سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ افریقہ، ایسٹرن کیپ کے زیراہتمام تبن کولو مسجد میں محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا، جس میں تارکین وطن سمیت مقامی افراد نے بھی بھرپور شرکت کی۔ محفل کا آغاز قاری محمد حسن نے تلاوت پاک سے کیا، جبکہ علامہ طاہر رفیق، محمد جاوید اور محمد اقبال نے نعت پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔ اس موقع پر خصوصی خطاب کرتے ہوئے علامہ محمد صادق قریشی نے میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ جہلم کا تنظیمی اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت کوآرڈینیٹر ضلع جہلم نے کی۔ اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ اجلاس میں پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ جہلم کی دھرنے کے حوالے سے کارکردگی کو سراہا گیا۔ اس موقع پر پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ تحصیل جہلم کی تنظیم نو بھی کی گئی۔
پیر غلام دستگیر نے شیخ الاسلام کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج ہمیں بہت خوشی ہے کہ ہم عالم اسلام کی عظیم مصطفوی تحریک کے ساتھ منسلک ہیں اور اس کے بانی ہمارے قائد ہیں اور ہم ان کی 64 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ یہ وہ قائد ہے جس نے پوری دنیا میں مسلمانوں پر لگائے جانے والے دہشت گردی کے داغ کو 600 صفحات پر مشتمل فتوی دے کر دھویا ہے اور پوری دنیا کو اسلام کے اصل چہرہ محبت، امن اور باہمی رواداری سے روشناس کرایا ہے۔
پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کے 64 ویں یوم پیدائش کو آج پاکستان سمیت دنیا کے 90 ممالک میں پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام سادگی سے منایا جا ئے گا۔ ڈاکٹر طاہرالقادری 19 فروری 1951 کو جھنگ میں پیدا ہوئے، ابتدائی تعلیم جھنگ اور اعلیٰ تعلیم لاہور میں حاصل کی۔ 1981 میں تحریک منہاج القرآن کی بنیاد رکھی جس کا آج 100 سے زائد ممالک میں تنظیمی فعال نیٹ ورک قائم ہے۔
ڈاکٹر طاہرالقادری کی 64ویں سالگرہ کے موقع پر ایم کیو ایم کے سربراہ الطاف حسین، ق لیگ کے صدر چودھری شجاعت حسین، پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سردار لطیف کھوسہ، مجلس وحدت المسلمین کے صدر راجہ ناصر عباس، سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا، پیپلز پارٹی (شہید بھٹو) کی چیئر پرسن غنویٰ بھٹو، سابق گورنر پنجاب غلام مصطفی کھر، سابق گورنر پنجاب چودھری سرور، سردار آصف احمد علی نے انہیں 64ویں سالگرہ پر مبارکباد دی ہے اور نیک تمناؤں کا اظہار اور ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔
تحریک منہاج القرآن مانسہرہ کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 64 ویں سالگرہ کے موقع پر قائد ڈے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مرد و خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا، بعد ازاں کارکنان نے ترانوں کے ذریعے اپنے قائد سے عقیدت و محبت کا اظہار کیا۔ اس موقع پر راجہ وقار احمد صوبائی جنرل سیکرٹری پاکستان عوامی تحریک اور ڈاکٹر مظہر خیال نے خصوصی شرکت کی۔
پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کے 64 ویں یوم پیدائش کو آج پاکستان سمیت دنیا کے 90 ممالک میں پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام منایا گیا۔ 19 فروری 2015ء کو چائنہ میں محمد حفیظ قادری نے بھی اپنے قائد سے تجدید وفا کرتے ہوئے قائد ڈے تقریب کا اہتمام کیا۔ تقریب میں ڈاکٹر طاہرالقادری کی علمی فکری اور نظریاتی خدمات کو خراج تحسین پیش بھی کیا گیا۔
پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کے 64 ویں یوم پیدائش کو آج پاکستان سمیت دنیا کے 90 ممالک میں پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام منایا گیا۔ 19 فروری 2015ء کو منہاج یونیورسٹی لاہور کے طلبہ اور اساتذہ نے بھی اپنے قائد سے تجدید وفا کرتے ہوئے قائد ڈے تقریب کا اہتمام کیا۔ تقریب میں ڈاکٹر طاہرالقادری کی علمی، فکری اور نظریاتی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ اس موقع پر شرکاء تقریب کو ڈاکٹر طاہرالقادری کی عالم اسلام کے حوالے سے خدمات پر ایک ڈاکومنٹری بھی دکھائی گئی جسے حاضرین نے بہت سراہا۔
