سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
ڈاکٹر رحیق عباسی نے احتجاجی مظاہرہ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انصاف کیلئے آخری حد تک جائینیگے، اداروں نے انصاف نہ دیا تو اپنے ہاتھوں سے قاتلوں کے گلے دبوچیں گے۔ جے آئی ٹی کے ممبران نے ضمیر کی بجائے قاتل اعلیٰ کی تصویر سامنے رکھ کر رپورٹ مرتب کی ان پر لعنت بھیجتے ہیں۔ وقت آنے پر انہیں بھی کٹہرے میں کھڑا کرینگے۔ مظاہرہ سے شہید تنزیلہ امجد کی بیٹی بسمہ امجد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وقت کے حکمرانوں سے پوچھتی ہوں میری ماں کا اور میری پھوپھو کا کیا قصور تھا کہ انہیں گولیاں مار کر شہید کر دیا گیا، مجھے انصاف چاہیے، عوام ظلم کے خلاف باہر نہ نکلے تو اسی طرح بچوں سے انکی مائیں چھنتی رہیں گی، ان کے اس خطاب پر شرکاء آبدیدہ ہو گئے۔
کانفرنس کا آغاز تلاوت قرآن سے ہوا جس کی سعادت حافظ زبیر اور حافظ مبین نے حاصل کی، جبکہ نعتِ رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پڑھنے کا شرف وسیم قادری، حسنین اور اشرف قادری نے حاصل کیا۔ علامہ محمد رضا قادری نے خصوصی خطاب کرتے ہوئے معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے واقعات اور شانِ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر روشنی ڈالی۔ اس موقعہ پر ایشین کونسل کے امیر محمد جمیل قادری نےمعراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خصوصی پیغام دیا۔
پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام سہ پہر 4:00 بجے یوم تاسیس پاکستان عوامی تحریک کا انعقاد کیا گیا جس میں الحاج محمد افضل نوشاہی اور مرکزی قائدین و عہدیداران نے بھرپور شرکت کی۔ بعد از نماز مغرب ذیلی مرکز انوفیتا میں محفل نعت کے پروگرام کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں مقامی و نامور ثناء خوان مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بھی اپنی حاضری لگوائی، اس موقع پر الحاج محمد افضل نوشاہی کے خصوصی کلام پر مرکز کا ہال مسلسل نعروں سے گونجتا رہا۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کی جانب سے سانحہ صفورا کراچی کی مذمت میں قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی گلگت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور متاثرین کی یاد میں موم بتیاں روشن کی گئیں۔ احتجاج میں محمد حسیب انقلابی اور تجمل مصطفوی سمیت ایم ایس ایم کے دیگر قائدین شریک تھے۔ شرکاء نے انسانیت سوز واقعے کی مذمت کرتے ہوئے دہشتگردی کیخلاف ٹھوس اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ فرقہ وارانہ فسادات کے فروغ میں جو ہاتھ ملوث ہیں انہیں کاٹنا وقت کی ضرورت ہے۔
سبی ڈویژن کے صدر سید اصغر علی شاہ اور ان کی ٹیم نے امن سیمینار کا اہتمام کیا جس میں مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ پاکستان کے سینئر نائب صدر رانا تجمل حسین نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں پائی جانے والی بدامنی اور لسانی منافرت کے ذمہ دار یہاں کے سردار اور وڈیرے ہیں جنہوں نے اپنی گندی سیاست کی وجہ سے بلوچوں کو ان کے بنیادی حقوق (پینے کےلئے صاف پانی، مفت علاج اور فری تعلیم) سے محروم رکھا ہوا ہے
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری عرفان یوسف نے کہا کہ امن کے خواہاں پاکستانی عوام ریاستی ظلم و جبر کی تاریخ گیارہ ماہ پہلے رقم ہوئی اور ظلم پر یہ ظلم کہ اس پر بننے والی جانبدار انویسٹی گیسن ٹیم نے انصاف کا جنازہ نکال دیا۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح سانحہ ماڈل ٹاؤن پلاننگ کے ساتھ کیا گیا اسی طرح جے آئی ٹی کی رپورٹ بھی پیشگی مرتب کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی کی ہر سطر اور ہر لفظ میں جھوٹ بولا گیا یہ جے آئی ٹی بنائی ہی قاتلوں کو کلین چٹ دینے کیلئے تھی۔
اس موقع پر خرم نواز گنڈا پورنے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں شیلڈز تقسیم کرتے ہوئے کہا کہ اس میچ کابنیادی مقصد دہشتگردی، انتہا پسندی کے خاتمہ کیلئے بین المذاہب مشترکہ کوششوں کو فروغ دینا ہے۔ پاکستان میں آباد ہر مذہب کے عوام کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ ملکر دہشتگردوں اور انتہا پسندوں کو شکست دیں۔ انہوں نے کہا کہ قیام پاکستان میں مسیحی برادری کے قائدین کا بنیادی کردار کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا، مسیحی برادری محب وطن پاکستانی ہیں۔
