سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
مجلس وحدۃ المسلمین کے سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور سید شفقت حسین شیرازی کے دورہ کویت کے دوران ان کے اعزاز میں منہاج القرآن سوشل ویلفیئر سوسائٹی (کویت) کی جانب سے کویت کانٹینینٹل ہوٹل میں ظہرانہ دیا گیا جس میں سوسائٹی کی ایگزیکٹو کونسل، تنظیمات کے عہدیدران کے علاوہ ماجد دہلوی ناظم انڈین کمیونٹی اور سید عرفان کاظمی صدر ماتمی کونسل کویت نے بھی شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن فاروق آباد کے زیراہتمام پارٹی الیکشن کے سلسلہ میں اجلاس منعقد ہوا، جس میں مرکز سے چوہدری ریاست نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ اس موقع پر تحریک کے جملہ فورمز کے عہدیداران و کارکنان بھی شریک تھے۔ اجلاس کے اختتام پر عمر ریاض عباسی کی والدہ کے انتقال کر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا گیا اور مرحومہ کی بخشش و مغفرت اور بلندئ درجات کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
(اے کے راؤ) مرکز منہاج القرآن فرانس میں رات گئے تک جاری رہنے والے پاکستان عوامی تحریک فرانس کے اجلاس میں 15 مارچ کی تقریب حلف برداری کی تقریب کو ہتمی شکل دے دی گئی۔ مرکزی صدر پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر رحیق عباسی 15 مارچ کو پیرس پہنچیں گے۔ صدر PAT فرانس حاجی محمد اسلم کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں صدر منہاج القرآن فرانس اظہر صدیق نے خصوصی شرکت کی جبکہ پاکستان عوامی تحریک فرانس کے علاقائی ذمہ داران بھی موجود تھے۔
منہاج القرآن علماء کونسل کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے 64 ویں یوم پیدائش کے سلسلہ میں بعنوان ’’انسداد دہشتگردی کے لیے علماء و مشائخ اہلسنت اور بالخصوص شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خدمات‘‘ سیمینار منعقد ہوا۔ سیمینار سے ناظم منہاج القرآن علماء کونسل سید فرحت حسین شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں امن و امان کی صورتحال بے حد تشویشناک ہے۔ آئے روز معصوم اور بے گناہوں کا خون بہایا جا رہا ہے۔ قاتل گرفتار ہوتے ہیں نہ ذمہ داران کو سزا دی جاتی ہے۔ وفاقی و صوبائی حکومتیں شہریوں کے جان و مال کے تحفظ میں ناکام ہو چکی ہیں۔
پاکستان عوامی تحریک شعبہ خواتین کے تحت مرکزی سیکرٹریٹ میں خواتین کے عالمی دن کے موقع پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی سینکڑوں خواتین نے شرکت کی۔ پاکستان عوامی تحریک شعبہ خواتین کی مرکزی صدر راضیہ نوید نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں 90فی صد سے زائد عورتیں گھریلو تشدد کا شکار ہیں۔ آبادی کا بڑا حصہ غربت کی لکیرسے نیچے زندگی گزار رہا ہے۔ غربت کے باعث لاکھوں خواتین اور بچے گھروں میں کام کر رہے ہیں مگر حکمران بے حس ہو چکے ہیں اور خواتین کو کوئی قانونی تحفظ حاصل نہیں۔
کانفرنس سے علامہ محمد شکیل ثانی نے تحفظ ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موضوع پر مدلل خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خلقت عالم نور میں ہوئی جبکہ ولادت حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بشریت کی معراج ہے۔ لہذا حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی دونوں شانوں کا اعلان عظمت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہے۔ انہوں نے کہا کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں گستاخی اللہ تعالی کو گوارہ نہیں۔ جب اللہ تعالی نے اپنے حبیب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ کے آداب خود سکھائے ہوں تو پھر اُن کی شان کیا ہوگی۔
پیرس (اے کے راؤ) صدر پاکستان عوامی تحریک فرانس حاجی محمد اسلم چوہدری کی Stephane Troussel صدر مشیر عام حکومت فرانس سے ملاقات پیرس کے شمالی مضافات لابرجے میں ہوئی۔ اس ملاقات میں فرانس میں ہونے والے صوبائی الیکشن جس کا 22 مارچ کو پہلا ٹور اور 29 کو دوسرے ٹور ہورہا ہے پر باہمی دلچسپی کے ساتھ گفتگو ہوئی۔ صدر عوامی تحریک فرانس نے مسٹر Stephane Troussel کو عوامی تحریک فرانس کی حلف برداری کی تقریب جو کہ 15 مارچ کو ہونا قرار پائی ہے میں بھی مدعو کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل انڈیا کولکتہ کے زیراہتمام محمد جان ہائیر سیکنڈری سکول میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں مریضوں کا فری چیک اپ کرنے کے ساتھ ساتھ میڈیسن بھی فری دی گئیں۔ اس موقع پر ڈاکٹروں کی ٹیم نے 1568 مریضوں کا فری چیک اپ کیا اور وہ مریض جن کی حالت زیادہ خراب تھی ان کے لیے فری میڈیکل ٹیسٹ کا بھی انتظام کیا گیا تھا۔
تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی میں میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں عوام الناس کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس عظیم میلاد کانفرنس کی صدارت معروف عالمِ دین علامہ منظور احمد عباسی الحسینی نے کی۔ علاوہ ازیں مقامی تنظیم کی خصوصی دعوت پر مرکزی سیکرٹری کوآرڈینیشن تنظیمات محمد طیب ضیاء نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ کانفرنس سے علامہ مفتی ممتاز حسین صدیقی ناظم منہاج القرآن علماء کونسل لاہور نے خصوصی خطاب کیا، جبکہ لاہور سے آئے ہوئے معروف نعت خواں محمد شکیل قادری نے بارگاہ رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے۔
مکالمہ بین المذاہب اور مطالعہ اسلام و مسیحیت کے تناظر میں ایک اجمالی علمی دستاویز کے طور پر ڈاکٹر نعیم مشتاق کی کتاب ’انتہاپسندی اور دہشت گردی کے خاتمے میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا کردار‘ منظرِ عام پر آگئی ہے۔ کتاب کی خاص بات اس کا بین المذاہب مکالمہ پر قرآن و حدیث کی روشنی میں واضح کردہ اسلامی نکتہ نظر، اور اس میدان میں تحریک منہاج القرآن اور اس کی قیادت کی خدمات کا پیش کردہ جائزہ ہے۔ اِس کتاب میں قرآن و سنت کے دلائل کے ساتھ ساتھ مسیحیت کی الہامی کتاب بائبل کے بھی حوالے دیے گئے ہیں۔
ڈائریکٹر منہاج القرآن اسلامک سنٹر ٹوکیو اباراکی کین باندوشی حضرت علامہ شکیل ثانی پاکستان کا کامیاب اور طویل دورہ کرنے کے بعد واپس جاپان پہنچ گئے۔ ناریتا ائیر پورٹ ٹوکیو پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ سیکرٹری جنرل جاپان محمد رفیع اور ناظم نشرواشاعت اباراکی کین ثاقب الرحمن کے ہمراہ مرکز پہنچے تو احمد سعید بھٹی، حافظ محمد ایوب، محمد فیصل ملک، حافظ محمد یعقوب مغل، طلال احمد، محمد ندیم، جنید اقبال اوراعجاز احمد نے بھر پور استقبال کیا۔
ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز سہیل احمد رضا کا ہندوؤں کے دو ہزار سال پرانے تاریخی مندر کٹاس راج چکوال کے زیرانعقاد تقریب میں بحثیت ممبر بورڈ متروکہ وقف املاک بورڈ وزارت مذہبی امور وبین المذاہب رواداری کے تحت سرکاری سطح پر شرکت کی۔ تقریب کے مہمان خصوصی سپیکر اسمبلی حکومت پاکستان جبکہ وزیر مملکت مذہبی امور کے علاوہ پاکستان مین انڈین ہائی کمیشن ڈاکٹر ٹی سی اے راہگوان اور ممبران قومی اسمبلی بھی شریک ہوئے۔
چیئرمین سپریم کونسل تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر حسن محی الدین القادری نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے فتنے کو کچلنے کا بہترین حل فوجی آپریشن ہی تھا کیونکہ مکالمہ انسانوں سے ہوتا ہے درندوں سے نہیں، پوری قوم افواج پاکستان کو سلام پیش کرتی ہے جو غیرت ملی کا اظہار کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کررہے ہیں۔ بدامنی، ظلم، بربریت، لاقانونیت اور دہشت گردی کے خلاف عوام کو اٹھنا ہو گا اور ڈاکٹر طاہرالقادری کا دست بازو بن کر ملکی مفادات کی دھجیاں اڑانے والے حکمرانوں کو اقتدار کے ایوانوں سے باہر پھینکنا ہوگا۔ موجودہ حکومت چند روز کی مہمان ہے حکومتی امداد کو جوتے کی نوک پر رکھتے ہیں۔
تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے 64 ویں یوم پیدائش کے سلسلہ میں قائد ڈے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں لاہور مرکز سے آئے ہوئے علامہ مفتی ممتاز حسین صدیقی ناظم منہاج القرآن علماء کونسل لاہور، محمد طیب ضیاء مرکزی سیکرٹری کوآرڈینیشن تنظیمات، سیف اللہ بھنگر زونل ناظم تحریک، معروف نعت خواں محمد شکیل قادری، علامہ منظور احمد عباسی الحسینی، علامہ محمد ارشد سعیدی، علامہ نسیم احمد حسینی نے خصوصی شرکت کی۔
ڈاکٹر حسین محی الدین نے عوامی تحریک گوجرانوالہ کے امن یوتھ ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے سپریم کورٹ نے 18 کروڑ عوام کی امنگوں کی ترجمانی کی، پنجاب کی حکمران جماعت کو پاکستان کے سب سے بڑے صوبے میں بلدیاتی اداروں کو مسلسل 7سال تک تالے لگا کر رکھنے کا ریکارڈ مبارک ہو۔ سپریم کورٹ کی خصوصی دلچسپی سے انتخابات کی امید پیدا ہوئی ہے۔ بلدیاتی اداروں کو ملنے والے 150ارب روپے کا آج تک آڈٹ نہیں ہونے دیا گیا۔ موجودہ حکمرانوں نے 7سال میں بلدیاتی اداروں کے 700 ارب سرکاری ایڈمنسٹریٹرز کے ذریعے پسندیدہ منصوبوں پر خرچ کیے جن کا آڈٹ اور حساب ہونا ابھی باقی ہے۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.