سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی عہدیداران پاکستان بھر میں تنظیمی دورہ جات کر رہی ہیں، جن کا مقصد منہاج القرآن ویمن لیگ کی تنظیم نو، تنظیمات کی بحالی، کارکنان کو نئی پالیسیز پر اعتماد میں لینا اور منہاج القرآن کے پیغام کو پھیلانا ہے۔ اس سلسلہ میں منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی ناظمہ تربیت عائشہ مبشر، نائب ناظمہ تربیت اُم کلثوم ملک اور سکولز کوآرڈینیٹر حافظہ ایمن یوسف نے جہلم اور دینہ کا ایک روزہ وزٹ کیا۔
تحریک منہاج القرآن کی فیڈرل کونسل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین القادری نے کہا ہے کہ دین اور دنیا کی تعلیم کو الگ کرنا دشمنوں کی کامیاب سازش ہے، جب سے طبقاتی نظام تعلیم کا غلبہ ہوا امام ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ اور جابر بن حیان جیسی ہستیاں پیدا ہونا بند ہو گئیں۔ دہشتگردی کے سیاسی استعمال نے اس کی جڑوں کوگہرا کیا
یومِ دفاعِ پاکستان کی گولڈن جوبلی پر ایم ایس ایم سسٹرز لاہور نے ’دفاع وطن اور فروغ امن‘ کے عنوان سے 5۔ستمبر 2015 کو لاہور کے علاقے ٹاؤن شپ میں انٹر سکولز تقریری مقابلہ کا انعقاد کیا۔ مقابلہ میں الائیڈ گرائمر سکول، الائیڈ سکول پنجاب گروپ آف کالجز، دی امریکن ایجوکیٹر سکول سسٹم، منہاج ماڈل ہائی سکول، آغوش گرائمر سکول اور منہاج گرائمر سکول کے طلباء و طالبات نے حصہ لیا۔ جبکہ ججز کے فرائض پروفیسر نورالزماں نوری، منہاج الدین اور مصباح ملک نے انجام دیئے۔
تحریک منہاج القرآن کا قائم کردہ گوشہ درود عالمگیر سطح پر قُربتِ رسالتمآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور نسبتِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو مستحکم کرنے اور بارگاہِ ایزدی سے برکات کے حصول کا ذریعہ ہے۔ درود و سلام ایک منفرد اور بےمثل عبادت ہے، جو رضائے الٰہی اور قربت مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا مؤثر ترین ذریعہ ہے۔ اس مقبول ترین عبادت کے ذریعے ہم بارگاہِ ایزدی سے فوری برکات کے حصول اور قبولیتِ دعا کی نعمت سے سرفراز ہوسکتے ہیں۔
مورخہ 4 ستمبر 2015 تحریک منہاج القرآن گوجرانوالہ کی تنظیم نو کا اجلاس منہاج القرآن اسلامک سینٹر پیپلز کالونی میں منعقد ہوا جس کی صدارت مرکزی نائب ناظم اعلیٰ سنٹرل پنجاب تحریک منہاج القرآن انجینئر محمد رفیق نجم نے کی۔ اجلاس میں تحریک منہاج القرآن گوجرانوالہ کے تمام فورمز کے سربراہان و کارکنان نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن نارنگ منڈی کے سرپرست صوفی محمد افضل قادری نے تحریک منہاج القرآن کے عہدیداران اور کارکنان کے ہمراہ آستانہ عالیہ پیر بابا بنیر شریف کے سجادہ نشین پیر سید حسین شاہ سے ملاقات کی۔ وفد نے پیر سید علی ترمذی کے دربار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ وفد نے آستانہ کی لائبریری کے لیے مرکزی سیکرٹریٹ کی طرف سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتب کا سیٹ بطور تحفہ دیا۔
تحریک منہاج القرآن سابقہ ناظم تحریک پنجاب سید توقیر الحسن گیلانی کے سسر اور سابقہ صدر منہاج القرآن وویمن لیگ گوجرانوالہ کے والد اور پی پی 99 کے سرپرست پیر سید محسن علی گیلانی کو دہشت گردوں نے شہید کردیا۔ ان کا نماز جنازہ ان کے گاؤں فیروزوالہ میں ادا کیا گیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے پاکستان بھر کے تنظیمی دورہ جات جاری ہیں۔ اس سلسلہ میں یکم ستمبر کو منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی صدر فرح ناز نے مرکزی ناظمہ تنظیمات انیلا الیاس کے ہمراہ اوکاڑہ کا ایک روزہ دورہ کیا۔ دورے کے دوران منہاج القرآن ویمن لیگ اوکاڑہ کی ضلعی اور ذیلی تنظیمات کی تنظیمِ نو کی گئی۔ نئی تنظیمات کو آئندہ ایک سال کا ورکنگ پلان دیا گیا اور انہیں اہداف سے آگاہ کیا گیا۔
