سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے راہنما زاہد لطیف قادری اور منہاج انٹرفیتھ ریلیشنز کراچی کے کوآرڈینیٹر عبدالصمد گاڈت نے ہندو راہنما، ممتاز قانون دان اور سندھ ہائی کورٹ کے سابق جج جسٹس (ر) بھجن داس تجوانی سے ان کے چیمبر میں ملاقات کی۔ وفد نے انہیں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا دہشت گردی کے خلاف جاری کردہ فتویٰ پیش کیا
منہاج ایجوکیشن سوسائٹی تحریک منہاج القرآن کا وسیع تعلیمی نیٹ ورک ہے، جس کے تحت ملک بھر میں لاکھوں بچے علم کے زیور سے آراستہ ہو رہے ہیں، جس کا منہ بولتا ثبوت فیصل آباد انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری بورڈ کے میٹرک کے سالانہ امتحانات میں دوسری پوزیشن محمد عمر رول نمبر 530843 نے حاصل کی ہے۔ منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے چیئرمین ڈاکٹر حسین محی الدین القادری، مینجنگ ڈائریکٹر پروفیسر عابد چودھری کی طرف سے محمد عمر کو خصوصی مبارکباد پیش کی گئی۔
کارپی: منہاج القرآن انٹرنیشنل کارپی (اٹلی) نے 18 جولائی 2015ء کو کارپی کے ایک ہوٹل میں عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا، جس میں اطالوی کمیونٹی، منہاج القرآن انٹرنیشنل کے رفقاء اور وابستگان کے علاوہ منہاج ویمن لیگ کارپی کی ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت حافظ اقدس شہزاد نے حاصل کی۔ منہاج یوتھ لیگ کارپی کے کارکن سیماب ظفر نے بارگاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں ہدیہ عقیدت پیش کیا۔
ڈبلن: منہاج القرآن آئرلینڈ نے رمضان المبارک کی ستائیسویں شب کی مناسبت سے الرحمٰن اسلامک سنٹر پورٹ لاؤس(Port Laoise) میں افظار ڈنر اور روحانی اجتماع کا خصوصی اہتمام کیا، جس میں منہاج القرآن آئرلینڈ کے ایگریٹو، عہدیداران اور کارکنان سمیت مسلمان کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ افطار ڈنر کے بعد باجماعت صلاۃ تراویح ادا کی گئی۔ جس کے فوراً بعد روحانی اجتماع کا آغاز ہوا۔ حافظ سعید احمد نے تلاوتِ قرآنِ مجید، جبکہ فرخ وسیم بٹ اور عبدالحفیظ نے بارگاہِ رسالتمآب صلی اللہ علیہ والہ وسلم میں نعت اور قصیدہ بردہ شریف پیش کرنے کی سعادت حاصل کی۔
ڈاکٹر طاہرالقادری نے عید الفطر کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ پاکستان اور اسکے 19 کروڑ عوام کو خوشحالی اور امن کی دولت سے مالا مال کرے، یہ بھی دعا ہے کہ اللہ رب العزت پاکستان کو ایماندار، باصلاحیت اور دردمند قیادت نصیب فرمائے جو اس ملک اور قوم کو کرپشن، دہشتگردی اور غربت کے اندھیروں سے نجات دلائے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کارپی میں عیدالفطر کا اجتماع مورخہ 17 جولائی 2015 کو کارپی کے خوبصورت مرکز میں منعقد ہوا، اجتماع کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ ڈائریکٹر منہاج القرآن کارپی وقار احمد قادری نے اپنے مختصر خطاب میں عیدالفطر کے دن کی اہمیت قرآن وسنت کی روشنی میں اجاگر کی اور اپنا مال اللہ کی راہ میں خرچ کرنے پر زور دیا۔ نماز کے بعد عالم اسلام کے لیے خصوصی دعا مانگی گئی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل بریشیاء میں عیدالفطر کا اجتماع مورخہ 17 جولائی 2015 بروز جمعہ کو پالادی بریشیاء کے خو بصورت ہال میں منعقد ہوا، اجتماع کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا اور ثناء خوان مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے آقاکریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں عقیدت کے پھول نچھاور کئے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر منہاج القرآن بریشیاء علامہ سید غلام مصطفی مشہدی نے اپنے خطاب میں عیدالفطر کے دن کی اہمیت قرآن وسنت کی روشنی میں اجاگر کی
