سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
پاکستان مسلم لیگ کے چوہدری شجاعت حسین، چوہدری پرویز الہیٰ، عوامی مسلم لیگ کے شیخ رشید احمد مجلس وحدت المسلمین کے علامہ راجہ ناصر عباس نے پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی جہاں انقلاب مارچ کے اعلان اور حکمت عملی کے حوالے سے طویل مشاورت ہوئی اور اہم فیصلہ جات کئے گئے جنکا با ضابطہ اعلان ڈاکٹر طاہرالقادری آج (اتوار) تمام جماعتوں کے قائدین کے ہمراہ کرینگے۔
پاکستان عوامی تحریک جہلم (خواتین ونگ) کی مجلس وحدت المسلمین کے رہنماؤں کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں مردوخواتین نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے پاکستان عوامی تحریک کے انقلاب کی فائنل کال میں شرکت کی بھرپور یقین دہانی کروائی۔ انقلاب کی فائنل کال کے موقع پر مجلس وحدت المسلمین خواتین ونگ پاکستان عوامی تحریک خواتین ونگ کے شانہ بشانہ کام کرے گی۔
مورخہ یکم اگست 2014ء کو پاکستان عوامی تحریک وویمن ونگ گوجرہ کی جانب سے ایک ہنگامی میٹینگ کا انعقاد کیا گیا جس میں انقلاب کے حوالے سے حتمی تیاریوں کا جائز ہ لیا گیا جس میں ڈسٹرکٹ نگران وویمن لیگ نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ میٹنگ کا آغاز تلاوت کلام مجید سے کیا گیا جس کے بارگاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے گئے۔ میٹنگ میں شریک نگران وویمن لیگ نے اپنی اپنی کارگردگی رپورٹ پیش کی۔
تحریک صوبہ ہزارہ کے بانی و سرپرست اعلی بزرگ سیاست دان بابا حیدر زمان نے کہا ہے کہ ہمارا اور ڈاکٹر طاہرالقادری کا ایجنڈا ایک ہے، ہم بھی صوبہ ہزارہ کا قیام چاہتے ہیں۔ ڈاکٹر طاہرالقادری ملک میں 35 صوبے بناکر حقیقی جمہوریت کاقیام چاہتے ہیں۔ انقلاب ہی ملک کے مسائل کاحل ہے، موجودہ نظام میں ووٹ کے ذریعے تبدیلی نہیں آسکتی۔ موجودہ کرپٹ نظام کے تحت ووٹ کے ذریعے بہت تجربے کرلیے، اب ملک مزید تجربات کامتحمل نہیں ہوسکتا۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمدنے گذشتہ روز پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور حکومت کے خلاف انقلاب مارچ اور سونامی مارچ پر تبادلہ خیال کیا۔ یہ ملاقات ایک گھنٹے سے زائد جاری رہی۔ اس موقع پر پاکستان عوامی تحریک کے صدر ڈاکٹر رحیق عباسی، سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور، پنجاب کے صدر بشارت جسپال، جنرل سیکرٹری فیاض وڑائچ بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ملکی سیاسی صورتحال اور حکومت کی جانب سے اسلام آباد میں آرٹیکل 245کا نفاذ کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا۔
ڈاکٹر طاہرالقادری نے آرٹیکل 245 کے تحت اسلام آباد کو فوج کے حوالے کرنے کا حکومتی فیصلہ مسترد کر دیا ہے۔ ضرب عضب آپریشن کے باعث آرٹیکل 245 کے نفاذ کی ضرورت KPK میں تھی وہاں پر عوام کی جان و مال و املاک کی حفاظت کی ضرورت تھی۔ کراچی میں ایک عرصہ سے روزانہ درجنوں لاشیں گر رہی ہیں اور ٹارگٹ کلنگ ہو رہی ہے، وہاں آرٹیکل 245 کی ضرورت تھی وہاں اس آرٹیکل کا نفاذ کیوں نہیں کیا گیا؟
مورخہ 27 جولائی 2014ء انقلاب کی آخر کال کی تیاری کے لیے تحصیل ڈسکہ میں مصطفوی ورکرز کنونشن کا انعقاد چاند میرج ھال ڈسکہ میں کیا گیا۔ ورکرز کنونشن محمد اسلم بسراء صدر منہاج القرآن ڈسکہ کی زیر صدارت ہوا جبکہ خصوصی شرکت انجینئر رفیق نجم نے کی۔ اس موقع پر پاکستان عوامی تحریک کے عہدیداران کے علاوہ علاقہ سےبھی مردوخواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا ہے کہ انبیاء علیہم السلام کی پیروی کرتے ہوئے ظالمانہ فرسودہ نظام کے خلاف پوری قوم کو اٹھنا ہو گا۔ اسرائیلی درندگی پر اقوام متحدہ سیکیورٹی کونسل، او آئی سی، اسلامی ممالک کی قیادتوں کی مجرمانہ خاموشی اور بے حسی قابل مذمت ہے۔ 800 سے زائد مسلمانوں کی شہادتیں ہو چکی ہیں، خون کی ندیاں بہہ رہی ہیں۔ معصوم بچوں، عورتوں اور بوڑھوں کو ظلم و بربریت کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کے زیراہتمام اہم تنظیمی اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کیا گیا۔ اس موقع پر مرکزی ناظمہ تنظیمات عائشہ شبیر اور ناظمہ دعوت سیدہ نازیہ مظہر نے خصوصی شرکت کی اور انقلاب کی تیاریوں کے حوالے سے جائزہ لیا۔
