سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
سانحہ یوحنا آباد میں دہشت گردی کا نشانہ بننے والوں کی یاد میں انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیراہتمام مرکزی سیکرٹریٹ پر دعائیہ تقریب منعقد کی گئی جس میں شمعیں روشن کر کے زخمی اور ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا گیا۔ تقریب میں مسیحی رہنما ریورنڈ ڈاکٹر مرقس فدا، چیئرمین گوسپل مشن پاکستان، رومانہ بشیر کوآرڈینیٹر پاپائے کونسل برائے مکالمہ پاکستان، جی ایم ملک، گلشن ارشاد، عائشہ مبشر، شہزاد رسول و دیگر مسلم و مسیحی رہنماؤں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
سیمینار میں شرکت کے لیے بریڈ فورڈ سے خصوصی طور پر ممبر پارلیمنٹ جارج گیلووے نے شرکت کی۔ جارج گیلووے نے اپنے لیکچر میں ڈاکٹر طاہرالقادری کی ملک و قوم کے لیے خدمات اور خصوصی طور پر دہشت گردی کے خلاف آپ کے فتوی کو سراہتے ہوئے اپنے مثبت خیالات کا اظہار کیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی مذمت کی اور اپنے شدید غم و غصہ کا اظہار کیا۔
ڈاکٹر حسین محی الدین القادری نے بزم منہاج، کالج آف شریعہ کے ہفتہ تقریبات کے تیسرے روز اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ افغان جہاد کے ’’بیروزگاروں‘‘ کو مدرسوں میں نوکریاں دینے کا نتیجہ آج پوری قوم بھگت رہی ہے۔ لیڈر بحران آنے سے پہلے حل ڈھونڈتے ہیں مگر آج کے لیڈروں کو بحران گزر جانے کے بعد بھی خبر نہیں ہوتی، دماغ کی بجائے پیٹ سے سوچنے کا نتیجہ ہے کہ آج پاکستان بحرانستان بنا ہوا ہے، آج کا نوجوان اسلام، حب الوطنی، تعلیم اور دوراندیشی کی خداداد نعمتوں سے مالا مال ہے، یہی چراغ جلیں گے تو روشنی ہو گی۔
سیرت علی خان نے کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ خوش قسمت ہیں کہ اللہ رب العزت نے اس دیار کفر میں ایمان کی حفاظت، احیائے اسلام اور مصطفوی مشن کے عالمگیر کے ساتھ وابستہ کیا اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری جیسا عظیم لیڈر ملا جس نے دین اسلام کو اصل روح کے ساتھ سمجھنے کی تعلیم دی۔ سیرت علی خان نے تنظیمی امور میں بہتری اور مشن کے فروغ کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات کو سراہا اور مبارکباد پیش کی۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل برطانیہ کے میڈیا انچارج مرزا آفتاب بیگ نے بھی ٹیلی فون پر گفتگو کی۔
بزم منہاج کے زیر اہتمام انٹر کالجز تقریبات کا سلسلہ جاری ہے، تیسرے روز کی تقریبات کے مہمان خصوصی حکیم الامت علامہ محمد اقبال کے نواسے ڈاکٹر ولید اقبال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک منہاج القرآن نے علم کے فروغ میں قابل فخر قومی کردار ادا کی۔ اپنی مدد آپ کے تحت 650سکولوں اور کالجز کا قیام ڈاکٹر طاہرالقادری کی علم دوست شخصیت کا کارنامہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ تحریک منہاج القرآن کے سکولوں اور کالجز کے 40 فیصد بچے مفت تعلیم حاصل کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمہ کے حوالے سے ڈاکٹر طاہرالقادری کا 600 صفحات کا ڈاکومنٹ نسل انسانی کی خدمت ہے۔
مرکزی نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن رانا محمد ادریس نے دورہ گوجرہ کے دوران پاکستان عوامی تحریک تحصیل گوجرہ کے کارکنان سے خصوصی ملاقات کی۔ دوران ملاقات انہوں نے 22 مارچ کو فیصل آباد میں ہونے والی ریلی کے بارے میں بریفنگ دی۔ اس موقع پر پاکستان عوامی تحریک تحصیل گوجرہ کے راہنما اظہر عباس چھٹہ بھی موجود تھے۔
اس موقع پر حافظ محمد اقدس شہزاد کا کہنا تھا کہ منہاج القرآن یوتھ لیگ کا اولین مقصد نوجوانوں کی سیرت و کردار کو اس طرح تعمیر کرنا ہے کہ وہ دنیا کی امامت و قیادت کا فریضہ ادا کرسکیں اور معاشرے سے باطل، طاغوتی، استحصالی اور ظلم پر مبنی نظام کا خاتمہ کردیں۔ ان کی جدوجہد کے نتیجہ میں بالآخر پر امن مصطفوی انقلاب کا سویرا طلوع ہو جائے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 64 ویں سالگرہ کے موقع پر کل پاکستان بین الکلیاتی ہفتہ تقریبات کے دوسرے روز مقابلہ حسن نعت اور انگلش تقریر منعقد ہوا، جس میں مختلف کالجز کے طلبہ نے شرکت کی۔ تقریب کے مہمان خصوصی مفتی اقبال چشتی ناظم جمیعت علماء پنجاب، بیرسٹر ولید اقبال اور حسان منہاج افضل نوشاہی تھے، علاوہ ازیں کالج آف شریعہ اینڈاسلامک سائنسز کے وائس پرنسپل پروفیسر ممتاز الحسن باروی، مفتی پاکستان مفتی عبد القیوم خان ہزاروی، شیخ الغۃ والادب پروفیسر محمد نواز ظفر چشتی، ایڈمنسٹریٹر کرنل راجہ فضل مہدی، HOD عریبک شریعہ کالج ممتاز احمد سدیدی اور شریعہ کالج کے جملہ اساتذہ کرام بھی شریک تھے۔
