سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے معتکفین سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اصحاب رسول رضی اللہ عنہم اخوت و محبت کے لازوال رشتے میں بندھے ہوئے تھے، یہ عظیم انسان حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے براہ راست تربیت یافتہ تھے، انکی شخصیت کی تعمیل اور کردار کی تشکیل خود معلم اعظم حضور سرور کونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمائی تھی۔ حکمت اور دانائی حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے گھر کی باندی تھی۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے شہراعتکاف میں 8 جولائی بیس رمضان المبارک کی شب افتتاحی خطاب کیا۔ جس میں انہوں نے سورہ فاتحہ اور سورہ البقرہ میں سے منتخب آیات کا درس قرآن دیا۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا دنیا میں ہماری سب کی بقاء اور عافیت قرآن میں ہے۔ اللہ کے قرآن کو ایسے ماننا کہ پھر کسی شک کی گنجائش نہ رہے۔ شک اور تردد میں پڑنے کی بجائے قرآن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے فرمان پر جم جانے میں ہی ہماری سلامتی ہے۔
مقررین نے اپنے اپنے خطاب میں یومِ بدر کی فضیلت اور اہمیت پر سیر حاصل گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ یومِ بدر ہمیں پیغام دیتا ہے کہ ہم حق و باطل کے معرکہ میں ڈٹ کر حق کا ساتھ دیں، چاہے ہم تعداد میں تھوڑے ہی کیوں نہ ہوں۔ ان شاءاللہ فتح وکامرانی ہمارا مقدر ضرور بنے گی۔ پروگرام کے آخر میں ڈاکٹر حفیظ الرحمٰن نے عالمِ اسلام اور خصوصاً ملکِ پاکستان کے حالات کی بہتری، آپریشن ضربِ عضب اور شہداء ماڈل ٹاؤن کیلئے دُعا کی۔
محمد اقبال چوہدری نے کہا کہ کسی بھی پارٹی کیلئے نوجوان اس کا سرمایہ ہوتے ہیں ہم آج بھی سب کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ پاکستان عوامی تحریک میں شامل ہوں اور غریب، مظلوم، مسکینوں سمیت تمام طبقات کے یکساں حقوق کی اس جدوجہد کو عملی جامہ پہنانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کارپی کے زیراہتمام مورخہ 04 جولائی 2015ء کو مرکز کارپی میں عظیم یوم الفرقان کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں عوام الناس کے علاوہ سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جس کی سعادت سماب ظفر نے حاصل کی جبکہ بارگاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں ہدیہ عقیدت کے پھول نچھاور کرنے والوں میں احمد علی، ثقلین ظفر اور مرزا امتیاز شامل تھے۔
علامہ صفدر مجید قادری نے یوم شہدائے بدر کے حوالے سے خصوصی خطاب کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اللہ کی مدد ہمیشہ اللہ کے نیک بندوں کے ساتھ رہتی ہے، انہوں نے کہا کہ جنگ حنین کے علاوہ کبھی بھی کسی جنگ میں مسلمانوں کی تعداد میں کثرت نہیں رہی بلکہ جنگ بدر میں تو دشمنوں کے مقابلے میں مسلمانوں کی تعداد انتہائی کم اور سازوسامان تو نہ ہونے کے برابر تھا
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکز اوسپیتالیت کی تنظیم نو 4 جولائی 2015ء بروز ہفتہ بمطابق 17 رمضان المبارک کی شام اوسپیتالیت مرکز میں منعقد کی گئی جس کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کیا گیا، تلاوت کی سعادت قاری محمد مسعود نے حاصل کی جبکہ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سعادت معروف ثنا خوان عبدالقدیر خان نے حاصل کی
پاکستان عوامی تحریک (علامہ اقبال ٹاؤن سیکٹر سی) لاہور کے زیراہتمام منہاج القرآن کے تمام فورمز کا ورکرزکنونشن مورخہ 4 جولائی2015 کو منعقد کیا گیا جو کہ محمد سرور قادری کی رہائش گاہ پر شام 6 بجے منعقد ہوا۔ پروگرام کی صدارت راجہ زاہد محمود (مرکزی رہنما پاکستان عوامی تحریک پنجاب) نے کی جبکہ مہمان خصوصی سینئر امیر تحریک حنیف قادری اور ناظم TMQ لاہور حافظ غلام فریدنے بھی شرکت کی۔