حیدرآباد: پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ کے زیراہتمام افطار ڈنر کی تقریب منعقد ہوئی جس میں یونس القادری، خالد راجپوت، وقار یونس، مبشر شاہ، شہزاد قریشی، عمران سہروردی اور دیگر عہدیداران و کارکنان شامل تھے۔ اس موقع پر جملہ شرکا کو پروجیکٹر کے ذریعے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا ویڈیو خطاب سنایا گیا۔
ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا ہے کہ الشیخ العبد احمد الظفر الگیلانی کی تعلیمی و روحانی خدمات مدتوں یاد رکھی جائیں گی۔ وہ سیدنا غوث الاعظم کے گھرانے کے چشم و چراغ تھے۔ ان کے خانوادے نے عراق کی سر زمین کو انگریزی سامراج سے چھٹکارا دلایا، ان کے دادا سید عبد الرحمن ظہیر الدین اور والد سید محمود احتشام الدین عراق کے وزیر اعظم رہے ہیں۔ یہ سب حدیث کے امام تھے اور اپنے وقت کے ولی تھے۔
پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ انقلاب کے بعد کیا صورت حال ہو گی یہ وقت بتائے گا۔ ہماری تیاری مکمل ہے عنقریب انقلاب کی تاریخ کا اعلان کریں گے، جس کے لئے میں روزانہ چار سے پانچ ہزار عہدیداران سے مشاورت کر رہا ہوں۔ پاکستان عوامی تحریک کے کارکنان نے انقلاب کے آخری معرکے کے لئے ہوم ورک مکمل کر لیا ہے اور عوام پاکستان بھی انقلاب کے لئے تیار ہیں۔
ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا ہے کہ مظلوم فلسطینیوں پر اسرائیل کے بے حد و حساب مظالم پر UNO کا کردار شرمناک ہے۔ اقوام متحدہ کی 225 قراردادوں کے باوجود اسرائیل فلسطین مسئلہ کا حل نہ ہونا UNO کے کردار پر سوالیہ نشان ہے۔ اقوام متحدہ پر اقوام عالم کا اعتماد ختم ہوتا جا رہا ہے اور یہ لیگ آف نیشن کی طرح اپنے خاتمے کی طرف بڑھ رہی ہے۔ UNO کے چارٹر کی شق 38 کے تحت فوری طور پر امن کے قیام کیلئے فوجی دستے فلسطین بھجوائے جائیں کیونکہ اس سے پہلے بھی 55 ملکوں میں اس مشن کے قیام کیلئے یونائیٹڈ نیشن کے امن فوجی دستے بھجوائے گئے ہیں اور اسکے مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں۔
ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا ہے کہ حکومت نے 9 ماہ میں 52 ارب ڈالر کے قرضے منظور کرا کے اگلی نسلوں کا مستقبل بھی گروی رکھ دیا ہے۔ نا اہل حکومت 12ہزار ارب روپے مقامی بینکوں سے ڈومیسٹک لونز بھی لے چکی ہے۔ 1985سے 2013 تک تمام حکومتوں نے59 ارب ڈالر بیرونی قرضہ لیا۔ جبکہ موجودہ حکمرانوں نے اسے ڈبل کر کے ہر پاکستانی کو دو لاکھ روپے کا مقروض بنا دیاہے۔ روزانہ 5 ارب روپے کی کرپشن بھی ہو رہی ہے، انقلاب کے بعدکرپشن کا خاتمہ ہو گا۔ 22جولائی 2013 کو سپریم کورٹ کی ججمنٹ کے مطابق 58بڑے وفاقی اداروں کے سربراہوں کی تقرری کیلئے کمیشن بنانے کا حکم دیا گیا۔
سانحہ ماڈل کو رونما ہوئے ایک مہینہ ہوگیا، 14 معصوم انسانوں کو شہید اور 100 افراد کو گولیوں سے چھلنی کر دیا گیا، اس ریاستی دہشت گردی کے خلاف FIR درج نہ ہونے پر پاکستان عوامی تحریک نے ملک بھر میں پرامن احتجاجی مظاہرے کیے۔ پپلاں میں بھی احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں ہزاروں مرد و خواتین اور بزرگوں اور بچوں نے شرکت کی۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.