سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن ملائیشیا کے ذمہ داران و کارکنان نے 31 اکتوبر2015 کو کوالالامپور کے لاہور ہوٹل میں ’مجلس ذکر شہدائے کربلا‘ کا انعقاد کیا۔ منہاج القرآن ایشئین کونسل کے امیر و نائب صدر محمد سلیم قادری پروگرام کی سرپرستی کر رہے تھے، جبکہ منہاج القرآن یورپین کونسل کے راہنما حاجی ارشد جاوید کانفرنس کے مہمان خصوصی تھے۔ کانفرنس میں منہاج القرآن کے رفقاء و کارکنان سمیت خواتین و حضرات نے بھرپور شرکت کی۔
ارمن کرسچن کالج و یونیورسٹی لاہور کے ڈائریکٹر انٹرفیتھ ڈائیلاگ پروفیسر ڈاکٹر چارلس رمزے اور پروفیسر نصیر جان کی قیادت میں اعلیٰ سطحی وفد نے مرکزی سیکرٹریٹ منہاج القرآن انٹرنیشنل کا وزٹ کیا۔ ڈاکٹر چارلس ریمزے نے ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل سہیل احمد رضا سے ملاقات کی۔ سہیل رضا نے وفد کو تحریک منہاج القرآن کے مختلف شعبہ جات خصوصاً ویلفیئر اور تعلیمی منصوبہ جات کا تعارف کروایا۔ دہشت گردی، انتہا پسندی کے خاتمے، قیام امن، بین المذاہب رواداری کے فروغ کیلئے ڈاکٹر طاہرالقادری کی کاوشوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تحت متاثریں زلزلہ میں امدادی سامان تقسیم کر دیا گیا، MWF کے ڈائریکٹر سید امجد علی شاہ اور PAT کے سیکرٹری کوآرڈینیشن ساجد بھٹی نے خیبرپختونخواہ میں شانگلہ، مینگورہ، سیدو شریف اور دیر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور وہاں متاثریں میں اشیائے خوردونوش، ادویات، کمبل اور خیمے تقسیم کیے۔
ویانا: منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن آسٹریا ویانا کے مرکزی ریلوے اسٹیشن (Wien Hauptbahnhof) پر قائم پناہ گزین کیمپ میں پناہ گزینوں کے لیے کھانا فراہم کر رہی ہے۔ پناہ گزین کیمپ میں شام، افغانستان، لیبیا، اریٹیریا اور دوسرے بحران زدہ ملکوں سے تارک وطن کرنے والے افراد موجود ہیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے رضاکاران تارکینِ وطن کے لیے ’حلال فوڈ‘ کی فراہمی کو یقینی بنا رہے ہیں۔
منہاج القرآن عباس پور کے زیراہتمام مورخہ 30 اکتوبر 2015 بروز جمعۃالمبارک بمقام سنی حنفی دارالعلوم عباس پور شہدائے کربلا کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں شاگرد رشید شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری علامہ رانا محمد ادریس قادری نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات منہاج القرآن نے خصوصی شرکت کی۔ اپنے خصوصی خطاب میں علامہ نے شہدائے کربلا کے پیغام ِامن اور اسلام کے دین امن ہونے کے تصور کو اجاگر کیا۔
تحریک منہاج القرآن تحصیل پھالیہ کے زیرِاہتمام ماہانہ درسِ عرفان القرآن کا پروگرام منعقد ہوا، جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ مرکزی نائب ناظم اعلیٰ دعوت تحریک منہاج القرآن علامہ مفتی ارشاد حسین سعیدی نے درسِ قرآن دیتے ہوئے کہا کہ امام حسین رضی اللہ عنہ حقیقی معلم قرآن ہیں۔
اسلام آباد: 9 محرم الحرام کو مرکزی جلوس میں پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ شعبہ دعوت و تربیت نے منہاج القرآن پبلیکیشنز کے تعاون سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی عملی و علمی، اخلاقی و روحانی، تعلیمی و سائنسی، فقہی و قانونی اور فضائلِ اہل بیت کے موضوع پر کتب و سی ڈیز کے اسٹال کا اہتمام کیا۔ شرکائے جلوس نے اسٹال کے انعقاد کو سراہا اور بڑی تعداد میں لوگوں نے کتب کو پسند کیا۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے پاکستان میں متاثرین زلزلہ کی بحالی کیلئے عوام سے امداد کی اپیل کی ہے۔ پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری نے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن، عوامی تحریک اور منہاج القرآن کی تنظیموں کو فی الفور امدادی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی ہدایت کی، متاثرین کی امداد اور بحالی میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے۔
انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل کے ڈائریکٹر سہیل احمد رضا کی قیادت میں پروفیسر رانا محمد فاروق ڈپٹی ڈائریکٹر فرید ملت ریسرچ انسٹی ٹیوٹ اور پروفیسر محمد افضل قادری نے مولانا محمد حنیف جالندھری سے جامعہ الخیر میں ملاقات کی۔ وفد نے انہیں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا دہشت گردی کے خلاف فتوی کی کتاب اور اسلامی امن نصاب کتب کا سیٹ بھی پیش کیا۔
یومِ عاشورہ پر تحریک منہاج القرآن کے زیرِاہتمام لیہ میں منعقدہ ’ذکرِ شہداء کانفرنس‘ سے خطاب کرتے ہوئے تحریک منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظم اعلی علامہ مفتی ارشاد حسین سعیدی نے کہا کہ شہدائے کربلا کا ذکر ظلم اور یزیدیت کے خلاف احتجاج ہے۔ کٹھن حالات کے باوجود صداقت کا پرچم بلند رکھنا اور حق گوئی کا پرچار کرنا ہی شہدائے کربلا کا پیغام ہے۔ امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ہر دور کے باطل کے خلاف عملی جدوجہد کا پیغام دیا۔
علامہ نور احمد نور دورہ یونان کے آخری پروگرام کے طور پر منہاج القرآن الف سینا کے زیرِاہتمام جامع مسجد مکی الف سینا میں شریک ہوئے۔ علامہ نور احمد نور نے ان تمام پروگرامز میں امام حسین علیہ السلام کی شہادت، جرات، بہادری اور آپ کے صبر کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ظلم و جبر کے خلاف آواز بلند کرنا اوراس کے خلاف عملی میدان میں آنا امام حسین علیہ السلام کی سنت ہے۔
تحریک منہاج القرآن قصور کے ضلعی عہدیداران میں تقسیم نوٹیفکیشن کے سلسلہ میں اہم اجلاس مورخہ 25 اکتوبر 2015ء کو یونیق کالج پتوکی میں منعقد ہوا۔ اجلاس کا آغاز باقاعدہ تلاوت کلام پاک سے ہوا اور بعدازاں حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی بارگاہ اقدس میں ہدیہ درودوسلام پیش کیا گیا۔ پروگرام کی صدارت محمد اقبال قادری کوآرڈنیٹر ضلع قصور نے کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل وکٹوریہ، آسٹریلیا کے زیراہتمام منعقدہ ذکر حسین علیہ السلام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا چونکہ شہادت امام حسین علیہ السلام کا ذکر آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کئی مرتبہ خود فرمایا اور احادیث نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں مذکور ہے تو گویا ذکر شہادتِ حسین حدیث و سنت رسول صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم بھی ہے۔
محمد جمیل قادری نے اپنے خطاب میں فلسفہ شہادت امام حسین رضی اللہ عنہ پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ واقعہ کربلا ہمیں ایک درس دیتا ہے کہ جان کی پرواہ کیے بغیر دین متین اور اس کی اقدار کی حفاظت کی جائے۔ واقعہ کربلا حسینیت کی فتح اور یزیدیت کی موت ہے۔ آج پوری دنیا میں لاکھوں لوگ حسین کا نام رکھنے میں فخر محسوس کرتے ہیں جبکہ کوئی یزید کا نام لینا بھی گوار نہیں کرتا۔
تحریک منہاج القرآن کوئٹہ کے زیراہتمام محفل ذکرو نعت کا پروگرام 9 محرم الحرام بسلسلہ شہادت حضرت امام حسین علیہ السلام کا انعقاد حاجی محمد ایوب کے گھر کیا گیا، جس میں کوئٹہ کے نامور نعت خوانوں نے شرکت کی۔ محفل کی صدارت امیر تحریک کوئٹہ صاحبزادہ خالد الرؤف القادری نے کی۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز قرآن پاک کی تلاوت سے کیا گیا جس کی سعادت ملک محمد ارشد نے حاصل کی
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.