سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
دہشت گردی کے شدید خطرات اور منجمد کر دینے والی سردی عشاقانِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے جذبوں میں خلل نہ ڈال سکی۔ تحریک منہاج القرآن نے روایت برقرار رکھتے ہوئے 31 ویں سالانہ عالمی میلاد کانفرنس 3 جنوری 2015ء کی شب مینار پاکستان کے سبزہ زار میں منعقد کی۔ یہ کانفرنس بیک وقت پاکستان کے 150 مقامات کے علاوہ دنیا کے 90 ممالک میں منعقد ہوئی جسے ARY News اور منہاج ٹی وی کے ذریعے براہ راست نشر کیا گیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کوالالمپورکے زیر اہتمام مورخہ 03 جنوری 2015 کو مشہور ہوٹل میں سالانہ محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منعقد ہوئی، جس میں عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ محفل میں خواتین کی بھی خاصی تعداد شامل تھی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل نیوجرسی کے زیر اہتمام مورخہ 03 جنوری 2015 کو میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس میریٹ ہوٹل میں منعقد ہوئی جس میں پاکستانی کمیونٹی کے علاوہ دیگر ممالک کے مسلمانوں نے بھی شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام 31 ویں عالمی میلاد کانفرنس 3 جنوری 2014ء کو مینار پاکستان گراؤنڈ میں منعقد ہو گی، کانفرنس سے سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادری ویڈیو لنک پر خصوصی خطاب کریں گے۔ عالمی میلاد کانفرنس میں شرکت کیلئے تحریک انصاف، پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم، مسلم لیگ ق، جماعت اسلامی، سنی اتحاد کونسل، مجلس وحدت المسلمین کو باضابطہ دعوت نامہ بھجوا دیا گیا ہے۔ کانفرنس میں ممتاز علمائے کرام اور مشائخ عظام کو بھی دعوت نامہ بھجوا دیا گیا ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل اسلامک سنٹر بریڈ فورڈ (برطانیہ) کے زیر اہتمام مورخہ 02 جنوری 2015 کو عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مناسبت سے محفل میلاد منعقد ہوئی جس کی صدارت علامہ محمد افضل سعیدی (صدر MQI برطانیہ) نے کی۔ محفل میلاد میں عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
آسٹریا میں پاکستانیوں کی پہلی مسجد بلال کی طرف سے دوسرا سالانہ عظیم الشان میلاد النبی جلوس کا اہتمام کیا گیا، جس میں کمیونٹی کے ہر طبقہ فکر سے کثیر تعداد میں مسلمانوں نے شرکت کی۔ جلوس مسجد بلال کے گرد و نواح کی سڑکوں پر درود وسلام کی صداوں میں گذرتا ہوا واپس مسجد بلال پر اختتام پذیر ہوا۔
مجلس برائے بین المذاہب مکالمہ پاکستان کے زیراہتمام آواری ہوٹل لاہور میں سال نو کی خوشی میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی آرچ بشپ سبسٹین فرانسس شاء اور ڈاکٹر ولیم رابنسن تھے، جبکہ ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز سہیل احمد رضا کو بھی خصوصی طور پر مدعو کیا گیا تھا۔ تقریب میں نئے سال کی خوشی میں کیک کاٹا گیا اور وطن عزیز کے لیے خصوصی طور پر دعا کی گئی۔
ڈاکٹر طاہرالقادری نے نئے سال کی آمد پر اپنے بیان اور کارکنوں کے نام پیغام میں کہا ہے کہ اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ 2015 آپریشن ضرب عضب کی 100 فیصد کامیابی، آئی ڈی پیز کی بحافظت گھروں کو واپسی اور پاکستان ہر مذہب اور طبقہ کے افراد کیلئے امن سلامتی اور خوشحالی کا سال ثابت ہو۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کے حقیقی ثمرات اسی وقت سامنے آئیں گے جب دہشت گردی اور انتہا پسندی کو جڑ سے کاٹا جائے گا۔
نیشنل کونسل فار انٹرفیتھ ڈائیلاگ کے زیر اہتمام سینٹ میری چرچ گلبرگ میں بین المذاہب سال نو دعائیہ تقریب کا اہتمام، ریورنڈ فادر فرانسس ندیم نے کیا۔ جس میں آنے والے سال 2015 کے لیے مختلف مذاہب کے قائدین نے اجتماعی دعا کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی صدر راضیہ نوید نے کہا ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے میلاد کی دھوم مچانا ہر امتی کی اولین ترجیح ہونی چاہیے، کیونکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات سے محبت تعلیمات مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر عمل کرنے کی تحریک دیتی ہے۔ ربیع الاول کے مبارک مہینے کی خوشیوں کے آگے ہماری ذاتی اور اجتماعی خوشیاں ہیچ ہیں۔
پاکپتن شریف کے گاؤں چک 20 ایس پی میں منہاج ویلفئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام فری میڈیکل قائم کیا گیا۔ میڈیکل کیمپ کی نگرانی منہاج ویلفئر فاؤنڈیشن کے ضلعی ناظم میاں ثناء اللہ سکھیرا کر رہے تھے۔ ایک روزہ میڈیکل کیمپ میں آئی، ناک کان گلہ، آرتھو پیڈک، جنرل فزیشن، جگر و معدہ، چلڈرن اور دیگر امراض کے معروف سپیشلسٹ ڈاکٹرز نے خدمات انجام دیں۔
ماہ ربیع الاول اپنی آغوش میں ولادت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خوشیاں لیے امت مسلمہ پرسایہ فگن ہے۔ اللہ کے فضل وکرم سے تحریک منہاج القرآن جس جوش و جذبہ ایمانی سے میلاد اور استقبال ربیع الاول کے سلسلے میں میلاد مارچ کرتی ہے وہ اپنی مثال آپ ہے۔ اور پوری دنیا اسکی مثال دینے سے قاصر ہے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ بھنگالی شریف حلقہ پی پی 4 کے زیراہتمام سالانہ عظیم الشان محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقادر چوہدری عبدالحمید کی رہائش گاہ پر کیا گیا۔ محفل کی صدارت مسز سید عبدالقادر شاہ ہمدانی (مرحوم) مائی صاحبہ آستانہ عالیہ بھنگالی شریف نے کی۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.