سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری گزشتہ روز یورپی ممالک کا تنظیمی دورہ مکمل کرکے لندن پہنچے، جہاں پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی راہنماء ڈاکٹر رحیق عباسی، منہاج القرآن برطانیہ کے راہنماء سید علی عباس بخاری، ابو احمد آدم الشیرازی، علامہ ذیشان قادری، حاجی عبدالغفور، شاہد مرسلین، شاہد اقبال اور مبشر سہیل سمیت کارکنوں کی بڑی تعداد نے ان کا استقبال کیا۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ سسٹرز جہلم نے 18ستمبر2015 کو منہاج ماڈل سکول جادہ میں تقریری مقابلہ کا انعقاد کیا۔ یوم دفاع کی مناسبت سے منعقدہ اس مقابلے کا عنوان ’یہ وطن ہمارا ہے، ہم ہیں پاسبان اس کے‘ تھا۔ تقریری مقابلے میں 7 سکولوں کے طلبہ و طالبات نے شرکت کی جن میں العصر سائنس ہائی سکول، ہیپی کڈز سکول، دار ارقم سکول، ائیر فاؤنڈیشن سکول، منہاج ماڈل سکول کالا گوجراں اور منہاج ماڈل سکول جادہ شامل ہیں۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے منہاج القرآن آئرلینڈ کے صدر محمد وسیم بٹ نے کہا کہ منہاج القرآن امت مسلمہ کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے اور نوجوانوں کی اخلاقی و روحانی تربیت کے لئے کوشاں ہے۔ بانی و سرپرست اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے دہشت گردی کے خلاف فتویٰ جاری کر کے خارجیت کے سامنے ایک دیوار کھڑی کردی ہے اور ان لوگوں کو بےنقاب کیا ہے۔
ورکر کنوشن سے خطاب کرتے ہوئے شاکر مزاری کا کہنا تھا کہ تحریک منہاج القرآن موجودہ دور میں امت مسلمہ کا عملی پلیٹ فارم ہے جس کے ذریعے دین اسلام کا پرچم لے کر اپنی سوئی ہوئی تقدیرکو بدلا جاسکتا ہے۔ ملک و ملت میں پھیلی بدامنی، بے چینی ہماری بےعملی کا نتیجہ ہے۔ اگر ہر فرد سچی لگن اور جذبے کے ساتھ میدان عمل میں اترے تو تبدیلی دور نہیں۔
تحریک منہاج القرآن کی مرکزی نظامت تربیت نے 13تا 19 ستمبر2015ء تک بہاولپور میں چار مختلف مقامات پر ’’آئیں دین سیکھیں کورس‘‘ کی تربیتی کلاسز کا انعقاد کیا۔ ان کلاسز مرکزی نائب ناظم تربیت تحریک منہاج القرآن سید طیب حسین شیزاری نے معلم کے فرائض انجام دیے۔ تربیتی کورس کی کلاسز کے آرگنائزرز میں طاہر مہروی، سیف اللہ چنڑ اور محمد عتیق الرحمن قریشی شامل تھے۔
تحریک منہاج القرآن کی نظامت تربیت نے نئی نسل میں دینی تعلیم و تربیت کے فروغ اور بچوں میں شخصی اعتماد سازی کے لئے چوتھے ماہانہ کڈز فیسٹیول کا انعقاد کیا۔ کڈز فیسٹیول میں 250 سے زائد بچوں نے شرکت کی۔ فیسٹیول کا آغاز علی رضا، احمد رضا، قمر الدین اور غلام مصطفیٰ کی تلاوت سے ہوا۔ آغوش گرائمر سکول کے طلبہ شمائل اور عبدالرحمن نے حمد پیش کی
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے فرانس کے شہر کیلے کے مضافات میں قائم پناہ گزین کیمپ میں 2500 سو پناہ گزینوں میں کھانا تقسیم کیا۔ پناہ گزین کیمپ کے دورے کے بعد حاجی محمد اسلم کیمپ کے انتظامات کو ناکافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ موسم کی بدلتی صورتحال اور آنے والے دنوں میں سردی کی شدت پناہ گزینوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دے گی۔ اس لیے حکومت فرانس، حکومت برطانیہ اور مخیر حضرات اس انسانی بحران کو ہنگامی بنیادوں پر حل کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔
ڈیرہ اسماعیل خان اور اس کی تحصیل پہاڑپور میں تحریک منہاج القرآن کی تنظیمِ نو کے لیے انتخابات کا انعقاد کیا گیا۔ پہاڑپور اور گردونواح سے تحریک منہاج القرآن کے کارکنان اور وابستگان نے بھرپور دلچسبی دکھائی۔ انتخابی عمل کے لیے پہاڑپور اور پنیالہ میں پولنگ بوتھ قائم کیے گئے تھے۔ تحریک منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ سید فرحت حسین شاہ کی نگرانی میں قائم الیکشن کمیشن نے پولنگ اور ریٹرننگ افسران کا تقرر کیا