لاہور: رائیونڈ ڈائسز کیتھڈرل چرچ آف پاکستان میں سانحہ یوحنا آباد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کے لیے دعائیہ تقریب سے اظہار خیال کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل منہاج القرآن انٹرنیشنل خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ ہم دکھ کی اس گھڑی میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اور منہاج القرآن انٹرنیشنل کی جانب سے اپنے مسیحی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ سانحہ یوحنا آباد ایک قومی سانحہ ہے، یہ حملہ مسیحی برادری پر نہیں بلکہ پاکستان پر حملہ ہے، ہم اس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور موجودہ حکومت کو اس واقعہ کا ذمہ دار ٹھہراتے ہیں۔
کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز منہاج یونیورسٹی لاہور میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 64 ویں سالگرہ کے موقع پر ہفتہ تقریبات منایا جا رہا ہے۔ ہفتہ تقریبات کے پہلے روز آل پاکستان بین الکلیاتی مقابلہ حسن قرات و عربی تقریر منعقد ہوا، جس میں ملک بھر سے تعلیمی اداروں کے طلبہ نے شرکت کی۔ پروگرام کی صدارت مرکزی امیر تحریک منہاج القرآن صاحبزادہ مسکین فیض الرحمن خان درانی نے کی، جبکہ مہمانوں میں ڈاکٹر ظہور احمد اظہر، مفتی عبدالقیوم خان ہزاروی، پروفیسر نواز ظفر چشتی، پیر سیف اللہ خالد گیلانی القادری، ڈاکٹر ممتاز الحسن الباروی، کرنل (ر) راجہ فضل مہدی کے علاوہ کالج آف شریعہ کے اساتذہ شامل تھے۔
گوجرہ: پرائیویٹ سکول کے سالانہ نتائج آنے کے موقع پر تقسیم انعامات کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سینیئر ممبر سوشل میڈیا ٹیم (ویمن ونگ) عائشہ اشرف نے وفد کے ہمراہ خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہماری دنیا اور آخرت کی کامیابی صرف اسی میں ہی ہے کہ ہم اسلام کو اپنے اوپر نافذ کریں۔ انہوں نے کہا کہ آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ہستی ہمارے لئے بہترین نمونہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ تبدیلی کی بات ہر کوئی کرتا ہے مگر نظام کی تبدیلی کی بات صرف ڈاکٹر طاہرالقادری کرتے ہیں۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی جانب سے منہاج القرآن انٹرنیشنل کے وفد نے حضرت خواجہ غریب نواز معین الدین چشتی اجمیری رحمۃ اللہ علیہ کے مزار مبارک پر حاضری دی۔ وفد میں راجہ زاہد محمود نائب صدر پاکستان عوامی تحریک پنجاب، سہیل احمد رضا ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل، سید ناد علی صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل بڑودھا انڈیا اور عبدالحمید خان (چاند بھائی) صدر کانپور یو پی انڈیا شامل تھے۔ وفد نے خواجہ غریب نواز کی درگاہ پر فاتحہ خوانی کی اورچادر چڑھائی۔ اس موقع پر درگاہ خواجہ غریب نواز کے خادمین جن میں پیر سید سرور چشتی، سید راحت حسین موتی والا، سید غلام کبریا دستگیر اور سید بلال چشتی سے بھی ملاقات کی۔
تحریک منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا ہے کہ شہداء کے بچوں نے حکومت کی طرف سے کروڑوں روپے کی پیش کش ٹھکرا کر ثابت کیا کہ شہیدوں کے خون کی قیمت نہیں ہوتی۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے اپنے کارکنوں کو صرف امن کی تعلیم دی، کوئی خوف یا لالچ ہمیں ظالمانہ نظام کی تبدیلی کی جدوجہد سے نہیں ہٹا سکتا، انقلاب کے فیصلہ کن راؤنڈ کا آغاز ہونے والا ہے اس بار کارکنوں کے ساتھ ساتھ قوم کا ہر جوان اور بیٹی بھی نکلے گی، ماڈل ٹاؤن کے شہیدوں کے خون کا حساب لینے کیلئے قانونی جنگ لڑ رہے ہیں اور آخری سانس تک لڑتے رہیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حضرو میں انقلاب مارچ کے شرکاء میں اسناد شجاعت کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
دولتالہ: تحریک منہاج القرآن، پاکستان عوامی تحریک، منہاج القرآن یوتھ لیگ اور منہاج القرآن ویمن لیگ پی پی 4 کا پارٹی الیکشن کے سلسلہ میں مشترکہ تنظیمی اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت انار خان گوندل امیر تحریک منہاج القرآن ضلع راولپنڈی نے کی۔ اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ اجلاس میں چوہدری محمد جمیل قادری صدر منہاج ایشین کونسل ساؤتھ کوریا، صابر خان ریٹرننگ آفیسر مرکزی الیکشن سیل تحریک منہاج القرآن لاہور نے کی۔
تحریک منہاج القرآن برنالہ آزاد کشمیر کے زیراہتمام سفیر امن سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ سیمینار سے ڈاکٹر طاہر حمید تنولی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام امن کا دین ہے اور ڈاکٹر طاہرالقادری وطن عزیز سمیت دنیا بھر میں پیغام امن کو عام کرنے کے لیے ہمہ تن مصروف ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلم معاشرہ میں جب سے حقیقی تصوف نکلا ہے، معاشرہ تشدد کی جانب بڑھتا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ آج مسلمان دوسرے ہی مسلمان کا گلہ کاٹ رہا ہے۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.