سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن کے ضلعی ناظم رانا رب نوازانجم نے کہا ہے کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کا 20 دسمبرکو پاکستان آمد پر کارکن ان کا پرتپاک استقبال کرینگے۔ اندرون، بیرون ملک ان کے لاکھوں کارکنان آج بھی ان کی ایک آواز پر اپنا قومی سیاسی کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہیں۔ انقلاب کا سفر رکا ہے نہ ہی سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کا خون معاف کرینگے۔ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کو انصاف دلوانے اور قاتل حکمرانوں کو انصاف کے کٹہرے میں لا کر رہے گے۔
لمز (LUMS) یونیورسٹی میں 3 تا 6 دسمبر2015 کو بیڈمنٹن چیمپین شپ کا انعقاد ہوا، جس میں جامعات سمیت مختلف کلبز کی ٹیمز نے شرکت کی۔ ایونٹ کے سنگلز مقابلہ جات میں میں مجموعی طور پر 62 ٹیمیں شریک تھیں۔ کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سٹڈیز (منہاج یونیورسٹی لاہور) کی طرف سے فائنل ائیر کے طالبعلم محمد مدثر گجر اور بی ایس 3 کے طالبعلم بلال صابر شریک تھے۔
تحریک منہاج القرآن چکوال کے کارکنان کا اجلاس منعقد ہوا جس میں استقبالِ میلاد اور میلاد النبی صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پروگرامز کو حتمی شکل دیکر کمیٹیاں تشکیل دی گئیں۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تحریک منہاج القرآن چکوال کے زیرِاہتمام سالانہ استقبال ربیع الاول جلوس 13دسمبر کو اتوار کے روز صبح 9 بجے ریسکیو15 چوک سے تحصیل چوک تک نکالا جائے گا
تحریک منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ سید فرخت حسین شاہ کی صدارت میں تحریک منہاج القرآن پشاور کے کارکنان کا 30 نومبر 2015 کو اجلاس ہوا۔ اجلاس میں تحریک منہاج القرآن پشاور کی ضلعی اور سٹی سطح پر تنظیم نو کی گئی۔ کارکنان کی مشاورت کے بعد حاجی اعجاز احمد خان کو تحریک منہاج القرآن پشاور کا سرپرست چُنا گیا، جبکہ ڈاکٹر سید شبیر گیلانی کو ضلعی امیر اور علامہ عبدالشکور منہاجین کو ضلعی ناظم کی ذمہ داری دی گئی۔
ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے یوتھ امن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان ضرب عضب کو ضرب علم سے کامیاب بنائیں، قومیں سڑکوں، پلوں کی تعمیر سے نہیں علوم و فنون کے فروغ سے آگے بڑھتی ہیں۔ نا اہل سیاسی قیادت کرپشن، جہالت نے دہشتگردی، نا انصافی اور عدم برداشت کو جنم دیا، ان برائیوں کے قلع قمع کی بھاری ذمہ داری نوجوانوں کے کندھوں پر ہے۔
منہاج القرآن یورپین کونسل (MEC) کے صدر محمداعجاز وڑائچ نے کونسل کے دیگر ممبران کے ہمراہ برلن کا دورہ کیا۔ وفد میں ان کے ساتھ پاکستان عوامی تحریک یورپ کے صدر حاجی محمد اسلم چوہدری، منہاج القرآن یورپ کے میڈیا کوآرڈینیٹر محمد شکیل چغتائی اور منہاج یورپین یوتھ کونسل کے صدر چن نصیب شامل تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی کے ذیلی فورم منہاج پیس اینڈ انٹگریشن کے زیراہتمام 25نومبر2015ء کو آویلینو شہر میں پیس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام کا مقصد امن عالم اور احترام انسانیت کے جذبے کا فروغ، اور اس سلسلے میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کاوشوں اور دہشت گردی کے خلاف آپ کی خدمات کو اجاگر کرنا تھا۔ اس مقصد کے لیے اٹالین زبان میں ایک ڈاکومینٹری تیار کی گئی جس میں شیخ الاسلام کی شخصیت اور خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔
درس عرفان القرآن کی تقریب سے علامہ مفتی ارشاد حسین سعیدی نے خطاب میں کہا کہ انسان کی نجات قرآنی ہدایت میں ہے۔ قرآن کی صداقت و حقانیت پر ایمان لانے کے بعد اس کی تعلیمات کو اپنے قول و فعل اور کردار کی دنیا میں اختیار کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ضرورت اس امر کی ہے کہ قرآن کی ہدایت کو اپنی شخصیت اور قرآن کی نصیحت کو اپنی اصلاح کا لازمی جزو بنایا جائے۔
