سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل اوسلو ناروے میں ہر سال کی طرح امسال بھی 10 محرم الحرام کو عظیم الشان شہادت امام حسین کانفرنس کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر علامہ انوار المصطفی ہمدمی نے محبت اہل بیت اطہار پر اپنے مخصوص انداز میں خطاب کیا اور شان امام عالی مقام حضرت امام حسین ر ضی اللہ عنہ کو بیان کیا۔ انہوں نے واقعہ کربلا کو اس انداز میں بیان کیا کہ ہر آنکھ اشکبار تھی اور یوں محسوس ہو رہا تھا جیسے واقعہ کربلا آج ہماری آنکھوں کے سامنے ہو رہا ہے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے پیغام امام حسین علیہ السلام کانفرنس سے ٹورانٹو سے براہ راست ویڈیو لنک پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو دل اہل بیت کی محبت اور کربلا میں دی جانیوالی قربانیوں کے غم سے خالی ہے وہ دل مردہ اور ایمان سے خالی ہے، نوجوان فکر امام حسین علیہ السلام سے تعلق جوڑیں۔ انہوں نے کہا کہ خانوادہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دین حق کیلئے جانوں کی قربانیاں دے کر قیامت تک کیلئے ظالموں کا سر نیچا کر دیا۔
ملائشیا کوالالمپور انٹرنیشنل کمیونیکیشن، ایجوکیشن، لینگوئج اینڈ سوشل سائنسز کانفرنس کی طرف سے انتہا پسندی، تشدد اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے قابل عمل ریسرچ پیپر پیش کرنے پر تحریک منہاج القرآن فیڈرل کونسل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین القادری کو ’’بیسٹ پیپر ایوارڈ ‘‘ دیا گیا ہے۔ ریسرچ پیپر میں ایجوکیشن کے ذریعے انتہاپسندی اور دہشت گردی کی بنیادی وجوہات کے خاتمے کیلئے قابل عمل پلان پیش کیا گیا ہے۔
امسال حج کی سعادت حاصل کرنے والے حجاج کرام کے اعزاز میں 18 اکتوبر 2015کو منہاج القرآن ایجوکیشنل اینڈ کلچرل سینٹر نیوجرسی میں عشائیہ دیا گیا۔ تقریب کا آغاز قرآن مجید کی تلاوت سے کیا گیا جس کی سعادت حافظ معاذ اور حافظ تنویر احمد نے حاصل کی۔ نقابت کے فرائض ڈائریکٹر منہاج القرآن سینٹر نیو جرسی علامہ محمد شریف کمالوی نے سرانجام دیے۔ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں گلہاے عقیدت پیش کرنے کی سعادت صوفی محمد اصغر، شوکت شیخ اور سلیم شیخ نے حاصل کی۔
مرکزی نظامت تربیت اور منہاج ٹریننگ اکیڈمی کے زیراہتمام پانچواں ماہانہ کڈز فیسٹیول 11 اکتوبر2015ء کو اتوار کے روز منعقد ہوا، جس میں آغوش گرائمر سکول کے علاوہ لاہور بھر سے 300 سے زائد بچوں نے شرکت کی۔ کڈز فیسٹیول کے مہمان خصوصی صاحبزادہ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری چیئرمین سپریم کونسل تھے۔ پروگرام میں مختلف سکولز کے اساتذہ، پرنسپل صاحبان اور بچوں کے والدین نے بھرپور شرکت کی۔
منہاج القرآن کارپی کے ڈائریکٹر وقار احمد قادری نے کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ وہ باکمال شخصیت ہیں جنہیں خود نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے غلاف کعبہ سے لپٹ کر رات کی تنہائیوں میں اپنے رب سے مانگا۔ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جس سدا بہار پودے کو خالق کائنات سے تزئین گلشن کی خاطر مانگ لیا تھا اور خصوصی دیکھ بھال اور توجہ سے اس کی نشونماء فرمائی تھی، وہ عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ ہیں۔
ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے مرکزی سیکرٹریٹ میں منہاج القرآن علماء کونسل کے 27 ویں یوم تاسیس کے موقع پر منعقدہ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی مصلحتوں کے تحت حکومت قومی ایکشن پلان کو سبوتاژ کرنے کی سازش کررہی ہے، امن قائم کرنے کا جو موقع فوج کے تاریخی کردار کے باعث حاصل ہوا ہے۔ علماء اور عوام اسے کسی صورت ضائع نہیں ہونے دینگے۔ سالہا سال حکومتی صفوں میں بیٹھے وزراء اور اہم عہدیدار فرقہ واریت کو فروغ دیتے رہتے ہیں اور محرم الحرام میں حکومت کو بین المسالک ہم آہنگی اور علماء کا کردار یاد آجاتا ہے۔
منہاج القرآن آئرلینڈ کے امیر علامہ محمد عدیل نے محفل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کا مقصد غلبہ حق اور شہادت عظمیٰ کے سوا کچھ نہ تھا، ان کے نزدیک اقتدار کا حصول یا سلطنت نہ تھا۔ شاید اسی لئے انہوں نے اپنے ذاتی اقتدار کے لئے انسانیت کا خون ناحق بہانے سے اجتناب کیا۔ انہوں نے کہا کہ خانوادہ اہلبیت سے محبت کرنے والو! اب وقت آن پہنچا ہے۔ حسینیت کے کردار کو اپنے قول وعمل میں زندہ کرو