مسیحی پیشوا پوپ فرانسس کی جانب سے ویٹی کن سٹی کی کونسل برائے بین المذاہب مکالمہ کے نمائندہ نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کو عیدالفطر کا پیغام پہنچایا۔ ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل کی دعوت پر انٹرفیتھ وفد نے مرکزی سیکرٹریٹ کا وزٹ کیا۔ وفد میں فادر ولیم، پاسٹر روکی جوزف، پاسٹر کاشف یوئیل بھٹی اور پنڈٹ بھگت لال شامل تھے۔
ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ثبوت محفوظ اور قاتلوں کے چہرے یاد ہیں، یہ تمام ثبوت قوم کے سامنے ہیں، انصاف کے ادارے ان ثبوتوں سے زیادہ دیر منہ نہیں موڑ سکتے، سانحہ ماڈل ٹاؤن قاتل حکمرانوں کیلئے زلزلہ ہے، جب یہ زلزلہ آئے گا انہیں سرچھپانے کیلئے چھت اور بھاگنے کیلئے زمین نہیں ملے گی۔ قارون کا خزانہ رکھنے والے حکمران میرے کسی کارکن کو نہیں خرید سکے میری قیمت لگانے کی جرات کیسے کر سکتے ہیں۔
ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے معتکفین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی نے مومنوں کے لیے ایمان کو محبوب کیا۔ ہم نے ایمان کو رسم بنا دیا۔ ہمارے دل ایمان سے محبت کریں تو دل ایمان کی حالت سے مزین ہو جائے گا۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ایمان کیا ہے۔ حضرت علی المرتضی رضی اللہ تعالی عنہ نے فرمایا کہ ایمان ایک درخت ہے، جس کی جڑیں یقین اور شاخیں تقوی ہے۔ شیخ الاسلام نے کہا کہ ایمان ایک ایسا درخت ہے، جس کی جڑ تو یقین ہے لیکن یہ عشق اور محبت کے پانی سے پھلتا پھولتا ہے۔
دولتالہ (نامہ نگار) پاکستان عوامی تحریک پی پی 4 دولتالہ کا بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے اہم اجلاس مقامی ھوٹل میں منعقد ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری محمد اسحاق ناظم تحریک منہاج القرآن پی پی 4 نے کہا کہ ہم آنیوالے بلدیاتی الیکشن میں بھر پور حصہ لیں گے، تمام یونین کونسلز میں متفقہ اور مضبوط امیدوار سامنے لائے جائیں گے۔
تحریک منہاج القرآن کے شہر اعتکاف میں لیلۃ القدر کا عالمی روحانی اجتماع منعقد ہوا۔ جس کے مہمان خصوصی جگر گوشہ قدوۃ الاولیاء پیر السید محمود محی الدین القادری الگیلانی تھے۔ شیخ الاسلام نے عالمی روحانی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تاریخ عالم کا سب سے بڑا پیغام انقلاب قرآن پاک کی صورت میں نازل ہوا جس کا ہر حرف قیامت تک کیلئے ذریعہ نجات اور چشمہ ہدایت و رہنمائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی عظیم اسلامی سلطنت بھی آج کی مقدس رات کا تحفہ ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کارپی کے زیراہتمام ستائیسویں شب رمضان لیلۃ القدر کا عظیم الشان اجتماع کا انعقاد کیا گیا، نماز تراویح ادا کرنے کے بعد ختم قرآن کی تقریب منعقد ہوئی۔ نماز تراویح میں قرآن سنانے کی سعادت قاری مشتاق احمد کو حاصل ہوئی۔ اس بابرکت محفل میں افضال سیال (صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ اٹلی)، مختار احمد قادری (ناظم منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ اٹلی)، مرزا امتیاز اشرف بٹ، الطاف چیمہ اور کثیر تعداد میں عوام الناس میں شرکت کی۔
علیم فضل مہندی چیف آرگنائزر پاکستان عوامی تحریک ’’کرائی‘‘ فرانس کی رہائش گاہ پر MQI فرانس اور PAT فرانس کے مرکزی عہدیداران کی میٹنگ ہوئی جس میں پروفیسر علامہ حسن میر قادری نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر رمضان المبارک میں کام کا تنقیدی جائزہ بھی لیا گیا اور عید کے فورا بعد عید ملن پارٹی کے ساتھ ساتھ جشن آزادی کی تقریب کی ٹائمنگ پر بھی گفتگو ہوئی۔
نعت خوانی سے قبل خطاب کرتے ہوئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا کہ فکر کا محل دماغ، عمل کا گھر جسمانی اعضاء اور محبت کا محل دل ہے، محبت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بغیر کوئی عمل قابل قبول نہیں۔ ایمان کا موضوع محبت ہے اور محبت کا اصلی موضوع حضور سرور دوعالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذاتِ گرامی ہے۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.