تحریک منہاج القرآن چاغی کے ضلعی امیر مکائیل نذر نے عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا، جس میں تحریک منہاج القرآن چاغی کے کارکنان اور عہدیداران کو مدعو کیا تھا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مکائیل نذر کا کہنا تھا کہ منہاج القرآن ہمیں انسانیت دوستی اور مظلوم کی مدد کرنا سکھاتا ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا مصطفوی انقلاب کا نعرہ خوشحال پاکستان کی نوید ہے۔
تحریک منہاج القرآن لودھراں کے زیراہتمام گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں دہشت گردی کے خلاف اور امن کے فروغ کیلئے ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا اسلامی نصاب کے حوالے سے ایک سیمینار منعقد کیا گیا۔ سیمینار سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے معروف انٹرنیشنل سکالر اعجاز احمد ملک نے کہا کہ دہشت گردی کے اس دور میں کسی کی عزت وآبرو، یہاں تک کہ مساجد اور امام بارگاہیں بھی محفوظ نہیں رہیں۔
تحریک منہاج القرآن چاغی کے ضلعی دفتر میں شہدائے انقلاب مارچ بالخصوص 30 اور 31 اگست 2014 کی رات اسلام آباد میں ریاستی تشدد سے شہید ہونے والے کارکنان کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ایک اجلاس منعقد کیا گیا جس کی صدارت تحریک منہاج القرآن چاغی کے ضلعی امیر میر مکائیل بجرانی نے کی۔
تحریک منہاج القرآن جہلم کی ضلعی اور تحصیلی تنظیمات کی تنظیم نو کے لیے 24 اگست 2015ء کی شام اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت شمالی پنجاب کی تنظیمات کے مرکزی نائب ناظمِ اعلیٰ رانا محمد اِدریس کر رہے تھے۔ اجلاس میں ضلع بھر سے تمام فورمز کے تحصیلی اور یوسی تنظیمات کے عہدیداران و کارکنان شریک تھے۔ رانا اِدریس قادری نے اپنے صدارتی خطبہ دیتے ہوئے کہا کہ انقلابی جدوجہد میں کارکنان کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کارکنان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام ’سلامتی‘ اور ایمان ’امن‘ سے عبارت ہے۔ اسلام کا نام ہی ہمیں امن و سلامتی اور احترام انسانیت کا درس دینے کیلئے واضح اشارہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے دین کا ہی پیغام ہے کہ مسلمانوں کا رب سارے جہانوں کا رب ہے اور انسانیت کے ہادئ اعظم پیغمبر آخرالزماں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اللہ تعالیٰ نے تمام جہانوں کے لئے مبعوث فرمایا ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل نیدرلینڈز کے منعقدہ ورکر کنونشن میں کارکنان کی بڑی تعداد سے خطاب کرتے ہوئے شیخ الاسلام نے کہا ہے کہ 2013ء کے الیکشن سے قبل خلاف آئین تشکیل پانے والے الیکشن کمیشن اور اس کے صوبائی ممبرز کی تقرریوں کو سب سے پہلے ہم نے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ اس وقت کے چیف جسٹس افتخار چودھری نے سیاسی عزائم اور تعصب کے باعث ہماری آئینی پٹیشن کو سننے سے انکار کر دیا۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈایریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل سہیل احمد رضانے اس موقع پر قیامِ پاکستان میں غیر مسلم برادری کے کردار کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح کی قیادت میں برصغیر پاک و ہند میں تحریک آزادی اور قیام پاکستان میں مسلم رہنماؤں کے علاوہ غیر مسلم شخصیات کی کاوشیں بھی قابل تحسین ہیں۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.