تحریک منہاج القرآن کوئٹہ کے زیراہتمام ماہانہ درس عرفان القرآن کا پروگرام منعقد ہوا، جس میں تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ علامہ صاحبزادہ ظہیر احمد نقشبندی نے درس قرآن دیتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے جب قرآن نازل کرنے کا ارادہ فرمایا تو ہر کائنات کی ہر شے نے اسے اپنے اندر سمونے کی طاقت نہ پا کر اس ذمہ داری سے معذرت کرلی۔ پھر اللہ تعالٰی نے اپنے اس کلام کو قلب و سینہء مصطفٰی صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم پر نازل کیا اور آپ صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کے قلبِ اطہر نے اسے اپنے اندر سما لیا۔
تحریک منہاج القرآن، پاکستان عوامی تحریک، منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن، منہاج القرآن یوتھ لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کا مشترکہ اجلاس تحریک منہاج القرآن چاغی کے ضلعی دفتر میں 22 نومبر 2015 ہوا جس میں مختلف علاقائی تنظیموں کی تشکیل اور حلقاتِ درود کے قیام سمیت آئندہ لائحہ عمل پر غور کیا گیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ پشاور کے زیراہتمام سیدہ زینب (رض) کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں مرکزی ناظمہ دعوت گلشن ارشاد اور مرکزی ناظمہ تنظیمات انیلہ الیاس ڈوگر کے علاوہ پشاور یونیورسٹی سے پروفیسر ڈاکٹر ام سلمہ، آستانہ عالیہ یکاکوک سے مسز سلطان آغا، فاطمۃ الزہرہ نعت اکیڈمی پشاور کی ہیڈ سیدہ زرتاج بخاری، مولوی محمد امیر شاہ کی بیٹی مس ام بتول نے خصوصی شرکت کی۔ پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گی
ناروے کے وفد نے ڈاکٹر بریکے ہیڈ چرچ آف ستوانگر ناروے کی قیادت میں منہاج القرآن انٹر فیتھ رلیشنز کی دعوت پر مرکزی سیکرٹریٹ کا دورہ کیا۔ مرکزی سیکرٹریٹ آمد پر ڈائریکٹر فارن افیئرز جی ایم ملک، ڈائریکٹر انٹر فیتھ ریلیشنز سہیل احمد رضا، شہزاد رسول، نور اللہ صدیقی، طیب ضیاء نے استقبال کیا۔ ڈاکٹر بریکے نے وفد کے ہمراہ منہاج القرآن سیکرٹریٹ میں لائبریری، گوشہ درود، کانفرنس ہال، میڈیا سیل کا دورہ کیا اور کہا کہ پاکستان کے عوام نے امن کیلئے بے مثال قربانیاں دیں۔
درسِ عرفان القرآن کی تقریب سے نظامتِ دعوت تحریک منہاج القرآن کے علامہ ظہیر احمد نقشبندی نے خصوصی خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ آج جملہ اخلاقی، مذہبی، روحانی اور انسانی قدریں دم توڑ رہی ہیں اور انسان ہی انسان کے خون کا پیاسا ہے۔ اس کا حل رجوع الیٰ القرآن ہے، جو انسانی اقدار سکھاتا ہے، امن کی طرف بلاتا ہے، سلامتی کے ساتھ منزل پر لے جاتا ہے اور جو انسانیت کی بقاء اور اس کے ارتقاء کا ضامن ہے۔
بیت اللحم: منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیراہتمام جنوبی افریقہ کے شہر بیت اللحم (Bethlehem) میں ذکرِ حسین کانفرنس منعقد ہوئی جس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل اور پاکستان عوامی تحریک کے کارکنان سمیت مسلم کمیونٹی نے شرکت کی۔ پاکستان عوامی تحریک جنوبی افریقہ کے صدر جاوید اقبال اعوان کانفرنس کے مہمان خصوصی تھے۔
پیرس (اے کے راؤ) پیرس میں جمعہ کی شب ہونے والی دہشت گردی کے نتیجے میں 130 افراد جاں بحق اور 350 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ اس اندوہ ناک واقعے پر فرانس میں تین روزہ سوگ جاری ہے۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس اور پاکستان عوامی تحریک فرانس کے راہنماؤں حاجی محمد اسلم، علامہ حافظ اقبال اعظم، محمد نعیم چوہدری، طاہر عباس گورائیہ، سید ظہیر شاہ، محسن گوندل اور راؤ خلیل احمد نے مختلف تعزیتی تقریبات میں شرکت کی اور دہشتگردی کی مذمت کی۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.