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے روحانی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ راہبران ملت کو خیرخواہی کے جذبے کے ساتھ انسانی فلاح کی تدبیر کرنا ہوگی۔ علمائے ربانیین اور صوفیاء کرام نے محبت و رواداری، حسنِ اخلاق، بلندی کردار اور انسانی خیرخواہی جذبے کے ساتھ اسلام کی اشاعت و فروغ میں ناقابل فراموش خدمات سرانجام دیں۔ ہمارے اسلاف کے اسی جذبے نے ان کے نام اور کام کو ہمیشہ کے لیے بلند کر دیا۔
تحریک منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چیئر مین ڈاکٹر حسن محی الدین القادری نے فرانس میں یونیسکو کے زیر اہتمام منعقدہ انٹرنیشنل کانفرنس میں شرکت کی اور ’’روح اسلام اور عصر حاضر کے چیلنجز‘‘ کے عنوان سے تقریب میں اپنا مقالہ پیش کی۔ انہوں نے مقالہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ تہذیبوں کے مابین تصادم روکنے کیلئے آزادی اظہار کی نئی تعریف ناگزیر ہے۔ پر امن اور متوازن سوسائٹی کی تشکیل قرآن اور ایمان کا تقاضا ہے۔
آسٹریا میں گذشتہ چند ہفتوں سے ملک شام کے پناہ گزین خواتین و حضرات و بچے نہایت پریشانی کا شکار ہیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن دنیا بھر میں دکھی و مصیت زدہ انسانیت کی خدمت میں ہمیشہ پیش پیش رہی ہے۔ اس ایمانی جذبے کے تحت گذشتہ کئی ہفتوں سے منہاج القرآن یوتھ لیگ اور پاکستان عوامی تحریک آسٹریا کے کارکنان منہاج القرآن آسٹریا کے جنرل سیکرٹری عمیر الطاف کے ہمراہ شامی پناہ گزینوں کی مدد کے لیے نہ صرف کپڑے، جوتے اور تازہ طعام وغیرہ بہم پہنچا رہے ہیں بلکہ پاکستان عوامی تحریک کے نائب صدر بلال چیمہ ان پناہ گزینوں کو بھرپور قانونی رہنمائی بھی مہیا کررہے ہیں۔
سلسلہ ڈائیلاگ موومنٹ اور ریلیجنز کونسل آف فلپائن کی دعوت پر دس روزہ بین المذاہب رواداری ورکشاپ میں منہاج القرآن انٹرنیشنل انٹرفیتھ ریلیشنز کے ڈائریکٹر سہیل احمد رضا نے شرکت کی۔ سربراہ سلسلہ ڈائیلاگ موومنٹ فادر سبطینانو ڈی ایمبرا (Fr. Sebastiano D Ambra) نے ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل سہیل احمد رضا کا ایئرپورٹ پر شاندار استقبال کیا۔ یہ ورکشاپ فلپائن کے دارالحکومت منیلا کے معروف جزیرہ Zamboanga ہارمنی ویلج میں منعقد ہوئی، جس میں اٹلی، پاکستان، جرمنی، آسٹریا، بنکاک اور ملائیشیا کے علاوہ فلپائن منیلا اور Zamboanga کے انٹرفیتھ راہنماؤں نے شرکت کی۔
ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن سہیل احمد رضا نے کہا کہ آرچ بشپ اور پیس سنٹر لاہور کے ڈائریکٹر ڈاکٹر فادر جیمز چنن کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے منہاج القرآن انٹرنیشنل کو اس اعزاز سے نوازا۔ انہوں نے مزید کہا کہ منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر طاہر القادری کی رہنمائی میں مذاہب عالم کے درمیان مکالمے کے کلچر کے فروغ اور احترام مذاہب اور اعلیٰ انسانی اقدار کے فروغ کیلئے جدوجہد کر رہی ہے تا کہ دنیا کو ہر طرح کے تعصبات سے پاک کر کے امن کا گہوارا بنایا جا سکے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اور تحریک منہاج القرآن کی فروغِ علم وامن اور دہشت گردی کے خاتمہ کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے دنیا بھر میں اسلام کا صحیح تشخص کو اجاگر کرنے کی کاوشوں پر شیخ الاسلام کا شکریہ ادا کیا۔ مہمان خصوصی ڈاکٹر غلام مرتضیٰ علوی نے فروغِ علم و امن کے لئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اور نظامت تربیت تحریک منہاج القرآن کی جاری سرگرمیوں سے حاضرین کو آگاہ کیا
ماہ ستمبر کے آغاز میں ننکانہ صاحب میں پانچ مقامات پر تحریک منہاج القرآن کی نظامت تربیت نے ’’آئیں دین سیکھیں کورس‘‘ کی کلاسز کا آغاز کیا۔ کورسز کے اجراء میں تحریک منہاج القرآن ننکانہ صاحب کے درینہ رفیق محمد رضوان کی معاونت سے ممکن ہوسکا۔ مرکزی نظامت تربیتی کے نائب ناظم سید طیب حسین شیزاری نے معلم کے فرائض سرانجام دیے۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.