سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
میلاد مارچ کا آغاز عصر کی نماز کے فوری بعد بجلی چوک پاکپتن سے ہوا اور پورا شہر ’آؤ کہ سب حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عہد وفا کریں‘، ’حضور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آئے تو دل جگمگائے‘، ’مرحبا یا مصطفی ٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم‘ کی صداؤں سے گونج اُٹھا۔ میلاد مارچ پُر شگاف نعروں کیساتھ کالج روڈ، نگینہ چوک، ٹاؤن ہال سے ہوتا ہوا دربار حضرت بابا فرید رحمۃ اللہ علیہ پر اختتام پذیر ہوا۔
پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ کے 27 ویں یوم تاسیس کے سلسلہ میں ڈسٹرکٹ بار قائد اعظم ہال فیصل آباد میں ’یوتھ امن کانفرنس‘ کا انعقاد کیا گیا، جس کے مہمان خصوصی پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ کے مرکزی صدر مظہر محمود علوی تھے۔ کانفرنس کا اہتمام پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ فیصل آباد نے کیا۔ کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے تحریک منہاج القرآن فیصل آباد کے ضلعی ناظم حافظ رب نواز نے کہا کہ ’یوتھ امن کانفرنس‘ کا انعقاد کرنے پر نوجوان مبارکباد کے مستحق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن، جہالت اور دہشت گردی کے خاتمے میں نوجوان اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیراہتمام مرکزی سیکرٹریٹ پر 10 روزہ ضیافت میلاد تقریبات جاری ہیں۔ ہر سال کی طرح امسال بھی یکم سے 10 ربیع الاول تک ہونے والی ان محافل سے پہلے مشعل بردار جلوس نکالے جاتے ہیں اور سکالرز سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر خصوصی لیکچرز دیتے ہیں۔ ان تقریبات میں خواتین و حضرات، طلبہ و طالبات، تاجر، کسان، وکلاء، ڈاکٹرز اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات شریک ہوتی ہیں۔
بلوچستان میں مرکزی نظامت تربیت کے تحت فیلڈ میں جاری کردہ کورسز کے سلسلے میں نظامت تربیت کے معلم سید طیب حسین شیرازی نے ماہ نومبر و دسمبر 2015ء میں مختلف مقامات پر " آئیں دین سیکھیں" کورسز کروائے۔ ان کورسز میں کثیرتعداد میں طلباء و طالبات، اساتذہ اور عوام الناس نے شرکت کی۔ بلوچستان کے دور افتادہ علاقوں میں کورسز کے انعقاد سے دور رس نتائج برآمد ہوئے اور مستقبل میں مزید حوصلہ افزا نتائج کی توقع ہے۔ ان کورسز کے انعقاد میں مرکزی کوآرڈینیٹر نائب ناظمین اعلی احمد نواز انجم نے خصوصی شفقت اور نگرانی فرمائی۔
امریکن قونصل جنرل Mr Zeachay Harken rider اور پولیٹیکل آفیسر Mr Aric Martin نے منہاج القرآن سیکرٹریٹ کا خصوصی دورہ کیا۔ دورے کے دوران چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین، فیڈرل کونسل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین، خرم نوازگنڈاپور اور بریگیڈیئر (ر) محمد اقبال سے ملاقات کی۔ امریکن قونصل جنرل نے سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹرطاہرالقادری کی طرف سے دہشتگردی کے خاتمہ اور فروغ امن نصاب کے حوالے سے رہنماؤں سے خصوصی گفتگو کی، ڈاکٹر حسن محی الدین نے فروغ امن نصاب اور دہشت گردی کے خلاف دئیے جانے والے فتویٰ کے حوالے سے وفد کو تفصیل سے آگاہ کیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کی سنیئر رہنما فضہ حسین قادری نے آغوش کمپلیکس میں منعقدہ میلاد کڈز فیسٹول سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کے نائب انسان کو ’’نیب‘‘ سے بچانے کیلئے والدین اپنے بچوں کی اسلامی تربیت پر توجہ دیں، بچوں کی تعلیم و تربیت والدین کی ذمہ داری ہی نہیں بلکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مبارک سنت بھی ہے۔ تعلیم برائے عہدہ کی بجائے تعلیم برائے خدمت انسانیت کی تحریک چلانے کی ضرورت ہے۔
منہاج القرآن علماء کونسل کے علامہ وسیم شہزاد نے مختصر خطاب میں کہا کہ حضور صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کا میلاد منانا تحریک منہاج القرآن کا خاصا ہے۔ حضور صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت کا دم ہر سینے میں بھرنے کیلئے ڈاکٹر طاہرالقادری کوشاں ہیں۔ نعیم احمد جہلمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضور صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کی آمد سے ساری کائنات میں نور پھیل گیا۔
