سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن کے مرکزی قائدین کے ایک وفد نے نئی دہلی، انڈیا میں اولیاء کرام کے مزارات پر حاضری دی۔ وفد میں مرکزی ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز سہیل احمد رضا اور پاکستان عوامی تحریک پنجاب کے نائب صدر راجہ زاہد محمود شامل تھے۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل انڈیا سے صدر منہاج القرآن بڑودھہ سید ناد علی حسن علی، صدر یو پی کانپور عبدالحمید خان، ناظم تحریک دہلی رضوان قادری، محمد جنید خان کوآرڈینیٹر انٹرفیتھ ریلیشنز دہلی اور سید مسرور حسین صدر تحریک دہلی بھی شامل تھے۔
منہاج القرآن ناگویا اور جاپانی کمیونٹی کے لوگوں نے مورخہ یکم مارچ 2015 بروز اتوار کو ملکر علاقہ بھر کی صفائی کی اور اظہار یکجہتی کی مثال قائم کی۔ انہوں نے لوگوں کو بتایا کہ اسلام دین امن ہے اور امن کا ہی پیغام دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صفائی ایمان کا حصہ اور نصف ایمان ہے۔ صفائی کی اس مہم میں جاپانی بلدیہ کے اعلیٰ عہدوں کے حامل پولیس افسران بھی شامل تھے، جبکہ منہاج القرآن ناگویا جاپان کی جانب سے علامہ عبدالمصطفیٰ، حاجی محمد صفدر، خالد علی، محمد جاوید سجن، سید نواز اور احسان اللہ شامل تھے۔
ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہیدوں کا قصاص ہر صورت میں لیں گے اور قاتلوں کو ان کے کیفرکردار تک پہنچائیں گے، ڈاکٹر طاہرالقادری ان شاءاللہ جلد ہی پاکستان واپس آکر اس جدوجہد کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے اور پاکستان میں مصطفوی انقلاب کا سویرا ان شاءاللہ جلد طلوع ہوگا۔ اس کے بعد وہ ایک قافلہ کی صورت میں کوٹ چوہدریاں روانہ ہوئے جہاں پر انہوں نے حافظ محمد رضوان شہید کے گھر جا کر ان کے والدین سے اظہار تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی۔
پاکستان عوامی تحریک فرانس کی ’’ کرائی‘‘ میں زیلی تنظیم کا قیام، ملک فتح شیر برہان صدر اور شیخ خالد محمود کوجنرل سیکریٹری نامزد کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان عوامی تحریک میں بڑھتی ہوئی دلچسپی کے پیش نظر گذشتہ روز معروف شخصیت سید شبیر حسین شاہ کی زیر سرپرستی اورپاکستان عوامی تحریک کے چیف آرگنائزر شیخ محبوب سلطان کی سربراہی میں ایک اجلاس منعقد ہو جس کی صدارت پاکستان عوامی تحریک فرانس کے صدر حاجی محمد اسلم چوھدری نے کی۔ علاقے کے لوگوں کی بڑی تعداد نے ڈاکٹر طاہر القادری کے 10 نقاتی ایجنڈے پر اتفاق کرتے ہوئے عوامی تحریک میں شمولیت کا اعلان کیا۔
پاکستان عوامی تحریک شعبہ خواتین کے زیر اہتمام ڈاکٹر طاہرالقادری امن کے سفیر کے عنوان سے سیمینار منعقد ہوا جس کی صدارت فضہ حسین قادری نے کی، سیمینار میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی نامور خواتین نے شرکت کی۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدر شعبہ خواتین راضیہ نوید نے کہا کہ ماڈل ٹاؤن میں خواتین کے چہروں پر گولیاں برسانے والے قاتل اور درندے آج بھی دندناتے پھررہے ہیں انہیں گرفتار کیا جائے۔
ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا ہے کہ موجودہ استحصالی نظام کے خلاف ڈاکٹر طاہرالقادری کی ایک ایک بات تلخ حقیقت کی صورت آج سب کے سامنے ہے۔ قوم اور فوج دہشت گردوں کے خلاف سینہ سپر مگر حکمرانوں کو سینیٹ میں اپنااقتدار مضبوط کرنے کی فکرکھائے جارہی ہے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے قوم کو اس قدر شعور دیا کہ آج محروم طبقات اپنے حقوق پانے کیلئے شہر شہر دھرنے دے رہے ہیں۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کا دس نکاتی ایجنڈا غریب عوام کی آواز ہے، جس دن انہیں قوت نافذہ ملی، کوئی شخص بھوکا نہیں سوئے گا۔
عرفان یوسف نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مصطفوی انقلاب کے لیے نوجوانوں نے ہمیشہ قربانیاں دیں اور آئندہ بھی دینگے۔ سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہرالقادری نے نوجوانوں کو تعلیم اور امن کے فروغ کا پیغام اور تربیت دی یہی وجہ ہے کہ آج تک ایم ایس ایم کے طلباء کی وجہ سے کسی کالج کا نظم و نسق خراب نہیں ہوا اور نہ ہی تعلیمی سرگرمیوں میں رخنہ پڑا۔
مصطفوی ماڈل سکول کے طلبہ نے مورخہ 27 فروری 2015ء کو منہاج القرآن سیکرٹریٹ کا تعلیمی دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے گوشہ درود، مرکزی سیکرٹریٹ، منہاج یونیورسٹی، کالج آف شریعہ، مختلف دفاتر، دربار غوثیہ، آغوش اور منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کا وزٹ کیا جس میں طبہ میں بڑی دلچسپی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر محمد بزمی نے بچوں کے مختلف سوالوں کے جواباب بھی دیئے۔