تحریک منہاج القرآن کی مرکزی نظامت تربیت کے نائب ناظم سید طیب حسین شیزاری نے لودھراں کا سات روزہ دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں لودھراں کی مختلف تحصیلات میں چار مقامات پر پانچ روزہ ’’آئیں دین سیکھیں کورس‘‘ کا انعقاد کیا۔ ان کورسز کے آرگنائزرز میں محمد یوسف چنڑ، مہرمحمد مشتاق، محمد رضا اور محمد محبوب حنیف شامل تھے۔
ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پروآ میں تحریک منہاج القرآن کا تنظیمی اجلاس تحریک منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ سید فرحت حسین شاہ کی صدارت میں ہوا، جس میں تحریک منہاج القرآن کے کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس اجلاس کا مقصد پروآ کی تحصیلی تنظیم کی تشکیل نو تھا۔ اجلاس میں باہمی مشاورت سے تحریک منہاج القرآن پروآ کی صدارت کی ذمہ داری پیر سعید احمد مشتاق کو سونپنے کا فیصلہ کیا گیا۔
پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ کے سیکرٹری جنرل منصور قاسم اعوان نے جہلم کا دو روزہ دورہ کیا جس میں منہاج القرآن یوتھ لیگ اور پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ کی ضلعی اور تحصیلات کی تنظیمات تشکیل دی گئیں۔ پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ کے سیکرٹری جنرل کے دورے کا مقصد ضلعی اور تحصیلی سطح پر تنظیمات کی تشکیل نو تھا۔
منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے زیراہتمام فرید ملت سکالرشپ کی 6 ویں سالانہ تقریب 10 ستمبر 2015 کو تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ کے صفہ ہال میں منعقد ہوئی۔ تقریب کے صدارت تحریک منہاج القرآن کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کی۔ انہوں نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ منہاج ایجوکیشن سوسائٹی معیاری، بامقصد اور سستی تعلیم کا واحد ادارہ ہے جس کے 630 سکولوں میں ڈیڑھ لاکھ بچے زیر تعلیم ہیں اور جنہیں 10 ہزار سے زائد اعلیٰ تعلیم یافتہ اساتذہ جدید علوم سے روشناس کروارہے ہیں۔ منہاج ایجوکیشن سوسائٹی ڈاکٹر طاہرالقادری کے تعلیمی ویژن کی روشنی میں آئمہ مساجد نہیں بلکہ اسلامک سکالر پیدا کررہی ہے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن ہر سال دنیا بھر میں غرباء، یتامیٰ اور بےسہارا افراد کی کفالت کے لئے چرمہائے قربانی اور اجتماعی قربانی کی مہم لانچ کرتی ہے، جس سے حاصل کردہ آمدنی دکھی انسانیت کی فلاح و بہبود کی بحالی کیلئے خرچ کی جاتی ہے۔ امسال بھی منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن ملک بھر سے 300 سے زائد مقامات پر اجتماعی قربانی کا اہتمام کر رہی ہے۔
تحریک منہاج القرآن ڈسکہ نے 8.ستمبر2015 کو دھدو بسراء میں یوم دفاع کی گولڈن جوبلی کی مناسبت سے استحکام پاکستان کانفرنس کا انعقاد کیا، جس کی صدارت مرکزی نائب ناظمِ اعلیٰ تنظیمات منہاج القرآن انٹرنیشنل محمد رفیق نجم نے کی۔ کانفرنس میں سابقہ وفاقی وزیر و راہنماء پاکستان تحریک انصاف چوہدری علی اسجد ملہی، منہاج القرآن کویت کے سرپرست مختار احمد ساہی، تحریک منہاج القرآن سینٹرل پنجاب کے سیکریٹری کوآرڈینیٹر قاری ریاست علی چدھڑ، تحریک منھاج القرآن تحصیل ڈسکہ کے صدر محمد اسلم بسراء، ناظم ناصر محمود اور تحریک منہاج القرآن کے کارکنان، وابستگان سمیت علاقہ کی مذہبی، سماجی، سیاسی اور مسیحی برادری کی معروف شخصیات شریک تھیں۔
تحریک منہاج القرآن تحصیل ڈسکہ نے سربلند سکول ڈسکہ میں ’انسداد دہشت گردی اور پیغام امن‘ کے عنوان سے ایک کانفرنس کا انعقاد کیا، جس میں تحریک منہاج القرآن کے کارکنان کی بڑی تعداد سمیت علاقہ کی مذہبی و سماجی، سیاسی اور مسیحی برادری کی شخصیات نے شرکت کی۔ کانفرنس کی صدارت منہاج القرآن اسلامک سنٹر اوسلو کے ڈائریکٹر علامہ نور احمد نور نے کی۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.