سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
چکوال: مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیراہتمام ڈاکٹر طاہرالقادری کے 64 ویں یوم پیدائش کے حوالے سے پریس کلب چکوال میں ’’سفیر امن‘‘ سیمینار منعقد ہوا، جس میں کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا، اس موقع پر حافظ عبد الغفار ایڈووکیٹ سابق راہنما MSM، چوہدری عرفان یوسف قائد طلبہ MSM اور محمد عاصم انقلابی ڈویژنل کوآرڈینیٹر MSM راولپنڈی نے خصوصی شرکت کی، علاوہ ازیں مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے دیگر عہدیداران بھی شریک تھے، تقریب میں نقابت کے فرائض احمد حسن نے سر انجام دیے۔
دلی: منہاج القرآن انٹرنیشنل کے بھارت کے دورے پر آئے وفد نے دلی میں عالمی کتاب میلہ میں شرکت کی۔ وفد میں انٹرفیتھ ریلیشنز کے ڈائریکٹر سہیل احمد رضا اور پاکستان عوامی تحریک پنجاب کے صدر راجہ زاہد شامل تھے۔ منہاج القرآن انڈیا کے صدر سید نادِ علی، منہاج القرآن دلی کے صدر سید منصور حسین، منہاج القرآن دلی کے سیکرٹری جنرل رضوان قادری، انٹرفیتھ ریلیشنز کے کوآرڈینیٹر محمد جنید خان اور منہاج القرآن جموں و کشمیر کے صدر نے وفد کا استقبال کیا۔ عالمی کتاب میلہ دلی کے پاگتی میدان میں منعقد کیا گیا ہے، جس میں منہاج القرآن انڈیا کی طرف سے شیخ الاسلام ڈاکٹرمحمد طاہرالقادری کی کتب کا سٹال لگایا گیا ہے۔
تحریک منہاج القرآن و پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام فیصل آباد میں ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 64 ویں سالگرہ کے موقع پر ’’پاکستان میں عوام کے بنیادی حقوق اور ڈاکٹر طاہرالقادری‘‘ سیمینار منعقد ہوا، جس میں انجینئر محمد رفیق نجم، میاں کاشف محمود، میاں عبدالقادر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دھاندلی کر کے اقتدار میں آنے والی خوفزدہ اور دہرے معیار والی حکمران قیادت دہشت گردی کا خاتمہ نہیں کر سکتی اور یہ حکمران جب تک مسلط رہیں گے ملک اور عوام پستے رہیں گے۔
تحریک منہاج القرآن تحصیل ڈسکہ کے زیراہتمام ڈاکٹر طاہرالقادری کے 64 ویں یوم پیدائش کے سلسلے میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا، بعد ازاں محفل سماع کا انقعاد کیا گیا۔ اس موقع پر تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کے جملہ فورمز کے عہدیداران و کارکنان بھی شریک تھے۔ تقریب کے اختتام پر سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور ڈاکٹر طاہرالقادری کی صحتیابی اور درازئ عمر کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
چوہدری عرفان یوسف نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شیخ اسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اپنی پوری زندگی انسانیت کیلئے وقف کر رکھی ہے۔ قیام امن اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے انہوں نے جو خدمات سرانجام دیں وہ ناقابل فراموش ہیں۔ دہشتگردی کیخلاف ان کا فتویٰ اسلام کے نام پر دہشتگردی پھیلانے والوں کیلئے لٹکتی تلوار ہے۔ انہوں نے دہشتگردی کیخلاف نظریاتی، اعتقادی اور علمی محاذ پر جنگ کی اور اسلام کے تصور امن کو زندہ کیا۔
ایبٹ آباد: پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق احمد عباسی کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت کی تشکیل میں دہشت گردوں نے مرکزی کردار ادا کیا۔ نون لیگ دہشت گردوں کا سیاسی ونگ ہے جبکہ دہشت گرد نون لیگ کا عسکری ونگ ہیں اور دونوں کا گٹھ جوڑ ایک دوسرے کے تحفظ کے لیے ہے۔ موجودہ حکومت عوام کی قاتل، دہشت گردوں کی سرپرست اور عوامی حقوق کی غاصب ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایبٹ آباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔
ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ داروں کے تختہ دار پر لٹکنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ حکمرانوں کا کوئی ہتھکنڈہ ہمیں انصاف کی راہ سے نہیں ہٹا سکتا۔ حکمرانوں کے دہشت گردوں سے رابطے ہیں، فوجی عدالتوں کو ناکام بنانے کیلئے سازشیں شروع ہو چکی ہیں، اس جنگ میں فوج کے بعد صرف عوامی تحریک پوری جرات کے ساتھ آواز اٹھا رہی ہے، اس پارلیمنٹ کو تو دہشت گردی کے خلاف جنگ کو اپنی جنگ قرار دینے کی بھی توفیق نہیں ہو سکی، قاتلوں کی بنائی JIT نہ پہلے قبول تھی نہ آئندہ قبول کریں گے۔
تحریک منہاج القرآن ڈھوں حلقہ پی پی 4 کے زیراہتمام عظیم الشان سالانہ محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم چوہدری طاہر خان نائب صدر پاکستان عوامی تحریک پی پی 4 کی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی۔ محفل میلاد سے خطاب کرتے ہوئے علامہ علی اختر اعوان نے کہا کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ذکر مبارک سے ہمارے ایمان کی حفاظت کا سامان ہوتا ہے اور ایمان کا ملنا حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے نسبت مقدسہ کا نصیب ہو جانا ہے۔ یہ نسبت مقدسہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دین کی خدمت اور اقامت دین کی جدو جہد سے ایک مومن کے مقدر میں لکھی جاتی ہے اور اسی نسبت سے ایمان کامل درجہ پر فائز ہوتا ہے۔