پاکستان عوامی تحریک کے سینکڑوں کارکنوں نے پنجاب اسمبلی کے باہر حکومتی جے آئی ٹی کی رپورٹ کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ احتجاجی مظاہرین کی قیادت مرکزی سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے کی۔ عوامی تحریک کے کارکنان نے جعلی جے آئی ٹی، جعلی رپورٹ نامنظور، قاتل حکومت نامنظور کے فلک شگاف نعرے لگائے اور مطالبہ کیا کہ اگر پنجاب کے حکمرانوں کا دامن صاف ہے تو وہ شہداء کے ورثاء کی مشاورت سے نئی جے آئی ٹی بنائیں۔ پنجاب اسمبلی میں ڈپٹی اپوزیشن لیڈر سبطین خان، اراکین اسمبلی میاں اسلم اقبال اور ڈاکٹر مرادراس نے عوامی تحریک کے کارکنوں سے اظہار یکجہتی کیا اور اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔
ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ شہدا کا خون اتنا سستا نہیں کہ قاتلوں کی بنائی جے آئی ٹی اس پر مٹی ڈال سکے۔ حکومتی جے آئی ٹی نے ڈھٹائی سے حقائق مسخ کئے اور انصاف کا جنازہ نکالا۔ مظلوموں کیلئے آواز بلند کرنے پر اینکر پرسنز، سول سوسائٹی، ہم خیال جماعتوں کے سربراہان اور بالخصوص پنجاب اسمبلی کی اپوزیشن کا مشکور ہوں جنہوں نے قتل و غارت گری اور ظالم حکمرانوں کے خلاف واک آؤٹ کیا۔ وہ گذشتہ روز پاکستان عوامی تحریک کی مشاورتی کونسل کے ہنگامی اجلاس سے ٹیلی فون پر خطاب کر رہے تھے۔
ڈاکٹر رحیق عباسی نے حکومتی جے آئی ٹی کی رپورٹ کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے خدشات سچ ثابت ہوئے کہ موجودہ قاتل حکمرانوں کے ہوتے ہوئے ہمیں انصاف نہیں ملے گا۔ جے آئی ٹی نے مظلوموں کو انصاف دلوانے کی بجائے قاتلوں کو محفوظ راستہ دیا۔ غیر ملکی سفارتکاروں، انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں، یورپی یونین سمیت انصاف کے ہر فورم سے رجوع کرینگے۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ گجرات کے زیراہتمام پریس کلب کے باہر سانحہ ماڈل ٹاؤن کی جانبدار جوائنٹ انویسٹی گیشن کی جعلی رپورٹ کے خلاف پریس کلب کے باہر مظاہرہ کیا۔ طلبہ نے جعلی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے غیر جانبدار JIT کا مطالبہ کیا۔ ضلعی صدر احسن ایاز کھیتران نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے جسٹس سید علی باقر نجفی جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ پر کہا تھا کہ اگر میری طرف اشارہ بھی ہوگیا تو مستعفی ہو جاؤنگا مگر اب 8 ماہ سے وہ اس رپورٹ کو دبا کر بیٹھے ہوئے ہیں۔
اسلامی جمہوری ایران کے دارالحکومت تہران میں منعقدہ 25 ویں سالانہ انٹرنیشنل قرآن کانفرنس میں منہاج القرآن ویمن لیگ کی صدر فرح ناز نے شرکت کی، جہاں لبنان، تیونس، عراق، آذربائیجان، عمان اور پاکستان سے مختلف قرآنی موضوعات پر تحقیق کرنے والی خواتین سکالرز شریک تھیں۔ کانفرنس کا مقصد انفرادی و اجتماعی سطح پر قرآن فہمی کی کاوشوں کو فروغ دینا اور خواتین محقیقین کی حوصلہ افزائی کرنا تھا۔
URI پاکستان کے زیراہتمام بین الاقوامی دعائیہ تقریب کا انعقاد پیس سنٹر لاہور فادر ڈاکٹر جیمز چنن کی نگرانی میں کیا گیا، جس میں مختلف مذاہب کی نمائندہ شخصیات کو مدعو کیا گیا۔ تقریب کے میزبان یوئیل ہٹی مسٹر آشر نذیر اور ثبنیہ رفعت نے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہا، اس موقع پر علمی امن کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ تقریب میں ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل سہیل احمد رضا نے وفد کے ہمراہ شرکت کی۔ وفد میں ثاقب بھٹی صدر PAT نشترٹاؤن اور ساجد اصغر شامل تھے۔
محفل معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے علامہ محمد رضا قادری نے کہا کہ معجزات اللہ رب العزت کی قدرت کاملہ کا پرتو ہوتے ہیں اور معجزات سے اللہ اپنے بندوں کو صراط مستقیم دکھاتا ہے۔ اللہ نے امت کی قوت ایمانی کی آزمائش اور انبیاء کے دعویٰ نبوت کی صداقت کیلئے انہیں معجزات سے نوازا اور تمام معجزات ملکر بھی معجزہ معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عالمگیریت اور حقانیت کو نہیں پہنچ سکتے۔
صدر منہاج ویمن یورپین کونسل محترمہ سمیرا فیصل نے معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موضوع پر مدلل خطاب کیا۔ انہوں نے سفر معراج کی حکمتوں پر روشی ڈالی اور بتایا کہ اللہ رب العزت نے اپنے حبیب مکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اس وقت اپنی ملاقات کا شرف بخش کر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ہمت و ڈھارس بندھائی جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنی زوجہ محترمہ حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا اور حضرت ابو طالب رضی اللہ عنہ کی وفات سے انتہائی غمزدہ تھے۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.