حرمین شریفین کے بعد اسلامی دنیا کے سب سے بڑے شہر اعتکاف کی تیاریاں اپنے آخری مراحل میں پہنچ چکی ہیں اندرون و بیرون ملک سے ہزاروں خواتین و حضرات الگ الگ جگہوں پر اعتکاف بیٹھیں گےرمضان المبارک کے آخری عشرے اور بالخصوص شہر اعتکاف کو لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دیا جائے 60 انتظامی کمیٹیوں کے سربراہان کے درمیان کوآرڈینیشن کیلئے کنٹرول روم بنانے کا بھی اعلان ہزاروں معتکفین کیلئے 30 ڈاکٹرز پر مشتمل ٹیم اور 10 ایمبولینسز ہمہ وقت موجود ہوں گ۔
عوامی تحریک کیطرف سے پاکستان میں اتحاد واتفاق کی پالیسی پر عمل پیرا رہتے ہوئے پاکستان عوامی تحریک سپین نے پاکستان مسلم لیگ ق سپین کے اعزاز میں ایک گرینڈ ڈنر افطار پارٹی کا اہتمام کیا۔ ذیشان کبابش پر منعقد ہونیوالی گرینڈ ڈنر افطار پارٹی کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جس کی سعادت افطار پارٹی میں شریک ایک ننھی بچی نے حاصل کی جبکہ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سعادت معروف سماجی شخصیت قاری عبدالرحمن نے حاصل کی، اسٹیج سیکرٹری کے فرائض معروف ماہر قانون نوید احمد اندلسی نے سرانجام دئیے۔
ڈاکٹر طاہرالقادری نے لندن سے لاہور پہنچنے پر اپنی رہائش گاہ پر پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قتل عام کا منصوبہ اسلام آباد میں بنا۔ نواز شریف اور شہباز شریف اس کے منصوبہ ساز ہیں۔ تختہ دار تک پہنچائے بغیر ان کا پیچھا نہیں چھوڑیں گے۔ کراچی کو دہشتگردی سے پاک کرنے والے رینجرز، افواج پاکستان کے سپہ سالاروں اور سکیورٹی کے ذمہ دار اداروں سے کہتا ہوں کہ لاہور میں بھی 14 لاشیں پڑی ہیں جو انصاف کی منتظر ہیں۔ قاتلوں کی بنائی جے آئی ٹی کی رپورٹ کو قوم نے بھی مسترد کر دیا۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تحت ہیلپ فیڈ پراجیکٹ رمضان المبارک 2015 کے تحت کم آمدنی اور مستحق خاندانوں کو رمضان راشن پیکج کی تقسیم جاری ہے۔ اس سلسلے میں مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں پر وقار تقریب منعقد ہوئی جس میں 500 خاندانوں کو رمضان پیکج دیا گیا۔
ڈاکٹر طاہرالقادری نے لندن سے لاہور پہنچنے پر اپنی رہائش گاہ پر پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قتل عام کا منصوبہ اسلام آباد میں بنا۔ نواز شریف اور شہباز شریف اس کے منصوبہ ساز ہیں۔ تختہ دار تک پہنچائے بغیر ان کا پیچھا نہیں چھوڑیں گے۔ کراچی کو دہشتگردی سے پاک کرنے والے رینجرز، افواج پاکستان کے سپہ سالاروں اور سکیورٹی کے ذمہ دار اداروں سے کہتا ہوں کہ لاہور میں بھی 14 لاشیں پڑی ہیں جو انصاف کی منتظر ہیں۔
تحریک منہاج القرآن سرگودھا کے زیر اہتمام ہونے والے دروس عرفان القرآن میں چوتھے روز کاخطاب عقیدہ ختم نبوت کے موضوع پر کیا گیا جس میں خطاب کیلئے علامہ مفتی ارشادحسین سعیدی صاحب کو خصوصی طورپر کراچی سے مدعوکیا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ صاحب نے فرمایا کہ عقیدہ ختم نبوت ہمارے ایمان کی اصل، ہمارے ایمان کی جڑ اور ہمارے ایمان کا بنیادی جزو ہے۔ اس کے بغیر ایمان مکمل نہیں ہوسکتا۔
پیرس (اے کے راؤ) حاجی محمد اسلم چودھری صدر و یورپ نے ساتھیوں کی مشاورت سے پاکستان عوامی تحریک اوور سیز چیپٹر برائے آزاد کشمیر کا آغاز کرتے ہوئے چودھری محمد اشرف کو فرانس کا صدر نامزد کر دیا ہے۔ چودھری محمد اشرف کا تعلق کوٹلی آزاد کشمیر سے ہے اورعرصہ دراز سے فرانس میں مقیم ہیں اور منہاج القرآن فرانس کے ابتدائی ساتھیوں میں شمار ہوتے ہیں۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.