ڈاکٹر طاہرالقادری کے یوم پیدائش کے موقع پر پاکستان عوامی تحریک پی پی 11 کے زیراہتمام سفیرامن سیمینار خیابان سرسید نور بینکویٹ ہال میں علامہ میر محمد زمان قادری کی زیرسرپرستی منعقد ہوا۔ پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق عباسی مہمان خصوصی تھے۔ دیگر مہمانوں میں مرکزی رہنما عوامی تحریک احمد نواز انجم، ڈپٹی سیکرٹری جنرل سردار منصور خان، ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عمر ریاض عباسی، ڈویژنل ڈپٹی آرگنائزر ملک افضل، ضلعی صدر راولپنڈی نعیم سلطان کیانی، ضلعی صدر اسلام آباد ابرار رضا ایڈووکیٹ، عباسی برادری کے رہنما محمد ایاز عباسی کے علاوہ دیگر سیاسی، سماجی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل جنوبی افریقہ کے زیراہتمام امتاتا میں میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سلسلہ میں 22 فروری کو جشن میلاد مصطفیٰ کے نام سے محفل کا اہتمام کیا گیا جس میں تحریکی رفقاء کے علاوہ عشاقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بھی بھرپور شرکت کی۔ پروگرام کی مہمان خصوصی آنجہانی راہنماء ڈاکٹر نیلسن مینڈیلا کی بہو اور ممبر پارلیمنٹ منڈلا مینڈیلا تھے۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآنِ مجید سے ہوا جس کی سعادت قاری شوکت علی نے حاصل کی، جبکہ سرورِ کونین کی مدحت سرائی کرنے والوں میں سعید احمد قادری اور محمد اکمل نقوی شامل ہیں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل مانچسٹر کے زیراہتمام 22 فروری 2015ء کو شیخ الاسلام ڈاکٹرمحمد طاہرالقادری کی 64ویں سالگرہ کے موقعہ پر امن کے حوالے سے ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے اور درازئ عمر کے لیے دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں تحریک منہاج القرآن مانچسٹر، منہاج یوتھ لیگ مانچسٹر اور منہاج القرآن ویمن لیگ کے عہدیداران کے علاوہ کارکنان اور وابستگان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ عتیق الرحمٰن لارڈ مئیر آف اولڈم، نصراللہ مغل راہنما پیپلز پارٹی مانچسٹر نے تقریب میں خصوصی طور پر شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن کوئٹہ کے زیراہتمام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے 64 ویں یوم پیدائش کے موقع پر دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا، پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جس کی سعادت عمران جاوید نے حاصل کی، جبکہ ہدیہ نعت خالد اعجاز نے پیش کی۔ پروگرام میں رفقاء، اراکین، وابستگان اور کارکنان نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر شرکاء تقریب کو ڈاکٹر طاہرالقادری کی عالم اسلام کے حوالے سے خدمات پر ایک ڈاکومنٹری بھی دکھائی گئی جسے حاضرین نے بہت سراہا۔ تحریک منہاج القرآن کے تمام اراکین اور شرکاء نے ایک دوسرے کو اپنے محبوب قائد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 64 ویں سالگرہ پر مبارکباد دی۔
22 فروری 2015ء کو فیصل آباد حلقہ پی پی 61 میں بھی اپنے قائد سے تجدید وفا کرتے ہوئے قائد ڈے تقریب کا اہتمام کیا۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام مجید اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کیا گیا۔سیمینار میں ڈاکٹر طاہرالقادری کی علمی فکری اور نظریاتی خدمات کو خراج تحسین پیش بھی کیا گیا۔ اس موقع پر شرکاء تقریب کو ڈاکٹر طاہرالقادری کی عالم اسلام کے حوالے سے خدمات پر ایک ڈاکومنٹری بھی دکھائی گئی جسے حاضرین نے بہت سراہا۔ تقریب کے آخر ڈاکٹر طاہرالقادری کی 64 ویں سالگرہ کے حوالے سے کیک بھی کاٹا گیا۔
منہاج القرآن ساؤتھ اٹلی کارپی کے زیرانتطام ہفتہ کی شام قائد ڈے کی مناسبت سے محفل نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں اٹلی بھر سے ثناء خوان نے شرکت کی۔ محفل نعت کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، جس کے بعد ثناء خوانِ مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے آقا کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حضور ہدیہ عقیدت کے پھول نچھاور کیے۔ بریشیاء سے خصوصی نعت کے لیے حاجی محمد الیاس اور راجہ جہانزیب مٹھو نے خصوصی شرکت کی اور محفل میں آقاکریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حضور ہدیہ عقیدت پیش کیا، جبکہ شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے منقبت بھی پڑھی گئی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سفیر منہاج القرآن انٹرنیشنل علامہ حافظ نذیر احمد القادری نے کہا کہ حدیث نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی کتب میں درج ہے کہ اللہ کے پیارے حبیب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک بار افسردہ لہجے میں فرمایا کہ ایک وقت میری امت پر آئے گا جب لوگ نیکی کا حکم دینے اور برائی سے روکنے کے لیے ہچکچائیں گے اور برائی کی تمیز بھی ختم ہوکر رہ جائے گی۔ اس وقت بڑے بڑے نیکو کاروں اور پرہیزگاروں کی دعا بھی قبول نہیں ہوگی اور قوم پر شریر افراد بطور حکمران مسلط کر دئیے جائے گے، یہ اللہ کی طرف سے عذاب ہوتا ہے۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.