پاکستان عوامی تحریک گوجرانوالہ کے زیراہتمام ڈاکٹر طاہرالقادری کے 64 ویں یوم پیدائش کے سلسلے میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ تقریب کے مہمان خصوصی ضلعی ناظم انجینئر رفیق نجم تھے، علاوہ ازیں تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کے جملہ فورمز کے عہدیداران و کارکنان بھی شریک تھے۔
تحریک منہاج القرآن ضلع پاکپتن شریف کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 64 ویں سالگرہ کی پروقار تقریب کا انعقاد تحصیل ہیڈ کوارٹر تحریک منہاج القرآن میں ہوا جس میں عوام الناس کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا، بعد ازاں محفل سماع کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر سابق ایم پی اے چوہدری جاوید احمد، سرپرست سول سوسائٹی مہر محمد ذوالفقار، سیکرٹری جنرل الخدمت فاؤنڈیشن اختر خاں بلوچ، امیر تحریک منہاج القرآن ضلع پاکپتن سید ابوداؤد شاہ بخاری، صدر پاکستان عوامی تحریک ڈسٹرکٹ پاکپتن میاں محمد شریف سُسل، تحصیل صدر شیخ محمد اشرف حیدری نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن کھپرو کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے 64 ویں یوم پیدائش کے حوالے سے پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ اس موقع پر سید زاہد علی شاہ صدر تحریک منہاج القرآن سندھ، عبد الستار چوہان صوبائی انفارمیشن سیکرٹری سندھ، شوکت علی خان قائم خانی، محمد طیب قادری، محمد عامر قائم خانی اور دیگر فورمز کے عہدیداران شریک تھے۔
پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کے 64 ویں یوم پیدائش کو آج پاکستان سمیت دنیا کے 90 ممالک میں پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام منایا گیا۔ 19 فروری 2015ء کو کولکتہ میں بھی اپنے قائد سے تجدید وفا کرتے ہوئے قائد ڈے تقریب کا اہتمام کیا۔ تقریب میں ڈاکٹر طاہرالقادری کی علمی فکری اور نظریاتی خدمات کو خراج تحسین پیش بھی کیا گیا۔ اس موقع پر شرکاء تقریب کو ڈاکٹر طاہرالقادری کی عالم اسلام کے حوالے سے خدمات پر ایک ڈاکومنٹری بھی دکھائی گئی جسے حاضرین نے بہت سراہا۔
منہاج القرآن سینٹر نیوجرسی میں 19 فروری 2015 کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 64 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں سینٹر کے طلبہ و طالبات کے علاوہ ان کے والدین نے بھی شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔ تلاوت کے بعد درود وسلام کا ورد کیا گیا۔ بعد ازاں ڈائریکٹر منہاج القرآن سینٹر نیوجرسی علامہ محمد شریف کمالوی نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خدمات کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے ایک ہزار کتاب لکھی ہے
فیڈرل منہاجینز فورم اسلام آباد کے زیراہتمام ڈاکٹر طاہرالقادری کے 64 ویں یوم پیدائش کے حوالے سے پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت اعجاز سدوزئی نے کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ تقریب کے مہمان خصوصی ڈاکٹر ارشد حمید تھے، علاوہ ازیں سینیئر نائب صدر ساجد حسین، نائب صدر فیڈرل منہاجینز فورم نجم الثاقب، جنرل سیکرٹری محمد حفیظ کیانی، ارشد محمود، ظل حسین قادری، حافظ مبشر اکرم، طاہر محمود، بدرالاسلام، بابر عزیز اور دیگر بھی شریک تھے۔
19 فروری کو دنیا بھر میں امت مسلمہ کے عظیم رہنما شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 64 ویں سالگرہ نہایت سادگی سے گئی۔ منہاج القرآن سنٹر آسٹریا میں اس موقع پر ایک خصوصی دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کے عہدیداران کے علاوہ پاکستانی کمیونٹی کے معززین نے بھرپور شرکت کی۔ یہ تقریب منہاج سنٹر کے سرپرست اور صدر پاکستان عوامی تحریک آسٹریا خواجہ محمد نسیم کی زیرسرپرستی منعقد ہوئی۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وعلیہ وسلم سے کیا گیا
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.