استقبال میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سلسلے میں مسجد منہاج القرآن بریشیاء میں پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں بریشیاء اور گردو نواح سے کثیر تعداد میں حاضرین نے شرکت کی۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے صلال احمد نے کیا جبکہ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سعادت حاجی محمد الیاس، اویس برادران، محمد عثمان زیب اور مسجد کی سٹوڈنٹ بچیوں نے حاصل کی۔
پاکستان پنچک سلت فیڈریشن کے زیراہتمام مورخہ 11 تا 13 دسمبر 2015ء کو دوسری نیشنل پنچک سلت چمپیئن شپ 2015ء کا نعقاد ایلیمنٹری سکول گجرات میں ہوا، جس میں ملک بھر سے آٹھ ٹیمز شریک تھیں۔ چمپیئن شپ میں شرکت کرنے والی ٹیموں میں پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبر پختوانخواہ، آزاد جموں و کشمیر، پولیس، ریلوے اور ایچ ای سی کی ٹیمیں شامل تھیں۔
تحریک منہاج القرآن لاہور کے زیر اہتمام نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت پاک کے سلسلے میں مغل پورہ چوک سے باغبانپورہ چوک تک مشعل بردار جلوس نکالا گیا۔ جلوس کی قیادت منہاج القرآن کی فیڈرل کونسل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین القادری نے کی جبکہ معروف روحانی شخصیت پیر الحاج غلام حیدر ضیائی نے صدارت کی۔ مشعل بردار جلوس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر حسین محی الدین نے کہا کہ قیام امن کیلئے اس وقت دنیا میں سیرت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے بڑھ کر کوئی دستور نہیں، امت مسلمہ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اپنے لئے مشعل راہ بنائے
تحریک منہاج القرآن کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری دعوت برائے اوورسیز پروفیسر علامہ حسن میر قادری نے مرکز منہاج القرآن فرانس میں جمعہ کے خطاب میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جانوروں کے حقوق کا تحفظ کرنے والا اسلام بے گناہوں کے قتل کی اجازت کیسے دے سکتا ہے؟ انہوں نے 13 نومبر کی رات پیرس میں ہوئی دہشت گردی سمیت دنیا بھر میں بےگناہوں کے قتل کی بھرپور مزمت کی۔
منہاج القرآن اسلامک سنٹر ریندی ایتھنز میں 12 دسمبر کو نمازِ عصر کے بعد استقبال ربیع الاوّل کے سلسلے میں عظیم الشان محفل نعت کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت منہاج القرآن لائبریریز یونان کے ناظم حاجی جاوید اقبال نے کی۔ محفل میں منہاج القرآن یونان کے صدر رانا محمد وقار خان، ناظم غلام مرتضیٰ قادری، اینوفیتا، کروپی اور کپسیلی کے مراکز سے منہاج القرآن انٹرنیشنل کے کارکنان و وابستگان سمیت عشاقان مصطفی صلیٰ اللہ علیہ وسلم کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے زیرِاہتمام ناگویا شہر میں عظیم الشان محفل میلاد مصطفیٰ (ص) کا انعقاد کیا گیا۔ 12 دسمبر 2015 کو ناگویا کے بڑے ہال میں منعقدہ اس محفل میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے کارکنان سمیت جاپان بھر سے عشاقانِ رسول صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم نے شرکت کی۔ محفل سے خطاب کرتے ہوئے علامہ محمد شکیل ثانی نے کہا منہاج القرآن انٹرنیشنل نے استقبالِ میلاد کی محفل سجا کر جاپان میں محافلِ میلاد النبی صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محافل کا آغاز کردیا ہے۔
ریلی سے اہلسنت والجماعت (حقیقی) کھپرو کے صدر علامہ مفتی احمد علی سکندری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ذکرِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اَزل تا اَبد جاری و ساری ہے اور فرشتے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا نام کا ورد کرتے رہتے ہیں۔ آج اگر اُمتِ مسلمہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت باسعادت کے واقعات کو تصوّر و تخیل میں لا کر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی آمد کی خوشی میں محافل کا اِنعقاد کرتی ہے تو یہ اُسی نوری سلسلہ کی ایک کڑی ہے جو اَزل تا اَبد جاری رہے گا
دہشت گردی کے خلاف مسلم اور مسیحی دنیا کو مل کر چلنا ہوگا۔ خود کو سچا اور دوسرے کو جھوٹا ثابت کرنے کی منفی دوڑ ختم ہونی چاہیے۔ جانوروں کے حقوق کا تعین کرنے والا اسلام بے گناہوں کی جانیں لینے کی اجازت کیسے دے سکتا ہے؟۔ ان خیالات کا اظہار تحریک منہاج القرآن کی فیڈرل کونسل کے صدر اور منہاج یونیورسٹی کے بورڈ آف گورنر کے وائس چیئرمین ڈاکٹر حسین محی الدین نے ایف سی کالج یونیورسٹی لاہور میں ’’پیس آن ارتھ‘‘ کے عنوان سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.