانفرنس سے وفود کے نمائندگان نے خطابات کیے۔
محفل میلاد سے خطاب کرتے ہوئے علامہ ظہیر احمد نقشبندی نے کہا کہ ذکر انبیاء سے ایمان مضبوط ہوتا ہے اور قلب میں ثبات پیداہوتا ہے۔ توحید اور تمام عقائد اسلامیہ دعوے ہیں اور حضرت محمد صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم سب سے بڑی اور روشن دلیل ہے۔ دلیل ثابت ہونے سے دعویٰ ثابت ہوتا ہے، اس لئے حضور صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کے فضائل و کمالات کی بڑی اہمیت ہے۔
منہاج القرآن بلوچستان کے صدر حبیب اللہ شاہ نے بلوچستان کے مختلف علاقوں کے دورہ جات کیے، جہاں انہوں نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اور تحریک منہاج القرآن کے مشن سے لوگوں کو متعارف کروایا۔ ان کا کہنا تھا کہ بین المسالک ہم آہنگی و بین المذاہب رواداری کے فروغ، اِنتہا پسندی و دہشت گردی کے خاتمے اور امنِ عالم کے قیام میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے متعدد پہلوؤں سے خدمات سرانجام دیں ہیں۔
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ اسلام کے نور سے جہالت میں ڈوبا ہوا معاشرہ دیکھتے ہی دیکھتے امن کاگہوارہ بن گیا۔ حضور صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم امن عالم کے علم بردار ہیں۔ آپ صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کے قول و فعل سے اقوام عالم میں انسانیت کے احترام پر مبنی عالمگیر معاشرہ قائم ہوا۔ ہمارا فریضہ ہے کہ ہم حضور صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیمات کو اپناتے ہوئے اپنی زندگیوں کو اسی ڈگر پر ڈھالیں جس سے امت اور قوم کا کھویا ہوا وقار پھر سے بحال کیا جاسکے۔
کوٹ عباس شہید: تحریک منہاج القرآن کوٹ عباس شہید کے زیراہتمام 12 جنوری 2016ء کو محفل میلاد مصطفیٰ صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم منعقد ہوئی۔ محفل میلاد میں تحریک منہاج القرآن کوٹ عباس شہید کے عہدیداران و کارکنان سمیت پاکستان عوامی تحریک کے رہنما راؤ وقار احمد، چوہدری محمد اکرم گجر نمبردار، قاری محمد اعجاز قادری، راؤ عظمت علی، راؤ آصف علی رزاقی، طاہر زمان اور راشد احمد علی شریک تھے۔
ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے پشاور میں تنظیمی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخواہ کے غیور اور جرات مند عوام دہشتگردی کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں۔ خیبر پختونخواہ کے عوام نے 20 کروڑ عوام کے تحفظ اور سکون کیلئے قربانیاں دیں ہم انہیں سلام پیش کرتے ہیں۔ ڈاکٹر حسن محی الدین نے کہا کہ حیرت ہے کے پی کے اور بلوچستان کی منتخب نمائندہ جماعتیں اقتصادی راہداری روٹ پر تحفظات کا اظہار کر رہی ہیں اور حکمران ڈھٹائی سے روٹ میں تبدیلی کے بارے میں حقائق جھٹلا رہے ہیں۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.