اس موقع پر محمد رفیق نجم نے قائد انقلاب ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی انقلاب کے لیے شب و روز کی محنت کے حوالے سے حاضرین کو بتایا۔ بعد ازاں اسلام آباد دھرنے میں شامل شرکاء میں اسناد تقسیم کیں۔ تقریب میں ڈاکٹر طاہرالقادری کی علمی فکری اور نظریاتی خدمات کو خراج تحسین پیش بھی کیا گیا۔ اس موقع پر شرکاء تقریب کو ڈاکٹر طاہرالقادری کی عالم اسلام کے حوالے سے خدمات پر ایک ڈاکومنٹری بھی دکھائی گئی جسے حاضرین نے بہت سراہا۔ تقریب کے آخر ڈاکٹر طاہرالقادری کی 64 ویں سالگرہ کے حوالے سے کیک بھی کاٹا گیا۔ شرکاء تقریب نے ڈاکٹر طاہرالقادری کی صحت و تندرستی اور لمبی عمر کی دعائیں بھی کیں۔
پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق عباسی نے کہا کہ حکمران نجکاری کے نام پر قومی اداروں کی لوٹ سیل لگانا چاہتے ہیں یہ نجکاری نہیں’’ شریف کاری‘‘ ہے قومی دولت اور اثاثوں کو لوٹنے کے منصوبے بنانا حرام خوری ہے جسے پاکستان کے عوام اب کسی صورت برداشت نہیں کرینگے۔ ڈاکٹر رحیق عباسی نے گزشتہ روز واپڈا ایمپلائز پیغام یونین کے نجکاری کے خلاف واپڈا ہاؤس مال روڈ کے سامنے احتجاج اور احتجاجی دھرنے میں شرکت کی اور ملازمین اور عہدیداروں کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کیا۔
منہاج یوتھ لیگ سپین کے صدر حسنات مصطفی نے گزشتہ دنوں بارسلونا یونیورسٹی سے تعلیم مکمل کرنے کے بعد باقاعدہ طور پر وکالت کی ڈگری حاصل کر لی ہے، منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین اور پاکستان عوامی تحریک سپین کے رہنماؤں کی طرف سے ان کو مبارک باد دی گئی ہے۔
تحریک منہاج القرآن فاروق آباد کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے 64 ویں یوم پیدائش کے موقع پر ’’شیخ الاسلام‘‘ سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس میں کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ سیمینار کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ اس موقع پر کارکنان نے اپنے قائد سے نغموں کی صورت میں اظہار عقیدت و محبت کیا۔ سیمینار میں تحریک منہاج القرآن کے جملہ عہدیداران نے شرکت کی۔ تقریب کے اختتام پر سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری کی درازئ عمر کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
تحریک منہاج القرآن لودہراں کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 64 ویں سالگرہ کے حوالے سے حماد اکیڈمی میں محفل نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، بعد ازاں لودہراں کے معروف ثناء خوانان نے تاجدار کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت نچھاور کیے۔ تقریب کے اختتام پر سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی صحت یابی اور درازئ عمر کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔
پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام منعقدہ عوامی فیمیلی میلہ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا پاکستان کا کرپٹ، فرسودہ سیاسی نظام زمین بوس ہونے کو ہے، پاکستانی قوم گرتی ہوئی دیوار کو ایک دھکا اور دینے کے لئے قائد انقلاب ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا ساتھ دے۔ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری مارچ کے مہینے میں پاکستان آ رہے ہیں اور انقلابی جدوجہد جہاں سے ختم کی تھی وہیں سے شروع کرے گے۔ انہوں نے کہا کہ انقلابی جدوجہد اس وقت تک جاری رہے گی جب تک غریب کے چہرے پر مسکراہٹ نہیں آ جاتی اور یہ غریب کش نظام سمندر برد نہیں ہو جاتا۔
تحریک منہاج القرآن یونٹ بھیر رتیال حلقہ پی پی 4 کے زیراہتمام عظیم الشان سالانہ محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد مسجد گلزار مدینہ محلہ بابا مسکین شاہ بخاری میں مورخہ 25 فروری بروز بدھ بعد نماز عشاء کیا گیا۔ محفل کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کی سعادت قاری محمد یاسین گولڈ میڈلسٹ نے حاصل کی جبکہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں عقیدت کے پھول سید زبیب مسعود شاہ بخاری اور خالد حسنین خالد نے نچھاور کیے۔ محفل کا انعقاد خصوصی طور پر (برائے ماسٹر خالد منیر خالد مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے کیا گیا تھا۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.