سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
پاکستان عوامی تحریک سپین کے صدر محمد اقبال چوہدری نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مملکت خداداد پاکستان میں رائج فرسودہ اور غریب دشمن نظام کے خاتمہ کے لیے پاکستان عوامی تحریک کا قیام 1989 میں عمل میں لایا گیا اور پاکستان میں تنظیمی نیٹ ورک کو یونین کونسل کے لیول تک پہنچایا گیا اور جس پیمانے پر اب پاکستان عوامی تحریک کو فعال کیا گیا اس سے پہلے ممکن نہیں ہو سکا تھا۔ انہوں نے کہا کہ تارکین وطن کا ہمیشہ سے پاکستان کی ترقی میں اہم کردار رہا ہے۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیراہتمام مرکزی سیکرٹریٹ پر ’’امن کانفرنس‘‘ کا انعقاد کیا گیا، جس میں لاہور بھر سے 500 سے زاہد طلبہ و طلبات نے شرکت کی۔ اس کانفرنس کے مہمان خصوصی چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشل صاحبزادہ حسن محی الدین قادری تھے، جبکہ دیگر مہمانوں میں خرم نواز گنڈاپور، شیخ زاہد فیاض، میاں عمران مسعود سابق صوبائی وزیر تعلیم، حنیف مصطفوی سابق مرکزی صدر ایم ایس ایم، فرخ حبیب مرکزی صدر انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن، مدثر حیدر مرکزی سیکرٹری جنرل ISO، ارون کمار نمائندہ ہندو کمیونٹی، آصف عقیل نمائندہ کرسچن کمیونٹی شامل تھے۔
منہاج اسلامک سنٹر ساؤتھ کوریا کے ڈائریکٹرعلامہ محمد رضا قادری نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ساؤتھ کوریا میں رہتے ہوئے بھائی چارے کی تصویر بننا ہوگا اور محبت اور امن کے کلچر کو فروغ دینا ہوگا، یہی ولادت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا مقصدہے۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل اسی پیغام کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی قیادت میں پوری دنیا میں پھیلا رہا ہے۔ آئیے ہم اس مشن کا دست وبازو بن کر اس شمع کو روشن کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کویت کے زیراہتمام الطاہر ہاؤس سالمیہ سٹی میں یوم پاکستان کی پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت محمد قاسم منیر قادری نے حاصل کی، جبکہ نعت رسول مقبول کی سعادت صوفی تنویر احمد، محمد آصف، محمد رفیق، اویس چیمہ، محمد اسحاق، محمد شہباز اور عبد الروف بھٹی نے حاصل کی۔ لٹل سٹارز میں محمد بلال منیر قادری، محمد عبداللہ اصغر، محمد طلحہ چوراہی، محمد احمد چوراہی، محمد عثمان چوراہی، اور محمد زوہیب کاشف نے ملی نغمہ پیش کیا۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام شادیوں کی 11 ویں سالانہ اجتماعی تقریب میں مسلم و غیر مسلم 23 جوڑے رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے۔ تقریب کے مہمانان خصوصی چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین، سینیئر سیاستدان بیگم عابدہ حسین، مرکزی سیکرٹری جنرل PAT خرم نواز گنڈاپور، پیر مہرہ شریف شہزادہ ہمایوں پیرزادہ نے دلہوں اور دلہنوں کو خصوصی تحائف دیے۔
اس موقع پر علامہ صفدر مجید نے قرآن پاک کی آیات کا حوالہ دیتے ہوئے اپنے خطاب میں کہا کہ جو قوم اللہ کے دین کو چھوڑ دے گی اللہ ان کی جگہ ایک ایسی نئی قوم لائے گا جو اللہ سے محبت کرتی ہو اور اللہ ان سے محبت کرے گا اور اگر ہم نے اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دین سے اپنے تعلق کو جوڑے رکھا تو پھر ہم ہی اللہ کے نزدیک محبوب بن کر رہیں گے اسی لیے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے لوگوں کا دین سے تعلق مضبوط بنانے کا بیڑہ اُٹھایا اور وہ آج کامیابی سے دنیا کے 90 سے زائد ممالک میں پھیلا ہوا ہے۔
محمد اقبال چوہدری نے اپنی مختصراستقبالیہ گفتگو میں تمام اراکین کا گرم جوشی سے شکریہ ادا کیا اور 14 مارچ کو یوم پاکستان کے سلسلہ منعقد ہونے والے کامیاب پروگرام اور تقریب حلف برادری پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم نے اپنے آغاز کی طرح اپنے سفر میں بھی محنت، لگن اور خلوص کو شامل رکھا تو وہ دن دور نہیں جب عوامی تحریک سپین کی سب سے بڑی، منظم اور مضبوط پاکستانی سیاسی جماعت ہوگی۔
مانچسٹر یونیورسٹی کے شعبہ لسانیات اور بین المذاہب سٹڈی کے برطانیہ، پاکستان، ازبکستان، ترکی، سپین اور جرمنی سے تعلق رکھنے والے طلبہ پر مشتمل وفد نے منہاج القرآن انٹرنیشنل سنٹر مانچسٹر کا دورہ کیا۔ دورے کا مقصد یونیورسٹی کی طرف سے جاری کردہ تحقیقی پروجیکٹ بعنوان ’کثیرالمذاہب برطانوی معاشرے میں مذہبی اداروں کا کردار‘ کی تکمیل تھا۔
تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پا ک، نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور قصیدہ بردہ شریف سے ہوا۔ پرنسپل منہاج سکول اوسلو علامہ صداقت علی قادری نے شرکاء کو منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے اور منہاج سکول اوسلو کی طرف سے خوش آمدید کہا اور تشریف آوری پر شکریہ ادا کیا۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے کی خوبصورت بلڈنگ کے دوسرے اور تیسرے ہال میں سجائے گئے مینا بازار میں مختلف سٹالز لگائے گئے تھے
تحریک منہاج القرآن ضلع نوشہرو فیروز کے زیراہتمام مورو سٹی میں قائد ڈے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ تقریب کے مہمان خصوصی ناظم اعلی تحریک منہاج القرآن شیخ زاہد فیاض، راجہ ندیم تھے، علاوہ ازیں سعید میمن صدر تحریک منہاج القرآن تحصیل مورو، ناظم شاہ صدر تحریک منہاج القرآن تحصیل نوشہرو فیروز، علی رضا بگھیو صدر پاکستان عوامی تحریک بھان سعید آباد، منہاج القرآن ویمن لیگ کی عہدیداران اور تحصیل دریا خان کے کارکنان بھی شریک تھے۔
قونصلر جنرل ڈاکٹرامتیاز احمد قاضی نے اپنے خیالات میں بھائی چارے کی فضا قائم رکھتے ہوئے جرمن کمیونٹی سے تعلقات استوار کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے ملکی حالات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ یمن میں جاری حالیہ بحران پر گورنمنٹ گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور وہاں پر پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو نکالنے کے لیے حکومت نے عملی اقدامات شروع کر رکھے ہیں۔
گلوبل آگاہی مشن USA کے چیئرمین ڈاکٹر لیف ہیٹلنڈ نے ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل کی دعوت پر شریعہ کالج منہاج یونیورسٹی کے وزٹ پر آئے۔ اس موقع پر انہوں نے ’’بین المذاہب رواداری اور قیام امن‘‘ کے موضوع پر طلبہ سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ عصر حاضر میں مذاہب کے مابین بہتر تعلقات اور انسانی اقدار کے فروغ کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ محبت دنیا کی سب سے بڑی طاقت ہے جو خالق کائنات نے انسان کو عطا کی ہے۔ انہوں نے عالمی سطح پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی قیام امن کے لیے عملی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا۔
منہاج ویلفئیر فاؤنڈیشن کی اعلیٰ سطحی ٹیم نے ڈائریکٹر منہاج ویلفئیر فاؤنڈیشن سید امجد علی شاہ اور پروجیکٹ مینیجر منہاج ویلفئیر فاؤنڈیشن برطانیہ عدنان سہیل کی قیادت میں تھر پارکر کے قحط زدہ علاقوں کا دورہ کیا۔ دورے کا مقصد تھر پارکر میں امدادی سرگرمیوں اور مسقتل بنیادوں پر پانی کی فراہمی کے منصوبہ جات کے لئے سروے کر کے معلومات اکٹھی کرنا تھا۔ ان معلومات کی روشنی میں منہاج ویلفئیر فاؤنڈیشن تھرپارکر کے مکینوں کے لئے پینے کا صاف پانی، تعلیم اور صحت کے منصوبہ جات شروع کروائے گی۔
پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ کے زیراہتمام منعقدہ آل پارٹی یوتھ امن سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سپریم کونسل تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر حسن محی الدین نے کہا کہ 67 فیصد ملکی یوتھ کی کیریئر کونسلنگ اور ہیومین ڈویلپمنٹ کیلئے کوئی بجٹ ہے نہ وزارت۔ زبانی جمع خرچ کا نتیجہ ہے کہ 67 فیصد نوجوان لا تعداد نفسیاتی مسائل کا شکار ہو چکے ہیں، دہشت گردی اور سنگین جرائم میں اضافہ نوجوانوں کی تربیت سے منہ موڑنے کا نتیجہ ہے۔
تحریک منہاج القرآن میرپور خاص ڈویژن کے زیراہتمام ڈاکٹر طاہرالقادری کے 64 ویں یوم پیدائش کے موقع پر قائد ڈے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ تقریب کے مہمان خصوصی ناظم اعلی تحریک منہاج القرآن شیخ زاہد فیاض، راجہ ندیم اور صوبائی امیر سندھ مخدوم ندیم احمد ہاشمی تھے، علاوہ ازیں نائب صدر پاکستان عوامی تحریک سندھ ممتاز رضا سیال، صدر تحریک منہاج القرآن میرپور خاص سید عدنان شاہ، صدر تحریک منہاج القرآن کھپرو سید زاہد علی شاہ بھی شریک تھے۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.